Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی حکومت نے خوشخبری سنادی ، اب سستا ہونے جارہا ہے پٹرول

    پی ٹی آئی حکومت نے خوشخبری سنادی ، اب سستا ہونے جارہا ہے پٹرول

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنانا شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو عوام کو بھی فائدہ پہنچے اور آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتی نظر آرہی ہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ میں رکھی گئی رقوم کے فوائد عام آدمی تک کیسے پہنچیں ؟ اس پر بھی غور کیا گیا جبکہ ترقیاتی پروگرام کے لیے بجٹ میں 950 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثر اور نوکریاں پیدا ہوں گی۔

  • ن لیگ بلیک میلنگ کر رہی ہے، کہتی ہے اور بھی ویڈیوز ہیں: اعتزاز احسن نے ن لیگ کی حقیقت بتادی

    ن لیگ بلیک میلنگ کر رہی ہے، کہتی ہے اور بھی ویڈیوز ہیں: اعتزاز احسن نے ن لیگ کی حقیقت بتادی

    لاہور: ن لیگ کا شروع سے یہ وطیرہ ہے کہ وہ اداروں کو بلیک میل کرتی ہے، اور اس میں شریف برادران کا زیادہ کردار ہے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگ والے کہتے ہیں ہمارے پاس اور بہت ساری ویڈیوز ہیں، ن لیگ والے بلیک میل کر رہے ہیں، کیا ن لیگ نے بلیک میلنگ کے لیے ایسی ویڈیوز بنا رکھی ہیں؟

    ذرائع کے مطابق چوہدری ا عتزاز احسن نے کہا کہ عدالت نے کہا اصلی ویڈیو پیش کی جائے تو اس کا فرانزک ہو سکتا ہے، ن لیگ نے تو ویڈیو عدالت میں پیش ہی نہیں کی، اگر مریم نواز نے ویڈیو پیش کی تو خود ان پر فرد جرم عائد ہو جائے گا۔

    ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی ذمہ داری ہے اصلی ویڈیو عدالت میں پیش کرے، ویڈیو بنانے والے کو بھی پیش کرنا ن لیگ کی ذمہ داری ہے، ان کے پاس بغیر ایڈٹ شدہ ویڈیو ہے تو بھاگ کر عدالت جانا چاہیے تھا، ویڈیو کاٹ کر پیش کی گئی، یہ تو خود اندر ہو جائیں گے۔

  • سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا.

    تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 31 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث حصص کی مالیت میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 49 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم تین ماہ کی بلند ترین سطح 17 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چار کاروباری سیشن میں مسلسل تیزی کے بعد آخری روز سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے غرض سے حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔

    دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ ڈالر 1 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 52 پیسے کا رہا.

  • کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو شاعری سے نمایاں کریں، وزیر تعلیم  شفقت محمود کی تاکید

    کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو شاعری سے نمایاں کریں، وزیر تعلیم شفقت محمود کی تاکید

    لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے بہت مفید مشورے دینا شروع کردیئے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو نظم اور شعر و شاعری سے نمایاں کرنا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق ادبی بیٹھک میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قوم متحد ہوگئی ہے ہمیں اس مسئلے کو نظم اور شعر و شاعری کے ذریعے بھی اجاگر کرنا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو مشکل حالات تھے مگر اب معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں، آج روپے کی قدر بھی مستحکم ہورہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار اچھا ہورہا ہے۔

  • چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں،،عمر 10 سال،،جرم 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،،

    پولیس کے ناقص تفتیشی نظام کے باعث مظفرگڑھ میں 10 سالہ بچہ گزشتہ 4 ماہ سے خطرناک ملزموں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہے۔گزشتہ 2 عیدیں جیل میں گزارنے والے عمر حیات پر 8 سالہ بچی سے زیادتی کا الزام ہے۔عدالت نے بچے کو مزید 2 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا.مظفرگڑھ کے علاقے ٹبہ کریم آباد کا 10 سالہ خضرحیات گزشتہ 4 ماہ سے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں خطرناک مجرموں کے ساتھ قید ہے۔تھانہ سٹی میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کیمطابق 15 اپریل کو 8 سالہ بچی کوثر فاطمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کو گرفتار کیا گیا،5 روز تک غیرقانونی طور پر تھانہ سٹی کی حوالات میں بند رکھا گیا،،اب گزشتہ 4 ماہ سے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں قید ہے.وکیل صفائی نیازتھہیم کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی،پولیس کی جانب سے مکمل چالان جمع نہ کرانے جانے کے باعث کیس مسلسل تاخیر کا شکار ہے،وکیل صفائی کے مطابق آج گواہوں کی شہادتوں اور جرح کے بعد کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کرکے بچے کو ایک مرتبہ پھر 2 ہفتوں کے لیے ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا.دوسری جانب بچے کے والد محمد لطیف کا کہنا تھا کہ اسکے 9 سالہ بیٹے پر جھوٹا کیس بنایا گیا.بچہ کی تعلیم ختم ہوگئی وہ اور اسکا بچہ کورٹ کچہری کے چکر کاٹ کر تھک چکے ہیں.

  • بستی ملوک  پولیس کی بڑی کاروائی مغوی کو بازیاب کرالیا گیا

    بستی ملوک پولیس کی بڑی کاروائی مغوی کو بازیاب کرالیا گیا

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کے علاقہ قصبہ مڑل محمد پور روڈ کے قریب آئس فیکٹری میں 14افراد نے مل کر اظہر شاہ والد اکرم شاہ قوم قریشی سکنہ قصبہ مڑل ایاز آباد کو ڈکیتی کے الزام میں زنجیروں میں جکڑ کر محبوس بنا یاہوا تھا اور اس کے سر کے بال مونچھیں بھنویں کاٹ دی انٹیلیجنٹس کی خفیہ اطلاع پر پولیس تھانہ بستی ملوک ایس ایچ او۔بھاری نفری کے ہمرا موقع پر پہنچ گیا اور مغوی کو بازیاب کروا لیا جبکہ وہاں موجود چار افراد کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ دس افراد فرار ہو گئے گرفتار ملزمان میں زمان۔عمران۔احسان اور شاہد۔ شامل ہیں ذرائع کے مطابق ملزمان نے اظہر شاہ کو ایک ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کے الزام میں اٹھایا اور اپنی فیکٹری میں لیجا کر اپنی عدالت لگادی ملزمان کے با اثر ہونے کے باعث وارثان ملزمان کے منت ترلے کرتے رہے اور بروقت پولیس کو اطلاع نہ دی ملزمان کی جانب سے بیہمانہ تشدد اور مظالم ڈھائے جانے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے کاروائی کی۔ رانا اظہر منیرنمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے باعث ہزاروں تقریبات منسوخ

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے باعث ہزاروں تقریبات منسوخ

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مودی سرکار کی جانب سے کرفیو کی وجہ سے ہزاروں تقریبات منسوخ کر دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھارت سرکار نے ختم کر دی ہے، تین ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، ہر گھر کے باہر بھارتی فوج تعینات ہے، بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال دیا ہے، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیری شہید ہو چکے ہیں، گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک کشمیری خاتون کو بھی شہید کر دیا

    کرفیو کی صورتحال کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون و انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا ہے جس کہ وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تقریبات شادی کی تھیں، تقریبات کی منسوخی کے لئے کشمیریوں کو اخبارات میں اشتہارات دینے پڑ رہے ہیں کیونکہ موبائل کی بندش کے باعث اور کرفیو کی وجہ سے کسی کو اطلاع نہیں دی جا سکتی،

  • ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟ جانئے

    ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟ جانئے

    لاہور: ملک کے بیرونی قرضوں میں ایک سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بیرونی قرضے خطرناک حد تک بڑھنے لگے، ایک سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی قرضوں کا حجم 30 جون 2019 تک 106 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جون میں 95 ارب ڈالر تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مقامی قرضوں میں بھی 4313 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مقامی قرضوں کا حجم 30 جون 2019 تک 20 ہزار 729 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال جون میں مقامی قرضے 16 ہزار 416 ارب روپے تھے۔

    دوسری طرف ایک سال کے دوران سرکاری اداروں کے قرضوں، نقصانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اداروں کے قرضے اور نقصانات 322 ارب روپے بڑھ گئے۔ سرکاری ادروں کا قرض اور نقصان 1622 ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ سال سرکاری اداروں کے قرضے اور نقصانات 1300 ارب روپے تھے.

  • مودی کا دورہ یو اے ای، چیئرمین سینیٹ نے ایسا کام کیا کہ سن کر دنگ رہ جائیں

    مودی کا دورہ یو اے ای، چیئرمین سینیٹ نے ایسا کام کیا کہ سن کر دنگ رہ جائیں

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یو اے ای کا دورہ منسوخ کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اپنا اورپارلیمانی وفد کا دورہ یو اے ای منسوخ کردیا،چیئرمین سینیٹ نےمودی کےحالیہ دورہ یو اے ای کےپس منظرمیں اپنا دورہ منسوخ کیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپورحمایت کرتا ہے

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کو آج رات یو اے ای کے لئے پارلیمانی وفد کے ہمراہ روانہ ہونا تھا،

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس کشمیر کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے سے متعلق آئینی تبدیلی سے آگاہ کرنے کیلئے اہم پارلیمانی اداروں اور ممالک میں سینیٹ کے خصوصی وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ وفود امریکا ، روس ، بین الپارلیمانی یونین ، یورپین یونین اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی بھیجے جائیں گے.

    چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تمام جماعتوں کے سینیٹرز کو وفود میں شامل کیا گیا ہے جو بیرون ممالک جائیں گے، ایک رپورٹ کے مطابق امریکا جانے والے سینیٹرز کے وفد کے سربراہ سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اُن کے ساتھ ارکان میں سینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر انوار الحق کا کڑ شامل ہیں۔

    روس کے لئے تشکیل وفد کی سربراہی سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف کریں گے جبکہ وفد میں سینیٹر سسی پلیجو اور سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم شامل ہیں۔ بین الپارلیمانی یونین کی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے جانے والے وفد کی قیادت سینیٹر محسن عزیز کریں گے جبکہ اُن کے ساتھ سینیٹر گیان چند اور سینیٹر آغا شاہ زیب درانی وفد میں شامل ہوں گے

    واضح رہے کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، کشمیر میں بھارتی فوج نے 38 ہزار مزید فوجی تعینات کر کے علاقہ بھر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہرنکلنے کی اجازت نہیں،بھارتی صدر نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بل پر دستخط کردئے ہین، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر واپس چلے گئے