Baaghi TV

Author: +9251

  • خواتین ہوجائیں تیار، عروسی ملبوسات کا میلہ سجے گا اب لاہور میں ، بڑا اعلان ہوگیا

    خواتین ہوجائیں تیار، عروسی ملبوسات کا میلہ سجے گا اب لاہور میں ، بڑا اعلان ہوگیا

    لاہور : عروسی ملبوسات کی شوقین خواتین کے لیے اسپیشل پیشکش ، اطلاعات کے مطابق پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک 2019 کی تاریخوں کا اعلان کردیا، 26 سے 28 ستمبر تک لاہور میں عروسی فیشن شو کا میلہ سجے گا۔

    پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک کی نئی تاریخوں کا اعلان کرکے تیاریاں شروع کردی ہیں ، خواتین کے لیے یہ خصوصی میلہ لاہور میں تین روزہ سجے گا۔عروسی ملبوسات زیب تن کرکے 40 سے زائد ماڈلز لڑکے لڑکیاں اپنی اداائیں ریمپ پر جلوہ گر کریں گے جبکہ بیس سے زائد فیشن ڈیزائنرز کی برائیڈل کلیکشنز فیشن ویک کا حصہ بنیں گی جن میں سے پندرہ ڈیزائنرز پرانے اور پانچ نئے ڈیزائنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ کا منفی آغاز

    اسٹاک مارکیٹ کا منفی آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز منفی انداز میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز مارکیٹ 30 ہزار 520 کی سطح پر کھلی جب کہ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 437 سطح پر دیکھا گیا ہے۔
    زشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے اختتام پر شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

    پیر کے روز مارکیٹ 31 ہزار 350 کی سطح پر کھلی تاہم ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار846 کی سطح پر پہنچ گیا۔

  • بہاولپور میں شکاری ہی شکار ہوگیا جانئے تفصیل

    بہاولپور میں شکاری ہی شکار ہوگیا جانئے تفصیل

    چولستان میں سینکڑوں ہرنوں کاغیر قانونی شکار کرنے والا انتہاٸی بااثر ملک امیر وڈھ نامی شکاری گرفتار.محکمہ واٸلڈ لاٸف کی ٹیم نے ملک امیروڈھ کو چولستان سے شکار کرنے کے دوران گرفتار کیاملک امیر وڈھ ہرن کے علاوہ نایاب ترین پرندے انڈین بکھڑ کا بھی شکار کرتا تھا.وہ ہرن اور انڈین بھکڑ کا شکار کرکے بااثر بیوروکریسی کی خدمت میں پیش کرتا تھا.اس کی أر پی او ملتان وسیم سیال اور دیگر بااثر شخصیات کے ساتھ تصویریں بھی حاصل کرلی گئی.
    ملک امیر وڈھ کی گرفتاری کے بعدمحکمہ واٸلڈ لاٸف کے افسران کو بااثر ترین بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے ٹیلی فون محکمہ واٸلڈ لاٸف نے اسے 1لاکھ جرمانہ کرکے چھوڑ دیا.محکمہ واٸلڈ لاٸف کو انتہاٸی دباو کے باعث ملک امیر وڈھ کو 4گھنٹوں بعد رہا کرنا پڑا.

  • پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوز سے ملاقات

    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوز سے ملاقات

    اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے ماریہ اسپنوزا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔
    سلامتی کونسل اجلاس سے ثابت ہو گیا کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، ملیحہ لودھی
    اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی آزادیاں سلب کررکھی ہیں۔ بھارتی غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پراپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    ملیحہ لودھی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سکھر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اورحیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، کراچی، قلات ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوٗں اورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • ترکی: صدر رجب اردوان روس کے سرکاری دورے پر

    ترکی: صدر رجب اردوان روس کے سرکاری دورے پر

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان روس کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
    ترکی کے بارڈر کے قریب دہشت گردوں کا خاتمہ، ترک صدر نے کیا بڑا اعلان
    صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر اردوان آج 27 اگست بروز منگل روس روانہ ہوں گے۔اس دوران وہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

    دو طرفہ ملاقات کے بعد صدراردوان اور صدر پیوٹن بین الوفود مذاکرات کی سربراہی کریں گے۔مذاکرات میں ترکی روس باہمی تعلقات کا جائزہ اور شام سمیت بعض علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیالات کی توقع ہے۔

    دریں اثنا صدر ادروان میکس2019 بین الاقوامی ایوی ایشن اینڈ اسپیس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

  • کیا آدھا گھنٹہ سب کے کھڑے ہونے سے کشمیر آزاد ہو جائیگا؟‏ عبداللہ حمید گل

    کیا آدھا گھنٹہ سب کے کھڑے ہونے سے کشمیر آزاد ہو جائیگا؟‏ عبداللہ حمید گل

    محمد عبداللہ حمید گل ‏نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کیا آدھا گھنٹہ سب کے کھڑے ہونے سے کشمیر آزاد ہو جائیگا؟‏کشمیریوں سن لو کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں، بیٹھے نہیں

    محمد عبداللہ حمید گل ‏نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کیا آدھا گھنٹہ سب کے کھڑے ہونے سے کشمیر آزاد ہو جائیگا؟‏کشمیریوں سن لو کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں، بیٹھے نہیں
    ‏کشمیر کی آزادی کا بہترین حل پیش کر دیا گیا‏اپنی مظلوم کشمیری قوم کیلئے لڑنا نہیں بس کھڑے رہنا ہے آدھا گھنٹہ۔۔ ‏نہ مزید فوج لگاؤ، نہ مودی کا فضائی راستہ روکو، نہ سفارتخانہ بند ہو، نہ تجارت، نہ راہداری کیا یہ سب امور کشمیر کی آزادی کے لیے مفید ہیں.وزیر اعظم کی طرف سے جو وقت احتجاج کے لیے مختص کیا گیا ہے یہ جمعہ کی نماز کے لیے تیاری کا وقت ہے اس ٹائم لوگ نماز جمعہ کی وجہ سے باہر کم نکلیں گے.یوں یہ تاثر ہو گا کہ لوگ نہیں نکلے .لہذا یہ ٹائم تبدیل کرنا چاہیے.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہر ہفتےساری قوم کشمیریوں کیلیے نکلے گی ، آدھا گھنٹا کشمیریوں کیلیے وقف کرناہوگا، کشمیریوں کیلیےجمعےکو12بجے سےساڑھے12بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور نکلیں ، کیا بڑے بڑے ممالک صرف اپنی تجارت دیکھیں گے، دونوں ممالک کے پاس نیوکلیئرہتھیارہیں،یہ جنگ کوئی نہیں جیتے گا، دنیا ہمارے ساتھ ہویا نہیں ہم آخری حد تک جائیں گے،
    دنیا ساتھ دے یا نہ دے کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

  • وہاڑی : سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی. 12 منشیات فروش, 4 اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 23 مجرمان اشتہاری گرفتار.ملزمان سے 7370 گرام چرس, 161 لیٹر شراب,30 لیٹر لاہن اور1 چالو بھٹی برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے گزشتہ تین یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12 منشیات فروش, 4 اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 23 مجرمان اشتہاری گرفتار.ملزمان سے 7370 گرام چرس, 161 لیٹر شراب,30 لیٹر لاہن اور 1 چالو بھٹی برآمد کی. بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 10 مقدمات درج کئے گئے.

    تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا موجب بننے پر تھانہ ٹھینگی, سٹی میلسی شیخ فاضل اور ٹبہ سلطانپور میں 4 مقدمات درج کئے گئے. پانی چوری کرنے پر تھانہ صدر وہاڑی اور گگو میں 3 مقدمات درج کئے گئے. آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے تھانہ دانیوال میں 1 مقدمہ درج کیا گیا.

  • وہاڑی : سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اورڈی پی او وھاڑی ثاقب سلطان المحمود,اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا اور اے ایس پی بوریوالا کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ساہوکا میں کیمپ کا وزٹ کیا

    اس دوران انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ریلیف اقدامات اور پولیس کی طرف سے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا.

  • سب کی دعاؤں کا مشکور ہوں، حمزہ علی عباسی

    سب کی دعاؤں کا مشکور ہوں، حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی نے اپنے ولیمے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ سب کی مبارکباد اور دعاؤں پر بہت خوشی ہوئی.

    حمزہ علی عباسی کا چھوٹا سا نکاح جو کہ نہایت سادگی میں کیا گیا اور چھوٹا سا ولیمہ کیا گیا جس پر ان کے قریبی رشتے دار، دوست، جنرل آصف غفور اور شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی.

    یاد رہے کہ نیمل نے اپنے ولیمے پر اپنی والدہ کے ولیمے کا جوڑا پہنا تھا. سیلیبریٹیز ہونے کے باوجود حمزہ علی عباسی اور نیمل نے سادگی میں نکاح کرنے کو ترجیح دی جس کو بہت ہی سراہا جا رہا ہے.