Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکووں نے شادی کی تقریب بچوں کو رغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے

    ڈاکووں نے شادی کی تقریب بچوں کو رغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے

    خانیوال (اے پی پی) معروف تاجر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات چار نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر اہلخانہ اور شادی میں آئے ہوئے خواتین مہمانوں اور بچوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی پرائز بانڈ ایل سی ڈی گھڑی اور دیگر سامان لوٹ کر فرارمزاحمت اورکاروائی پر جان سے مادینے کی دھمکیاں اور زیورات نہ ملنے پربچے کو اغواء کرنے کی دھمکی۔تاجروں کا احتجاج ڈی پی او سے ڈاکوں کی فور ی گرفتاری سامان کی برآمدگی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق علامہ اقبال ٹاون خانیوال کے رہائشی معروف تاجر شیخ اظفر حیات جن کے بھتیجے کی بارات جانی تھی اور اہلخانہ سمیت مہمان بارات کے ساتھ جانے کی تیاری میں مصروف تھے جبکہ مرد نماز کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران چار مسلح ڈاکوں جن کی عمریں 25سے35سال بتائی جاتی ہیاور انہوں نے قمیض شلوارپہن رکھی تھیں گھر میں داخل ہوئے ایک مسلح ڈاکو گیٹ پر پہرہ دیتا رہا جبکہ دیگر تین مسلح ڈاکوں نے اہلخانہ اور خواتین مہمانوں اور بچوں کو ڈارئنگ رو میں یرغمال بنا لیا اور اہلخانہ کے ساتھ گھر کی تلاشی لینے لگے ڈاکوں نے گھر میں موجود 4لاکھ نقدی،50ہزار مالیت کے پرائز بانڈایل سی ڈی ایپل کمپنی کی گھڑی جس کے مالیت 80ہزاربتائی جاتی ہے لے کر کروالا کار میں فرار ہو گئے اہلخانہ کے مطابق زیورات اور مزید نقدی نہ ملنے پر ڈاکو بچے کو اغواء کرکے لے جانے اور مزاحمت تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور مزید کاروائی پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس کنڑول پر اطلاع دینے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی طیب اعوان جائے وقوعہ پر پہنچے اور اظفر حیات کی درخواست پر نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ نمبر460/19 ت پ درج کرکے ڈاکوں کی تلاش شروع کردی ہے دوسری جانب تاجروں نے بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیٹی کی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک سے ڈاکوں کی فوری گرفتاری سامان کی برآمدگی اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ابھی نندن کی ” بہادری“ دکھانے کیلئے بھارت کا ایک اور اقدام، کروڑوں روپے کس کام پر خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    ابھی نندن کی ” بہادری“ دکھانے کیلئے بھارت کا ایک اور اقدام، کروڑوں روپے کس کام پر خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    بھارت اوڑی کے بعد اب نام نہاد بالا کوٹ پر فلم بنائے گا اور اس فلم کیلئے کاسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ادادار ویوک اوبرائے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ پر فلم بنانے جارہے ہیں اور وہی اس فلم کے پروڈیوسر ہوں گے، اس فلم کی تیاری پر کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے،

    ویوک اوبرائے نے ہرزہ سرائی کرتے ہو ہئے کہا کہ وہ اس فلم کے ذریعہ دکھائیں گے کہ انڈیا نے کس طرح مبینہ طور پر پاکستان میں نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کی تھی، اس فلم میں‌ پاکستان میں گرفتار ہو کر پوری دنیا میں‌ ذلت اٹھانے والے ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کی ” بہادری ” کو دکھایا جائے گا، بھارتی اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے فلم بنانے کی اجازت مل گئی ہے، واضح رہے کہ بھارت کو نام نہاد بالا کوٹ حملہ کے بعد دو ہندوستانی طیاروں کی تباہی کی شکل میں‌ ہزیمت اٹھانا پڑی تھی اور اسی وقت سے بھارت اپنے ملک میں خفت مٹانے کیلئے ابھی نندن پر فلمیں اور ڈرامے بنا کر اپنی قوم کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے،

    کہا گیا ہے کہ یہ فلم سال کے آخر تک ریلیز ہو گی،

  • خانیوال ،ٹرالر تلے آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    خانیوال ،ٹرالر تلے آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    خانیوال (اے پی پی)ٹرالر تلے آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نزدیک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار عبدالرحمان کو کچل دیا۔عبدالرحمان چکنمبر 110 دس آر کا رہائیشی تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار عبدالرحمن گورایہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • ضلعی انتظامیہ خوشاب کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس

    ضلعی انتظامیہ خوشاب کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام اور یوم عا شور کے موقع پر روایتی امن کو قائم رکھنے کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کئے جائیں گے اور کسی کو امن میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ اپنے آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کر رہی تھیں۔ اجلاس میں ایم پی اے ساجدہ بیگم،ڈی پی او را نا شعیب محمود، اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی(آر) عدیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار احمد بلوچ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ اکبر نیازی،کمیٹی کے ممبران اعجاز شاکری،عابد شیرازی،عنصرنائچ،مولانا زبیر،اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈی پی او رانا شعیب محمود نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان اورٹریفک پلان پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھر پور طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ تاہم کمیٹی کے ممبران بھی امن کے قیام اور دیگر مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں۔ اجلاس میں عابد شیرازی، راجہ منصور، اعجاز شاکری اور دیگر ممبران نے محرم روٹس کی ضروری مرمت، خوشاب میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، مجلس کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے سید معروف شاہ دربار پر سیکورٹی بڑھانے اور دیگر ایشوز پر بات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم سے قبل صفائی ستھرائی،روٹس کی مرمت اور دیگر کام بر وقت کر لئے جائینگے۔

  • محکمہ انہار پانی چوری کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گیا

    محکمہ انہار پانی چوری کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گیا

    سرگودھا۔24اگست(اے پی پی)محکمہ انہار نے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کر کے 32کاشتکاروں کو نہری پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ محکمہ انہار نے پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے رات کی تاریکی میں چھاپے مارتے ہوئے نصیر پور کلاں، سکیسر، 67شمالی،گھلا پور،فتح والا اور ملحقہ علاقوں میں زیر زمین پائپ بچھانے کے ساتھ ساتھ کٹ لگا کر نہری پانی چوری کرتے ہوئے شانہ،احسان،حبیب اللہ،سلطان علی، آفتاب، ارشاد، افتخار حسین،نصر وغیرہ 32 کاشتکاروں کو پکڑا لیا گیا،جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔مزید کاروائیاں پانی چوروں کے خلاف جاری ہیں

  • عمران خان نے کشمیر کے متعلق کتنے ٹوئٹس کیے؟

    عمران خان نے کشمیر کے متعلق کتنے ٹوئٹس کیے؟

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار کاحلف اٹھانے کے بعد ٹوئٹر پر کم و بیش 400ٹوئٹس کی۔ جن میں سے 71ٹوئٹس کشمیر کے متعلق تھیں۔
    اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان وزارت عظمی کا حلف سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر کافی ایکٹو رہے ہیں۔ ان کی ٹوئٹس نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔ خاص طور پر ٹرمپ کے ٹوئٹس کے جواب میں عمران خان نے غیرت سے بھرپور جواب دیا۔ عمران خان کے ٹوئٹس نے انٹرنیشنل میڈیا میں بڑی مقبولیت حاصل کی ہے۔

    ان ٹوئٹس میں 71کشمیر سے متعلق ہیں۔وزیراعظم نے ہر موقع پر کشمیری عوام کا دل کھول کر ساتھ دیا۔ جب جب کشمیریوں پر مشکل وقت آیا وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ آرٹیکل 370کے خاتمہ اور مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد عمران خان نے اگست میں کل 49ٹوئٹس کیے جن میں سے 46کشمیر کی مظلوم عوام کی حمایت اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف تھے۔

    یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی طرف سے آرٹیکل 370کے خاتمہ اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد مقبوضہ وادی میں کرفیو کی کیفیت ہے۔ ہزاروں کشمیری گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی جیلیں قیدیوں سے بھر چکی ہیں جس کے بعد سینکڑوں قیدیوں کوکشمیر سے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سرگودھا میڈیکل کالج کے زیراہتمام دوسری نیشنل”فیوچر میڈیسن “کانفرنس کا انعقاد

    سرگودھا میڈیکل کالج کے زیراہتمام دوسری نیشنل”فیوچر میڈیسن “کانفرنس کا انعقاد

    سرگودھا۔24اگست(اے پی پی)سرگودھا میڈیکل کالج کے زیراہتمام دوسری نیشنل”فیوچر میڈیسن 2019ء“کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ کانفرنس میں میڈیکل و دیگر نیچرل سائنسز کے ماہرین کے علاوہ کثیر تعداد میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے سکالر زشریک ہوئے اوراپنے مقالات میں ”شعبہ طب میں آنیوالی جدت“ کے مختلف پہلوؤں پر مفصل بحث کی۔کانفرنس کے انعقاد سے جدید طریقہ سے امراض کی تشخیص و علاج کے بارے میں طلبہ کو رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ صحت کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے۔ پبلک و پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے نوجوان طبی ماہرین کے علاوہ دیگر میڈیکل پروفیشنلز بشمول فزیو تھراپسٹ،لیبارٹریز کے ماہرین،ٹیکنالوجسٹس، نیورالوجسٹ، سرجنز اور محققین نے مقالات پیش کیے، ماہرین نے دور حاضر میں انسانوں کو درپیش خطرناک اورناقابل علاج سمجھے جانے والے موذی و جان لیوا امراض کا خاتمہ کرنے کیلئے جدید تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف طریقہ علاج پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ تیز رفتار ترقی کے اس دور میں میڈیکل کی فیلڈ میں بھی برق رفتار تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، آنے والے وقتوں میں طریقہ علاج قدرے مختلف ہوگا،روائتی طب کا دورختم ہونے کو ہے اس کی جگہ جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے علاج کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی آمد سے طب کے شعبہ میں انقلاب برپا ہو چکا ہے، ہمیں چاہیے کہ علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں،طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ سکالرز کے پیش کردہ مقالات سے نتائج اخذ کرتے ہوئے جدید تحقیق اور طریقہ علاج میں پیشرفت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ لیکچر سننے کے بعد تنقیدی سوچ کو اپناتے ہوئے ماہرین سے سوالات کریں تاکہ ان کی سوچ میں وسعت آ سکے۔کانفرنس میں 50سے زائد ماہرین نے مقالات اور پوسٹر پریزنٹیشنز پیش کیں۔شرکاء نے کانفرنس کے شاندار انعقاد پر یونیورسٹی و فیکلٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے امراض کی تشخیص اور علاج معالجہ کے دوران درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنے اور اس حوالے سے جدید تحقیقات کو سامنے لانے میں مدد ملی اور اس علم کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت عامہ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور یہ کہ اس کانفرنس کے ذریعے میڈیکل سائنسز کے ماہرین، محققین کو ایک دوسرے کے قریب لاکر شعبہ طب کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کا بہتر سے بہتر حل تلاش کرنے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ ملا۔تقریب کے اختتامی سیشن میں مہمانان گرامی میں سووینئر تقسیم کیے گئے۔

  • وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا کا طلباء کے نام کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام

    وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا کا طلباء کے نام کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام

    طلباء سوشل میڈیا پر قانونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق سے متعلق لڑیچر کو پھیلائیں، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا
    سرگودھا۔24اگست(اے پی پی) ذرائع ابلاغ کو منقطع کر کے بھارت کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو کچلنا چاہتا ہے،بحیثیت قوم،استاد اور طالبعلم ہماراخلاقی اور سیاسی فرض ہے کہ ہم سوشل میڈیا پرقانونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق سے متعلق لٹریچرکو پھیلائیں،ان خیالات کا اظہار سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام ”کشمیر بنے گا پاکستان“کے موضوع پر مولا بخش آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے اور کشمیریوں سے یکجہتی پر مبنی ترانے پیش کیے۔ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ افواج پاکستان کشمیریوں کی آزادی اور سلامتی کیلئے حب الوطنی کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ہم مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے کنٹرول لائن پر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہمیں انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،اب وقت ہے کہ ہم عالمی رائے عامہ میں قا نونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ شرکت کریں۔

  • پاک بھارت کشیدگی انتہا پر ، پاکستان نے چین کے ساتھ ملک ” شاہین 8″ فضائیں مشقیں شروع کردیں

    پاک بھارت کشیدگی انتہا پر ، پاکستان نے چین کے ساتھ ملک ” شاہین 8″ فضائیں مشقیں شروع کردیں

    راولپنڈی:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی ، پاکستان نے اپنی فضائی صلاحیتوں کے بہتر استعمال کے لیے فضائی مشقیں شروع کردی ہیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقوں "شاہین آٹھ ” کا آغاز ہو گیا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان یہ آٹھویں سالانہ مشقیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں پہلی فضائی مشق مارچ 2001 میں ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق فضائی مشقوں کا مقصد کسی تیسرے ملک کے خلاف جارحیت یا منصوبہ بندی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔