Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر کی حالت زار، پی کے کے ایچ نے دنیا کو جھنجھوڑنے کیلئے گرافکس جاری کیے

    مقبوضہ کشمیر کی حالت زار، پی کے کے ایچ نے دنیا کو جھنجھوڑنے کیلئے گرافکس جاری کیے

    لاہور: "پاکستان کا خدا حافظ” (پی کے کے ایچ) نامی ادارے نے کشمیر کے مسلئے پر دوسرے چینلز سے ہٹ کر تخلیقی کام کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق "پاکستان کا خدا حافظ” (پی کے کے ایچ) نامی ادارے نے مسئلہ کشمیر پر تخلیقی کام کیا ہے. "پی کے کے ایچ” نے کشمیر کے مسئلے پر معمول سے ہٹ کر کام کیا ہے، بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کو تصویروں کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا ہے. باغی ٹی وی کی "پی کے کے ایچ” کے ایم ڈی حنان ملک سے بات ہوئی ہے جنہوں نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ یہ ادارہ 10 سال سے لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کر رہا ہے. ہم لوگ نہ صرف ملکی مسائل بلکہ بین الاقوامی مسائل کو بھی کوریج دیتے ہیں. اور چونکہ کشمیر شروع سے ہی پاکستان کا سب سے بڑا مسلئہ رہا ہے اس لیے ہم لوگ کشمیر کو زیادہ کوریج دیتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد ہم نے ریسرچ کی اور ہم نے سوچا کہ اگر کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچانی ہے تو اس کا بہترین طریقہ ویڈیو اور تصاویر ہے. اس لیے انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر تصاویریں اور ویڈیوز بنائیں جس کا دنیا بھر سے بہترین ردعمل آیا ہے.

    PKKH | Leading Alternative Policy Institute

    دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ کشمیر پر ویڈیو اور تصاویر بنائی گئی ہیں بلکہ اس سے قبل بھی بہت دفعہ ایسی ویڈیوز بن چکی ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہوچکی ہیں. اور ان ویڈیو کا مقصد دنیا کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کا بتانا ہے.

    "پی کے کے ایچ” کی کشمیر پر بنائی گئی چند ویڈیوز درج ذیل ہیں:

    اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کو بیان کیا گیا ہے کہ وہاں پر کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں جبکہ وہاں کرفیو بھی نافذ ہے:

    اس ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیر میں آزادی نہیں ہے بلکہ کشمیری آزادی کے منتظر ہیں:

    اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کشمیر میں انسانیت کو گولی سے مار دیا گیا ہے:

    اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کشمیری آزادی کے منتظر ہیں:

    اس ویڈیو میں کشمیر کی تحریک آزادی کو دکھایا گیا ہے ساتھ ہی انہیں امید دلائی گئی ہے کہ کشمیر میں جلد آزادی بحال ہوجائے گی.


    چند تصویرں درج ذیل ہیں:

  • مقبوضہ کشمیر کی سیاحتی صنعت کو زبردست دھچکا…. کیسے لگا

    مقبوضہ کشمیر کی سیاحتی صنعت کو زبردست دھچکا…. کیسے لگا

    وادی کشمیر میں حکومت کی طرف سے 2 اگست کو جاری کی گئی ایڈوائزری اور 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد یہاں کے سیاحتی شعبے کو ایک زبردست دھچکا لگا ہے۔ وادی کے تمام سیاحتی مقامات پر واقع ہوٹل بند یا خالی ہیں اور سری نگر میں سبھی ہاوس بوٹ خالی ہیں۔ وہ کشمیری جن کا ذریعہ معاش سیاحتی شعبے سے وابستہ ہے، انہیں شدید مالی تنگیوں کا سامنا ہے۔
    بھارتی انتظامی افسر بھی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف بول پڑا
    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کے تمام مشہور سیاحتی مقامات بشمول گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، یوسمرگ اور دودھ پتھری میں سیاحتی سرگرمیاں 5 اگست سے مسلسل معطل ہیں۔ ان مقامات پر سبھی ہوٹل اور دکانیں بند ہیں جبکہ ہوٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

    گلمرگ کے ہوٹل مالکان کے ایک گروپ کے مطابق ہوٹل 5 اگست سے بند ہیں اور انہوں نے اپنے 90 فیصد ملازمین کی چھٹی کرا دی ہے۔ اس سال جولائی تک سیاحوں نے بڑی تعداد میں گلمرگ کا رخ کیا تھا۔ لیکن 2 اگست کے ایڈوائزری کے بعد 5اگست تک گلمرگ مکمل طور پر خالی ہو چکاتھا۔ مالکان کے بقول کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا ہے جس کی بحالی کے ابھی تک کوئی آثا ر نہیں۔

    جاری ہونے کے ساتھ ہی گلمرگ خالی ہونا شروع ہوا اور 5 اگست تک مکمل طور پر خالی ہوچکا تھا۔ ہمارا کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوچکا ہے، بحالی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

    یاد رہے کہ 2 اگست کو ریاستی حکومت کی طرف سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں وادی میں موجود تمام امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوراً سے پیشتر کشمیر چھوڑ کر چلے جانے کا کہا گیا تھا۔

  • پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

    پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے اس خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنا اہمیت کا حامل ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایئر وار کالج کراچی میں کورس کے شرکا سے خطاب کیا ،ایئر وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ ایئر وار کالج ایئر وائس مارشل ذوالفقار احمد قریشی نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا.

    جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ خطے میں نمودارہونے والے چیلنجز اور سیکیورٹی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اورمسائل کا پرامن حل بہت ضروری ہے۔ غاصب بھارتی فوج سات دہائیوں سے کشمیریوں پرظلم اور ناانصافی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا خطاب

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بدلتے ہوئے حالات نے نئے تقاضوں او رچیلنجز کو جنم دیا ہے جس کے پیش نظر ہمیں سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں قابل اور باصلاحیت افسروں کی ضرورت ہے تاکہ بہتر ہیومن ریسورس دستیاب ہوسکے، ان خیالا کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 46ویں کامن کورس کے پی ایس پی اور ایئرفورس آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حیدر علی شکوہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ بھی موجود تھے جبکہ وفد میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 46ویں کامن کورس کے 29اور ایئرفورس کے دو آفیسرز شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مجموعی گورننس میں بہتری آسکے، اس ضمن میں اداروں کے مالی اور انتظامی امور سے متعلق بہتری اہمیت کی حامل ہے جس سے اداروں میں نظم وضبط کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے، اجلا س کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سسٹم کو بہتر کرنے کی ذمہ داری بھی ہم سب کی ہے، اگر سسٹم بہتر ہوگا تو اس کے اثرات واضح طور پر نظر آئیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبوں کو قابل اور اپنے پیشے سے مخلص آفیسرز کی ضرورت ہے جو ملکی وقار اور عظمت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں، اس موقع پر کورس کے شرکاء کی جانب سے وزیراعلیٰ سے سوالات پوچھے گئے، امن وامان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں کمزور گورننس کا مسئلہ رہا ہے، اس سلسلے میں کبھی باقاعدہ پلاننگ او رمنصوبہ بندی نہیں کی گئی،موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی مجموعی گورننس اور سروسز اسٹریکچر میں بہتری کے لئے خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے تاکہ اہم عہدوں پر اہل اور باصلاحیت افراد تعینات ہوں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر حکومت پوری طرح سے عمل پیرا ہے ہم نے 3000کے لگ بھگ جعلی اسکیمات ترقیاتی پروگرام سے خارج کردی ہیں، ہم ایک بہترین میکنزم کے ساتھ شفافیت اور مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنارہے ہیں، اے اور بی ایریاز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ خرابی اے اور بی ایریاز کی نہیں بلکہ سسٹم کی ہے، ہم نے کبھی لیویز فورس میں ہیومن ریسورس کی بہتری لئے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے نہ ہی انہیں بہترین ٹریننگ مہیاکی گئی ہے،جس کے باعث عوام کو لیویز کی جانب سے بہترین خدمات کی فراہمی میں غفلت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا، ہمیں اپنے شہری علاقوں سے مطابقت رکھنے والی سہولیات دیہی علاقوں میں بھی فراہم کرنی ہیں تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں ہم سی پیک کے ثمرات سے پوری طرح خود کو مستفید نہیں کرپائے لیکن موجودہ حکومت نے سی پیک اور اس سے جنم لینے والے نئے مواقعوں سے خود کو باخبر رکھا ہے، سی پیک پاکستان اور بلوچستان کے وسیع تر مفاد کا لازمی جزو ہے، بلوچستان میں سی پیک کے ساتھ ساتھ قدرتی ذخائر بھی موجود ہیں ہمارے پاس کوئلہ، گیس، کاپر، ماربل، کرومائیٹ اور طویل ساحلی پٹی موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضروت ہے، ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر پاکستان خصوصاً بلوچستان کو ترقی کے لازوال راستے پر گامزن کرنا ہے اور اس مقصد کا حصول تب ہی ممکن ہوگا جب ہم اسکل ڈویلپمنٹ پر سرمایہ کریں گے، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ایک مثبت قدم ہے، بلدیاتی اداروں کو مالی خودمختاری دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان اداروں کے استعداد کار کو بڑھایا جاسکے، جس سے ان میں مجموعی بہتری آئے گی، بلوچستان کے وسیع رقبے کو قابل کاشت بنانے اور اس سے خاطر خواہ فائدے کے حصول سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف نصیرآباد ڈویژن میں کینال سسٹم موجود ہے جبکہ صوبے کا دیگر حصہ بارانی اور زمینی پانی سے استفادہ کرتا ہے، موجودہ صوبائی حکومت زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ڈیموں کی تعمیر کررہی ہے ماضی میں بنائے گئے ڈیمز حالات اور موسم سے مطابقت نہ رکھنے کے باعث ناکام ہوگئے لیکن موجودہ صوبائی حکومت ایسی ساخت کے ڈیموں کی تعمیر کرے گی جو دیرپا ہوں اس کے ساتھ ساتھ جن علاقوں میں کینال کے نظام سے پانی فراہم کیا جاتا ہے وہاں اس سسٹم کو پوری طرح موثر بنایا جارہا ہے، سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دورویہ سڑکیں نہیں ہیں لیکن موجودہ حکومت وفاق کے تعاون سے کراچی تا چمن، ژوب تا کوئٹہ دورویہ سڑکوں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے تاکہ بین الصوبائی زمینی رابطے کسی تعطل کا شکار نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے تین مراحل پر مشتمل ہیں جن میں ایک سالہ، دوسالہ اور تین سالہ منصوبے شامل ہیں جن کی مقررہ مدت میں تکمیل کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، موجودہ صوبائی حکومت کے وژن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم مثبت اور تعمیری سوچ کو پروان چڑھائیں گے تو صوبے میں مجموعی بہتری اور خوشحالی دیکھنے کو ملے گی، ہمیں ایک موثر معاشی پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان اور خصوصاً بلوچستان ترقی کی منازل احسن انداز میں طے کرسکے۔

  • آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،گوہر اعجاز گروپ ہوا فتحیاب

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،گوہر اعجاز گروپ ہوا فتحیاب

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گوہر اعجاز گروپ جیت گیا۔ عادل بشیر چئیرمین، عبد الرحیم ناصر سینئر نائب صدر اورامان اللہ قاسم سنٹرل چئیرمین منتخب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گوہر اعجاز گروپ جیت گیا ہے۔ گوہر اعجاز گروپ کے عادل بشیر چئیرمین، عبد الرحیم ناصر سینئر نائب صدر اورامان اللہ قاسم سنٹرل چئیرمین منتخب ہو گئے۔

    اپٹما لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گروپ چئیرمین گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ دھاگے یا کپڑے کی نہیں بلکہ معیشت کو سب سے زیادہ سہارا دینے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ حکومت انہیں توانائی پالیسی دے۔

    نومنتخب چئیرمین عادل بشیر اور سنٹرل چئیرمین امان اللہ قاسم نے کہا کہ کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پانچ سالہ گیس پالیسی دئیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، ہر ماہ گیس کے آنے والے زیادہ بل کو درست کروانے کے لئے ایس این جی پی ایل کے پاس جانا پڑتا ہے۔ اس ایشو سے حکومت نجات دلوائے تاکہ انڈسٹری کو پاؤں پرکھڑا کرسکیں،

    گوہر اعجاز نے تمام جیتنے والے عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ انڈسٹری کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے.

  • چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی فرانسیسی صدر کے مشیر ایمانوئل بون سے گفتگو…. کیا ہوئی بات

    چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی فرانسیسی صدر کے مشیر ایمانوئل بون سے گفتگو…. کیا ہوئی بات

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مشیر ایمانوئل بون سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماﺅں نے ایران جوہری معاملے پر دونوں ممالک کے مابین رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    فرانسیسی مشیر نے کہا کہ فرانس خطے میں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے اور 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے ۔

    دوسری طرف وانگ نے کہا ، چین فرانسیسی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ضروری مدد فراہم کرنے پر راضی ہے۔ دونوں فریقوں کو باہمی رابطوں کو برقرار رکھنا چاہئے۔

  • دیرینہ دشمنی، چار افراد کو آج ہی جیل سے رہائی ملی تو مخالفین نے قتل کر دیا

    دیرینہ دشمنی، چار افراد کو آج ہی جیل سے رہائی ملی تو مخالفین نے قتل کر دیا

    دیرینہ دشمنی،عدالت کے حکم پر جیل سے آج ہی رہا ہونے والے چار افراد کو قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں پیش آیا،ننکانہ صاحب کے علاقے چوک موڑ کھنڈا میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، تھانہ مانگٹانوالا کے قریبی گاوں ڈھڈیاں میں بھٹی برادری کی دشمنی چلی آرہی ہے۔ رواں برس پانچ ماہ قبل ریاست اور اس کے ساتھیوں نے محمد بوٹا بھٹی کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مانگٹانوالا میں درج تھا۔ آج مخالفین نے موقع پا کر بوٹا بھٹی کا بدلہ لینے کے لیے ریاست اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے.

    ڈی پی او ننکانہ بھی موقع پر پہنچے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قاتلوں کا جلد سے جلد سراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

  • امریکی دھمکیاں صرف سیاسی نعرے بازی…. چین نے دیا سخت جواب

    امریکی دھمکیاں صرف سیاسی نعرے بازی…. چین نے دیا سخت جواب

    چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا غلط اندازہ نہ لگائے اور فوری طور پر ناجائز کارروائیاں بند کر دے۔
    امریکی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا حکم
    پیر کو چینی وزارت خارجہ گینگ شوانگ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی دھمکیوں اور ڈرانے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔چین کسی بھی دھمکی کو قبول نہیں کرتا۔حالیہ واقعات کے بعد امریکہ کی جانب سے جو ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، وہ سب سیاسی نعرے بازی ہے۔

    گینگ کے مطابق،” اگر امریکہ محصولات بڑھانے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرتا ہے تو چین یقینی طور پر اقدامات اٹھائے گا اور اپنے جائز حقوق کا تحفظ کرے گا۔یہ ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد صرف دوسروں کو نقصان پہنچانا ہے ، لیکن اس کا خاتمہ صرف اپنے آپ کو ہی کرنا پڑے گا ، اور یہ تعمیری نہیں ہے۔“

    گینگ نے کہا کہ اگر حالیہ واقعات کے پیش نظر امریکی کمپنیاں چین سے واپسی کر لیتی ہیں تو دیگر کمپنیاں اس خلا کو پر کردیں گی۔

  • ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    جمیکا (اے پی پی) ویرات کوہلی نے بطور کپتان ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہلی نے بطور قائد ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، یہ ان کی بحیثیت کپتان ملک سے باہر 12ویں ٹیسٹ فتح تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہم وطن کرکٹر سارو گنگولی کا بطور کپتان ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا جن کی زیر قیادت بھارت نے ملک سے باہر 11 میچز میں کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا دھونی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

  • مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال آج رات دو بجے کے ایم سی افسران سے بریفنگ لیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے مقام پر رات 2 بجے کے ایم سی افسران سے بریفنگ لیں گے اور میڈیا سے گفتگو کریں گے .

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے آج صبح میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں