Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یارخان پولیس کانسٹیبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق

    رحیم یارخان پولیس کانسٹیبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق

    رحیم یار خان ( )پولیس کانسٹیبلان شاکر 2551/C متعینہ پولیس چوکی مجاہد شہید اور محمد ہاشم 2549/C متعینہ پولیس چوکی گدھ پور موٹر سائیکل CD/70 بلا نمبری پر خان پور سے واپس اپنے گھر بستی جوئیہ جا رہے تھے۔ جب بحد بستی جوئیہ پہنچے تو آگے سے 3 کس نا معلوم الاسم اشخاص بسواری موٹر سائیکل 125/CG بلا نمبری برنگ سیاہ آگئے اور پولیس ملازمان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے لگے۔ جس پرکانسٹیبل محمد شاکر ملزمان پر جھپٹ پڑا تو ملزمان نے پسٹل 30 بور سے پولیس ملازمان پر فائرنگ کر دی۔ جس سے ایک فائر محمد شاکر کے سینے پر دائیں جانب لگا اور موقع پر شہید ہو گیا۔ اور ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

  • دنیابھر سے مکمل خاتمے کی خبرنے ہر طرف تہلکہ مچادیا ، وہ کون سی چیز ہے جسے ختم کرنا ممکن ہو گیا،

    دنیابھر سے مکمل خاتمے کی خبرنے ہر طرف تہلکہ مچادیا ، وہ کون سی چیز ہے جسے ختم کرنا ممکن ہو گیا،

    نیویارک:ملیریا کے خلاف جاری کوششوں کو اس وقت تقویت ملی جب ڈبلیو ایچ او نے دنیا سے ملیریا کے حیاتیاتی طور پر مکمل خاتمے کو ممکن قرار دے دیا ، ادارے کے مطابق اس مقصد کے لیے سیاسی ارادے ، فنڈز اور نئے ٹولز کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    امریکہ میں ہونے والی ایک کانفرنس مٰں ڈبلیو ایچ او نے ملیریا کے حوالے سے 3 سالہ سروے رپورٹ کے نتائج کی لانچنگ کی . اس کانفرنس میں‌ ماہرین کا کہنا تھا کہ کہ دنیا سے مچھر کے کاٹنے سے پھلینے والی بیماری کا خاتمہ ممکن ہے تاہم اس مد میں آنے والا خرچہ اور حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق 2017 میں دنیا بھر میں 219 ملین لوگ ملیریا کی بیماری کا شکار رہے اور 43,000 ہلاکتیں ہوئیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد بشمول چھوٹے اور بڑے بچوں کا تعلق افریقہ کے غریب ترین علاقوں سے تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق بہت سارے ممالک ایسے ہیں جہاں سال میں 1,000 سے کم ملیریا کی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ملیریا سے زیادہ متاثر ممالک میں یہ بیماری کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے جس کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور منظم کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے کہ پاکستان بھی ان ملکوں میں‌شامل ہیں‌جہاں ملیریا بہت زیادہ نقصان کررہا ہے اور ہر سال اس کی وجہ کئ جانیں چلی جاتی ہیں

  • شاداب کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی ، سامعہ آرزو نے پشین گوئی کرکے سب کو حیران کردیا

    شاداب کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی ، سامعہ آرزو نے پشین گوئی کرکے سب کو حیران کردیا

    لاہور:ایک نہیں چار شادیاں ، حسن علی کی اہلیہ محترمہ کے پشین گوئی سے سب حیران ، مگر شاداب نے جواب دے کر سب کو اور حیران کردیا کہ وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کریں گے ، تفصیلات کے مطابق حسن علی کی شادی کے موقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی جس میں حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا تھا کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس تقریب کے دوران ایک موقع پر دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔

    دوسری طرف ایک سوال کے جواب میں نوجوان کرکٹرشاداب کا کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی میں شرکت کیلئے چھٹیاں کیں اور وقت بہت اچھا گزرا، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لئے جو ہو گا دیکھیں گے،والدین کی مرضی سے شادی کروں گا جہاں وہ کہیں گے وہیں شادی ہوگی۔

  • ڈاکٹر رمیش کمارکی ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں پریس کانفرنس

    ڈاکٹر رمیش کمارکی ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں پریس کانفرنس

    رحیم یار خان ( )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور و ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار صاحب ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے تمام صوبوں‌بشمول آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس کریں گے اور کشمیر میں ہونے والی بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے.

  • مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی نے پی ایف یو جے  کے صحافیوں کا استقبال کیا

    مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی نے پی ایف یو جے کے صحافیوں کا استقبال کیا

    مری پریس کلب کے  صدر سدھیر احمد عباسی کی قیادت میں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے جھیکا گلی کے مقام پر ملک بھر سے پی ایف یو جے کے رہنما رانا عظیم کی قیادت میں آنے والے صحافیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اس موقع پر کشمیری قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی گئی اور مری کے صحافیوں کا ایک وفد لائن آف کنٹرول جانے کے لیے مظفرآباد روانہ ہو گیا

    یاد رہے کہ صحافیوں کاوفد لاہور سے پی ایف یو جے کی قیادت میں لاہور سے روانہ ہوا تھا۔ اسلام آباد میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان اور امین گنڈا پور نے صحافیوں سے ملاقات کی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا اس وقت خواب خوگوش کے مزے لے رہی ہے۔ ہم نے اس دنیا کو جگانا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اس جدوجہد کو ایک تحریک کی شکل دینا چاہتے ہیں۔

    رانا عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت کی وجہ سے کشمیر کامسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ بن چکا ہے۔ کشمیر ان شاءاللہ عمران خان اور باجوہ کی قیادت میں آزاد ہو گا۔ ملک بھر کے صحافیوں نے اب قلمی جہاد کے ساتھ ساتھ اصل جہاد کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صحافی سینے پر گولی بھی کھائیں گے اور ہندو فوجی کو ماریں گے بھی۔

  • اپوزیشن لیڈر سری نگر پہنچ گئے

    اپوزیشن لیڈر سری نگر پہنچ گئے

    راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما سری نگرپہنچ گئے ہیں۔ راہول گاندھی کے ہمراہ گیارہ رکنی وفد ہے جس کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔ وفد میں راہول گاندھی کے ساتھ کانگریس کے غلام نبی آزاد، آنند شرما، کے سی وینو گوپال، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی، ڈی ایم کے لیڈر ٹی شیوا، این سی پی کے ماجد میمن، جے ڈی ایس کے کپیندر ریڈی اور آر جے ڈی کے منوج جھا سمیت کئی لیڈر شامل رہیں گے۔

    اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر کے حالات کا جائزہ لیں گے اور وہاں کے لیڈروں کے علاوہ مقامی لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

    دوسری طرف حکام نے اپوزیشن پارٹی لیڈروں کو سری نگر آنے سے منع کیا ۔۔ انتظامیہ نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈروں کے آنے سے علاقے کا ماحول خراب ہو سکتا ہے۔

    غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، یہ پچھلے 20 روز سے بند ہے، اس علاقے سے پچھلے 20 روز سے کوئی خبر نہیں آرہی، لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ وہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے دو بار کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کو ایئرپورٹ سے واپس بھیجا جا چکا ہے۔

  • ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    مقبوضہ کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف کے ایک 33 سالہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے خود کشی کر لی ۔ ایم اروند نامی بھارتی فوجی افسر نے مبینہ طور پر اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
    بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی
    بھارتی حکام کے مطابق 40 ویں بٹالین کے ایم اروند جمعہ کی شام ضلع اسلام آباد میں اپنے گھر میںمردہ پائے گئے۔

    اروند نے 2014 میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس میں براہ راست انٹری افسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج خودکشیوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔جنوری 2007 کے بعد سے اب تک ہندوستانی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں خودکشی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 440 ہو گئی ہے۔
    یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے کیرن سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکار نے کیپٹن سمیت 9فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی تھی۔

  • رحیم یار خان میں لڑکیوں کو آئس نشہ پر لگا کر جسم فروشی کروانے والے گروپ کا ڈراپ سین

    رحیم یار خان میں لڑکیوں کو آئس نشہ پر لگا کر جسم فروشی کروانے والے گروپ کا ڈراپ سین

    رحیم یار خان میں لڑکیوں کو آئس نشہ پر لگا کر جسم فروشی کروانے والے گروپ کا ڈراپ سین۔
    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا یے جو لڑکیوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے ورغلا کر آئس نشہ پر لگانے اور بعد ازاں ان سے جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کروانے میں ملوث تھا۔
    رحیم یارخان میں لڑکیوں کو اغواء اور فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

    اس گروہ کو میڈم تانیہ نامی ایک خاتون بااثر افراد کی زیر سرپرستی چلا رہی تھی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ میڈم تانیہ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے مختلف قسم کے نشہ آور انجیکشن اور مواد برامد کیا گیا ہے۔ پولیس اس گروی کے باقی افراد جو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ویڈیو میں ایک لڑکی کا انٹرویو بھی شامل ہے جس نے یہ سارے انکشافات کئے اس کا کہنا تھا کہ مجھے دھوکہ دے کر آئس نشہ کروایا گیا اور پھر مجھ سے غلط کام بھی کروایا گیا۔ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ اقرا ء نام کی ایک لڑکی جس کا تعلق سوات سے ہے وہ ابھی تک مجرموں کی تحویل میں ہے۔

     

  • طالبان، امریکہ کے بارے وہ خبر آگئی جس کا برسوں سے انتظار تھا

    طالبان، امریکہ کے بارے وہ خبر آگئی جس کا برسوں سے انتظار تھا

    طالبان اور امریکہ کے مابین معاہدہ کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ طالبان رہنما ملا عبدالسلام ضعیف کے مطابق معاہدہ مذاکرات کے نویں دو ر میں طے پا جانے کا امکان ہے۔ نویں دور کا آغاز جمعرات سے ہو چکا ہے۔
    ٹرمپ کی افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والی امریکی ٹیم سے مشاورت، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر
    تولو نیوز کے مطابق ملا عبدالسلام ضعیف نے بتایا کہ طالبان رہنما ملاعبد الغنی برادر امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔

    ملا ضعیف کے مطابق امریکہ اور طالبان کے درمیان 15 سے 24 ماہ میں غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا اور انسداد دہشت گردی کی یقین دہانیوں پر اتفاق رائے پایا گیاہے۔

    ملا ضعیف نے خبردار کیا کہ اگر امن معاہدہ کے بعد امریکی افواج افغانستان میں قیام کرتی ہیں تو یہ معاہدے کی مکمل خلاف ورزی ہو گی۔

    ملا ضعیف کے بقول چین ، روس اور پاکستان طالبان کی طرف سے معاہدے کے ضامن ہوں گے۔

    عبدالسلام ضعیف نے مزید کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات امریکی طالبان امن معاہدے کے ایک ہفتہ بعد شروع ہوں گے۔

    طالبان کے ایک ترجمان کے مطابق کہ دوحہ میں مذاکرات کے پہلے روز امریکی افواج کے کمانڈر انچیف جنرل سکاٹ ملر بھی موجود تھے۔

  • وزیراعلیٰ نے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ نے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور : مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کی طرف سے ممکنہ حملوں کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈینگی کےخاتمے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے . جس کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے ٹیمیں‌تشکیل دے دی گئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں‌ڈینگی سے بچاوکے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئےکہا ہئے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے ڈینگی کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی جائے ، وزیراعلیٰ‌نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور لوگوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے انسداد ڈینگی کےلیے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے