Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکیاں،ملزم ہوا گرفتار

    بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکیاں،ملزم ہوا گرفتار

    بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی آمیز ای میل کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ ہفتے ای میل کے ذریعے انڈین ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی تھي جس ميں کہا گيا تھا کہ بھارتی ٹیم پر ویسٹ انڈیز میں حملہ ہوسکتا ہے۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے اطلاع آئی سی سی کو فارورڈ کردیں جس نے بھارتي کرکٹ بورڈ کو مطلع کرديا۔ بعدازں آئی سی سی اور پي سي بي نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرديا۔ پي سي بي اور آئي سي سي کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے ایشوز کي بنا پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرسکتے

    بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی کی ای میل پاکستان کے بعد بھارت کے کرکٹ بورڈ کو بھی موصول ہوئی جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما سمیت بھارتی ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکی کی گئی تھی، دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد بھارت کے ادارے متحرک ہوئے اور ای میل پیغام بھجوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا.

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے مہاراشٹر سے 19 سالہ برج موہن داس کو گرفتار کیا ہے جس نے دھمکی آمیز ای میل کی تھی، ملزم آسام کے علاقے موریگاؤں کا رہائشی ہے،ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہان عدالت نے اسے 26 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

  • شیخ رشید پر لندن میں حملہ ، حملہ آور منظر عام پر آگئے

    شیخ رشید پر لندن میں حملہ ، حملہ آور منظر عام پر آگئے

    لند ن:شیخ رشید کو مخالفین ڈرانے اور دھمکانے میں ناکام ، حال ہی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیساتھ لندن میں آنے والے افسوسناک واقع کے بعد حملہ کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آنے لگ گئی ہیں۔ لندن میں ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد شیخ رشید پر اچانک انڈے اور مکوں سے حملہ کیا گیا تاکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے

    لندن سے ذرائع کے مطابق بدھ کو آصف علی خان صدر پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن یورپ اور سمہ ناز جنرل سیکرٹری فار گریٹر لندن ویمنز ونگ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ انہوں نے ہی شیخ رشید پر حملہ کیا کیونکہ وہ پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے لیے نازیبا زبان استعمال کر رہے تھے۔

    دوسر ی طرف عوامی مسلم لیگ لندن کے صدر سلیم شیخ نے کہا ہم نے آصف خان اور حملے میں ملوث عورت کو دیکھا ہے ،اس وقت یہ دونوں موقع سے فرار ہو گئے تھے لیکن اب باہر آگئے ہیں اور حملے کا دعویٰ کیا ہے سلیم شیخ نے تصدیق کی کہ شیخ رشید نے لندن میں احتجاج میں شرکت انٹلی جنس رپورٹ ملنے کے بعد منسوخ کی تھی کہ ان پر ریلی میں حملہ کیا جا سکتا ہے

  • اثاثےظاہر نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    اثاثےظاہر نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کور ٹ کا اثاثے ظاہر نہ کرنے پر رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کاحکم دیدیا.

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر سندھ اسمبلی کے منتخب رکن معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیا ہے اورالیکشن کمیشن کوہدایت کی ہے کہ حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ یاد رہے کہ معظم علی الیکشن 2018ء میں حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے کامیاب ہوگئے تھے تاہم مخالف امیدوار ندا کھوڑو نے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ہائیکورٹ نے معظم علی خان کے حق میں فیصلہ دیا۔ جس پر ندا کھوڑو نے ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

    جمعرات کو عدالت نے ندا کھوڑو کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کا فیصلہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ معظم علی کو ڈی نوٹیفائی کرکے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

  • بھارت 5 اگست سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جائے ، کشمیریوں پر مظالم بند کرے ، اقوام متحدہ ماہرین کا مطالبہ

    بھارت 5 اگست سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جائے ، کشمیریوں پر مظالم بند کرے ، اقوام متحدہ ماہرین کا مطالبہ

    اسلام آباد :بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پر واپس چلا جائے ، ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے ماہرین نے کیا ، ماہرین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کا قصور وار مودی کو ٹھہراتے ہوئے فوری طور پر آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر کریک ڈاﺅن ختم کرنے پر زور دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا بھارت کو ذمہ دار قرار دیا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق 4 اگست سے مقبوضہ وادی کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    بھارت کی جانب سے بندشیں خطے میں اندرونی خلفشار کا باعث ہیں۔ وادی میں صحافیوں، حریت رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق بھی آگاہ ہیں۔ گھروں پر چھاپے اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں‌ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خطے میں ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر بھی تشویش ہے،زائد طاقت کا استعمال آخری حربے کے طور پر ہی کیا جائے۔

  • کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

    کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت سرکار پاکستان کی جانب سے کشمیر پر کامیاب سفارتکاری کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، مودی سرکار نے پاکستان پر الزامات عائد کرنا شروع کر دئیے، بھارت سرکار نے الرٹ جاری کر دیا کہ پاکستان افغانوں کو کشمیر میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے وہیں الزام عائد کیا گیا کہ بھارتی ملٹری اکیڈمی پر پاکستان حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج 18 واں دن ہے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے
    ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    ان حالات میں پاکستان نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، پاکستان کے وزیر خارجہ متحرک ہیں ،انہوں نے چین کا دورہ کیا، مختلف ممالک کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حق میں قرارداد پیش کی گئی، پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمانڈر کانفرنس ہوئی اور پاکستان نے کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دینے کا اعلان کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا، چودہ اگست کو یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا، پندرہ اگست کو پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، چیئرمین سینیٹ نے مختلف وفود تشکیل دییے ہیں جو مختلف ممالک کا دورہ کرکے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے.

    حریت رہنماؤں نے کشمیریوں کو ظلم کیخلاف بھرپور احتجاج کی کال دیدی ہے۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کرفیو توڑ کر مزاحمت کرتے ہوئے آئیں اور سرینگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کریں۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف ہر کوئی اپنی آواز بلند کرے کیونکہ ہمیں صرف آزادی چاہیے۔ بچے، بوڑھے، خواتین اور نوجوان اس مارچ میں شرکت کریں تاکہ ان کی آواز دنیا تک پہنچ سکے

    بھارت سرکار نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان پر ماضی کی طرح الزامات عائد کرنا شروع کر دئیے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سرکار نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 200 کے قریب افغانستان میں لڑنے والے طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے ،بھارت نے یہ الزام عائد کیا کہ افغانی طالبان کو لائن آف کنٹرول کے قریب لانچنگ کے لئے لایا گیا ہے پاکستان ان کو مقبوضہ کشمیر میں لانچ کرے گا جو نہ صرف جموں کشمیر بلکہ دہلی میں بھی بھارت کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں،.

    بھارت سرکار نے الرٹ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماضی میں بھی عسکریت پسندوں کو بھیجتا رہا اب طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے، الرٹ میں بھارتی فوج کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،الرٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جن افغانی طالبان کو کشمیر بھیج رہا ہے وہ انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور کچھ بھی کر سکتے ہیں،

    بھارت نے پاکستان کے خلاف مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے راولا کوٹ میں ایک میٹنگ کی اورعسکریت پسندوں کو خصوصی احکامات دئیے، اب کی بار عسکریت پسندوں کا ہدف دہلی سمیت انڈی ملٹری اکیڈمی بھی ہو سکتی ہے.

    بھارت سرکار ماضی میں بھی پاکستان پر الزام عائد کرتی رہی ہے، یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ کشمیر کی تحریک کشمیریوں کی ہے اور بھارتی مظالم کی وجہ سے برہان وانی پیدا ہو رہے ہیں جو پتھروں کے ساتھ بھارتی بندوقوں کا مقابلہ کر رہے ہیں.

  • پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس کی عدالت میں سماعت

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس کی عدالت میں سماعت

    لاہور (اے پی پی ) پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں 4 ملزمان کے 14 روزہ جسمانی اور ایک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 4 ملزمان کے 14 روزہ جسمانی اور ایک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 05 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ کی جانب سے ملزمان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے، ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، یوتھ فیسٹیول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں، یوتھ فیسٹیول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیاں اور کرپشن ہوئی۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو 200 ملین کا نقصان پہنچا ، جعلی اور ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جو اس کی اہل نہیں تھیں، گرفتار سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے بیانات کی روشنی میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ملزمان میں احسان الحق، محمد عمران، طیب وسیم, محمد آصف، خالد محمود شامل ہیں۔

  • ظالم بھانجے نے بیوی اور خالہ کو قتل کردیا ، کیوں قتل کیا ؟ وجہ سامنے آگئی

    ظالم بھانجے نے بیوی اور خالہ کو قتل کردیا ، کیوں قتل کیا ؟ وجہ سامنے آگئی

    بہاولپور: ظالم بھانجے نے شک پر بیوی اور بیوی کی حمایت پر خالہ کو قتل کردیا ، تفصیلات کے مطابق تصیل حاصل پور تھانہ سٹی کی حدود دربار محمد شاہ رنگیلا کے اعوان چوک میں رات گئے خاوند نے بیوی اور خالہ ساس کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار سے قتل کر دیا ۔

    ذرائع کے مطابق اس قتل کے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کاروبار کے لئے بیرون ملک مقیم تھا اور حال ہی میں واپس آیا ملزم شقی مزاج تھا جس پر کچھ دن پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا مگر رات گئے ملزم عبدالخالق نے خالہ ساس اور بیوی دونوں خواتین کو قتل کر دیا۔

    قتل ہونے والی خواتین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال میں منتقل کر دیا اورملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہی ہے اور مجرم کو قرار واقعی سزا دینے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی

  • الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

    الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کو مسلم لیگ ن مسترد کرتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پر ردعمل میں کہا کہ ‎الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری میں پارلیمنٹ کمیٹی کو نظر انداز کیا گیا۔ ‎حکومت نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مطالبہ کرتی ہے کہ یکطرفہ تقری کے معاملہ پر حکومت آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار اپنائے اور فیصلے کو واپس لے اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقری متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے کی جائے.

    واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے

  • قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہونے کی امید!

    قندیل بلوچ قتل کیس کے پراسیکیوٹر سلیم بہار کا کہنا ہے کہ کیس ماڈل کورٹ میں ہونے کے باعث ایک مہینے میں فیصلہ ہونے کی امید ہے،ان کا کہنا تھا عدالت نے پراسیکیوشن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کمپرومائز کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا.
    مظفرگڑھ میں باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ قتل کیس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے درخواست گزار والد محمد عظیم نے اپنے بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کیساتھ کمپرومائز کے لیے ماڈل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی.درخواست گزار کا موقف تھا کہ دفعہ 311 پی پی سی کے حوالے سے ترمیم قندیل بلوچ کے قتل کیس کے بعد کی گئی۔اس لیے کیس میں بیٹوں سے کمپرومائز کی اجازت دی جائے.ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کے مطابق آج کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت میں درخواست کی مخالفت کی.پراسیکیوشن کا موقف تھا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں 311 پی پی سی کی جو دفعہ لگائی گئی وہ ناقابل راضی نامہ ہے.جبکہ کرمنل لاء کی ترمیم 2004ء کے تحت اس طرح کے جرائم کو ناقابل ضمانت قرار دیا گیا ہے.ڈپٹی پراسیکیوٹر کیمطابق عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ کرمنل لاء کی ترمیم 2004ء کے تحت اس طرح کے کیسز میں کمپرومائز نہیں ہوسکتا.ڈپٹی پراسیکیوٹر سلیم بہار کا باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ماڈل عدالت کے جج عمران شفیع نے پراسیکیوشن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد کی اپنے بیٹوں کیساتھ راضی نامے کی درخواست مسترد کردی.قبل ازیں آج قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم کی بیٹوں سے کمپرومائز کی درخواست کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے خارج کردیا تھا.قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کو ملتان میں اسکے بھائی وسیم نے قتل کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کے اجلاس میں اہم فیصلے

    وزیراعظم کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کے اجلاس میں اہم فیصلے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں پیدا ہونے والی انسانی صورتحال اور بھارت کے 5 اگست 2019ءکے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام سے امن و امان کو لاحق سنگین خطرات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق عالمی دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی محاذوں پر خصوصی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

    اجلاس میں 5 اگست 2019ءکے بعد سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈاﺅن اور بھارتی جبر اور بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اوربین الاقوامی میڈیا نے صورتحال کی سنگینی کا اعتراف کیا ہے اور کرفیو اور دیگر پابندیاں ہٹانے اور کشمیری عوام کی مشکلات کے فوری خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔

    اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سیاسی، سفارتی، قانونی اور میڈیا کے محاذ پر پاکستان کی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر قانون و انصاف، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی.

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں مودی کی شرکت کے موقع پر احتجاج کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ امریکہ میں تاریخ ساز احتجاج کیا جائے اورکشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا جائے

    وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری عوام کے سفیر بن کر ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تنظیم برائےبین الاقوامی شعبہ جات کوتیاری کی ہدایت کر دی اور کہا کہ امریکہ میں مودی کی آمد پر بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے،