Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی والو محتاط رہیں‌، اگلے ہفتے مزید بارش کا امکان

    کراچی والو محتاط رہیں‌، اگلے ہفتے مزید بارش کا امکان

    کراچی : کراچی والو ذرا محتاط رہنا ، محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ، محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی اور زیریں سندھ میں 28اور29اگست کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق 28اور 29اگست کو کراچی سمیت زیریں سندھ میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے تاہم اس مرتبہ مون سون سسٹم پچھلے سسٹم کی طرح مضبوط نہیں ہوگا۔

  • آگ کا عذاب ،  9 ہزار سے زائد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ، کئی ملکوں تک دھواں چھاگیا ، بڑے نقصان کا اندیشہ

    آگ کا عذاب ، 9 ہزار سے زائد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ، کئی ملکوں تک دھواں چھاگیا ، بڑے نقصان کا اندیشہ

    برازیل : آگ کا عذاب کہیں تو بے جا نہ ہوگا ، اطلاعات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے رین فارسٹ ایمازون میں 9 ہزار سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی، دنیا بھر میں تشویش کی لہر، سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر مین ایمازون کے تحفظ کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ اس آگ کی حدت سے متعلق معلومات دیتے ہوئے بتارہے ہیں کہ آگ کے باعث لاطینی امریکا کے کئی ممالک پر دھوائیں کے بادل چھا گئے ہیں جبکہ پروازیں بھی منسوخ ہیں، برازیلین صدر کے دور صدارتی میں ترقیاتی پالیسیوں کے باعث ایمازون کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے این جی اوز انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔

    یاد رہے کہ ایمازون کے جنگلات میں بڑھکنے والی آگ سے متعلق اس وقت سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں ایمازون ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ سوشل میڈیا پر ایمازون میں زندہ جل جانے والے جانوروں کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی حدت بڑھنے کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ، رواں سال 83 فیصد زیادہ آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں۔

  • سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا چیئرپرسن روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں‌ ایف آئی اے حکام کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 16 ہزارشکایات کو نمٹا دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائمز سے متعلق 16 ہزار شکایات زیر التوا ہیں، 16 ہزارشکایات کو نمٹا دیا گیا ہے، سائبرکرائمز کے کیسز میں904 افراد گرفتار ہوئے، عدالتوں نے153 سائبرکرائمز کیسز کا فیصلہ سنایا ہے، اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ سائبرکرائمزکی علیحدہ عدالتیں ہونی چاہیے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سوشل میڈیا پرگالم گلوچ چلتی ہے،اس پرضابطہ اخلاق آنا چاہیے،

    ایف آئی اے حکام نے کہاکہ سوشل میڈیا ایپس کا ہمیں ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا، ہم نے باہمی قانونی معاونت کےمعاہدے پردستخط نہیں کیے، معاہدے پردستخط نہ ہونے سے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جاتا،

  • جلدی سے سونا خرید لیں ، کیونکہ سونا سستا ہوگیا

    جلدی سے سونا خرید لیں ، کیونکہ سونا سستا ہوگیا

    کراچی: پاکستان میں‌سونے کی قیمتیں کم ہونے لگیں، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت دو سو روپے کم ہو گئی۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کی کمی سے87 ہزار نو سو روپے رہ گئی، دس گرام سونا ایک سو بہتر روپے کی کمی سے75 ہزار تین سو ساٹھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 69 ہزار اسی روپے فی دس گرام ہو گئی۔

  • انڈر19 ایشیا کرکٹ کپ: پی سی بی کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ

    انڈر19 ایشیا کرکٹ کپ: پی سی بی کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: انڈر19 ایشیا کرکٹ کپ کی تیاریوں کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ سے شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کرکٹ کپ انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی انڈر19 ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچ اعظم خان کی زیرنگرانی جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گا جبکہ 26 اور 28 اگست کو پریکٹس میچ کھیلےجائیں گے، 15 رکنی قومی ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں 3 ستمبر کو کولمبو روانہ ہوگی، ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں میں حیدر علی، عامر علی، ابو ہریرہ، عبدالواحد، اختر شاہ، فہد منیر، محمد عامر، محمد عباس آفریدی، محمد باسط علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور قاسم اکرم شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ انڈر19 ایشیا کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 7 ستمبر کو قومی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ کھیلے گی.

  • رحیم یارخان میں لڑکیوں کو اغواء اور فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

    رحیم یارخان میں لڑکیوں کو اغواء اور فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

    تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں لڑکیوں کو اغواءکےبعد منشیات کا عادی بناکر مکروہ دھندہ کرواکر فروخت کرنے والے گروہ کاانکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے گروہ کے چنگل سے ایک لڑکی کو بازیاب کرواکرسرغنہ خاتون کوگرفتارکرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ میڈم تانیہ سے منشیات اور دیگرسامان برآمد کیا گیا ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان فرار ہوگئے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے اغواء کے بعد پیسوں کے عوض سندھ میں فروخت کیاگیا

  • ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ریونیو کیمٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی اجلاس میں محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی، ترقیاتی کاموں اور سکولوں میں طلبا وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا, اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کے منشور کا حصہ ہےاور تعلیمی ترقی کے حوالے سے شائع شدہ اعداد و شمار کے ہدف کو ہر صورت پورا کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہں کی جائے

  • یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے، سلیکٹڈ نے ایک سال میں معیشت تباہ کر دی، بلاول بھٹو

    یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے، سلیکٹڈ نے ایک سال میں معیشت تباہ کر دی، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے اپنے ایک سال دور حکومت میں خارجہ پالیسی ، معیشت کو تباہ کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج ایک طرف ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے، دوسری طرف پاکستان کو سفارتی سطح پر دنیا میں پاکستان کو تباہ کردیاہے، نئے پاکستان کا سلیکٹڈ بزدل عورتوں سے ٹکراتاہے ، عمران خان نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، پشاور پر سو ارب لگ گئے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، ملک معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے ، ہر پاکستانی پریشان ہے کہ کہیں کشمیر پر سودے بازی تو نہیں ہورہی ، یہ کیسا یک طرفہ احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن کوجیل میں ڈال دیا گیاہے،

    بلاول بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا کسان پریشان ہے کہ اس کو اس کی فصل کی قیمت ملے گی یا نہیں، اقتدار میں آنے سے پہلے وعدے کرنے آسان ہیں، اگر وعدےجھوٹ پر مبنی ہوں تو نبھانے مشکل ہوتے ہیں، کہا کہ خود کشی کرلوں مگر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا، حکومت نے ہمارے پانچ سالہ دور سےزیادہ قرض ایک سال میں لیاہے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیاگیا، لیکن لوگوں سے روزگار تک چھین لیاہے،

    انہوں نے کہاکہ گھردینےکاوعدہ کیالیکن ملک بھرمیں تجاوزات کےنام پرلوگوں سےگھر چھینے جا رہے ہیں، ڈالرز کی بارش تو دور کی بات ، آج ڈالر 160روپے کا ہے، واضح رہے کہ انہوں نے جلسہ کے دوران حکومت کی پالیسیوں‌ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ عمران خان نے احتساب اور انصاف کاوعدہ کیاتھا لیکن یہ کیسا احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن جیل میں اور تیس ارب کی پشاور میٹرو تین سو ارب کی ہوچکی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟یہ سیاسی انتقام ہے جس میں سیاسی خاندانوں کی عورتیں بھی نشانے پر ہیں، انہوں نے کہاکہ خان نےوعدہ کیاتھاحکومت میں آیاتوکرپشن ختم کردونگا،احتساب کرونگا،حساب کرونگا، کیسایکطرفہ احتساب ہے30ارب کی پشاورمیٹرو100ارب کی ہوگئی کوئی پوچھنے والا نہیں،

    انہوں نے کہاکہ مودی تم کشمیر میں گھس کر دکھادو، تم نے کشمیر کو جیل بنا دیا ہے، مودی تمہیں تاریخ ایک ہی نام سے یاد رکھے گی، قاتل قاتل مودی قاتل، مودی کشمیرمیں جمہوریت پرکیسےبات کرسکتاہےجس نےبھارت میں جمہوریت کاجنازہ نکال دیاہے، صرف اور صرف جمہوری پاکستان کی جمہوری قیادت کشمیریوں کو حقوق دلوا سکتی ہے،

  • پولیس نے خطرناک مجرم گرفتار کرلیا ، وہ مجرم کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ جانیئے اس خبر میں

    پولیس نے خطرناک مجرم گرفتار کرلیا ، وہ مجرم کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ جانیئے اس خبر میں

    لاہور : منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے اور تازہ ترین کوشش میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار ، ملزمان سےلاکھوں روپے مالیت کی38 کلو کے قریب منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے بارے میں ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف سے5 منشیات فروش پکڑے ہیں، گجرپورہ پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑی، ملزمان سے 38 کلوکےقریب منشیات برآمد کی گئی۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر ایس پی نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کوہاٹ سے ملزمان منشیات کی بھاری کھیپ لاہورلا رہے ہیں جن کو ناکہ بندی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پہلے بھی تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرتے رہے ہیں۔

  • امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے کشمیر سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے کشمیر سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ” جینوسائیڈ واچ“ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا الرٹ‌ جاری کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، امریکی غیر سرکاری تنظیم نینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں‌ جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کے تناظر میں‌ اقوا م متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ انڈیا کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ دنیا بھر کے تنازعات والے علاقوں پر گہری نگاہ رکھتی ہے، اس نے کشمیریوں‌ کی نسل کشی کا الرٹ جاری کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا ہندوتوا کا نظریہ، کشمیر میں بھارتی جابرانہ فوجی آمریت، علاقے میں مواصلات کے ذرائع کی معطلی، بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ، تشدد ، خواتین کی آبروریزی، بلاجواز بے انتہا پکڑ دھکڑ کشمیر یوں کی نسل کشی کی طرف اشارہ ہیں،

    امریکی غیر سرکاری تنظیم جینوسائیڈ واچ نے الرٹ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں، واضح‌ رہے کہ آج ہی وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک انٹرویو کے دوران 80 لاکھ کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ظاہر کیا اور کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی باتوں‌ کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا،