Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: اگلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: اگلا میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 30 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 2-0 سے جیتی تھی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ جانئے

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ جانئے

    جمیکا: بھارت نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز جاری ہیں، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 318 رنز سے شکست دیدی. بھارت کی جانب سے اجنکیا راہانے نے سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا. بھارت کی جانب سے ویسٹ انڈیز کو 419 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم 100 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی. بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں جسپریت بمرا نے 5، ایشانت شرما نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ انجکیا راہانے کو عمدہ بیٹنگ پر میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یوں بھارت نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دی اور دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    دوسری جانب بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست کو ہوگا.

  • سرکاری گاڑیوں کا استعمال، دفتر خارجہ کے سینئر حکام بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

    سرکاری گاڑیوں کا استعمال، دفتر خارجہ کے سینئر حکام بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے کیس میں دفترخارجہ کے سینئر حکام بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتک ٹی وی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیب حکام نے نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کیس میں دفتر خارجہ کے آٹھ سینئر افسران سے گزشتہ ہفتے تفتیش کی، اس دوران بیرون ملک افسران کو وطن واپس طلب کرکے تفتیش کی گئی ہے، تفتیش ان افسران سے کی گئی جن کا تعلق پروٹوکول سیکشن اور سیکرٹری خارجہ کے دفتر سے تھا، مذکورہ افسران میں نعیم چیمہ ، افتخار عزیز ، صاحبزادہ احمد خان، تصور خان ، سلمان شریف ، سردار عدنان رشید ، وسیم شہزاد اور شجاعت راٹھور شامل ہیں،

    نیب کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد ، ادائیگی کا طریقہ کار اور استعمال سے متعلق سوال جواب کیے گئے، نیب کی جانب سے جلد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،

  • بھارتی انتظامی افسر بھی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف بول پڑا

    بھارتی انتظامی افسر بھی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف بول پڑا

    مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی حقوق سے انکار کے بعد، احتجاجاً استعفی دینے والے بھارتی حاضر سروس افسرگوپی ناتھن نے کہا ہے کہ ایسا کرنا جمہوریت میں قابل قبول نہیں ہے۔
    مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے رکن نے کیا کہا
    گوپی ناتھن نے کہا کہ آرٹیکل 370کے خاتمہ کو بیس دن ہو چکے ہیں لیکن اب بھی کشمیری لوگوں کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی اجازت نہیں۔یہ چیز جمہوری سیٹ اپ میں قابل قبول نہیں ہے۔

    گوپی ناتھن نے مزید کہا کہ ہمیں کشمیریوں کو اظہار رائے کی آزادی دینی چاہیے۔ اگر انہیں یہ پسند نہیں ہے تو ہم ان کو راضی کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ جمہوریت میں عوام کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ 32سالہ گوپی ناتھن نگرحویلی، دمان اور دادراکے پاور ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری تھے۔ انہو ں نے گذشتہ بدھ کو اپنا استعفی پیش کیا تھا۔

  • شاہ محمود قریشی کا او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی تازہ صورتحال پر گفتگو

    شاہ محمود قریشی کا او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی تازہ صورتحال پر گفتگو

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریش نے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے بات چی تکی گئی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیری مسلمانوں کو عید اور جمعہ کی نمازیں تک ادا نہیں کرنے دی گئیں، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے تاکہ حقائق دنیا کے سامنے نہ آ سکیں، بھارت نے اپوزیشن کے وفد کو جو راہول گاندھی کی قیادت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ملاحظہ کرنا چاہتا تھا اسے سری نگر ائیرپورٹ سے واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا، ان حالات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمان او آئی سی کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں،

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر اپنا موثر کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے اس سلسلے میں پہلے بھی او آئی سی کنٹکٹ گروپ کا اجلاس طلب کیا تھا اور اب بھی ہم اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، دونوں رہنماؤں کا اس سلسلے میں مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،

  • لاہور، نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، لوگ بچانے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے

    لاہور، نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، لوگ بچانے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے

    لاہور کے تھانہ باٹاپورکے علاقہ میں 35 سالا نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جس نوجوان کو آگ لگائی گئی وہ سرگودھا کا رہائشی ہے، نعیم نامی یہ نوجوان کام کی غرض سےلاہورآیا، متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ نجی ہاؤسنگ سوسایٹی میں سیکیورٹی گارڈکی نوکری کررہاتھا، نوکری کی نوعیت پسند نہ آئی تومالکان سےگھرواپس جانےکاکہا، مالکان نےگھرجانےسےمنع کیااورپٹرول چھڑک کرآگ لگادی،

    متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس دوران کوئی بھی شخص بچانےنہ آیابلکہ وڈیوبناتےرہے، وہاں سےجان بچاکر بھاگا اورخود ہی سیدھا سروسز ہسپتال آیاجہاں اسے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

  • بھارت کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، پاکستانی قوم کو خبردار کردیا گیا

    بھارت کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، پاکستانی قوم کو خبردار کردیا گیا

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کسی بھی وقت مس ایڈونچر کرسکتا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دنیا کی کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مس ایڈونچر کرسکتا ہے، جس کیلئے پاکستان کی فوج، حکومت اور عوام بالکل تیار ہے. انہوں نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کا کشمیر پر دو ٹوک موقف دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے رکھا اور اعلان کیا کہ دنیا کشمیر کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، ہم پاکستانی کشمیر کی آزادی تک کشمیر کے ساتھ کھڑے رہیں گے”.

  • مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے رکن نے کیا کہا

    مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے رکن نے کیا کہا

    ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کہیں زیادہ خراب ہے۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار
    ڈی راجہ، جو حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے راہول گاندھی کے وفد کا حصہ تھے، نے کہا کہ کشمیری تکلیف میں ہیں اور انہیں کھانے ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ ڈی راجہ کے بقول سری نگر کا دورہ کرنے والے اپوزیشن کے وفد کے ایک حصے کو ہوائی اڈے سے واپس آنے پر مجبور کیا گیا۔

    راجہ نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ غیر جمہوری اور غیر آئینی تھا۔ ”ایک طرف ، مودی حکومت آئین کے مطابق کشمیر کو دوسری ریاستوں کے برابر لانا چاہتی ہے ، لیکن وہ اس آئین کو کشمیر پر لاگو کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہے”۔

  • وزیراعلیٰ سے علمائے کرام و مشائخ عظام کی ملاقات، محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت پر بات چیت

    وزیراعلیٰ سے علمائے کرام و مشائخ عظام کی ملاقات، محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت پر بات چیت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی ہے، محکمہ اوقاف و مذہبی امور اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام 90 شاہراہ قائداعظم پر ہونے والی ملاقات میں کشمیر کی صورتحال، محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خود فرداً فرداً علمائے کرام و مشائخ عظام کی نشستوں پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا، وزیراعلیٰ کی زیر صدرت علمائے کرام و مشائخ عظام کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی گئی اورنہتے کشمیری بہن بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیاگیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیاجبکہ دفاع وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے دعا کرائی، اجلاس کے دوران علمائے کرام و مشائخ عظام نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور اتحاد و اتفاق کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے علمائے کرام و مشائخ عظام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام کا احترام ہماری روایات کا حصہ ہے، علمائے کرام کے فیوض و برکات کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسی مشکل صورتحال پر قابو پانا ممکن ہوا، ملک قوم کے اتحاد و یکجہتی کے لئے خدمات سرانجام دینے والے جیدعلمائے کرام کو سلام پیش کرتا ہوں۔علمائے کرام نے ملک و قوم کی خاطر ہمیشہ اپنی خدمات پیش کیں اور مشکل وقت کو ٹالنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔پاکستان کی یکجہتی،سلامتی اور استحکام میں علمائے کرام کا کردار ہماری ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔علمائے کرام اور مشائخ عظام نے فرقہ وارانہ عصبیت سے پاک اسلامی اور فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے قابل تحسین کردار ادا کیاہے اور محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علمائے مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں،

    انہوں نے کہاکہ اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ علمائے کرام کی مشترکہ کوششیں ان کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سماج دشمن عناصر داخلی امن وامان کے درپے ہیں۔ دہشت گردی کا مسئلہ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے بہت حد تک کم کیاجاچکا ہے لیکن موجودہ صورتحال کے تناظر میں دہشت گردی کے خدشے کو یکسر مستردنہیں کیاجاسکتا۔حکومت پنجاب صورتحال کی احساسیت کے حوالے سے ان امو رپر خصوصی توجہ دے رہی ہے اورحکومت اس ضمن میں علمائے کرام اور مشائخ عظام کی مشاورت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے جید علمائے کرام ماضی کی طرح آج بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے،

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ مودی سرکار کے ہاتھ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔کشمیریوں کی قربانیوں سے صبح آزادی طلوع ہونے کا وقت قریب ہے۔بھارت نے کشمیر کی تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو ختم کرکے عالمی برادری کو ڈھٹائی کا پیغام دیاہے۔سرحدی صورتحال تناؤ کی کیفیت سے گزر رہی ہے اور ہمیں متحد ہو کر دشمن کی مکاری کا مقابلہ کرنا ہے۔ حکومت پنجاب علمائے کرام،مشائخ عظام او رمدارس کے طلباء کی دینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ علمائے کرام وطلبہ کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کیلئے حکومت سرگرم عمل ہے۔ ہم علمائے کرام اور دینی مدارس کے طلبہ کے لئے بھی صحت انصاف کارڈ سکیم شروع کررہے ہیں۔ علمائے کرام اور طلبہ اپنا بلکہ اہل خانہ کا معیاری نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مدارس اور مدارس سے وابستہ سٹیک ہولڈرز کی فلاح و بہبود کیلئے ایسے تاریخی اقدامات کرے گی جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت علمائے کرام کیلئے آسانیاں پیدا کرے گی۔ دشمن کے ناپاک عزائم مل کر ناکام بنائیں گے۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور امید ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رہے گی۔اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوگا،

    وزیراعلیٰ سے ملاقا ت کرنے والوں میں متحدہ علمائے بورڈ کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی، حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا ڈاکٹر حسین اکبر، مولانا ضیاء الحق نقشبندی،مولانا ڈاکٹر محمد سبطین اکبر، مولانا زبیر احمد، پیر سید محمد عثمان نوری،مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر سید حبیب الحق شاہ، خواجہ قطب الدین فریدی،، ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر، صاحبزادہ سید محمد ضیاء محی الدین گیلانی، مولانا فیض رسول، مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا محمد اقبال رضوی، مولانا ظفراللہ شفیق، مولانا مفتی محمد اسحاق ساقی، مولانا غلام مصطفی ثاقب، علامہ محمد رشید ترابی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا شفیق احمد پسروری، مولانا عبدالرحمن لدھیانوی، مولانا محمد نعیم بٹ، مولانا محمد یوسف انور، مولانا عبدالوہاب روپڑی اور دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام شامل تھے۔صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، پیر سید سعیدالحسن شاہ، محمد ہاشم ڈوگر، عنصر مجید خان نیازی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز اوقاف، اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • کشمیر ایشو پر دو ٹوک موقف، عمران خان تمام وزرائےاعظم پر بازی لے گئے

    کشمیر ایشو پر دو ٹوک موقف، عمران خان تمام وزرائےاعظم پر بازی لے گئے

    اسلام آباد: میجر جنرل ریٹائر اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کے موقف پر دو ٹوک اسٹینڈ لیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے اس طرح اسٹینڈ نہیں لیا.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائر اعجاز اعوان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "عمران خان کا یہ کہنا کہ دنیا کشمیر کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، ہم پاکستانی کشمیر کی آزادی تک کشمیر کے ساتھ کھڑے رہیں گے” شاندار بات ہے، ساتھ ہی اعجاز اعوان نے کہا کہ میری یاداشت بتاتی ہے کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر اسٹینڈ لیا ہے، کسی پاکستانی وزیراعظم نے اس طرح اسٹینڈ نہیں لیا.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں دنیا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، دنیا کشمیر کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، ہم پاکستانی کشمیر کی آزادی تک کشمیر کے ساتھ کھڑے رہیں گے”.