Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی مسلم خاتون کانگریس الہان عمر نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

    امریکی مسلم خاتون کانگریس الہان عمر نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

    امریکی مسلم خاتون کانگریس الہان عمر نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق ، جمہوری اصولوں اور مذہبی آزادی کا احترام ہونا چاہیے۔
    باکسر عامر خان بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ایل اوسی روانہ
    الہان عمر نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو ،کشمیر کی صورت حال کو پوری طرح سے دستاویز کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین ہفتے سے زیادہ عرصہ کرفیو نافذ ہے۔ بچوں کی خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فوج حراست میں لے چکی ہے۔

  • ایران اور امریکا کے صدور کی ملاقات ممکن ہے، فرانسیسی صدر

    ایران اور امریکا کے صدور کی ملاقات ممکن ہے، فرانسیسی صدر

    فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دو طرفہ کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ملکوں کی سربراہ قیادت کی ملاقات ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق فرانسیسی صدر نے پیرس میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایران پر خلیجی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں بند کرنے پرزور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کی گونج پیرس میں گروپ سیون کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بھی سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور حسن روحانی کےدرمیان ملاقات ممکن ہے۔ دونوں ملکوں کے صدور ایک دوسرے سے ملنے کو تیار ہیں، تاہم اس کے لیے ماحول کو سازگار بنانا ہوگا۔

    صدر عمانویل ماکروں نے مزید کہا کہ گروپ سیون کے اجلاس میں ایران کے معاملے پرہم نے ایک دوسرے سے بات چیت کی ہے۔ ہم نے متفقہ طور پرایران پر زور دیا ہےکہ وہ جوہری معاہدے کی شرائط کی پاسداری کرے۔فرانسیسی صدرنے امید ظاہر کی کہ ایران اور امریکا کے صدور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

  • اسرائیل کے ڈرون حملے لبنان پر جنگ تصور کیے جائیں گے، لبنانی صدر

    اسرائیل کے ڈرون حملے لبنان پر جنگ تصور کیے جائیں گے، لبنانی صدر

    لبنان کے صدر میشل عون نے اسرائیل کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی طرف سے ‘اعلان جنگ’ قرار دیا ہے۔

    العربیہ چینل کے مطابق صدر میشل عون نے لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار یان کوبیچ سے ملاقات کے دوران اسرائیلی حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں الضاحیہ اور ‘قوسیا’ کے مقامات پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لبنان میں ڈرون حملوں کو اسرائیل کا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ لبنانی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے جارحیت کے خلاف لبنان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ لبنان اپنی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی والدہ  وفات پاگئیں

    سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی والدہ وفات پاگئیں

    سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی والدہ وفات پا گئیں.سابق کرکٹر کی والدہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں. اس سے پہلے یونس خان اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کر چکے تھے.ان کی والدہ کی تدفین مردان میں ہو گی، یونس خان کی والدہ کی عمر 87 سال تھی..

    واضح رہے محمد یونس خان 29 نومبر، 1977ء کو سرحد کے شہر مردان میں پیدا ہو‎ئے۔ وہ پاکستان کی 2009ء کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ یونس خان حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں ۔

  • باکسر عامر خان بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ایل اوسی روانہ

    باکسر عامر خان بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ایل اوسی روانہ

    پاکستانی نژاد عالمی لائٹ ویٹ چیمپین باکسر عامر خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول روانہ ہو گئے ۔
    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوز سے ملاقات
    قبل ازیں عامر خان نے اسلام آباد پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں صرف ٹی وی پر دیکھا،محسوس کیا خود ایل او سی جاوں۔ کشمیریوں کی آواز بننے کیلیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں۔

    عامر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بچے ا سکول نہیں جا سکتے۔چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم کےخلاف آواز اٹھاوں ۔بھارت کے غاصبانہ اقدامات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کودنیا میں اجاگر کروں گا۔

  • یمن فوج کےساتھ لڑنے والے عسکری گروپوں کی فوج میں شمولیت کا فیصلہ

    یمن فوج کےساتھ لڑنے والے عسکری گروپوں کی فوج میں شمولیت کا فیصلہ

    یمن فوج کےساتھ لڑنے والے عسکری گروپوں کو فوج میں شامل کرنے کا اعلان

    یمن کے وزیراعظم معین عبدالملک نے کہا ہے کہ حکومت کی وفاداری میں فوج کے ساتھ باغیوں کے خلاف لڑنے والی تمام نجی عسکری تنظیموں کو باقاعدہ طور پرفوج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے ایک بیان میں کہا کہ صدرعبد ربہ منصور ھادی کے حکم کے تحت تمام نجی عسکری گروپوں کو نیشنل آرمی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ شبوۃ گورنری میں امن واستحکام کی بحالی اور شہریوں کی آباد کاری کے ایک جامع منصوبے پرجنگی بنیادوں پرکام شروع کیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:23 ویں روز بھی کرفیو نافذ، کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا

    مقبوضہ کشمیر:23 ویں روز بھی کرفیو نافذ، کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، 23 ویں روز بھی کرفیو نافذ، کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، 23 ویں روز بھی کرفیو نافذ، کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا۔ کرفیو کے باوجود کچھ علاقوں میں قابض فوج کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔
    نیٹ اور موبائل سروس بند ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیر سے باہر مقیم کشمیریوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ بیماری کی صورت میں ایمبولینس منگوانا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔ وادی مکمل طور ایک قید خانے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

    بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

    حریت قیادت اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتاریوں یا گھروں میں نظر بند کیا جا رہا ہے جب کہ بھارتی اقدامات کے خلاف مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بھارت،تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    بھارت،تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی شہر علی گڑھ میں تربیتی طیارہ VT-AVVگر کر تباہ ہو گیا۔
    بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے
    طیارہ انجینئرز کی ٹیم کو لے کر جا رہا تھا۔طیارے میں سوار تمام افراد کو بچا لیا گیاہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے تین سالوں میں بھارت کے 27 جنگی جہاز تباہ ہو چکے ہیں۔ان میں جیٹ فائیٹر او ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ صرف 11 ایسے واقعات میں بھارت کو 524.64 کروڑ کا نقصان پہنچا ہے۔

  • بھارت، ہجومی تشدد کا ایک اور واقعہ

    بھارت، ہجومی تشدد کا ایک اور واقعہ

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بچہ چوری کے الزام میں لوگوں کے ہجوم نے ایک خاتون کی پٹائی کر دی۔
    بھارت، لوک سبھا میں ’ہجومی تشدد‘ اور’غیرت کے نام پر قتل‘ کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ
    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گریڈیہہ میں پیش آیا جہاں ایک عورت اپنے بچے کو لے کر بینک سے پیسے نکالنے گئی تھی۔ اس دوران بچہ رونے لگ پڑا۔ بچے کو روتا دیکھ ایک اور عورت بچے کو چپ کروانے کے لیے اس کے ساتھ کھیلنے لگی۔ لیکن بچے کی ماں کو لگا کہ وہ بچہ چوری کرنے والی ہے۔

    بچے کی ماں نے شور ڈال دیا کہ یہ عورت بچہ اغوا کرنے والی ہے۔ ہجوم نے اس عورت کی پٹائی کردی۔ پولیس نے آکر عورت کو ہجومی تشدد سے بچایا۔

  • عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈررون طیارہ سعودیہ میں مار گرایا

    عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈررون طیارہ سعودیہ میں مار گرایا

    یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق سوموار کے روز حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا
    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق سوموار کے روز حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نےبروقت کارروائی کرکے اسے مار گرایا۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سوموار کوعلی الصباح صنعاء سے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں خمیس مشیط پر بمباری کے لیے چھوڑا تاہم اسے تباہ کردیا گیا ہے۔