Baaghi TV

Author: +9251

  • محکمہ موسمیات کی آج لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی آج لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پشاور، ہزارہ میں بھی بادل برسیں گے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، وفاقی دارالحکومت میں بھی بادل برسیں گے۔

    خیبرپختونخوا میں پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ اور مردان میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو گی۔

  • حوثی ملیشیا کی لوٹ مار، 37 یمنی کمپنیوں کے 50 ارب ریال غصب ہو گئے.

    حوثی ملیشیا کی لوٹ مار، 37 یمنی کمپنیوں کے 50 ارب ریال غصب ہو گئے.

    یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات ماہ کے دوران حوثی ملیشیا نے اپنے مخالفین کی 37 کمپنیوں کا سرمایہ غصب کرنے کی کوشش جس کے نتیجے یہ کمپنیاں تقریبا پچاس ارب یمنی ریال سے محروم ہوگئی ہیں،

    تفصیلات کے مطابق صنعاء میں وزارت صنعت وتجارت کے ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے ملک کی درجنوں کمپنیوں اور کاروباری فرموں پرقبضہ کررکھا ہے۔ مخالفین کے تجارتی اداروں اور کمپنیوں کو خصوصی طورپر نشانہ بنایا جاتا اور ان کی املاک لوٹی جا رہی ہیں۔ چھ ماہ میں حوثی ملیشیا مخالفین کی 37 کمپنیوں کا تقریبا 50 ارب یمنی ریال غصب کرچکی ہے۔ قبضے میں لینے کے بعد ان کےسرمائے کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقامی اخباری ذرائع کے مطابق حوثیوں کی جانب سے غصب کی گئی کمپنیاں سالانہ تقریبا 30 ارب ریال کا منافع کما رہی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے ان کمپنیوں کوخصوصی طور غاصبانہ کارروائیوں اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا جن کے مالکان ان کے سیاسی حریف یا بیرون ملک مقیم ہیں۔ چاہے وہ ان کمپنیوں کے مکمل مالک ہیں یا ان کے ساتھ ان کے شیئرز ہیں۔ حوثی انہیں قبضے میں لے کراپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

  • ذرا احتیاط برتنا کیونکہ آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے کراچی کو متنبہ کردیا

    ذرا احتیاط برتنا کیونکہ آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے کراچی کو متنبہ کردیا

    کراچی:جاگ کے رہنا ، ذرا ہوشیار رہنا کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 11ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    دوسری طرف ملک بھر کی موسمی کیفیت بیان کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 21ویں روز بھی کرفیو ، بھارتی مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیر میں 21ویں روز بھی کرفیو ، بھارتی مظالم جاری

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ، قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں 21ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

  • مشیر خزانہ  نے آئندہ ماہ معیشت کی بہتری اور تیل  کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔

    مشیر خزانہ نے آئندہ ماہ معیشت کی بہتری اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔

    مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس پر مشیر خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 221 ارب روپے سبسڈی کی مد میں رکھے ہیں جس سے کمزور طبقوں کو فائدہ ہوگا، بہت عرصے کے بعد ایکسپورٹ اب بڑھی ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 600 ملین ڈالر سے کم ہوگیا ہے جب کہ پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ میں رکھی گئی رقوم کے فوائد عام آدمی تک کیسے پہنچیں ؟ اس پر بھی غور کیا گیا جبکہ ترقیاتی پروگرام کے لیے بجٹ میں 950 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثر اور نوکریاں پیدا ہوں گی۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم نے بڑے منصوبے جلد مکمل کر کے فوائد عوام تک پہنچانے اور تمام بڑے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو عوام کو بھی فائدہ پہنچے، آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتی نظر آرہی ہیں

  • میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ، کتنے امیدوار حصہ لے رہے ہیں‌، خبر آگئی

    میڈیکل کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ، کتنے امیدوار حصہ لے رہے ہیں‌، خبر آگئی

    لاہور:آج صوبے بھر میں انٹری ٹیسٹ کے لیے 13 شہروں میں 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 74 ہزار پانچ سو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ امیداروں کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے رول نمبرز جاری کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، رحیم یار خان، سرگودھا، حسن ابدال، گجرات، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نصاب کے مطابق یہ انٹری ٹیسٹ 200 مارکس کا ہوگا جس کے لیے امیدواروں کو مجموعی طور پر 2 گھنٹے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 بھی نافذ ہوگی۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذرائع کے مطابق تمام امیدواروں کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌کہ اپنے ساتھ نیلا بال پوائنٹ پین، ایڈمیٹ کارڈ، اصل شناختی کارڈ یا اصل پاسپورٹ یا اسمارٹ کارڈ اور کلپ بورڈ لانا لازمی ہے۔موبائل فون، کیلکولیٹر، اسمارٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں، کتابوں اور دیگر الیکٹرانک آلات کا داخلہ سختی سے ممنوعہ قرار دیا گیا ہے تاہم امیدواروں کو اینا لوگ گھڑیاں لانے کی اجازت ہوگی۔

  • پولیس نے خطرناک ڈاکو پکڑ لیا ، کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے ، خبر سے کھلبلی مچ گئی

    پولیس نے خطرناک ڈاکو پکڑ لیا ، کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے ، خبر سے کھلبلی مچ گئی

    لاھور : لاہور پولیس کی بروقت کارروائی شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار کرلیا ، اطلاعات کے مطابق مغلپورہ پولیس کی کارروائی، اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کرلی۔ڈاکونے مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا ، لاہور پولیس کے مطابق ملزم حسن کا ایک سیاسی جماعت سے بھی تعلق ہے

    لاہور پولیس کے مطابق ملزم حسن کے قبضہ سے 2 پسٹل ، متعدد گولیاں، 3 موبائل فونز اور 50 ہزار نقدی برآمد کرلی۔ ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل ، پرس اور بیگ چھینتے اور فرار ہوجاتے تھے۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ملزم سے دوران تفتیش سابقہ 6 مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

  • کشمیرمیں انسانی بحران پر گہری تشویش ہے،آزادمبصرین کو کشمیر بھیجاجائے، امریکا میں پاکستانی سفیر کی گفتگو

    کشمیرمیں انسانی بحران پر گہری تشویش ہے،آزادمبصرین کو کشمیر بھیجاجائے، امریکا میں پاکستانی سفیر کی گفتگو

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکامیں پاکستانی سفیراسدمجید میڈیاسےگفتگو کرنے ہوئے کہاکہ 90لاکھ کشمیریوں کوبھارت نےقیدکررکھاہے،دنیانوٹس لے.امریکی صدرنےتین بارکشمیرکےلیےکرداراداکرنےکی خواہش ظاہرکی،امریکی ہاؤس انٹیلی کمیٹی کےچیرمین سمیت تمام لوگ تشویش کااظہارکررہےہیں،
    انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس مسئلہ کے لیے سیکیورٹی کونسل میں گئے،دنیاکی توجہ مبذول کرائی،امریکی صدرکوبھی کشمیرکی صورتحال پرتشویش ہے،سب سےزیادہ تشویش کشمیرمیں انسانی بحران پرہے،آزادمبصرین کوبھیجاجائے،بھارت کواقدام واپس لینےپرمجبورکیاجائے،بھارتی رویےسےپیداحالات امن اورسیکیورٹی کےلیےبڑاخطرہ ہیں،
    واضح رہے کہ کشمیر پر بھارتی حالیہ قدام پر ایک بہت بڑے بحران کی تشویش ظاہر کی جارہی ہے.بھارت کی طرف سے آئینی طور پرکشمیر کی صورت حال تبدیل کرنے پر پورے خطے میں حالات کشیدہ ہیں اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں

  • جمھوری وطن پارٹی کے مرکزی سکٹریٹ سے بیان جاری.

    جمھوری وطن پارٹی کے مرکزی سکٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چمھوری وطن پارٹی کے زیراہتمام شہید وطن نواب اکبرخان بگٹی کی تھیرویں(13) برسی 26 اگست بروز سوموار نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی 26 اگست صبح 11 بجے بگٹی ہاوس سے پارٹی پرچم سر نگوں کیا جائے گا اور سیاہ پرچم لہرایا جاِے گا پارٹی عہدیدار اور کارکن بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منائیں گے 27 اگست بروز منگل بگٹی ہاوس فاطمہ جناح روڈ پر شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی صبح 10 بجے کی جائے گی 11 بجے شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے اعزاز میں تعزیتی رہفرنس پیش کیا جائے گا جس میں سیاسی پارٹیوں کے قائدین وکلاء تاجراور سول سوسائٹی کے نماِنیدے شرکت کریں گے اور شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے اہصال ثواب کیلئے لنگر کی تقسیم صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس میں ہر خاص وعام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے.

  • سابق وزیراعلی بلوچستان حفاظتی ضمانت منظور

    سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گئے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی نواب ثناءاللہ زہری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی عدالت کی نواب ثناءاللہ زہری کو دس روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی نواب ثناءاللہ زہری نے سیشن عدالت 3 سے بھی ضمانت حاصل کرلی ہے جب کے نواب ثناءاللہ زہری نوابزادہ امان اللہ زرکزئی کے ساتھیوں سمیت قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں۔