بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تجاوزات کے خلاف کیا گیا آپریشن پھرناکام تاجروں کا کہنا تھا کہ ڈی سی ملتان کے حکم پر اے سی صدر کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کیا گیا اپریشن تاجر برادی سے مشاورت نہ ہونے کی بناپر ناکام ہوا اے سی صدر نے کچھ دن قبل تاجروں سے میٹنگ کی جس میں کئی تجاویز زیر بحث آئیں اور ایک طریقہ کار طے کیا گیا تھا لیکن اے سی صدر طیب خان نے من مرضی سے کام لیاجس کی وجہ سے دوسرے دن ہی ریڑھی مافیانے سڑک پر قبضہ جما لیا اور غیر قانونی تعمیر خان پلازہ کے سامنے قائم ویگن اسٹینڈورکشہ اسٹینڈ بھی قائم ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کے مسائل جوں کے توں ہوگئےشہریوں نے ڈی سی ملتان سے اپیل کی ہے کہ دنیا پور روڈ پر دوکانداروں کو سامان رکھنے کی حد مقرر کی جائے اور جو بھی اس حد سے تجاوز کرے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ریڑھی مافیا کو بھی اسی حد میں ریڑھیاں کھڑی کرنے کا پابند کیا جائے بصورت سخت کاروائی ہو تاکہ بستی ملوک کے شہری ٹریفک بلاک ہونے پر جس اذہیت کا شکار ہوتے ہیں اس سے مستقل نجات پاسکیں۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Author: +9251
-

تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ، یہ ذخائر کہاں دریافت ہوئے خبر نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دیں
پشاور: پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبرپختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔یہ ذخائرکوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔
-

خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار ، مزید گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں ، اہم خبر آگئی
لاہور : خبردار اب کوئی بے حیا عورتوں کو نہ تو بلیک میل کرے اور نہ ہی ہراساں کرے ورنہ بھی ایسا کرنے والا گرفتار ہو سکتا ہے. ایسے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دو مختلف کیسز میں خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان نے لڑکیوں سے تصاویر اور ویڈیوز لیکر انہیں بلیک میل کررہے تھے۔
خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دو مختلف درخواستیں موصول ہوئیں جس کی انکوائری کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی اور ملزمان عقیل اور حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حمزہ نامی نوجوان لڑکی سے دوستی ختم ہونے کے بعد اس کے بھائیوں اور خاوند کو لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بھجوا رہا تھا جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور حمزہ کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کیا گیا۔
-

کون بنے گا چئیرمن پنجاب فلم سنسر بورڈ ، پنجاب حکومت 8 ماہ گزرنے کے باوجود بتا نہ سکی
لاہور : حکومتی کارکردگی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آٹھ ماہ گزر گئے پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے سنسر بورڈ بغیر چیئرمین کے چلنے سے معاملات متاثر ہونے لگے۔
یاد رہے کہ آٹھ ماہ قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے چیئرمین شعیب بن عزیز کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، صوبائی وزیر نے نئے بورڈ کا اعلان کرنا تھا جبکہ آٹھ ماہ گزر گئے ہیں نہ تو چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تعیناتی ہوسکی ہے اور نہ ہی نیا بورڈ بن سکا۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کو اب صرف سیکرٹری ہی چلا رہا ہے۔
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نئے چیئرمین اور نئے بورڈ ممبران کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی ہوئی ہے لیکن دو ماہ گزر گئے تاحال وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی سمری پر دستخط نہیں کئے۔فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال رہی تو سنسر بورڈ کی اہمیت ختم ہوکر رہ جائے گی
-

سونے کی قیمت میں ناقابل یقین کمی
لاہور: سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے سے88 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی.
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت مزید 200 روپے کمی سے 88 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 4 ڈالر گرگئے۔ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کے فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 89 ہزار روپے پر پہنچ گئے تھے، جس کے بعد قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 87 ہزار 900 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے نرخ 172 روپے کم ہوکر 75 ہزار 360 روپے ہوگئے۔ کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مزید 4 ڈالر گرگئے، جس کے بعد قیمت 1496 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1120 روپے جبکہ 10 گرام 960 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
-

سخت پولیس مقابلے کے بعد سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا گیا
شکارپور:بالآخر ڈی ایس پی کی شہادت کے بعد شکارپور پولیس نے مغوی سندھی گلوکار جگرجلال کو بازیاب کرا لیا۔ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کے مطابق جگر جلال کو بازیاب کر پولیس پارٹی شکار پور پہنچ رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ جگر جلال کے دیگر 3 ساتھیوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا، آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے قاتلوں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا ’’کوکو کورینا‘‘ گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا جبکہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے ملی تھی۔
-

چین میں برطانوی قونصل خانے کا ” جسم فروش” ملازم گرفتار
بیجنگ : چین میں برطانوی قونصل خانے کا ملازم جسم فروشی کی وجہ سے گرفتار ، چین کے ریاستی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے ملازم کو ’جسم فروشوں سے روابط ‘ کے الزام میں ملوث تھا ،سمن چینگ 8 اگست سے لاپتہ تھے اور چین کی جانب سے پہلی مرتبہ ان کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔
دوسری طرف برطانوی اخبار دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سمن چینگ نے چین کے پبلک سیکیورٹی کے خلاف ورزی کی اور انہیں 15 دن کے لیے انتظامی حراست میں لیا گیا۔انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو موبائل پر پیغام ارسال کیا کہ وہ تقریباً رات 10 بجے تک سرحد پار کر لیں گے۔
-

میزبان پاکستان تو پھر سری لنکا نے انکارکیوں کیا ؟ احسان مانی کا ردعمل سامنے آگیا
لاہور:سری لنکن بورڈ کی طرف سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی دینےکی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہرہے، پی سی بی رواں ماہ کے آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں معاملہ اٹھائے گا۔
سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے وزیر کھیل نے ٹیسٹ سیریز پاکستان میں نہ کھیلنے کا اعلان کیا، بورڈز کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے دوران سری لنکن وزیر کھیل کا بیان حیران کن تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سیریز کے 2 شیڈولز پر بات چیت کا سلسلہ جاری تھا، سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کرسکتا ہے؟
x
-

دہلی کے شاہی امام بھی جاگ گئے، کہا مودی سن لے،ظلم کا سر ایک دن کچلا جاتا ہے
دہلی کی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری بھی کشمیریوں کے حق میں میدان میں آ گئے، مودی سے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر کے حالات بحال کریں ، مسلم اور دلت نوجوانوں کی بے چینی میں اضافہ بھارت کے لئے اچھا نہیں ہو گا،ظلم کا سر ایک دن کچلا جاتا ہے اور ظالم کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جاتا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کی مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں کشمیر کے حالات بحال کئے جائیں ،کشمیر کے حوالہ سے بین الاقوامی ذرائع سے آنے والی خبریں تشویش کا باعث ہیں، انسانی حقوق کے اداروں کی کشمیر پر آنے والی رپورٹس نے کشمیر کی صورتحال پر سنگینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے
شاہ امام نے مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاسی لیڈروں کی گرفتاریوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا، شاہی امام کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک کو آگے جانا ہے تو عدل و انصاف کے تقاضے کو پورا کرنا ہوگا اور سب کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھنا ہوگا۔ آج ہندوستانی مسلمانوں کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ ریاست اور ادارے کہاں ہیں۔ ہم اپنے تحفظ کے سلسلے میں کس سے فریاد کریں؟ ہجومی تشدد کے باعث مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور اس سے مسلم اور دلت نوجوانوں کی بے چینی میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے وہ ملک کے مستقبل کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔ ظلم و تشدد، سماجی ناہمواریاں، مذہبی منافرت، دہشت گردی اور بروقت انصاف نہ ملنا ملک کے لیے اچھی بات نہیں۔
شاہی امام کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ہزاروں مسلم کش فسادات ہوئے اور بے شمار مسلمان نوجوان دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے انصاف مانگا تو انھیں مایوسی کا سامنا ہوا لیکن حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ظلم کا سر ایک دن کچلا جاتا ہے اور ظالم کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جاتا ہے۔ مظلوموں کی آہیں رائگاں نہیں جاتیں۔ قدرت ہر ظلم کا حساب لیتی ہے اور ہر ظالم کو اس کے کیے کی سزا دیتی ہے۔ یہ قانون قدرت ہے اور قدرت اپنے قانون سے کبھی روگردانی نہیں کرتی.
واضح رہے کہ آج 18 واں دن ہے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

