Baaghi TV

Author: +9251

  • صہیونی فوجی حواس باختہ ہوگئے ، اپنے ہی طیارے پر فائرنگ کردی

    صہیونی فوجی حواس باختہ ہوگئے ، اپنے ہی طیارے پر فائرنگ کردی

    تل ابیب:فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے صہیونی فوجی حواس باختہ ہونا شروع ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑیوں کی فضائی حدود میں میں داخل ہونے والے اپنے ہی طیارے پر فائرنگ کر دی

    عالمی ذرائع ابلاگ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گولان کی پہاڑیوں کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی دستوں نے غلطی سے اسرائیل ہی کے ایک طیارے پر فضا میں فائرنگ شروع کر دی، یہ واقعہ گزشتہ روز آیا اور ملکی دستوں نے اس ہوائی جہاز کو ایک دشمن طیارہ سمجھ لیا تھا۔

    دوسری طرف صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ طیارہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے فوری نوعیت کا ایک خطرہ تھا، سکیورٹی دستوں نے اس ہوائی جہاز پر فائرنگ شروع کر دی اور ایسا تب تک کیا جاتا رہا، جب تک یہ محسوس نہ ہوا کہ یہ تو اسرائیل ہی کا ایک سویلین طیارہ تھا۔اس بارے میں فوج کے ترجمان نے کہاکہ یہ بہت سنجیدہ نوعیت کا واقعہ ہے، جس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا عزم رنگ لے آیا ، انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی

    وزیراعظم عمران خان کا عزم رنگ لے آیا ، انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے اور ملکی مالیاتی نظام کو مضبوط کرنے کا عزم رنگ لے آیا ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق21 اگست تک انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں ایک سال کے دوران 69 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کےمقابلےمیں 13 لاکھ ساٹھ ہزار فائلرزکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال یہ تعداد 15 لاکھ تھی۔گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعدادمیں یہ اضافہ تاریخی ہے، رواں مالی سال کیلئےحکومت نےٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار پانچ سو پچاس ارب روپے رکھا ہے۔

    اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارے میں 73 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جولائی 2018 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2.13 ارب ڈالر تھا جو 2019 میں کم ہوکر 579 ملین ڈالر رہ گیا، جو کہ مجموعی خسارے کا 72 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوکر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد رہ گیا۔ 2018 میں یہ جی ڈی پی کا 8.3 فیصد تھا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اس وقت دن رات ایک کرکے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور یہ عزم دہراتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ پاکستان کو دنیا کی مضبوط ترین معاشی قوت بنا کر رہیں‌گے

  • چین کی امریکہ کو بہت بڑی دھمکی ، تائیوان کو ایف 16 طیارے فروخت نہ کیے جائیں ، ورنہ !

    چین کی امریکہ کو بہت بڑی دھمکی ، تائیوان کو ایف 16 طیارے فروخت نہ کیے جائیں ، ورنہ !

    بیجنگ:چین اور امریکہ کے درمیان اختلاف پھر شدت اختیار کرنے لگے ، اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر چین نے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین نے دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن نے تائیوان کے ساتھ جنگی جہاز کی فروخت کا معاہدہ کیا تو وہ ان تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں لگا دے گا جو تائیوان کے ساتھ ایف 16 کی فروخت میں شامل ہیں۔چینی وزیرِ خارجہ گنگ شوانگ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلحے کی فروخت کو روکے اور تائیوان کے ساتھ فوجی معاہدہ ختم کرے۔

    یاد رہے کہ تائیوان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فراہمی کے لیے امریکی حکومت نے آٹھ ارب ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی ہے جس میں 66 جنگی طیارے شامل ہیں۔ یہ کئی دہائیوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے۔یہ ممکنہ معاہدہ اس وقت ہو رہا ہے جب چین اور امریکہ کے درمیان پہلے ہی تجارتی جنگ جاری ہے۔

    امریکی اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے میں 66 ایف 16 جہاز، 75 جنرل الیکٹرک انجن اور دوسرے نظام شامل ہیں۔اس میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ امریکی قومی مفاد میں ہے اور اس سے تائیوان کی سکیورٹی بہتر ہوگی۔چین نے یہ تاویل بھی مسترد کردی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے دیں‌

  • فواد چودھری پھر چھا گئے ، وزیراعظم کے ترجمان مقرر ہوسکتے ہیں‌

    فواد چودھری پھر چھا گئے ، وزیراعظم کے ترجمان مقرر ہوسکتے ہیں‌

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیراطلاعات کے لیے اچھی خبرین گردش کررہی ہیں اور اطلاعات یہی ہیں‌کہ کسی بھی وقت فواد چوہدری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کیا جاسکتا ہے. ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو اضافی ذمہ داری ملے گی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے موجودہ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مطمئن نہیں اور ان کے کچھ معاملات پر پارٹی سے اختلافات بھی ہیں جس کے سبب فواد چودھری کو ان کی جگہ عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

  • سرگودہا سمیت ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان جوش و خروش سے منایا جائے گا

    سرگودہا سمیت ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان جوش و خروش سے منایا جائے گا

    سرگودھا سمیت ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے ہدایات جاری
    سرگودھا۔ 23 اگست (اے پی پی) سرگودھا سمیت ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منانے کے لئے حکومت پنجاب نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ سرگودھا‘ سیالکوٹ اور لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اور ان تینوں شہروں میں 6 ستمبر کے حوالہ سے ہلال استقلال لہرانے کی تقریبات منعقد ہوں گی جس میں سول و فوجی افسران کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے تقریب کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔

  • نا معلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

    نا معلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ھونے میں کامیاب واقعہ گزشتہ روز پیش آیا
    محافظ اسکواڈ پولیس اربن ایریا کے اہلکاروں کو زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کر دیا گیا
    محافظ اسکواڈ کے اہلکار فیصل اور حسنین ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر فائرنگ کر دی ڈی پی او مشتاق سکھیرا زخمیوں کی عیادت کرنے ھسپتال پہنچ گئے
    نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او سرگودہا پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلیے سول ہسپتال پہنچ گئے آر پی او سرگودہا بھی ہمراہ تھے

  • نمز سکول سسٹم نے نویں کلاس کے رزلٹ میں بہاولپور بورڈ میں میدان مار لیا

    نمز سکول سسٹم نے نویں کلاس کے رزلٹ میں بہاولپور بورڈ میں میدان مار لیا

    رحیم یارخان( ) نمز سکول سسٹم نے نویں کلاس کے رزلٹ میں بہاولپور بورڈ میں میدان مار لیا اور پوزیشنز حاصل کرنے والی سابقہ روایت کو بھی برقرار رکھا نویں کلاس کی طالبہ نبیہا نعیم نے 501نمبر حاصل کرکے بہاولپور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔چیئرمین نمز سکول سسٹم محمدندیم مسعود کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ نبیہا نعیم اسکی ٹیچرز اور والدین کو مبارکباد۔گذشتہ روز سکول ہذا میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں چیئرمین ادارہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات انکے اساتذہ نے بھرپورشرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدندیم مسعود نے کہاکہ الحمدللہ اس دفعہ بھی بورڈ میں ہمارے ذہین طلباء وطالبات نے بہترین پوزیشنز حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ نمز سکول سسٹم میں تعلیم کا معیارقابل تقلید ہے اس کا سارا کریڈٹ ہمارے اساتذہ کو جاتاہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے ان طلباء وطالبات کو پوزیشنز حاصل کرنے کے قابل بنایا جس پر میں تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ دیگر طلباء وطالبات جن میں زہرہ خالد نے 490نمبر لیکر سکول میں دوسری، اور سعود مقبول نے 489لیکرسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ ایمن اشرف نے 488بہترین نمبر حاصل کئے۔انہوں نے کہاکہ کل116طلباء وطالبات نے نویں کلاس بورڈ کا امتحان دیا جن میں سے 55بچوں نے اے پلس، جبکہ 61بچوں نے اے گریڈ وفرسٹ پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین ادارہ نے اس عزم کااظہار کیاکہ طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائیگی اوراپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھے گا۔ہمارے ادارہ کے طلباء وطالبات اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں مجھے اپنے ان بچوں پر اورانکے اساتذہ پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد ان بچوں اور انکے اساتذہ کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقدکی جائیگی جس میں والدین کو بھی مدعو کیاجائے گا۔اس موقع پر گرلز کیمپس ہیڈ مسزساجدہ نور، بوائز کیمپس ہیڈ مسز سعدیہ عتیق،افتخار غازی ودیگر سٹاف موجود تھا۔

     

    2.jpg

  • شیخ زید پبلک سکول نویں کلاس کے بورڈ کارزلٹ جانئے تفصیل

    شیخ زید پبلک سکول نویں کلاس کے بورڈ کارزلٹ جانئے تفصیل

    رحیم یارخان( ) شیخ زید پبلک سکول نویں کلاس کے بورڈ کارزلٹ 100فیصد رہا، محمدحنظلہ خان عباسی نے 496نمبر لیکر پہلی،آمنہ درانی نے 495نمبر لیکر دوسری اور مائرہ ریاض نے 494نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ نویں کلاس کے کل129طلباء وطالبات نے بورڈ کا امتحان دیا، جن میں 94طلباء وطالبات نے Aپلس گریڈ، 35طلباء نے Aگریڈ جبکہ 50طلباء وطالبات نے 90فیصد سے زائدنمبر لیکر سکول کا نام روشن کیا۔ گذشتہ روز پرنسپل محمد نجیب اللہ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اور انکے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد نجیب اللہ نے کہاکہ شیخ زید پبلک سکول نے ہرسال کی طرح اس دفعہ بھی بہاولپور بورڈ میں پوزیشنزحاصل کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے، جس پر تمام طلباء وطالبات اور انکے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں جنکی خصوصی توجہ اور تعاون سے شیخ زید پبلک سکول ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور رحیم یارخان شہر کا تعلیمی کارکردگی اور کوالٹی آف ایجوکیشن کے حساب سے سب سے بہترین سکول ہے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کی تربیت اور کردار سازی بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو طلباء وطالبات پوزیشن حاصل نہیں کرسکے وہ مایوس نہ ہوں وہ بھی محنت کرکے وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آج اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور شیخ زید پبلک سکول کو بہاولپورڈویژن میں ایک مثالی سکول بنائیں گے،انہوں نے تمام اساتذہ کو بھی شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اوربچوں کی تعلیم وتربیت پر مزیدمحنت کی ضرورت پر زوردیا۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر بوائز سیکشن محمدطارق، ہیڈمسٹریس گرلزسیکشن مسز نصرت خالد ودیگر موجودتھے۔

  • بستی ملوک کرکٹ ٹورنامنٹ

    بستی ملوک کرکٹ ٹورنامنٹ

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) بستی ملوک کے سب سے بڑے چھٹے سالانہ فخرے بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا فخرے بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راؤ عمران عرف مانو، چوہدری وحیداخترجنرل سیکرٹری بستی ملوک پریس کلب نے مشترکہ طور پر مشاورت کے بعد چھٹے سالانہ فخرے بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان کیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ25اگست رات 8بجے کھیلا جائے گا ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹورنامنٹ فاتح ٹیم کو 70سی سی موٹرسائیکل جبکہ دوسرے نمبر آنے والی ٹیم کو نقد انعام 10ہزار،تیسرے نمبر کی ٹیم کو 2ہزار، چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 1ہزا ر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو2ہزار نقد انعام و ٹرافیاں انعام میں دی جائیں گی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    بستی ملوک شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) صدر انجم تاجران بستی ملوک وڈائریکٹرمائی سکول بستی ملوک راؤ مقیم انجم نے 1بشر 2شجرمہم کا افتتاح مائی سکول بستی ملوک میں پودا لگا کر کیا اس موقع پر راؤ مقیم انجم کا کہنا تھاکہ پوری پاکستانی قوم کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ہر شخص ایک پودا پاکستان دوسرا کشمیر کے نام پر لگائے جبکہ سکول انتظامیہ وبچوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سکول کے مین گیٹ پر کشمیری مسلمانوں کے حق میں سائن بورڈ پر نعرے درج کئے جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف امت مسلمہ کوجلداقدامات کرنے اور اپنی مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی تھی ساتھ ہی انڈیا کو سخت الفاظ میں کشمیرمیں جاری دہشت گردی روکنے کیلئے کہا گیا۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد