Baaghi TV

Author: +9251

  • مہمند ڈیم کب تک مکمل کرلیا جائے گا؟ اعلان کردیا گیا

    مہمند ڈیم کب تک مکمل کرلیا جائے گا؟ اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد (اے پی پی) وزارت آبی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ پن بجلی کا تیسرا بڑا منصوبہ مہمند ڈیم 2024ء تک مکمل ہو جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبہ 2024 ء تک مکمل ہو جائے گا۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پی سی ون کے تحت اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 291 ارب روپے ہے اور اس کی تکمیل میں پانچ سال لگیں گے۔ منصوبے کے لیے واپڈا67 فیصد فنڈز فراہم کرے گا جبکہ باقی رقم وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ مہمند ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں 12 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کو سیراب کیا جاسکے گا جبکہ اس سے 800 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور واپڈا حکام نے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کےلئے دن رات موثر نگرانی اور شفاف طریقے سے کام کو آگے بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ مہمند ڈیم منصوبہ تربیلا اور منگلا کے بعد ملک میں پن بجلی کی پیداوار کا تیسرا بڑا منصوبہ ہے جسے بروقت مکمل کرنے کے لیے حکومت کو نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں توانائی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی اور سستی بجلی کا حصول ممکن بنایا جاسکے گا۔

  • کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم، عمران خان کا 27 ستمبر کو ہو گا جنرل اسمبلی اجلاس سے تاریخی خطاب

    کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم، عمران خان کا 27 ستمبر کو ہو گا جنرل اسمبلی اجلاس سے تاریخی خطاب

    وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا دورہ 4 روز پر مشتمل ہوگا، وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نجی طیارے سے نیویارک جائیں گے،

    وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائڈ لائن ملاقاتیں ہوں گی، وزیر اعظم سے امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے، وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے، وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کی رات امریکا سے وطن واپس روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکا پہنچیں گے،

  • پنجاب حکومت کے ترجمانوں کا امتحان شروع ، وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

    پنجاب حکومت کے ترجمانوں کا امتحان شروع ، وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمانوں کا امتحان شروع ، وزیراعظم نے کارکردگی رپورٹ مانگ مانگ لی ،وزیراعظم نے ترجمانوں کے طرز عمل اور کام پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی ایک بھی میٹنگ نہ ہوسکی۔ ترجمان پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر کوئی بھی رپورٹ عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ لاسکے، طے شدہ امور کے تحت ترجمانوں کی میٹنگ ہر ایک ماہ بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلائی جانی تھی، میٹنگ میں حکومت کے اہداف کو عوام کے سامنے لانا طے کرنا تھا۔

    دوسری طرف پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سیل کی جانب سے ہی جاری کی جارہی ہیں۔ میڈیا پر 4 سے 6 ترجمان حکومت کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمانوں کی کوئی میٹنگ بھی کال نہیں کی گئی۔

  • بریکنگ: کشمیر میں مزید 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بریکنگ: کشمیر میں مزید 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثے میں دو کم عمر لڑکوں سمیت 4 افرادجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ریاستی میں ایک سڑک حادثے میں 2 کم عمر لڑکوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ چھ لوگ زخمی ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مہور سے بٹوئی جانے والی ایک چھوٹی مسافر گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ زخمی افراد کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مہور اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی میں داخل کیا گیا ہے۔

  • دنیاپور : سرچ آپریشن میں منشیات کی برآمدی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر ضیاء نے پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ امام بارگاہ فیض پنجتن کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش گرفتار،ملزم کے قبضے سے 140 گرام چرس برآمد،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،سرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد گھروں کی تلاشی،35 مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق بھی کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو بھی چیک کیا گیا-

  • پارلیمنٹ میں بچے کو لوریاں اور دودھ ، مقدس ایوانوں کا واویلہ کرنے والوں کے لیے سبق آموز ویڈیو ، دیکھنا نہ بھولیئے ، پڑھنا نہ بھولیئے

    پارلیمنٹ میں بچے کو لوریاں اور دودھ ، مقدس ایوانوں کا واویلہ کرنے والوں کے لیے سبق آموز ویڈیو ، دیکھنا نہ بھولیئے ، پڑھنا نہ بھولیئے

    اسلام آباد : نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں سپیکر بچے کو لوری دے کر چپ کرائے اور پھر اس کو دودھ پلائے ، کیا یہ جھوٹ اور افسانہ تو نہیں ؟ نہیں‌ ، نہ تو یہ افسانہ ہے اور نہ ہی جھوٹ ، بلکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ جسے نہ تو چھپایا جا سکتا ہے اور نہ ہی انکار کیا جاسکتا ہے ،

    اس وقت بریکنگ نیوز کے طور پر چلنے والی خبر نے ہر کسی کو حیران بھی کردیا اور ایک سببق بھی دے دیا ، اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین نشست پر وی آئی پی مہمان آگیااور اسپیکرنے بھی خوب خاطرمدارت کی۔یہ منظر نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں دیکھنے میں آیا جہاں اسپیکر نے ڈیڑھ ماہ کے بچےکو گود میں اٹھائے اجلاس کی صدارت کی۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحث کےدوران بچے کے رونے پر اسپیکر اسے جھولا اور لوریاں بھی دیتے رہے اور دودھ بھی پلاتے رہے۔بچے کو اس کے والد اپنے ساتھ پارلیمنٹ میں لے آئے تھے جس پرساتھی اراکین نےخوشی کا اظہار کیا۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس وقت یہ بحث بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے کہ کیا ہم بحثیت مسلمان یہ کردار ادا کررہے ہیں جو مغرب میں‌ دیکھنے کو ملا ہے ، یہ تو ہماری اقدار تھیں جنہیں‌اپنا کر یورپ والے آج ہم سے زیادہ ترقی کے سفر پر جاری ہیں

  • ملک میں کھیلوں کے نظام کو بہتر کیسے کیا جائے؟ اہم ترین تجویز سامنے آگئی

    ملک میں کھیلوں کے نظام کو بہتر کیسے کیا جائے؟ اہم ترین تجویز سامنے آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کو کردار ادا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق رکن تحصیل کونسل سوات فٹ بال کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا دور تھا جب پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں حکمرانی کی جن میں ہاکی ، کرکٹ، سکواش اور سنوکر کے کھیل شامل تھے آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکل گئے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھیلوں میں سیاست آنی شروع ہوگئی اور عہدیدار ملکی مفاد کو چھوڑ کر اپنی اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں پڑ گئے اور سفارش اور پرچی سسٹم پروان چڑھتا گیا اور کھلاڑیوں کا چناﺅ میرٹ کی بنیاد پر ہونا بند ہوگیا اور کھلاڑیوں کو ملازمیتں بھی نہیں مل رہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے بھی کھیل میں دلچسپی لینی بند کر دی۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کےلئے کسی زمانے میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا تھا وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود بھی ایک کھلاڑی رہ چکے ہیں ان کو کھیلوں میں دلچسپی لینی چاہئے اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔

  • چنیوٹ ،زمین کے تنازع پر گھر کا محافظ ہی قاتل بن گیا

    چنیوٹ ،زمین کے تنازع پر گھر کا محافظ ہی قاتل بن گیا

    چنیوٹ
    چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ تھانہ لنگرانہ کے نواحی چک نمبر 210 میں نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں
    چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ تھانہ لنگرانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 210 میں نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے پولیس کے مطابق 60 سالہ پارس بی بی اور اس کی بیٹی 27 سالہ صومیہ دونوں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں جس کی اطلاع اہل محلہ نے پولیس کو کی تو تھانہ لنگرانہ پولیس اور ڈی ایس پی بھوانہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں

  • جیمز بانڈ کی نئی فلم کا نام منظر عام پر آگیا

    جیمز بانڈ کی نئی فلم کا نام منظر عام پر آگیا

    لاس اینجلس (اے پی پی) ”جیمز بانڈ“ سلسلے کی 25 ویں فلم کا نام ”نو ٹائم ٹو ڈائی“رکھ دیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم”جیمز بانڈ“ سلسلے کی 25 ویں فلم کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈینیئل کریگ کی مشہور فلم”جیمز بانڈ“ سلسلے کی 25 ویں فلم کا نام”نو ٹائم ٹو ڈائی“ رکھا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ پر کام جاری ہے۔ فلم میں ڈینیئل جاسوس جبکہ رامی مالک ویلن کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ فلم آئندہ سال 3 اپریل کو برطانیہ اور اس کے پانچ روز بعد امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • مشیر خزانہ کی عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    مشیر خزانہ کی عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ‌ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی بحالی کیلیے ترقی پر مبنی پروگراموں پرکام کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سےعالمی بینک کےکنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عالمی بینک کےصدرکےنومبرمیں دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہاکہ معاشی ترقی کیلیےعالمی بینک کی مالی معاونت بہت اہمیت کی حامل ہے، پاکستان معاشی ترقی کیلئےادارہ جاتی اصلاحات کررہاہے،

    مشیر خزانہ نے کہاکہ عالمی بینک ملک کی تکنیکی،مالی امدادترقیاتی اہداف حاصل کرنےکیلئے اہم ہے، ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کوادارہ جاتی اصلاحات میں مددفراہم کرےگا، پاکستان کیلیے بجٹ سپورٹ کو دسمبر میں حتمی شکل دی جائے گی،

    وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملاقات میں 9ارب ڈالرکی فنڈنگ کےمتعلقہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،