Baaghi TV

Author: +9251

  • شیخ رشید بچ گئے ! جناح ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    شیخ رشید بچ گئے ! جناح ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور: کراچی سے لاہور آنے والی جناح ایکسپریس کوٹ رادھا کشن کے قریب گزشتہ روز بڑے حادثے سے بچ گئی۔جس کی وجہ سے شیخ رشید بھی اپوزیشن کے سخت ردعمل سے محفوظ رہے. ذرائع کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں منڈی والے پھاٹک پر ٹرین گزرنے سے کچھ ہی دیر پہلے کنٹینر پھنس گیا تھا، ٹرین ڈرائیور کو بروقت اطلاع دینے پر جناح ایکسپریس کو جائے وقوعہ سے چند میٹر پہلے ہی روک لیا گیا تھا،

    کوٹ رادھا کشن سے ذرائع کے مطابق ڈرائیورنے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو روک کر بڑے حادثے سے بچا لیا ہے. بعد ازاں اہل علاقہ نے لوڈر کنٹینر کو ٹریکٹر کی مدد سے نکالا جس سے ٹرین کا راستہ بحال ہوا اور وہ لاہور کے لئے روانہ ہو گئی۔یاد رہے کہ ہر ٹرین حادثے کے بعد اپوزیشن اور متاثرین کی طرف سے شیخ رشید پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے اور استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے. لیکن آج جناح ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ جا نے کے بعد شیخ رشید بھی مخالفین کے عتاب سے بچ گئے ہیں.

  • فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے اپنےتمام مشیروں کو فارغ کر دیا

    فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے اپنےتمام مشیروں کو فارغ کر دیا

    فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے اپنےتمام مشیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹاتےہوئے ان کےساتھ طے پائے تمام معاہدے ختم کردیے ہیں اور انہیں مشیر کے عہدوں کی وجہ سے حاصل تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

    فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی’وفا’ نے صرف اتنا بتایا ہے کہ صدر عباس نے اپنے تمام مشیروں کو فارغ کردیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق محمود عباس کے اس اقدام کےپیچھے فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالی بحران ہے۔صدر عباس نے مختلف شعبوں کے لیے بڑی تعداد میں مشیر مقرر رکھے تھے۔

    رواں سال فروری سےفلسطینی اتھارٹی اس وقت ایک نئے مالی بحران کا شکار ہوگئی تھی جب تک اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں کی رقم روکنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارت نے سیلابی پانی چھوڑنے کے بعدپاکستان کو پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا. سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

    بھارت نے سیلابی پانی چھوڑنے کے بعدپاکستان کو پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا. سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

    لاہور:بھارت کی یاری بھی مکاری سے کم نہیں‌، بھارت نے پاکستانی دریاوں میں سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد جزوی معلومات فراہم کی ہیں. یہ ڈیٹا کس حد تک درست ہےاس کا بعد میں پتہ چلے گا. تاہم پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت کےانڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی جس کے بعد بھارت نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو پانی کا ڈیٹا فراہم کردیا۔

    پاکستانی دریاوں میں سیلابی پانی چھوڑنے کے حوالےسے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج پر ابھی تک 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ بھارت کے ہریکے بیراج اور فیروزپور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔یاد رہے کہ بھارت، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔

  • ٹریفک حادثہ  دو افراد جاں بحق ، جاں بحق افراد کون ہیں‌؟ اہم خبر آگئی

    ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق ، جاں بحق افراد کون ہیں‌؟ اہم خبر آگئی

    کراچی: سپرہائی وے پر دو اور جانیں‌ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں. اطلاعات کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے بعد ریسکیواہلکاروں نے لاشوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں سپُر ہائی وے احسن آباد چڑھائی کےقریب ٹریفک حادثے میں یہ دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے اس موقع پر بتایا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے. پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں. یاد رہے کہ تیزرفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں بڑا اضافہ ہورہاہے اوراس کی بڑی وجہ تیزرفتاری ہے.

  • کرکٹر حسن علی آج شادی کے بندھن میں بندھ رہے

    کرکٹر حسن علی آج شادی کے بندھن میں بندھ رہے

    کرکٹر حسن علی کا نکاح آج ہو رہا ہے
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا نکاح ہو رہا ہے ، اس سے پہلے حسن علی دبئی میں موجود ہیں جہاں اس نے اپن ہونے والی بیوی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے..اس کے علاوہ حسن علی کے فیملی ممبران ، دوست اور قریبی ساتھی بھی ادھر ہیں.

    واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔

    حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پاکستانی لباس پہنوں گا اور اس کے بعد ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔

  • فلپائن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی، ہوشربا رپورٹ سامنے آ گئی

    فلپائن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی، ہوشربا رپورٹ سامنے آ گئی

    فلپائن میں رواں سال پہلے آٹھ ماہ میں ڈینگی کے جان لیوا مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 188000 سے زائد ہو گئی جبکہ ڈینگی سے 807 افراد کی موت ہوئی ہے۔

    فلپائن کے محکمہ صحت (ڈی او ایچ)کے مطابق رواں سال تین اگست تک ڈینگو کے کل 188562 کیسز سامنے آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گناہ زیادہ ہیں۔ پچھلے سال اسی عرصہ میں یہ تعداد 93,149تھی۔

    ڈی او ایچ کے مطابق ڈینگی سے اموات کی تعداد 807ہے ، جو 2018 میں اسی عرصہ میں 497 اموات تھی۔

    محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ڈینگی سے زیادہ تر فلپائن کے وسطی اور جنوبی علاقے متاثر ہوئے۔ ڈینگی سے زیادہ تر بچے متاثر ہوئے جن کی عمر پانچ سے نو سال تک ہے ۔23فیصد بچوں میں ڈینگی کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ برسات کے موسم کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں اکتوبر تک اضافہ ہو گا۔

    یاد رہے کہ ڈینگی مچھر سے چلنے والا وائرل انفیکشن ہے جوجوڑوں کے درد ، متلی ، الٹی اور جلدی بیماری، سانس کی دشواریوں ، ہیمرج اور عضو کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کہ پچھلے 50 سالوں میں ڈینگی کے واقعات میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے۔

  • اب بنے گا ارفع کریم ٹاور کے ساتھ نیا ٹیکنالوجی ٹاور

    اب بنے گا ارفع کریم ٹاور کے ساتھ نیا ٹیکنالوجی ٹاور

    ارفع کریم ٹاور کے ساتھ نیا ٹیکنالوجی ٹاور بنانے کا پروگرام
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں
    پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فرسودہ نظام کو جدت دی جائے گی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کےفروغ سے زندگیو ں میں آسانیاں پیدا ہوں گی،

    اجلاس میں‌ ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ ایک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا .نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رواں برس کے آخر تک رکھا جائے گا.اجلاس میں ٹورازم ایپ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا.ایپ سےسیاحتی مقامات کی تفصیلات اور دیگر معلومات دستیاب ہوں گی
    ·

  • سی پیک سے متعلق شرپسندوں کی سوشل میڈیا پر مہم ناکام بنادی  ، اہم فیصلے ، اتھارٹی کا قیام ،عمران خان نے کیا خاص ہدایات دیں

    سی پیک سے متعلق شرپسندوں کی سوشل میڈیا پر مہم ناکام بنادی ، اہم فیصلے ، اتھارٹی کا قیام ،عمران خان نے کیا خاص ہدایات دیں

    اسلام آباد: سی پیک منصوبوں کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے ، سی پیک کی جلد تکمیل سے پاکستان کو فائدہ ہے. اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سی پیک اتھارٹی تشکیل دے رہی ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’سی پیک منصوبوں میں بلا تعطل پیش رفت کے لیے سی پیک اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، وزیراعظم نے اجلاس میں سوشل میڈیا پر ن لیگ اور دیگر شرپسندوں کی طرف سے سی پیک کو بند کیے جانے کی خبروں پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جھوٹ سے کام نہ لیں

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی متعلقہ شعبوں کے درمیان تعاون کو یقینی بنائے گی، سی پیک کی تکمیل سے صرف پاکستان اور چین کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کے ثمرات پورے خطے پر پڑیں گے،وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی خسرو بختیار نے وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، متعلقہ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر یہ تاکید کی کہ تمام ذمہ داران روزانہ کی بنیاد پر مجھے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں رپورٹ دیا کریں گے

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا.
    آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا.دوران کاروبارانڈیکس29ہزار817پر ٹریڈ کررہاہے،کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 264پوائنٹس کا اضافہ ہوا.100 انڈیکس 182.09 پوائنٹس اضافے کے بعد 29 ہزار 744 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

  • کشمیریوں کی حمایت ، ٹویٹر بھی جارحیت پر اتر آیا ، 215 سے زائد اکاونٹس معطل ، پاکستان سخت ناراض ، تحقیقات کا مطالبہ کردیا

    کشمیریوں کی حمایت ، ٹویٹر بھی جارحیت پر اتر آیا ، 215 سے زائد اکاونٹس معطل ، پاکستان سخت ناراض ، تحقیقات کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : کشمیریوں کی حمایت کیوں کرتے ہو ؟ ٹویٹر بھی جارحیت پر اتر آیا ، 215 سے زائد ٹویٹر اکاونٹس معطل کرکے ٹویٹر انتظامیہ نے بھارت نواز کو بھر پور ساتھ دیا. ذرائع کے مطابق حکومت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.