Baaghi TV

Author: +9251

  • دوبھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا

    دوبھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا

    پشاور: دشمنی سے خاندان ، قبیلے اور معاشرے تباہ ہوتے دیکھے ، ایسا ہی ایک واقعہ پشاور کے علاقے ریگی میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر دو بھائیوں اور خاتون سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں دو فریقین کے مابین تنازع چلا آ رہا تھا جس کے حل کے لیے دو بھائی اپنے کزن کے ہمراہ گئے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،

  • اطالوی لڑکی پاکستانی سسرالیوں کے ہتھے چڑھ گئی ، مار مار کر بر ا حال کردیا ،

    اطالوی لڑکی پاکستانی سسرالیوں کے ہتھے چڑھ گئی ، مار مار کر بر ا حال کردیا ،

    کراچی :اطالوی لڑکی سندھی شوہر کے ظلم کا شکار ، شوہر اور ساس نے مار مار کر لہولہان کردیا ، اطلاع ملنے پر شوہر اور ساس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اطالوی لڑکی کے کیس پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔

    کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں شوہر اور ساس کے تشدد کا نشانہ بنبےوالی اطالوی لڑکی علیشبہ کے کیس پرڈی آئی جی ساؤتھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی، تحقیقاتی کمیٹی کو متاثرہ لڑکی کے شوہر علی جابر کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہناتھاکہ متاثرہ لڑکی کا شوہرملزم علی جابر ملک سے فرار ہوگیا ہےجس کی گرفتاری کے لئے پولیس موثر اقدامات کررہی ہے۔

  • وین کو حادثہ . 20 سے زائد بچے زخمی ،حادثے کی خبر نے ہر کسی کو پریشان کردیا

    وین کو حادثہ . 20 سے زائد بچے زخمی ،حادثے کی خبر نے ہر کسی کو پریشان کردیا

    بنوں : حکومتی کوششوں کے باوجود گاڑیوں کی فزیکل حالت بہتر نہ کرنے کی وجہ آئے روز حادثے ہونے لگے ، ایسا ہی ایک حادثہ آج بنوں میں پیش آیا جہاں ، اقراء پبلک سکول کی وین کو حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے کی وجہ سے 20 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں اقرء پبلک سکول گمبتی وزیر سب ڈویژن کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، سکول وین حادثے میں 20 سے زائد بچے اور بچیوں کو چوٹیں آئی ہیں،اقراء سکول وین بچوں کو لیکر سکول جارہا تھی کہ اچانک گاڑی کی بریک فیل ہوگئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

    دوسری طرف ریکسیو ذرائع کا کہناتھا کہ حادثے کے بعدریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی طلبہ کوطبی امداد کے لئےفوراً ہسپتال منتقل کیا،واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ والدین نے ڈرائیور اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا

  • صدر مملکت نے قوم سے معافی مانگ لی ، کس بات پر معافی مانگی کہ دنیا ہی دنگ رہ گئی

    صدر مملکت نے قوم سے معافی مانگ لی ، کس بات پر معافی مانگی کہ دنیا ہی دنگ رہ گئی

    جکارتہ: غلطی ہر کسی سے ہوسکتی ہے لیکن جو غلطی کرکے معافی مانگ لیتے ہیں‌اورکامیاب رہتے ہیں. اور اگر کوئی طاقت ور اپنی غلطی پر معافی مانگ لے تو یہ تو اور بھی زیادہ بہتر ہوتا ہے. لیکن اگر غلطی کوئی اور کرے اور معافی کواور طلب کرے تو اسے تو عاجزی کی انتہا ہی کہا جا سکتا ہے جیسے کہ اطلاعات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ انڈونیشیا میں ہوا جہاں پولیس کی جانب سے نسلی جملے کسنے پر انڈونیشیا کے صدر نے عوام سے معافی مانگ لی، صدر کی جانب سے ایک معافی نامہ جاری کیا گیا۔

    انڈونیشیا سے تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو نےپولیس کی جانب سےنسلی جملے کسنے پرصوبے پاپوا کے لوگوں سے معافی مانگ لی، صدر نے پولیس چیف کونسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دےدیا، صدر کی جانب سے ایک معافی نامہ جاری کیا گیا ہے۔

    پولیس کے اس رویے پر صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے نسلی امتیاز برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دےدیا ہے، 17 اگست کو ایسٹ جاوا میں قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں پاپوا کے طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا،اس دوران پولیس اہلکاروں نے ان پر نسلی جملے کسے تھے۔ذرائع کا کہناتھا کہ اس واقعہ کے بعدکئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

  • پاکستان کے  پہلے فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ ، کھلاڑیوں کی مشکلات حل ہوگئیں

    پاکستان کے پہلے فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ ، کھلاڑیوں کی مشکلات حل ہوگئیں

    لاہور : پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں‌کے فٹنس مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے لاہور میں پاکستان کا پہلا فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، یہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر پاکستان کوچنگ سنٹر میں بنایا جائے گا۔

    پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر لاہور میں بنائے جانے والے فزیکل ٹیسٹ سنٹر میں کرکٹ ہاکی اور فٹبال سمیت تمام کھیلوں کے لئے ٹیسٹ کرائے جا سکیں گے۔ ڈائریکٹر کوچنگ سینٹر لاہور نصراللہ رانا کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر میں عام عوام کو بھی رسائی دی جائے گی، ہماری کوشش ہے قومی ٹیموں میں فزیکل فٹنس کے مسائل کو ختم کریں۔

    ذرائع کے مطابق فزیکل فٹنس سنٹر بنانے پر پچاس لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے، نصراللہ رانا نے بتایا کہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ بھی مشینری فراہم کرئے گا۔یا درہےکہ پاکستان میں تمام کھلیوں کے وابستہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل بہت زیادہ رہتے ہیں‌. جس کی وجہ سے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں‌ہوتے

  • منرل واٹر کے نام پر بیماریاں  بیچی جارہی ہیں ،فوڈ اتھارٹی حرکت میں‌ آگئی

    منرل واٹر کے نام پر بیماریاں بیچی جارہی ہیں ،فوڈ اتھارٹی حرکت میں‌ آگئی

    لاہور :منرل واٹر کے نام پر فراڈ جاری ، پانی پینے کے قابل ہی نہیں بلکہ اس سے مزید بیماریاں پھیل رہی ہیں‌، منرل واٹر کے نام پر ناقص پانی بیچنے والوں کی حقیقت سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی منرل واٹر کمپنیوں کا پانی مضر صحت قرار دے دیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق غیر معیاری پانی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4 بڑی منرل واٹر کمپنیوں کا پانی مضر صحت قرار دے دیا۔ ایوائن نیچرل واٹر، مری سپارکلیٹس پریمیئم ، داسانی اور سپرنگلے نیچرل واٹر کے نمونے فیل قرار دے دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیمپلنگ مہم کے دوسرے مرحلے میں فلٹریشن پلانٹس کے بعد بڑے برانڈز کے پانی کا تجزیہ مکمل کرلیا، فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے 11 کمپنیوں کے مختلف برانڈز کے سیملز لیے اور معیار میں کمی، غلط لیبلنگ پر 4 برانڈز فیل قرار دے دیئے ہیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق داسانی کے پانی میں تلچھٹ اور گندگی پائی گئی، ایوائن نیچرل اور سپرنگلے کے پانی میں ٹی ڈی ایس کا لیول کم پایا گیا، مری سپارکل لٹ پانی لیبل رول 8 (2) اور بیج نمبر درج نہ ہونے پر فیل قرار پایا۔ فیل ہونے والے سیمپلز کی پروڈکشن تا دم اصلاح بند کر دی گئی ہے، تصحیح کرنے والے پلانٹس کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اصلاح کا عمل مکمل اور دوبارہ سیمپل پاس ہونے تک فیل شدہ برانڈزکو سپلائی کی اجازت نہیں ہو گی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے پاس اور فیل ہونے والے برانڈز کی مکمل فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے، تمام قسم کے پانی کا سال میں 4 دفعہ تجزیہ کر کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

  • سوشل میڈیا کی وجہ سے کس سے تعلق کم ہورہا ہے ؟ نیلم منیر نے تو انتہا ہی کردی

    سوشل میڈیا کی وجہ سے کس سے تعلق کم ہورہا ہے ؟ نیلم منیر نے تو انتہا ہی کردی

    اسلام آباد :اداکاری اپنی جگہ مگر تعلیم ، ادب اور اقدار کا کسی میں ہونا یا پایا جانا بھی ایک بہت زبردست خوبی ہے. اسی خوبی کے بارے میں‌بات کرتے ہوئے معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ادب کے بنا ادھورا ہے ‘ دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

    نیلم منیر نے تعلیم کی پیاس کو اس انداز سے تعبیر کیا کہ بہترین اور معیاری کتابیں زندگی گزارنے کیلئے راستے کا تعین کرتی ہیں۔ بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے۔

    ایک اداکارہ کی حیثیت سے نیلم منیر نے تو بہت ہی اہم بات کردی وہ کہتی ہیں کہ ہمیں اپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے۔ نوجوانوں کو زیادہ ادبی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے،نیلم منیر نے کہا کہ امجد اسلام ، ناصر کاظمی ، احمد فراز اور پروین شاکر میرے پسندیدہ شاعر ہیں ۔فارغ اوقات میں ان بڑے لوگوں کی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہوں

  • مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرا کے دم لیں گے  ، عبد الل گل ، آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کردیا

    مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرا کے دم لیں گے ، عبد الل گل ، آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کردیا

    اسلام آباد : تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ ، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے اور جلد از جلد آزاد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کشمیری آزاد نہیں ہوجاتے ان کی یہ کوششیں جاری رہیں‌گی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق عبداللہ گل نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تحریک کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے تمام کوششوں کو منظم کرنے اور پہلے سے بہتر انداز سے تحریک کو آگے لے جانے کے لیے کشمیر لبریشن کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے.

    عبداللہ گل نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ اس کونسل میں تمام کشمیریوں‌ سمیت پاکستان بھر کے علما، طلباء ، سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کو شامل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان اور کشمیر سے اس تحریک میں لوگوں‌کو شامل کیا جائے گا بلکہ دنیا بھر کے ممالک میں بسنے والے تمام کشمیریوں اور کشمیریوں سے محبت کرنے والوں کو شامل کیا جائے گا تاکہ تحریک اپنی منزل پر جلد پہنچے

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہا کہ وہ لوگ جو کینیڈا اور امریکہ میں‌رہتے ہیں وہ ہفتہ وار اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کر کے کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں‌گے، ایسے ہی برطانیہ اور فرانس سمیت یورپ کے دیگر ملکوں میں رہنے والے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا کریں گے ،

    پاکستان اور بھارت میں ہفتہ وار اور ہر مہینے بھی کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی جائے گی اور احتجاج ریکارڈ کراکے دنیا کو باور کرایا جائے گا کہ جب تک کشمیری آزاد نہیں‌ہوجاتے یہ احتجاج ایسے ہی رہے گا

  • چولستان میں  صوفی نائٹ  تقریب کا اہتمام

    چولستان میں صوفی نائٹ تقریب کا اہتمام

    رحیم یارخان( )،جمناسٹک چیمپئن درشن منگھی مرحوم کی برسی کے موقع پر چولستان میں تقریب کا اہتمام،تقریب میں ڈاکٹر ماجد، قیصر غفور چوہدری سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان، جبار واصف، سمیت، اسلام باد، لاہور، سندھ،سمیت دیگر علاقوں سے لوگوں نے بھر پور شرکت صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا،

  • بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

    بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ٹریننگ کے لیے اسرائیلی ایڈوائزر بھی پہنچ گئے۔
    ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    ذرائع کے مطابق اسرائیلی ایڈوائزر بھارت کو اس بات کی تربیت دیں گے کہ اسرائیل نے فلسطین میں تحریک آزادی کو کیسے کچلا۔

    کشمیر میں اب بھارتی فوج اسرائیل ماڈل فالو کر رہی ہے۔جس طرح اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر نوجوان فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی گرفتار کیا ہے اب یہی ماڈل کشمیر میں فالو ہو رہا ہے۔ بھارتی افواج کشمیری مسلمانوں کے خلاف پیلٹ گنز اور چھرے والی بندوق کا استعمال کر رہی ہے۔ بھارت فلسطین کی طرح مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہے ۔

    مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے ۔ عالمی این جی او جینو سائیڈ واچ نے کشمیریوں کی نسل کشی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ مودی نے 2002ءمیںگجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا تھا جبکہ اسرائیلی فوج نے یہی کام 2014ءمیں کیا جب لگ بھگ ایک ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔