Baaghi TV

Author: +9251

  • فرسٹ کلاس میچز ٹاس کے بغیر ، کیسے ممکن ؟ یہ سب کچھ ہو گا پاکستان میں‌

    فرسٹ کلاس میچز ٹاس کے بغیر ، کیسے ممکن ؟ یہ سب کچھ ہو گا پاکستان میں‌

    لاہور : کرکٹ کے میدان میں‌نئے نئے فیچر نے کھیل کو مزید دلچسپ بنا دیا . اطلاعات کے مطابق اب پاکستان میں فرسٹ کلاس میچ ٹاس کے بغیر شروع ہوں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں ‘نو ٹاس’ کا منفرد تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے بعد پاکستان میں یہ تجربہ کیا جارہا ہے. اس سسٹم کے مطابق چار روزہ میچوں میں اگر مہمان ٹیم کو پچ سے شکایت ہے اور وہ اپنے مضبوط بولنگ اٹیک سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو وہ نو ٹاس کا آپشن استعمال کرسکتا ہے۔نئے سسٹم کے تحت چھ صوبائی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کرایا جائے گا۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے ٹاس کا کردار ختم ہوجائے گا۔ یہ ایڈوانٹیج وزٹنگ ٹیم کو ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ کے ذرائع کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ روایتی انداز میں ٹاس کے ساتھ ہی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دورہ کرنے والی ٹیم چاہے گی تو اس کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ پہلے بولنگ کرسکتی ہے تاہم اگر دونوں ٹیمیں پہلے بیٹنگ کرنا چاہیں گی تو پھر ٹاس کا آپشن استعمال ہوگا۔

  • آزاد کشمیر پر قبضے کے لئے بھارت اپنی فوج کہاں بھیجے؟ بھارتی رکن اسمبلی کی ہرزہ سرائی

    آزاد کشمیر پر قبضے کے لئے بھارت اپنی فوج کہاں بھیجے؟ بھارتی رکن اسمبلی کی ہرزہ سرائی

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہ آزاد کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے جسے لینے کے لئے بھارت کو افغانستان میں اپنی فوج تعینات کرنی چاہئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے ہندو انتہا پسند تنظیم سانسکرتی گورو سنستھا کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالہ سے ایک سیمینار سے خطاب میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت سرکار کا زبردست فیصلہ تھا، اب مقبوضہ کشمیر ہمارا ہوا، اب بھارت سرکار کو آزاد کشمیر کو لینے کی کوشش کرنی چاہئے، اس ضمن میں بی جے پی کے رکن نے مودی سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے اور اس نے بھارت کو وہاں اپنی بھیجنے کو کہا ، بھارت کو موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے اور فوری فوج وہاں بھیجنی چاہئے

    سبرامنیم سوامی کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں فوج تعینات کرے گا تو آزاد کشمیر پر قبضے کے لئے اسے آسانی ہو گی ،بھارتی رکن اسمبلی نے صرف اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کہا کہ بھارت کو چین کے قبضہ میں اکسائی چین خطے کو دوبارہ بھارت میں شامل کرنا چاہئے

    سبرامنیم سوامی بھارت میں وزیر بھی رہ چکا ہے ، اس نے رواں برس ایک اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ گائے کے پیشاب کا استعمال دوا بنانے میں ہوتا ہے اور امریکہ نے اس کے لیے پیٹنٹ بھی حاصل کر لیا ہے ہمیں ہر گاؤں میں گئوشالہ کی تعمیر کرنی چاہیے اور چونکہ گائے کا گوشت کثیر مقدار میں بیرون ممالک برآمد کیا جاتا ہے اس لیے اس کاروبار میں شامل لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔.

  • کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور

    کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور (اے پی پی ) عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی.

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ پولیس اہلکار کو مارنے کی کوشش میں کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں انہوں نے درخواست ضمانت دے رکھی تھی۔ گذشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس پر سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ مقدمہ جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے معاملے پر کیپٹن (ر) صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے اور پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ہی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جسے سیشن کورٹ نے منظور کرتے ہوئے پولیس کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا۔

    یاد رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی پولیس اہلکاروں سے لڑائی ہوئی تھی.

  • فلسطینی ردعمل ، صیہونی فوج مزیدآئرن ڈوم نصب کرنے پر مجبور

    فلسطینی ردعمل ، صیہونی فوج مزیدآئرن ڈوم نصب کرنے پر مجبور

    مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی افواج کے فلسطینیوں پر مظالم کے بعد اب صہیونی افواج پر خوف کے سائے ، اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کے فلسطینی استقامتی گروہوں کے میزائلی حملوں کے خوف سے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں آئرن ڈوم سسٹم نصب کرنا شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فلسطین کے استقامتی گروہوں نے پچھلے دنوں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی سرحدوں پر اپنے واپسی مارچ میں مزید شدت پیدا کردیں تاکہ غزہ سے متعلق ہونے والے سمجھوتے کی خلاف ورزیوں سے صیہونی حکومت کو روکا جاسکے۔

    صیہونی حکومت کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے رام اللہ میں فلسطینیوں کی حالیہ کارروائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ غرب اردن پر پوری طرح سے قبضہ اور وہاں فلسطینی انتظامیہ کو تحلیل کردینا چـاہئے۔جمعے کو غرب اردن کے شہر رام اللہ میں دستی بم کے دھماکے میں ایک صیہونی عورت ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

  • جہاز میں کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،راہول اور غلام نبی آزاد کی دہلی میں گفتگو

    جہاز میں کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،راہول اور غلام نبی آزاد کی دہلی میں گفتگو

    بھارت میں اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سرینگر ائیر پورٹ سے واپس لوٹائے جانے پر کہا کہ یہ واضح ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پرنہیں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندگی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سرینگر ائیر پورٹ پر پہنچے تو انہیں روک لیا گیا، بعد ازاں انہیں ائیر پورٹ سے ہی واپس دہلی بھجوا دیا گیا، دہلی پہنچنے پر راہول کا کہنا تھا کہ مجھے جموں کشمیر کے گورنر نے چند روز قبل دعوت دی تھی ہم کشمیریو‌ں کو ملنا چاہتے تھے لیکن ائیر پورٹ سے نکلنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی، اس سے واضح ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پرنہیں ہیں.

    جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شہر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جموں کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہیں،ہمارے جہاز میں موجود کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،

    کانگریس اور اپوزیشن کے وفد کو سرینگر ایئرپورٹ سے ہی واپس لوٹانے پر سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس نے پوچھا ہے کہ اگر کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر وفد کو سرینگر ایئرپورٹ سے ہی کیوں واپس بھیج دیا گیا؟ آخر مودی حکومت کیا چھپانے کی کوشش کر رہی ہے؟

    راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما سری نگرپہنچے تھے لیکن ان کو ائیر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، مودی سرکار نے پہلے انہیں ائیر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں بند کیا بعد ازاین سرینگرائیر پورٹ سے ہی واپس بھجوا دیا،

    ۔ راہول گاندھی کے ہمراہ گیارہ رکنی وفد ہے جس کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔ وفد میں راہول گاندھی کے ساتھ کانگریس کے غلام نبی آزاد، آنند شرما، کے سی وینو گوپال، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی، ڈی ایم کے لیڈر ٹی شیوا، این سی پی کے ماجد میمن، جے ڈی ایس کے کپیندر ریڈی اور آر جے ڈی کے منوج جھا سمیت کئی لیڈر شامل تھے.

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 20 روز ہو گئے ہیں، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیر میں زبردست احتجاج جاری ہے، سری نگر سورہ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ ہوا، خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج نے گھروں میں محصور لوگوں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس فائر کئے جس سے کشمیری خاتون شہید ہوگئی۔

    قابض بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کر لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ہے جس کے بعد سینکڑوں قیدیوں کوکشمیر سے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • روس اور امریکہ آمنے سامنے ، روس نے  دور میزائل تجربات کرکے پیغام دے دیا

    روس اور امریکہ آمنے سامنے ، روس نے دور میزائل تجربات کرکے پیغام دے دیا

    ماسکو : روس اور امریکہ آمنے سامنے ، روس نے میزائل تجربات کرکے امریکہ کو پیغام پہنچا دیا ، اطلاعات کے مطابق روسی فوج نے امریکہ کے میزائل تجربے کے جواب میں دو میزائل تجربات انجام دیئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق قطب شمالی اور بیرنٹس سی میں موجود بحری بیڑوں سے داغے جانے والے یہ میزائل آرخن گلسک اور جزیرہ کامچاتکا میں طے شدہ اہدف پر لگے ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتین نے گزشتہ دنوں وزارت دفاع کو حکم دیا تھا کہ وہ امریکہ کے حالیہ میزائل تجربے کا جواب دینے کی تیاری کرے۔ یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ نے گزشتہ پیر کو جدید ترین کروز میزائل کے تجربے کا اعلان تھا جو پانچ سو کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی فوج نے امریکہ کے میزائل تجربے کے جواب میں دو میزائل تجربات انجام دیئے ہیں۔

  • لودھراں : آگ پر قابو پا لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اچانک آگ بھڑک اٹھی ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی

    تفصیلات کے مطابق بستی گھیر نزد چلڈرن پارک کے قریب جنرل سٹور میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو پا لیا-

    ریسکیو کے نوجوانوں کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا دیا ۔۔

  • بریکنگ: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی

    بریکنگ: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی.

    باغی ٹی وی کی سپیشل رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی. ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی اسی وجہ سے جلدی کروائی جارہی ہے تاکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بتایا جائے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات اب پہلے سے بہت بہتر ہیں. ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز 2 میچز پر مشتمل ہوگی جس کا ایک میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. اگر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کامیاب ہوجاتی ہے تو سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے بھی ضرور آئے گی. یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز پہلے دسمبر میں ہونا تھی لیکن اب اسے ستمبر میں کروایا جارہا ہے. جس کے تین میچز کراچی اور تین ہی لاہور میں کھیلے جائیں گے. سیریز کے شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے تین میچز کراچی میں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے.

    دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز پہلے اکتوبر میں شیدول تھے جو اب دسمبر میں کروائے جارہے ہیں اور اب ذرائع سے یہ خبر آرہی ہے کہ یہ میچز بھی پاکستان میں ہی ہوں گے.

  • شجاع آباد   گرین بیلٹ عوام کے لیے پریشانی کا سبب  بن گئی

    شجاع آباد گرین بیلٹ عوام کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد کے صدر چوک سے سٹی چوک تک مین بازار ہے جس کے راستے میں دکانداروں نے قبضہ جما رکھا تھا جس کی وجہ سے بسا اوقات شہریوں کا بازار سے گزرنا اور خرید وفروخت کرنا انتہائی مشکل ہوتا
    بہت دفعہ انتظامیہ نے بازار کے راستے سے ریڑھی بانوں کو ہٹا کر راستہ صاف بھی کروایا لیکن ہمیشہ یہ ہوا کہ دو چار روز کے بعد دوبارہ بازار تجاوزات سے بھر گیا
    لیکن اب کی بار تو تجاوزات کی انتہاء ہو گئی کہ انتظامیہ نے ریڑھی بانوں کو ہٹا کر راستہ کھلا اور صاف کروانے کی بجائے راستے کے درمیان تقریباً 10 فٹ چوڑی تعمیر کر کے تجاوزات قائم کر دیں
    جس کی وجہ سے بازار کا راستہ کھلا ہونے کی بجائے مزید تنگ ہو گیا جو بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    بھارت میں ایک اور 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا، بھارتی نیوی کو سمندری نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے راستے سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حملے کا خطرہ ہے، بھارتی اداروں کی جانب سے حملے کا الرٹ جاری ہونے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، تامل ناڈو میں بھارت کے دفاعی ترجمان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھارت کے سمندروں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے.

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تامل ناڈو سے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ور وہ مبینہ حملہ آوروں سے رابطے میں ہیں جو تامل ناڈو میں حملہ کرنا چاہتے ہیں، گرفتار شدگان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے بھارتی تحقیقاتی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں.

    ایک اور ممبئی طرز کے حملے کے الرٹ جاری ہونے کے بعد تامل ناڈو میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، ہمسایہ ریاستوں سے آنے والی تمام سڑکوں پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے. ریلوے سٹیشنوں ، بس اڈوں اور ائر پورٹ پر بھی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، تامل ناڈو میں بھارتی کمانڈوز نے حملے کا الرٹ جاری ہونے کے بعد فلیگ مارچ بھی کیا،

    تامل ناڈو میں پولیس نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حملے کے الرٹ کے بعد گرجا گھروں اور مندروں کی سیکورٹی کے لئے بھارتی فوج تعینات کر دی گئی ہے، مندر اور گرجا گھر حملہ آوروں کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں، تامل ناڈوسرحد، خاص طورپر پلکڑ، تریشوراورانارکلم اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔