Baaghi TV

Author: +9251

  • لبنان کے جنوبی مضافات میں دو اسرائیلی ڈرونز گر کر تباہ

    لبنان کے جنوبی مضافات میں دو اسرائیلی ڈرونز گر کر تباہ

    اتوار کے صبح بیروت میں جنوبی لبنان کا مضافاتی علاقہ زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا۔ حزب اللہ ملیشیا کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ دھماکے اسرائیلی ڈرون اور ایک دوسرے جہاز کے گرنے کے نتیجے میں پیدا ہوئے۔

    خبر رساں ادارے ’’رائیٹرز‘‘ سے بات کرتے ہوئے حزب اللہ کے نامعلوم عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون ایران نواز حزب اللہ کے زیر نگین بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں گرا۔ ادھر دوسری جانب اسرائیل کا ایک دوسرا طیارہ اتوار کو علی الصباح دھماکے سے تباہ ہوا۔

    عہدیدار نے مزید بتایا کہ تباہ ہونے والے دوسرے اسرائیلی ڈرون کا ملبہ جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے میڈیا سینٹر کے قریب ایک کالونی میں گرا، جس کی وجہ سے علاقے میں جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے یہ کہہ کر اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ ’’وہ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی اطلاعات پر تبصرہ نہیں کیا کرتے۔‘‘

    جنوبی لبنان کے مضافات کے رہائشیوں کے حوالے سے ’’رائیٹرز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انھوں نے زوردار دھماکے کی آواز سنی۔ ایک عینی شاھد نے مطابق لبنانی فوج نے طیارہ گرنے سے آگ لگنے کی ایک واقعہ کی اطلاعات کے بعد اس کالونی کو جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں، جس کے باعث فوری طور پر نقصان کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔

  • مودی کو عرب امارات کی طرف سے ایوارڈ دینے پر مفتی تقی عثمانی کا عربی میں‌ٹویٹ

    مودی کو عرب امارات کی طرف سے ایوارڈ دینے پر مفتی تقی عثمانی کا عربی میں‌ٹویٹ

    مودی کو عرب امارات کی طرف سے اعلی ترین سول ایوارڈ دینے پر مفتی تقی عثمانی کا عربی میں ٹویٹ کیا گیا جس پر شدید رنج او الم کا ظہار کیا گیا .
    ملک کےنامور بزرگ عالم دین جسٹس مفتی تقی عثمانی نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے پر شدید رنج و الم اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر سوشل رابطوں کی ویب سائیٹ پر ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترجمہ: ہائے افسوس !ہزاروں مسلمانوں کا قاتل اکبر اور انکی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والا جس نے کشمیر کو اسکے رہنے والوں کے لئے قید خانہ بنا دیا اور جو کشمیر کو میں مسلمانوں کا سب سے بڑا مقتل بنانے والا ہے اسکو ایک مسلمان عرب ملک کی طرف سے اعلی ترین اعزاز دیا گیا ہے۔
    ہائے كيساالميہ ہے


  • مری کا گیسٹ ہاؤس عوام کے لیے کھولنے پر ن لیگ کی عمران خان پر تنقید

    مری کا گیسٹ ہاؤس عوام کے لیے کھولنے پر ن لیگ کی عمران خان پر تنقید

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے پہلے عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔

    نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس عوام کے لئے کھولنے کے عمران خان کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو نوآبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے، اس ڈرامے سے مہنگائی 10 فیصد سے کم اور ترقی کی شرح 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی، ٹیکس دینے والوں کے پیسوں سے صرف ایک سال میں حکومتی اخراجات میں 1100 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹیکس دینے والوں کے دکھ کا ڈرامہ نہ کریں، ٹیکس دینے والوں کا ایک کھرب میٹرو پشاور کے گڑھوں پر ضائع ہوچکا ہے، نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی ، کاروبار اور روزگار نہیں ملے گا، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر نہیں ملیں گے، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے ، انڈے، کٹے ، مرغیوں ، بکریوں سے جی ڈی پی نہیں بڑھے گا،

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیو کے تین ہفتے ، قید و بند میں بچے دودھ کو بلک رہے، بھارتی ظلم کی لامتناہی داستان جاری و ساری

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کے تین ہفتے ، قید و بند میں بچے دودھ کو بلک رہے، بھارتی ظلم کی لامتناہی داستان جاری و ساری

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کے تازہ غیر انسانی ظلم و ستم کے تسلسل کو 21 واں دن گزر رہا ہے لیکن قابض بھارتی افواج اور مودی حکومت پہ چھائی مظلوم کشمیریوں کی ہیبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کرفیو میں معمعولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بدستور تین ہفتے تک تسلسل کے ساتھ کرفیو رکھنے کی روایت دنیا میں نہیں ملتی ہے۔

    مہذب دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جہاں بھی کرفیو ہو وہاں دوسرے دن نرمی کی جاتی ہے یا ایک دو دن بعد کرفیو اٹھا لیا جاتاہے تاکہ لوگ اشیائے ضرورت لے سکیں.بھارت نے یہ سب ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل تیسرے ہفتے سے کرفیو جاری ہے . بیمار ادویات لینے سے قاصر ہیں. بچے دودھ پینے سے محروم ہیں.لوگوں کے پاس اشیائے ضروریات کی قلت ہے.کشمیری اب ضرورت زندگی سے دو دو ہاتھ تنگ ہیں.ان تمام حالات میں کشیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئےہیں.

  • ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    ڈولفن سکواڈ اورپی آر یوکے جوان دوران محرم موثر پٹرولنگ کے ذریعے امن و امان یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان
    ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور نے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام576کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ 150 گاڑیوں،01 لاکھ 22 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور80 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ .دورانِ کارروائی01 کار،33موٹر سائیکلیں،36موبائل فونزاور01لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد۔ بدوران گشت ملزمان سے29 پسٹلز،02 رائفلز،09 میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔

    مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے89 افراد کی مدد کی۔ اس موقع پر10 وہیکلز،88موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند اور197 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔جعلی نمبرپلیٹس والی03 گاڑی اور09 موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔

    ون ویلنگ میں 36،ہوائی فائرنگ 02، آتش بازی میں 08 اورپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر06 ملزمان کو گرفتار کیا۔بلال ظفر
    دورانِ پٹرولنگ19عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

  • محرم الحرام میں امن و امان کے لیے سیکورٹی فورس کی تعیناتیاں شروع

    محرم الحرام میں امن و امان کے لیے سیکورٹی فورس کی تعیناتیاں شروع

    لاہور : ملک بھر میں‌ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو بہتر رکھنے اور قابو میں کرنے کے لیے سیکورٹی اداروں سے افرادی قوت کے لیے تفصیلات طلب کرلی ہیں ، اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے مطابق محرم الحرام کے دوران کس ضلع میں کتنی فوج کی ضرورت ہے؟ محکمہ داخلہ نے تفصیلات مانگ لیں۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی کولکھا ہے کہ وہ محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کو چیک کرنے کےلئے حساس مقامات کا ڈیٹا دیں اور یہ بھی بتائیں کہ کس ضلع میں کتنی فوج کی ضرورت ہے اور کس کس ضلع اور کس کس شہر میں موبائل فون کے بند کرنے کی ضرورت ہے

  • پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان مودی کو ناگوار گزرا ، سکھوں پر پابندیاں عائد کردیں

    پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان مودی کو ناگوار گزرا ، سکھوں پر پابندیاں عائد کردیں

    نئی دہلی :پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری کے کھولنے کے اعلان نے بھارت میں زلزلہ برپا کردیا ہے ، مودی سرکار کا سکھوں کا پاکستان آنا گوارا نہیں ، اطلاعات کے مطابق بھارت کا سیکولرچہرہ مسخ ہوگیا، ہندوتوا نظریہ حاوی،مسلمان اورسکھ اقلیتیں غیرمحفوظ ہونے لگیں، مودی سرکار اقلیتوں کے پیچھے پڑگئی واضح رہے کہ پاکستان نے سکھوں کے لیے بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے لئے کرتارپورراہداری منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

    پاکستان کی خیر سگالی کی کوششوں کو بھی بھارت پسند نہیں کرتا اور یہی وجہ ہے کہ کرتارپور راہداری منصوبےکے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں،بھارتی جنتا پارٹی کے رہنمارکن لوک سبھا”سبرامینیم سوامی” کی کرتارپور راہداری پر ہرزہ سرائی شروع ہوگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق سبرامینیم سوامی کا کہناتھاکہ پاکستان، بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری نہ کھولی جائے،بھارت صورتحال کی بہتری تک پاکستان سے کوئی مذاکرات نہ کرے،پاکستان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور راہداری پر کام روکا جائے۔

  • خاتون صحافی کو ساڑھے 10 سال قید، 184 کوڑوں کی سزا  ، کس ملک نے سزا سنائی ؟ ضرور جانیئے

    خاتون صحافی کو ساڑھے 10 سال قید، 184 کوڑوں کی سزا ، کس ملک نے سزا سنائی ؟ ضرور جانیئے

    تہران : ایران نے بھی جزا سزا کے اپنے خود ساختہ قوانین بنا رکھے ہیں ، کہیں‌قاتل کو معاف کا جاتا ہے تو کہیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو سخت سزائیں‌دی جاتی ہیں . ایسا ہی ایک واقعہ تہران میں پیش آیا ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون صحافی نے مزدوروں کے عالمی دن پر ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایران کی ایک انقلاب عدالت نے ایرانی رجیم کے جرائم سے پردہ اٹھانے کی پاداش میں صحافیہ مرضیہ امیری کو ساڑھے 10 سال قید اور ایک سو 84 کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔

    غیر ملکی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس صحافیہ کا قصور یہ ہے کہ اس نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے مرضی امیری کو یکم مئی 2019ءکو ایران میں ہونے والے مظاہروں کے بعد حراست میں لے کرایفین جیل منتقل کردیا تھا، اس کے اہل خانہ اور وکلاءکو ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

  • گلوکارہ مائلی سائرس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ، کیوں مانگی شرمناک وجہ سامنے آگئی

    گلوکارہ مائلی سائرس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ، کیوں مانگی شرمناک وجہ سامنے آگئی

    نیویارک: امریکی معاشرے کی وہ کمزوری جس نے اسے عالمی طاقت ہونے کے باوجود تباہ کرکے رکھ دیا ہے وہ جنسی بے راہ روی ، اطلاعات کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس نے ہالی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کردی، دونوں اداکار کچھ دن سے ایک دوسرے سے علیحدہ زندگی گزر رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق دونوں نامور شخصیات نے مائلی سائرس کے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم دونوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے الگ ہو رہے ہیں۔دونوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کیریئر میں آگے بڑھنے کے خیالات کے باعث ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم ان کا رابطہ ہمیشہ ہی رہے گا۔لیکن ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ دونوں نے مائلی سائرس کے ’ہم جنس پرست‘ رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی۔

  • جاپان میں دنیا کا سب سے بڑا جھولا پارک میں نصب ، ہر کوئی جھولے گا اس جھولے میں

    جاپان میں دنیا کا سب سے بڑا جھولا پارک میں نصب ، ہر کوئی جھولے گا اس جھولے میں

    ٹوکیو:اب ہر جاپانی جھولے گا اس بڑے جھولے میں، جاپان میں دنیا کا سب سے بڑا جھولے کا سیٹ تیار کر لیا گیا۔ جاپان کے شہر کتاکیوشو (Kitakyushu) کے Hibikinada گرین پارک میں دنیا کا سب سے بڑا جھولے کا سیٹ نصب کیا گیا ہے جس میں ایک ساتھ100 بچے جھولا جھول سکتے ہیں۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق 163.35 میٹر قطار والے اس دنیا کے سب سے بڑے جھولے کے سیٹ کا نام گنیز بُک میں شامل کر لیا گیا ہے۔بڑی تعداد میں جاپانی بچے جوانوں سمیت سب اس جھولے کی طرف آرہے ہیں اور جھولے جھول کر مزے لے رہے ہیں