Author: +9251
-

سری لنکا کی دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ کی بجائے ون ڈے سیریز کھیلنے کی پیشکش
سري لنکا نے دورہ پاکستان کے دوران ٹيسٹ سيريز کي بجائے ون ڈے سيريز کھيلنے کي پيشکش کردي،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سري لنکا کے درميان آئندہ ماہ ستمبر ميں دو ٹيسٹ ميچيز کي سيريز کھيلي جاني ہے، سري لنکا کے وزير کھيل ہارین فرنینڈو کا کہنا ہے کہ سري لنکا کي ٹيم اس سال کے آخر يا آئيندہ سال جنوري ميں 8 روزہ کے دوران تين ون ڈے ميچيز کي سيريز کھيلنے کے ليے تيار ہے،
ذمہ دار حلقوں کا کہنا ہے کہ سري لنکا کے سيکورٹي وفد نے گزشتہ ہفتے لاہور اور کراچي کا دورہ کيا تھا اور اپنے کرکٹ بورڈ کو مثبت رپورٹ دي تھي۔ اگر سري لنکا اور پاکستان کے درميان ٹيسٹ سيريز ہوجاتي تو مارچ دو ہزار نو کے سري لنکن ٹيم پر حملے کے بعد کسي بھي ٹيم کا ٹيسٹ سيريز کے ليے پہلا دورہ ہوتا،
-

چئیرمین احسان مانی بھی شہزادے نکلے ، پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں
لاہور : چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر آگئیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سال میں چئیرمین پی سی بی اور گورننگ بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے رہائش کی مد میں 26 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 7 لاکھ 72 ہزار 970 روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ غیرملکی دوروں پر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی جبکہ چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ کے غیر ملکی دوروں پر 3 لاکھ 30 ہزار خرچ ہوئے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والی گورننگ بورڈ کے پانچ اجلاسوں پر 45 لاکھ سے زائد خرچ کیے گئے۔ 9 لاکھ 80ہزار سے زائد رقم صرف میٹنگ الاؤنس جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم ڈیلی الاؤنس کی مد میں خرچ ہوئی۔کرکٹ بورڈ کی طرف سے اخراجات کی تفصیلات آنے کے بعد سوشل میڈیا چیئر مین بورڈ اور دیگر مینجمنٹ کے بارے میں سخت تنقید سامنے آرہی ہے
-

وزیر اعلیٰ پنجاب کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری گرفتار، ایئرپورٹ پہنچ کر کیا کیا مطالبہ؟ اہم خبر
سی ایم پنجاب کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری پولیس نے گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو سی ایم پنجاب کا پرائیویٹ سیکرٹری ظاہر کرکے پولیس پروٹوکول کا کہا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد اپنے والد کو ائیر پورٹ سے لینے گئے اور پولیس کو پروٹول دینے کا کہا، خود کو سی ایم پنجاب کا سیکرٹری ظاہر کرنے والے دونوں افراد کو نصیر آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، دونون ملزمان نے گاڑی پر قومی پرچم بھی آویزان کیا ہوا ہے، ملزمان کی شناخت صدیق اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے،
ایس ایچ او نصیر آباد کا کہنا ہے کہ دونون افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں،
-

نیب نے نواز شریف کو کوئی سوال نامہ نہیں بھجوایا۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل
لاہور۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ نیب کی طرف سے کوئی سوال نامہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں بھجوایا گیا ہے. سپرنٹنڈنٹ جیل نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا
باغی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ یہ خبریں بھی جھوٹی ہیں کہ نواز شریف سے نیب کے کسی افسر نے ملاقات کی ، سپرنٹنڈنٹ جیل نے واضح کیا کہ نیب کا کوئی آفیسر نواز شریف سے نہیں ملا۔
باغی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل نے یہ واضح کردیا کہ جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کو کوئی قانونی،عدالتی یا تحقیقاتی ادارے کے کاغذات سپرنٹنڈنٹ جیل کے توسط سے ہی مل سکتے ہیں۔تحقیقاتی ادارہ ملاقات کے دوران سوال نامہ قیدی کو دے سکتا ہے۔قیدی کا تحریری جواب بھی سپرنٹنڈنٹ کے توسط سے ہی جاسکتا ہے۔
-

اب تک کتنےحجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں؟ جانئے
اسلام آباد (اے پی پی) حاجیوں کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 20 ہزار حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے اب تک 14 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 6 ہزار حاجی وطن واپس پہنچے ہیں۔ 5 ہزار سے زیادہ حجاج مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 8 دن قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیم کے مکہ مکرمہ میں اب بھی ایک لاکھ سے زیادہ حجاج موجود ہیں۔
حاجی کیمپوں کا عملہ ملک کے 10 شہروں میں ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کے استقبال کے لئے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ حج فلائیٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔
-
پلانٹ فار پاکستان مہم کا فیصل آباد میں بھی آغاز کردیا گیا
فیصل آباد: پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عاصمہ اعجاز چیمہ نے پروین شاکر کمپلیکس اور گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پیپلز کالونی ہریاں والا چوک میں پودے لگائے۔میڈم بازلہ،اساتذہ اورطالبات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)نے کہا کہ آئندہ نسلوں کی بقاء کے لئے زیادہ سے زیادہ درختوں کی موجودگی ناگزیر ہے لہذا ماحولیاتی آلودگی کا شدت سے احساس کرتے ہوئے درخت لگانے کا اہم فریضہ انجام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایات پرضلعی افسران اپنے سٹاف کے ہمراہ دفاتر سے ملحقہ دستیاب اراضی پرمختلف اقسام کے پودے لگا رہے ہیں جبکہ ان کی نشوونما اور بقاء وسلامتی کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بچوں کو بھی اس قومی فریضہ میں شامل کریں تاکہ سرسبز وشاداب ماحول پروان چڑھے اور حکومتی مقاصد بھی پورے ہوسکیں۔انہوں نے پروین شاکر کمپلیکس میں دستیاب جگہوں پر مزید پودے لگانے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ ان کی آبیاری کے لئے بھی ذمہ داریاں انجام دی جائیں۔
-
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی عمدہ کارکردگی کی ستائش کے لئے تقریب
فیصل آباد( )فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام عیدالاضحی پرصفائی ستھرائی کے حوالے سے ویسٹ ورکرز کی عمدہ کارکردگی کی ستائش کے لئے تقریب نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیدار،جنرل مینجر آپریشنز کرنل عماد اقبال گل،سینئر مینجر آپریشنز اعجاز بندیشہ ودیگر افسران کے علاوہ عیدالاضحی صفائی آپریشن میں ڈیوٹی انجام دینے والے ویسٹ ورکرز بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر میں عیدالاضحی کے بڑے صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا گیا جس کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ویسٹ ورکرز کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے ویسٹ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی تندہی،محنت اور شہریوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دئیے اور عیدالاضحی کے ایام میں شہر کے گلی محلوں اورسڑکوں پر متحرک رہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے میں تاخیر اورماحول تعفن زدہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہری حلقوں نے بھی عیدالاضحی صفائی پلان پر بہترین عملدرآمد اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عمدہ کارکردگی کو سراہاہے جو کہ بڑی کامیابی اور اس کا تسلسل برقراررہنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحی صفائی پلان کی کامیابی ویسٹ ورکرز کی محنت کا نتیجہ اور شہریوں کی جانب سے ستائش اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ عیدکے ایام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کمپنی کی کارکردگی سے مطمن نظر آئے۔انہوں نے عیدصفائی آپریشن پرمامور ورکرز کو ان کی عمدہ کارکردگی پر مبارکباددی اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام تقریب کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ احساس،محنت اور ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوتے ہیں اور آئندہ بھی ٹیم ورک کی حیثیت سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے مشن میں کمی نہیں آنی چاہیے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تقریب میں شرکت اور ویسٹ ورکرزکا حوصلہ بڑھانے پر کمشنر محمود جاوید بھٹی،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحی صفائی آپریشن میں ویسٹ ورکرز نے گلی محلوں،شاہرات پر مشنری جذبے سے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کوٹھکانے لگایا جبکہ عوامی شکایات کابھی تیزرفتاری سے ازالہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عیدپر فرائض انجام دینے والے ملازمین کو 15دن کی تنخواہ بطوراعزازیہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ورکنگ پیپرز تیار کئے گئے ہیں۔اس موقع پرویسٹ ورکرز کو ان کی عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سر ٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔
-
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی عمدہ کارکردگی کی ستائش کے لئے تقریب
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام عیدالاضحی پرصفائی ستھرائی کے حوالے سے ویسٹ ورکرز کی عمدہ کارکردگی کی ستائش کے لئے تقریب نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیدار،جنرل مینجر آپریشنز کرنل عماد اقبال گل،سینئر مینجر آپریشنز اعجاز بندیشہ ودیگر افسران کے علاوہ عیدالاضحی صفائی آپریشن میں ڈیوٹی انجام دینے والے ویسٹ ورکرز بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر میں عیدالاضحی کے بڑے صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا گیا جس کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ویسٹ ورکرز کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے ویسٹ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی تندہی،محنت اور شہریوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دئیے اور عیدالاضحی کے ایام میں شہر کے گلی محلوں اورسڑکوں پر متحرک رہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے میں تاخیر اورماحول تعفن زدہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہری حلقوں نے بھی عیدالاضحی صفائی پلان پر بہترین عملدرآمد اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عمدہ کارکردگی کو سراہاہے جو کہ بڑی کامیابی اور اس کا تسلسل برقراررہنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحی صفائی پلان کی کامیابی ویسٹ ورکرز کی محنت کا نتیجہ اور شہریوں کی جانب سے ستائش اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ عیدکے ایام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کمپنی کی کارکردگی سے مطمن نظر آئے۔انہوں نے عیدصفائی آپریشن پرمامور ورکرز کو ان کی عمدہ کارکردگی پر مبارکباددی اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام تقریب کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ احساس،محنت اور ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوتے ہیں اور آئندہ بھی ٹیم ورک کی حیثیت سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے مشن میں کمی نہیں آنی چاہیے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تقریب میں شرکت اور ویسٹ ورکرزکا حوصلہ بڑھانے پر کمشنر محمود جاوید بھٹی،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحی صفائی آپریشن میں ویسٹ ورکرز نے گلی محلوں،شاہرات پر مشنری جذبے سے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کوٹھکانے لگایا جبکہ عوامی شکایات کابھی تیزرفتاری سے ازالہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عیدپر فرائض انجام دینے والے ملازمین کو 15دن کی تنخواہ بطوراعزازیہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ورکنگ پیپرز تیار کئے گئے ہیں۔اس موقع پرویسٹ ورکرز کو ان کی عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سر ٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔

