Baaghi TV

Author: +9251

  • حد سے زیادہ محبت اور اطاعت گزار خاوند ہیں ،  پھر بھی طلاق چاہیے ، اماراتی خاتون کے دعوے  نے حیران کردیا

    حد سے زیادہ محبت اور اطاعت گزار خاوند ہیں ، پھر بھی طلاق چاہیے ، اماراتی خاتون کے دعوے نے حیران کردیا

    شارجہ : لڑنا جھگڑنا شاید عورت کی طبیعت اور مزاج میں رچ گیا ہے کہ بستے گھروں والی اور سکون میں‌رہنے والی عورتیں بھی جان بوجھ کر الجھنا چاہتی ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ عرب امارات میں پیش آیا، اطلاعات کے مطابق عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق شارجہ کی ایک خاتون نے عدالت میں شوہر سے طلاق دلوائے جانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے ان کے ساتھ کبھی بھی کسی طرح کی بھی سختی نہیں کی اور وہ ان سے حد سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

    عرب میڈیا نے اس خاتون کی طرف سے عدالت کو پیش کیے جانے والے دلائل سے متعلق بتایا ہے کہ خاتون نے اعتراف کیا کہ ان کا شوہر ان کی جانب سے ہدایت ملے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں اور تو اور وہ ان کے لیے کھانا بھی تیار کرلیتے ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر ان کا انتہائی اطاعت گزار ہے، انہیں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتا اور ہر کام از خود کرنے سمیت ان سے کوئی بحث کیے بغیر ہر کام کرلیتا ہے۔

    اماراتی میڈیا سمیت چند مغربی ذرائع ابلاغ نے بھی اس خاتون کی وجہ طلاق کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خاتون نے شوہر کی جانب سے حکم ملے بغیر اطاعت گزاری کرنے اور حد سے زیادہ محبت و احترام کرنے کو اپنے لیے عذاب قرار دیا۔خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب تک شوہر سے کسی بات پر جھگڑے یا بحث کرنے کے لیے ترس گئی ہیں۔

    دوسری طرف عدالت میں مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی محبت اور ہر کام کرنے کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

  • شاہ محمود قریشی سے شیریں مزاری کی ملاقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

    شاہ محمود قریشی سے شیریں مزاری کی ملاقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات کے دوران کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شیریں مزاری نےوزیرخارجہ کووزارت انسانی حقوق کی جانب سےکی گئی کاوشوں سےآگاہ کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس ظلم وبربریت کوبےنقاب کررہی ہیں، عالمی برادری نہتےکشمیریوں پرجاری مظالم کورکوانےکےلیےاپناکرداراداکرے،

    شاہ محمود قریشی اور شیری مزاری کی ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بات چیت کی گئی،

  • انٹری ٹیسٹ کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے 25 اگست کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے سابقہ تجربات کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے تاکہ طالب علم پر سکون ماحول میں ٹیسٹ دے سکیں۔انہوں نے یہ بات انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے ضروری انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا،ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز) قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم سہیل،کنٹرولر امتحانات گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی رضوانہ تنویر،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد،کوآرڈینیٹر یو ایچ ایس محمد رمضان،زرعی یونیورسٹی کے نمائندہ آفیسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران انٹری ٹیسٹ کے تینوں مراکز کا مشترکہ وزٹ کرکے ضروری انتظامات کاجائزہ لیں اور طالب علموں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے سنٹرز پر پینے کا پانی،میڈیکل کیمپس،ایمرجنسی سروسز کی موجودگی،مناسب جگہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ،بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین/رشتہ داروں کے لئے باسہولت انتظار گاہوں اور دیگر اقدامات کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے تینوں امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔اجلاس کے دوران یونیورسٹیز کی طرف سے ضروری انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے زرعی یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس دھوبی گھاٹ اورگورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں مجموعی طور پر 8075طلباء وطالبات شرکت کریں گے جن میں 5228طالبات اور2847طلباء شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی اورجی سی وومن یونیورسٹی میں طالبات اور جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں طلباء وطالبات دونوں کے لئے سنٹرز بنائے گئے ہیں
    ۔۔۔///۔۔۔

  • اگلے24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اگلے24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    لاہور (اے پی پی ) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وجزوی طور پرابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، ما لاکنڈ، لاہور، گوجرانوالہ اور چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دواران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب و خشک رہا جبکہ گوجرانوالہ کے چند مقامات اورگجرات میں بارش ہوئی۔ جمعرات کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ40 اور کم سے کم 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تھا۔

  • سیلاب اور بارشوں میں 225 افراد جاں بحق ہوئے، 6 مساجد بھی شہید ہوئیں ،  این ڈی ایم اے نے اعدادو شمار جاری کردیئے

    سیلاب اور بارشوں میں 225 افراد جاں بحق ہوئے، 6 مساجد بھی شہید ہوئیں ، این ڈی ایم اے نے اعدادو شمار جاری کردیئے

    اسلام آباد: پاکستان بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصان سے متعلق اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کہا کہ یکم جولائی سے 22 اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے۔

    بارشوں سے متعلق نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان این ڈی ایم اے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 74افراد جاں بحق ہوئے ہوئے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 166افرادزخمی،چھ مساجد شہید جبکہ 76 دکانیں تباہ ہوگئیں۔

    ذرائع کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے 18 پلوں اور 63 سڑکوں کو نقصان پہنچا،399گھروں کو جزوی جبکہ 270گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار تین سو اکتیس کمبل، چار اعشاریہ دوپانچ ٹن خوراک تقسیم کی ، ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ فی الحال طوفانی بارشوں کا سلسلہ ایک دفعہ رک گیا ہے ،

  • مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

    مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس روانہ ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتک ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ فروری کےبعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے، کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ایئر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزرا ہے، ایئرانڈیاون نے لاہور کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا،

    نجی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئرانڈیاون نےمقامی وقت کےمطابق دوپہر12بجکر12منٹ پردہلی سےاُڑان بھری، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹےتک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا،

  • بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا

    بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا

    سری نگر: بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود کشمیری نوجوان سماجی کارکن شہلا رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں۔ اگر ان کی بات غلط ہے تو قابض اہلکار اور حکومت تحقیقات کرائے وہ ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ کشمیر کی بیٹی شہلا رشید نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فوج ، کشمیری نوجوانوں کو گھر سے اٹھا کر لے گئی اور اسپیکر کے ذریعے سب کو ان کی آہ و پکار سنائی گئی۔ ان نوجوانوں پر انسانیت سوز ظلم وستم کیا گیا جس کی صدائیں پوری وادی میں جان بوجھ کر سنائی گئیں جس کا مقصد خوف اور دہشت کا بازار گرم کرنا تھا۔

    بھارتی حکومت اور فوج کی ہٹ دیکھیں کہ شہلا رشید کی طرف سے حقائق کی تحقیقات کرنے کی بجائے بھارتی حکومت اور فوج نے انہیں جھوٹا قرار دیا ۔ جس کے جواب میں وہ اب کہتی ہیں کہ اگر وہ غلط ہیں تو ان پر قابض فوج مقدمہ کرے تاکہ وہ عدالت کے سامنے ثبوت رکھیں گے اور پھر پتا چل جائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ ۔ شہلا رشید کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور کشمیری رہنماوں نے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بربریت قرار دیا ہے

  • افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کردیا گیا

    افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کردیا گیا

    کابل (اے پی پی) افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے امدادی مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم مارے جانے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کب اور کہاں مارے گئے۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ رواں برس افغانستان میں اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کم از کم 14 ہو گئی ہے۔ امریکا کے ساتھ اپنے مذاکرات کے باوجود افغان طالبان نے مقامی اور غیر ملکی افواج پر حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔

  • کشمیریوں‌ پر مظالم، اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    کشمیریوں‌ پر مظالم، اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کشمیر میں آزادی اظہار پر پابندیاں ختم کرے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ ماہرین نے کہا ہے کہ بغیرکسی وجہ کےانٹرنیٹ، مواصلاتی نظام کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت کا بلیک آؤٹ جموں کشمیر کے لوگوں کو بغیر کسی جرم سزادینےکےمترادف ہے، بھارتی حکومت کا بلیک آؤٹ جموں کشمیر کے لوگوں کو بغیر کسی جرم سزادینےکےمترادف ہے،

    اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مظاہروں میں نہتے کشمیریوں پر اسلحہ کا استعمال انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے،

  • سب کھلاڑی ہی اچھے اور قابل احترام ہیں، مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پرنہیں‌ کیا جا سکتا ، اسد شفیق کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سب کھلاڑی ہی اچھے اور قابل احترام ہیں، مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پرنہیں‌ کیا جا سکتا ، اسد شفیق کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    لاہور : سب کھلاڑی ہی اچھے ہیں ، ٹیسٹ ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر نہیں کیا جاسکا۔ ٹیم کے سینئر بلے باز اسد شفیق کی باغی ٹی وی سے گفتگو ، اسد شفیق نے اپنے مکتب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بنانا بورڈ کا کام قومي کرکٹ ہے اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے


    قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیمپ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے سینئر رکن اور بلے باز اسد شفیق کا کہنا تھا کہ کنڈیشنگ کیمپ اپنی فٹنس کو جانچنے کےلیے اہم ہوتا ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ کی کمی سے مشکلات ہوتی ہیں لیکن کوشش کرتا ہوں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں مصباح الحق اور یونس خان کے جانے سے تمام ذمہ داری اظہر علی اور مجھ پر ہے ، اسد شفیق نے اپنے ساتھیوں سے متعلق حسن ظن رکھتے ہوئے کہا کہ حارث سہیل، امام الحق اور بابر اعظم بھي بہترین کھلاڑی ہیں۔ اسد شفیق کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی ہی اچھے اور اچھا کھیلتے ہیں‌،


    مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی ٹيم کي قيادت کے لئے تیار ہوتا ہے تاہم کپتان بنانا بورڈ کا کام ہے ۔ ابھی سرفراز احمد ہمارا کپتان ہے اور ہم اس کو سپورٹ کرتے ہيں۔ اسد شفیق کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی کیمپ میں موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے پاس سیکھنے کا بہترین موقع ہے،اگر ٹیسٹ کرکٹ زیادہ ہو تو پرفارمنس اور بہتر ہوگی۔