Baaghi TV

Author: +9251

  • ملتان : جہانگیر ترین کے خلاف لودھراں میں شروع ہونے والا احتجاج ملتان پہنچ گیا

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں کے رہائشی افراد کا پولیس ٹاؤٹوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ملتان پریس کلب کے باہر احتجاج

    تفصیلات کے مطابق بیٹے محمد ندیم پر فائرنگ کے ملزم کو پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے پرسنل سٹاف کی پشت پناہی حاصل، پولیس گرفتاری سے گریزاں:امام علی جہانگیرترین کے پرسنل سٹاف کے عبدالخالق کانجو اور عشرت جاوید ٹاؤٹ کلچر کو فروغ دے رہے ہیں: مظاہرین

    جہانگیر ترین کو نشاندہی کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہ ہوئی: مظاہرین

    وزیر اعظم و وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیکر کارروائی کریں: مظاہرین

  • پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

    پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

    پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا.سابق کرکٹر اعجاز احمد کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے ،اعجاز احمد قومی انڈر 16 اور اے کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے اعجاز احمد اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے.آئندہ ماہ قومی اے کرکٹ ٹیم کی کینیا میں 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت اعجاز احمد کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اور ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھی اعجاز احمد ذمہ داریاں نبھائیں گےآئندہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے

    اعجاز احمد کا انتخاب وسیم خان اور مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی نے کیا ہے.کمیٹی نے عہدے کے لیے خواہشمند دیگر سابق کرکٹرز کے انٹرویوز کے بعد اعجاز احمد کا نام فائنل کیا.

    اعجاز احمد نے کہا کہ اہم ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں،اپنے تجربے کی بنیاد پر قومی جونیئر کرکٹ کی بہتری میں کردار ادا کروں گا،
    اعجاز احمد کی بطور کوچ قابلیت پر کوئی شک نہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹ مدثر نذر نے کہا کہ
    اعجاز احمد کھیل پر گرفت اور کھلاڑی کی پہچان کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں،

  • بلوچستان بھر میں پولیو مہم شروع

    10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر، 3ہزار732 موبائل ٹیمیں،265 فکسڈ سائیڈ اور383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی،ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق
    کوئٹہ۔ 26 اگست (اے پی پی) ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں پولیو مہم شروع کردیا گیا ہے،پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو مہم کے دوران4ہزار460کے قریب ٹیمیں حصہ لے گی جبکہ 3ہزار732 موبائل ٹیمیں 265 فکسڈ سائیڈاور383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کیاجارہا ہے، بلوچستان کے7 اضلاع میں 7روزہ خصوصی پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،26 اگست سے کوئٹہ اور پشین میں 28 اگست سے نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پورجبکہ قلعہ عبداللہ میں 2ستمبر سے پولیومہم شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے چار کیسز سامنے آئے ہیں دو قلعہ عبداللہ، ایک کوئٹہ جبکہ ایک جعفرآباد میں رپورٹ ہوا ہے جس کی بنیاد پر پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے مزید کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران4ہزار460کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی جبکہ 3ہزار732 موبائل ٹیمیں 265فکسڈ سائیڈاور383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی۔ واضح رہے کہ پوری دنیا میں پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک میں شامل ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک موجود ہے، رواں سال پاکستان میں پولیو کے 53کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جس کے خلاف ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خصوصا والدین سے گذارش ہے کہ کسی قسم کے بھی منفی پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں کیونکہ حال ہی میں ہونے والے کیسز کی ایک بڑی وجہ عدم تعاون بھی ہے ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل صحت مند اور محفوظ بنانے کے لئے ان قطروں کا پھلاناضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین کے ذریعے ہی بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکتا ہے۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے علمائے کرام، سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت قبائلی عمائدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارے معاشرے سے یہ خطرناک وائرس کا خاتمہ یقینی ہوسکے۔

  • بولان، ڈھاڈر بائی پاس پر تصادم

    موٹر سائیکل سوار جاں بحق (اے پی پی) بولان کے علاقے ڈھاڈربائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑی میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہے،پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز ڈھاڈر بائی پاس کے قریب پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل کو اچانک ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پک اپ ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے،پولیس نے نعش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • نیمل میری بہن ہیں‌، عثمان مختار نے پراپیگنڈہ کرنے والوں کو اللہ سے ڈرنے اور بد ظنی سے بچنے کی نصیحت کردی

    نیمل میری بہن ہیں‌، عثمان مختار نے پراپیگنڈہ کرنے والوں کو اللہ سے ڈرنے اور بد ظنی سے بچنے کی نصیحت کردی

    کراچی:نیمل میری بہن ہیں‌اور جو لوگ پراپیگنڈہ کررہے ہیں کہ میں نیمل سے شادی کرنا چاہتا تھا یہ سرا سر جھوٹ ہے، کسی شعبے میں اکٹھے کام کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی کسی کو بری نظر سے دیکھتا ہے .ان خیالات کا اظہار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر ہونے والی باتوں کے جواب میں کیا ، یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ نیمل سے شادی کے پہلے امیدوار عثمان مختار تھے جو ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ میں نیمل کے ساتھی اداکار ہیں لیکن حمزہ علی عباسی کے درمیان میں آ جانے سے یہ تعلق ختم ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی فضول گفتگو کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے کہا ہے کہ اگر وہ اور نیمل، اسکرین پر خوبصورت جوڑی ہیں تو اس کےلیے ’’میں نے، نیمل نے، اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر نے بہت محنت کی ہے لیکن مداحوں کا یہ سمجھنا کہ میں اور نیمل کبھی آپس میں شادی کریں گے، شدید کوفت میں مبتلا کرنے والی بات ہے۔ نہیں! ہم ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری دوستی بہت پرانی ہے اور ہم بالکل بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ نیمل اور حمزہ کی جوڑی بہت خوبصورت ہے اور لوگوں کو انہیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم اور صحت مند زندگی کی دعائیں دینی چاہئیں،‘‘

  • بلوچ طالبات کا کشمیریوں کے حق میں مشال ملک کے ساتھ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

    بلوچ طالبات کا کشمیریوں کے حق میں مشال ملک کے ساتھ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

    بلوچ طالبات کا کشمیریوں کے حق میں مشال ملک کے ساتھ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور خطاب

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پریس کلب کے سامنے بلوچستان سے آئیے طلباء کا احتجاج اور مظاہرہ. احتجاج میں طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی. طلبانے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی . طلبا نعرے لگا رہے تھے کشمیر بنے کا پاکستان ، اس موقع پر مشال ملک نے پریس کلب کے سامنے بلوچستان طلباء و طالبات کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا انہوںنے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اس وقت نیوکلئیر کا بٹن جو مودی کے پاس ہے، خطرناک ہے، میرے شوہر یاسین ملک کو نظر بند کیا گیا ہے،
    اس کے علاوہ بڑے رہنماوں کو بھی نظر بند کیا، چار سو خواتین کو اغواہ کیا گیا ہے، اس وقت کشمیر میں جنگل کا قانون ہے، میرے آپ سب سے گزارش ہے کشمیر آپ کا ہے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا آپ چین سے نہیں بھیٹے گیں، اب پورے پاکستان میں لونگ مارچ شروع کریں گے، پوری دنیا کی نظریں کشمیر کے اوپر ہے،

    انہوں نے کہا کہ اس وقت کربلا کا مقام ہے بی بی زینب کی طرح ساری خواتین گھروں سے نکلیں

  • اسلام آباد : بلوچستان سے آئے طلباء کا مودی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

    اسلام آباد : بلوچستان سے آئے طلباء کا مودی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

    بلوچستان سے آئے طلباء کا مودی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

    اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بلوچستان سے آئیے طلباء کا احتجاج اور مظاہرہ. احتجاج میں طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی. طلبانے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی . طلبا نعرے لگا رہے تھے کشمیر بنے کا پاکستان ، اس موقع پر مظاہرین نے اپنے خیلات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے، بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی، مظاہرین اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے،

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موقع پر موجود تھے انہوں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مودی کو جواب دیتے ہیں کہ ہم پاکستان میں ایک ہیں، بھارت میں مودی سرکار سے کرسچن ، اور سکھ نفرت کرتے ہیں، مودی ظلم کر کے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے، مودی ڈھائی کروڑ لوگوں کے مجرم ہے، اقوام متحدہ کشمیر پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائے،

  • بشارالاسد کی خاتون مشیرکا سخت سیکیورٹی میں خان شیخون کا اچانک دورہ

    بشارالاسد کی خاتون مشیرکا سخت سیکیورٹی میں خان شیخون کا اچانک دورہ

    شام کے صدر بشارالاسد کی خاتون مشیرہ برائے اطلاعات بثنیہ شعبان گذشتہ روز اچانک ادلب کے جنوبی علاقے خان شیخون پہنچ گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے. شامی صدر کی مشیرہ کو فوجیوں نے اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا۔

    شامی رجیم کی جانب سے بثنیہ شعبان کے دورہ خان شیخون کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔ اس موقع پر بثنیہ کو شامی فوج کے افسران کے مصافحہ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    دو روز قبل بثنیہ شعبان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ترکی کی ایک چیک پوسٹ پرحملے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھاکہ ترک فوجیوں کی ایک چوکی کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ جلد ہی اس چوکی کو ختم کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ستمبر2018ء کو سیف زون کے معاہدے کے تحت شام کے اندر مختلف مقامات پرچوکیاں قائم کی تھیں۔

  • مجھے بھی ریگولر کیا جائے ، پرچی کلرک ہائیکورٹ پہنچ گیا ، عدالت نے فریاد سن لی

    مجھے بھی ریگولر کیا جائے ، پرچی کلرک ہائیکورٹ پہنچ گیا ، عدالت نے فریاد سن لی

    لاہور : پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا پرچی کلرک اپنے حق کے لیے ہائی کورٹ ہہنچ گیا ، اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازم کو ریگولر نہ کرنےکا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، عدالت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے پرچی کلرک کی درخواست پرسیکرٹری صحت سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نےعابد نواز ڈوگر کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ1995 سے جونیئر کلرک کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ اسکو ریگولر کرتے وقت جونیئر کلرک کی بجائے پرچی کلرک لکھ دیا گیا، محکمے کی اس غلطی کی وجہ سے وہ ترقی کےحق سےمحروم ہے ، سائل نے مزید کہا کہ غلطی محکمے نے کی ہے اور سزا میں بھگت رہا ہوں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ، درخواستگزار نےاستدعا کی کہ عدالت اسکو جونیئرکلرک ڈیکلیئرکرتے ہوئے ترقی دے کر ریگولر کرنے کا حکم دے۔

  • لبنان کے علاقے البقاع پر اسرائیلی فضائی حملے

    لبنان کے علاقے البقاع پر اسرائیلی فضائی حملے

    اسرائیل نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب لبنانی البقاع کے علاقے قوسایا میں "فلسطینی پاپولر فرنٹ” تنظیم کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے لبنان اور شام کی سرحد پر تین حملے کیے اور البقاع کے مختلف علاقوں میں کئی دھماکے سنے گئے۔

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اس سے قبل لبنانی حزب اللہ تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں دو ڈرون طیاروں کے گرنے کے بعد اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ نصر اللہ کے مطابق شام میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے ارکان کی ہلاکت کا جواب لبنانی اراضی میں دیا جائے گا۔ نصر اللہ کا کہنا تھا کہ الضاحیہ میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی موجودگی عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے مراکز کو نشانہ بنانے کے منظرنامے کا اعادہ ہے تاہم اس بار یہ لبنان میں سامنے آیا۔

    اس سے قبل حزب اللہ کے ایک ذمے دار نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ اتوار کو علی الصبح بیروت کے جنوبی نواح میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جب کہ ایک دوسرا ڈرون طیارہ زمین کے نزدیک دھماکے سے پھٹ گیا۔

    مذکورہ ذمے دار کے مطابق دوسرے ڈرون طیارہ حزب اللہ کے میڈیا مرکز کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں طیارے کے ٹکڑے لگنے سے مرکز کے اندر موجود تین افراد معمولی زخمی ہو گئے۔