Baaghi TV

Author: +9251

  • قصور : تین افراد جاں بحق، غم سے ہر آنکھ اشک بار ، ورثا پر غشی کے دورے ، قیامت صغریٰ کے مناظر

    قصور : تین افراد جاں بحق، غم سے ہر آنکھ اشک بار ، ورثا پر غشی کے دورے ، قیامت صغریٰ کے مناظر

    قصور: ہر انسان کی موت کا وقت مقرر ہے لیکن پھر بھی موت بڑے بڑے زخم چھوڑ جاتی ہے، ایسے ہی ایک واقعہ قصور کے نواحی علاقے میں کنویں میں ٹیوب ویل کی موٹر ٹھیک کرتے ہوئے زہریلی گیس سے تین افراد موقع پر جاں بحق ایک بے ہوش ،متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیوذرائع کے مطابق گنڈاسنگھ کے علاقہ چھانٹ میں ٹیوب ویل کی موٹر ٹھیک کرنے کیلئے امین کنویں میں اترا تو زہریلی گیس کے باعث گر گیا جس کو بچانے کیلئے عرفان اور آصف نے بھی چھلانگیں لگا دیں تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔خالد نامی شخص کوبے ہوشی کی حالت میں موقع پر موجود افراد نے رسے کی مدد سے نکل لیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کو خالد کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، مرنے والے تینوں افراد کے گھروں میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے

  • سندھ پولیس کی کامیابی، گلوکار جگر جلال کو بازیاب کروا لیا

    سندھ پولیس کی کامیابی، گلوکار جگر جلال کو بازیاب کروا لیا

    سندھ پولیس کی بڑی کامیابی، شکارپور سے 4 روز قبل اغوا ہونے والے 5 فنکار بازیاب کروا لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ مغوی سندھی گلو کارجگرجلال کوبازیاب کرا لیاگیا ہے ،گلوکارجگرجلال کولےکر پولیس پارٹی شکارپورپہنچ رہی ہے ،ڈاکٹر جمیل نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست مٰیں لیا گیا،

    اے آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن کے بعد پانچوں مغویوں کی بازیابی یقینی بنائی گئی، آپریشن کے دوران ڈی ایس پی راو َشفیع اللہ شہید ہوئے تھے

    اے ایس پی شکارپورامجد فاروق بٹر نے میڈیا کو بتایا کہ محفلِ موسیقی کا جھانسہ دیکرکچھ لوگوں نے لوک فنکاروں کو گڑھی تیغو کے علاقے میں بلاکر انہیں اغوا کرلیا ۔جگر جلال کے ساتھ ان کے بھائی ، بھتیجے اور دو شاگردوں کو بھی اغوا کیا گیا تھا جب کہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے ملی تھی

  • ہم نے کشمیر کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا، ہوشربا انکشاف

    ہم نے کشمیر کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا، ہوشربا انکشاف

    لاہور: سینئر تجزیہ نگار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو گرفتار کرنے کے علاوہ ہم نے کشمیر کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے حافظ سعید کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "نہ تو اس بندے پر کوئی ایف آئی آر ہے اور نہ کوئی الزام ہے، پھر بھی اس شخص کو جیل میں بند کرنا سمجھ سے باہر ہے” ساتھ ہی انہوں نے موجودہ حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے بھارت کو خوش کرنے اور امریکہ کے کہنے پر گرفتار کیا ہے.

    واضح رہے کہ حافظ سعید کو کچھ عرصے سے گرفتار کیا ہوا ہے، تاہم اب ان کی رہائی کے حوالے سے بھی مطالبات سامنے آرہے ہیں.

  • چوہدری شجاعت حسین خیریت سے ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں‌، باغی ٹی وی

    چوہدری شجاعت حسین خیریت سے ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں‌، باغی ٹی وی

    برلن : چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور خیریت سے ہیں ، پاکستان میں سوشل میڈیا پر جوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے جو خبریں‌پھیلائی جارہی ہیں‌وہ سراسر من گھڑت اور جھوٹی ہیں، باغی ٹی وی چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے پھیلنے والی من گھڑت خبروں کو مسترد کرتا ہے

    اسی حوالے سے جرمنی سے باغی ٹی وی سے چوہدری مونس الٰہی نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین بالکل خیریت سے ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں، چوہدری مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کچھ لوگوں کی طرف سے شرارت کی جارہی ہے .

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی سے چوہدری برادران کا مسلسل رابطہ ہے اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے ہر لمحے بتایا جارہاہے، چوہدری مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے باغی ٹی وی کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ، درست اور بروقت رپورٹنگ پر چوہدری خاندان باغی ٹی وی کا مشکور ہے ،

  • مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مہمان خصوصی

    مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مہمان خصوصی

    مالاکنڈ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور کورکمانڈر پشاور تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں گرفتار شدت پسندوں کی اصلاح کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،مالاکنڈ کےبحالی سینٹرمیں ری انٹیگریشن پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان تھے ،تقریب میں کورکمانڈرپشاورنے بھی شرکت کی

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے نو عمر شدت پسندوں کے اصلاح کے پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی اوربچوں کو مفید شہری بننے کی نصیحت کی،

    آئی ایس پی آر کے مطابق مالاکنڈ میں 2009 میں شدت پسندوں کی پر امن شہری کے طور پر تبدیلی کے لیے مرکز قائم کیا گیا تھا ، سینٹر کا مقصد بچوں میں انتہاپسندی کارجحان ختم کرناتھا ، سینٹرسےاب تک 230 بچوں کی اصلاح کی گئی

  • الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    اپوزیشن کے جانب سے اتفاق نہ ہونے کے باوجود حکومت نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کر دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے.

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری غیرقانونی ہے، اپوزیشن الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریگی،ارکان کی منظوری میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے،اس قسم کے فیصلے سے الیکشن کمیشن آزاد اورغیر جانبدار نہیں رہے گا،اس قسم کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اوپر ایک سوالیہ نشان ہے ،آئین کے اندراس طرح کی تقرری کی کوئی گنجائش نہیں،

  • نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

    نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

    سابق وزیراعظم نواز شریف چھپے رستم نکلے، نوازشریف کی ضلع شیخوپورہ میں14کنال5مرلے اراضی نکل آئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں اراضی سامنے آنے پر نیب ایک بار پھر متحرک ہو گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی اراضی کامصدقہ رکارڈ27اگست تک فراہم کیاجائے،کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نوازشریف کےخلاف تحقیقات کررہی ہے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے تا ہم آج کسی نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی.

  • وقار یونس نے درخواست جمع کرادی ، قسمت جاگ سکتی ہے، کیا بن سکتے ہیں 26 اگست کے بعد پتہ چلے گا

    وقار یونس نے درخواست جمع کرادی ، قسمت جاگ سکتی ہے، کیا بن سکتے ہیں 26 اگست کے بعد پتہ چلے گا

    لاہور : وقار یونس نے پی سی بی میں کرکٹ کوچ بننے کی درخواست جمع کراکے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وقار یونس دو مرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، وقار یونس آخری مرتبہ مئی 2104 سے اپریل 2016 تک ہیڈ کوچ رہے۔
    اس کے علاوہ وقار یونس دو مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کیلئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت سے تازہ ترین خبر آگئی

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت سے تازہ ترین خبر آگئی

    لاہور (اے پی پی ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ روز کی توسیع کردی ہے، احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، جیل حکام نے فواد حسن فواد کو عدالت کے روبرو پیش کیا، پراسیکیویشن کی طرف سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، جس پرعدالت نے فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 02 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی.

    دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، نیب حکام کے مطابق فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کے اخراجات کئے، راولپنڈی 15 منزلہ لگثری شاپنگ مال، حیدر روڈ پلاٹ کے اثاثے بنائے جبکہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بنک سے 3 ارب 45 کروڑ کا قرض ظاہر کیا، ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق فیملی سیونگ 2 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 822 روپے ہے.