Baaghi TV

Author: +9251

  • خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں خواجہ سرا ہنی کو قتل کر دیا گیا ہے،وہ ناڑی محلہ کا رہائشی تھا، خواجہ سرا کی نعش اس کے گھر سے ملی، اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا.

    واضح رہے کہ سال 2015ء سے 2019ء تک چار سالوں میں خیبر پختونخواہ میں مجموعی طور پر 64 خواجہ سرا قتل ہوئے، 2015 میں 26 ، 2016ء میں 22 ،2017 میں 8 خواجہ سراؤں 2018ء میں بھی 8 خواجہ سراوں کو قتل کیا گیا، رواں سال2019ء میں اب تک تین خواجہ سراوں کا قتل کیا جا چکا ہے.

  • میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر مصطفیٰ کمال کام کرنا چاہتے ہیں تو سپورٹ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ میئر کراچی نے غیر سنجیدگی میں اقدام اٹھایا ،مصطفیٰ کمال تجربہ کار آدمی ہیں ،علی زیدی صاحب نے کہا48ہزار ٹن کچرا اٹھایا ہے ،

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے آج صبح میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں ،

  • کراچی کی صفائی، وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال  پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

    کراچی کی صفائی، وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

    کراچی کے صفائی کے حوالہ سے میئر کراچی اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال نے وسیم اختر کو نوے دن میں صفائی کا چیلنج دیا تو میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی ٰکمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے آج صبح میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں۔


    مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی اورکہا کہ دن رات کام کرنے والا آدمی ہوں،میں اپنی پوری صلاحیت سے کام کروں گا لیکن اگر کسی اور نے کام نہ کرنے دیا تو پھر یہ سب کراچی کی عوام کے سامنے ہو گا۔ اب میئر کراچی وسیم اختر میرے باس ہیں اور میں کے ایم سی کا باس ہوں ،مجھے کام کرنا بھی آتا ہے اور کام لینا بھی آتا ہے ،اب میں جن کا باس ہوں ان کو بھی جگاﺅں گا اور جو میرے باس ہیں انہیں بھی رات کو جگا کر رپورٹ کیا کروں گا ۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں ،

    وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کی جوابی پریس کانفرنس میں کہا کچرا اٹھانا کےایم سی کا اختیارہی نہیں ،صطفی کمال پرانے والے میئر نہیں رہے ،مصطفی کمال 35ڈمپرز اور دو لوڈرز کے ساتھ کراچی کا کچرا اٹھا کردکھا دیں میں ان کو مان جاﺅں گا ۔مصطفی کمال ابھی بھی اس وقت میں بیٹھے ہیں جب مشرف کی حکومت تھی ،عشرت العباد گورنر تھے اور سارے فنڈز تھے اور جتنے بھی بلدیاتی ادارے پیپلز پارٹی نے اپنی وزارت میں رکھے ہیں،وہ سب بھی ہمارے پاس تھے ۔ اب مصطفی کمال 35ڈمپرز اور دو لوڈرز کے ساتھ کراچی کا کچرا اٹھا کردکھا دیں میں ان کو مان جاﺅں گا ،مصطفی کمال میرے آفس آجائیں ، میں ان کو مشینری کی تفصیلات دیدوں گا ۔

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ نالےصاف کرنے کا اختیار توعلی زیدی کے پاس بھی نہیں تھا،مصطفیٰ کمال سے تعاون کریں گے،

  • کراچی کی صفائی اب مصطفیٰ کمال خود کریں گے

    کراچی کی صفائی اب مصطفیٰ کمال خود کریں گے

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا کراچی صاف کرنے کا چیلنج قبول کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کراچی کا کچرا صاف کرنے کا چیلنج دیا تھا، جسے مصطفیٰ کمال نے قبول کرلیا ہے. وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مصطفیٰ کمال صرف باتیں ہی کرسکتیں ہیں، اگر مصطفیٰ کمال میں اتنی ہی ہمت ہے تو کراچی کا کچرا خود ہی صاف کیوں نہیں کردیتے؟ میں انہیں ذمہ داری دیتے ہوئے کچرا صاف کرنے کی ٹیم کا ہیڈ بناتا ہوں، وہ میرا چیلنج قبول کریں” تاہم اب مصطفیٰ کمال نے وسیم اختر کا چیلنج قبول کرلیا ہے. لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ مزید اس میں کیا پیشرفت ہوتی ہے.

    واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے وسیم اختر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر سے کراچی کی صفائی کا کام نہیں ہوسکے گا وہ صرف ڈرامے ہی لگا رہے ہیں. جس پر وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کراچی صاف کرنے کا چیلنج دیا تھا، جسے اب مصطفیٰ کمال نے قبول کرلیا ہے.

  • حوثی باغیوں کے ریاض میں فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے

    حوثی باغیوں کے ریاض میں فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے

    یمن کے حوثی باغیوں نے پیر کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک اہم فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے فوجی ہدف کا نام نہیں بتایا تاہم سعودی شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنے کا ضرور مشورہ دیا۔

    سعودی عرب نے ابھی تک اس مبینہ حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ حوثی باغیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ حملے کیے جن میں سے زیادہ تر حملوں کو سعودی فضائی دفاعی دستوں نے ناکام بنا دیا۔

  • رہبر کمیٹی اجلاس، اسلام آباد دھرنے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا،اے پی سی بھی ملتوی

    رہبر کمیٹی اجلاس، اسلام آباد دھرنے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا،اے پی سی بھی ملتوی

    اپوزیشن جماعتوں کی 29 اگست کو ہونے والی اے پی سی مؤخر کر دی گئی، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد دھرنے پر اتفاق نہ ہو سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت جے یو آئی کی رہبر کمیٹی کے رہنما اکرم درانی نے کی ، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد دھرنے کے حوالہ سے پھر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات سامنے آ گئے، اختلافات کے باعث رہبر کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش نہ کر سکی، اسی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کی 29 اگست کو ہونے والی اے پی سی بھی مؤخر کر دی گئی

    رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کی ہے،مولانافضل الرحمان مشاورت سے اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے، چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے تجاویز آئی ہیں جلد اتفاق رائے ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب سے مایوسی ہوئی. ایک ماہ کے اندر بڑے فیصلے ہونگے، حکومت کو مزید وقت دینا زیادتی ہوگی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ جمعیت علمائے اسلام کا ہے، تا ہم حتمی فیصلہ اے پی سی کرے گی۔

  • شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے رابطہ، کشمیریوں کے حق میں‌ آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا

    شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے رابطہ، کشمیریوں کے حق میں‌ آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاترک ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی ، ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکی کا ساتھ دیا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اعلٰی عدلیہ نے گولن تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا، مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے ترکی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ترک صدر کے شکر گزار ہیں، بھارت نے 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اب آبادی کا تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،

    وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر کےنہتےمسلمان پچھلے 22روزسےکرفیو کےباعث گھروں میں محصور ہیں، ترکی نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلیے اپنا کردار ادا کرے،

  • ترکی کے بارڈر کے قریب دہشت گردوں کا خاتمہ، ترک صدر نے کیا بڑا اعلان

    ترکی کے بارڈر کے قریب دہشت گردوں کا خاتمہ، ترک صدر نے کیا بڑا اعلان

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی زمینی فوج "بہت جلد” شام میں فرات کے مشرق میں داخل ہوجائے گی ، اور "دہشت گردوں” کے علاقے کو صاف کرنے کے عزم کا اعادہ کرے گی۔

    پیر کے روز مشرقی شہر مس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک افواج شمالی شام میں ایک محفوظ زون کے قیام کے سلسلے میں آہستہ آہستہ علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں۔

    امریکہ کو سیف زون معاہدے سے متعلق کسی تاخیر کے خلاف خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کے ساتھ تعاون بہتر نہ ہو سکا تو ترکی اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کرے گا۔

    انہوں نے کہا ، "مجھے امید ہے کہ کوئی بھی شام کے ساتھ ہماری سرحد سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے ترکی کے صبر یا عزم کی جانچ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔”

    یاد رہے کہ 7 اگست کو ، ترک اور امریکی فوج کے عہدیداروں نے شمالی شام میں ایک محفوظ زون کے قیام پر اتفاق کیا ۔

  • شیخوپورہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اھم اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اھم اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی سے ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی زیر صدارت محرم الحرام کی انتظامات و سیکورٹی کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک اھم اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔


    اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی ریٹائرڈ برگیڈیئر راحت امان اللہ صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود، ایم پی اے عمر آفتاب ڈھلو، ایم پی اے خرم اعجاز چھٹہ،ایم پی اے شیر اکبرخان سمیت انتظامی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)واصف علی کھوکھر وتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ واپڈا اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    اجلاس میں محرم الحرام میں جلوس اور مجالس میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی۔
    اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہاکہ میں جلوس کے روٹس کو خود مانیٹر کروں گا شیخوپورہ میں جلوس کے دواہم روٹس شیخوپورہ سٹی اور امامیہ کالونی فیروز والا میں ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ سیکیورٹی و دیگر انتظامات کی صورتحال کو پہلے سے بھی بہتر کریں۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہاکہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔جلوسوں کے شرکاُ کو سیف اور سیکیور ماحول ملے گا تاکہ تمام مذہبی رسومات احسن طریقے سے انجام پاسکیی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام آپ کو سپورٹ کرنا ہے۔کسی محکمے یا عملے کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لیسکو کا محرم الحرام میں بڑا اہم رول ہے۔لیسکو بروقت لٹکتی ہوئی تاروں کو ٹھیک کرے اور ان ایام میں بجلی کے تسلسل کو برقرار رکھے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہا کہ پاکستان میں امن کی ضروت ہے اور اس کے لیے تمام مکاتب فکر اکٹھے ہیں کچھ علمائے کرام دوسرے اضلاع سے آتے ہیں اور آگ لگا کر چلے جاتے ایسے علما کی زبان بندی و ضلع بندی ہونی چاہیے۔ ریٹائیرڈ برگیڈیئر راحت امان اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ محرم الحرام میں مجالس کے دوران کشمیر ایشو کو بھی ضرور High light کریں۔محرم الحرام صبر کا درس دیتا ہے اور ہمیں صبر کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے

  • محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی شخصیت ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے.سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ

    ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد)سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی شخصیت ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے ریاست مدینہ میں حکمرانی کا جو انداز نبھایا ہر مسلمان حکمران کیلئے مشعل راہ ہے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں قبا ئلی مقد مین،سابق ناظمین اور معزز ین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ سرزمین عرب جہالت میں ڈوبی ہوئی تھی ایسے میں حضرت محمدؐ نے اللہ کے دین سے دنیا کو منور کیا اپنی سیرت سے دلوں پر حکمرانی کی ریاست مدینہ میں انصاف کا بول بالا کیا انسانیت کو شرف عطا کیا انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐکے طرز حکمرانی کو اپنا فلاحی ریاست بنائی جا سکتی ہے جو دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے روشن مثال ہے۔