Baaghi TV

Author: +9251

  • حملہ ہوا تو ٹیپوسلطان ورنہ بہادرشاہ ظفر ہی ٹھیک ہیں —- انشال راؤ

    ساری دنیا اس راز سے بخوبی واقف ہے کہ بھارت پاکستان کو تباہ کرنے پہ تُلا ہے اور ایک طویل و مسلسل غیر اعلانیہ جنگ جاری رکھے ہوے ہیں، اس ضمن میں سفارتی ہو یا علاقائی، معاشی ہو یا کلچرل، نظریاتی ہو یا اخلاقی یا پھر امن و امان کی صورتحال الغرض ہر میدان میں پاکستان کو بھارتی منظم و سوچی سمجھی جارحیت کا سامنا ہے، جب سے اکیسویں صدی کے ہٹلر نریندر مودی کی قیادت میں ہندوتواکریسی و سیفرون ازم Saffronism بھارتی اقتدار پہ براجمان ہوا ہے تو اس جنگ میں بھرپور شدت آگئی ہے، بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کے ساتھ ہی پاکستان میں کراس بارڈر دہشتگردی کو بھی تیز کردیا ہے جس کے نتیجے میں بلوچستان و خیبرپختونخواہ میں متعدد دہشتگردانہ بم دھماکوں و ٹارگٹ کلنگ کا ایک بار پھر سے ہوگیا ہے
    دوسری طرف بھارتی آبی جارحیت معاہدوں کے باوجود جاری ہے، ایک طرف تو ہندوتوا ایکٹیوسٹ پاکستانی دریاوں کا پانی روک کر پاکستان کو بنجر بنانے پہ تیزی سے عمل پیرا ہے تو دوسری طرف وقتاً فوقتاً بلا اطلاعات ایک ساتھ بھاری مقدار میں پانی چھوڑ کر پاکستان کو شدید مشکلات میں مبتلا کرتے ہوے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاتا آرہا ہے

    ایسی ہی ایک سازشی کوشش کے تحت لداخ ڈیم کے پانچ میں سے تین سپل ویز کھول کر کی ہے اور ساتھ ہی بغیر شیڈول کے الچی ڈیم سے بھاری مقدار میں پانی چھوڑ دیا ہے اس کے علاوہ دریائے ستلج میں بھی پانی کا بہت بڑا ریلہ چھوڑ دیا ہے نتیجتاً پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ممکنہ طور پر شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، مکار ہندوتوا مائنڈسیٹ کے نزدیک کوئی اخلاقی معیار نہیں، بھارت تمام تر معاہدوں و عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوے اپنے مذموم منصوبوں پہ عمل پیرا ہے جبکہ جوابی کارروائی کرنے والوں کے عمل و حکمت عملی سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ نیچے سے اوپر کی سطح تک سب کے سب بھارتی پاکٹ یونین ہیں یا ان کو قومی مفادات سے کوئی دلچسپی نہیں، اس ضمن میں محترم ضیا شاہد کو سرخ سلام ہے کہ جو کام متعلقہ افسران کا تھا جن کو عوام کے خون پسینے سے کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں انہوں نے کبھی نہیں کیا جبکہ ضیا شاہد صاحب نے تحقیقی کاوشوں سے بھارت کے ساتھ آبی معاہدوں کی اصل حقیقت کھول کر رکھدی ہے جس کا فائدہ اٹھانا حکومت کا کام ہے،

    المیہ یہ ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کوئی بڑے یا چھوٹے ڈیم نہیں، قدرت والے نے کالاباغ جیسے قدرتی ڈیم کی نعمت سے پاکستان کو نوازا ہے مگر جب بھی اس کے مکمل کرنے کی بات کی جاتی ہے تو چند سیاستدانوں کو شدید پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے جبکہ آج تک ان کو کشن گنگا ڈیم، بگلیہار ڈیم و دیگر بھارتی ناجائز منصوبوں پر کبھی تکلیف نہیں ہوئی، اس کے علاوہ دریائے کابل جس سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے تین اضلاع پشاور، چارسدہ، نوشہرہ کی زراعت وابستہ ہے بھارتی سازش کے تحت اب اس کا پانی بھی افغانستان میں کنٹرول کیا جارہا ہے، اس ضمن میں امریکہ کی معاونت سے بہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اب بھارت صرف دریائے کابل پر ایک درجن سے زائد منصوبوں پر کام کررہا ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر خیبرپختونخواہ میں صحرائی صورتحال پیدا ہوجائیگی،

    رونا کس کس بات کا رویا جائے یہاں تو ابتری ہی ابتری ہے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کا حال سب پہ عیاں ہے اور ستم ظریفی تو یہ ہے کہ سالہا سال سے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پوری ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ کرتا آرہا ہے مگر یہ المیہ دیکھیں کہ کبھی کوئی دیانتدارانہ کاروائی نظر نہ آئی، بھارتی آبی جارحیت کا حل کسی معاہدے سے نہیں نکل سکتا، جب تک جموں و کشمیر پہ بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے تب تک اس کی سازشی تھیوری یوں ہی عملی طور پر چلتی رہے گی اب سے پہلے بھارتی جارحیت و کشمیر کے مسئلے پر سابقہ پاکستانی حکمرانوں نے ہمیشہ بہادر شاہ ظفر رہنے پہ ہی اکتفا کیے رکھا جو موجودہ حکومت میں تبدیل ہوکر چلیں اس حد تک تو آیا کہ "اگر حملہ ہوا تو ٹیپو سلطان ورنہ بہادرشاہ ظفر ہی ٹھیک ہیں”

    ایک لمحے کو سوچئے اگر پاکستان نیوکلیئر پاور نہ ہوتا تو ہندوتوا نے ہمارا کیا حال کرنا تھا، ماضی کی طرح وہ پہلے حملہ کرتے اور بعد میں بیان دیتے، یہ منظم و مضبوط دفاع و فوج ہی کا ثمر ہے کہ ہندوتوا مائنڈسیٹ بھی براہ راست حملے کی جرات نہیں کرپارہا، سب کچھ دیکھتے ہوے موجودہ حکومت کو اب سمجھ آجانی چاہئے کہ عالمی قوتوں کے نزدیک ہماری سفارتی کوششوں اور امن کی آشا کی کوئی قدر و قیمت نہیں، یہاں جو طاقتور ہے وہی سب کچھ ہے اس لیے اب آدھا بہادرشاہ ظفر آدھا ٹیپوسلطان بننے کی بجائے مکمل ٹیپوسلطان بنا جائے تو ہی بہتر ہے کیونکہ بھارت تو کب سے حملہ آور ہے سیاسی، معاشی، سفارتی، ثقافتی، نظریاتی ہر سطح پہ حملہ آور ہے لہٰذا دفاعی پوزیشن کیساتھ ساتھ جارحانہ پوزیشن بھی لی جائے یا کم از کم ہندوتوا کو ضرور اکسایا جائے جو وہ غلطی در غلطی کا مرتکب ہو، اس کے علاوہ سفارتی محاذ کے ساتھ ساتھ داخلی محاذ پہ بہت زیادہ اور عمرفاروقؓ کی سی سختی برتنے میں ہی آفیت ہے،

    حکومت کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا جارہا ہے کہ "کشمیر کی طرف سے مہاجرین کی آمد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے” یعنی کہ بھارت کو تو فقط کشمیر چاہئے نہ کہ کشمیری مگر یہ ہجرت اس بار بھی انشاءاللہ باعث رحمت ثابت ہوگی، چودہ سو سال پہلے مکہ سے مدینہ ہجرت ہوئی تو نتیجے میں خالق کائنات نے ریاست مدینہ کی جھولی میں مکہ کو ڈال دیا، بھارت سے ہجرت سے ہوئی تو پاکستان کا انعام ملا، افغانستان سے ہجرت شروع ہوئی تو سوویت یونین ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا اور اب کشمیر سے ممکنہ ہجرت کشمیر کی آزادی کا سورج ثابت ہوگی۔

  • ملک کے اہم ایئرپورٹس پر جدید خود کار نظام  نصب کر دیا گیا

    ملک کے اہم ایئرپورٹس پر جدید خود کار نظام نصب کر دیا گیا

    ملک کے اہم ایئرپورٹس پر جدید خود کار نظام نصب کر دیا گیا

    ملک کے اہم ایئرپورٹ پر جدید نظام نصب کر دیا گیا .یہ خود کار نظام .اسلام آباد ، لاہور ، ملتان اور فیصل باد کے ایئر پورٹس پرنصب ہے. . اس کی وجہ سے ہوئی اڈوں میں پرندوں کی آمد و رفت کو روکا جا سکے گا.واضح‌رہے کہ ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے. جس سے کئی فضائی حادثات پیش آ چکے ہیں.

  • پی سی بی کا نیا آئین پاس ہو گیا نوٹیفکیشن جاری

    پی سی بی کا نیا آئین پاس ہو گیا نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کا نیا آئین پاس ہو گیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا. جس میں بورڈ آف گورنر کو تمام اختیارات دے دیےگئے . نئے قانون کے تحت وزیر اعظم پاکستان پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے اور وہ چیئرمین بورڈ کو ہٹا نہیں‌سکیں گے.. اس سے پہلے وزیر اعظم کو بورڈ میں سب سے کلیدی اختیارات حاصل تھے جو کہ پیٹرن چیف ہوتے تھے. لیکن اب وزیرا عظم کو یہ اختیارات نہیں دیے گئے ہیںِ.

    نئے آئین کے تحت پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور کیپٹل ایریاز کے نام سے 6 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک ایک ٹیم گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں کھیلے گی جس کے میچ تین روزہ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈپارٹمنٹل سسٹم کی مخالفت کرتے ہوئے آسٹریلوی طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ کا سسٹم لانے کا اعلان کیا تھا۔

  • آسٹریلوی رپورٹ نے چین کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

    آسٹریلوی رپورٹ نے چین کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

    آسٹریلیائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین ایشیاء میں گھنٹوں میں امریکی فوج پر قابو سکتا ہے۔

    آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی میں قائم یونائیٹڈ سٹیٹس اسٹڈی سنٹر کے مطالعے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہند بحر الکاہل کے خطے میں امریکہ کی دفاعی حکمت عملی ایک بحران کی زد میں ہے“۔

    رپورٹ میں میں ان علاقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جہاں امریکہ اور اس کے ایشیائی اتحادیوں اور شراکت داروں کے مقابلہ میں چین کی فوج بڑی پیش قدمی کر رہی ہے۔ ان میزائلوں کی تعداد ہزاوں میں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا ایشیامیں بنیادی طاقت نہیں رہا۔انڈوپیسیفک ریجن میں امریکی دفاعی حکمت عملی بڑے بحران کی زدمیں ہے۔

    چینی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ اس نے یہ رپورٹ نہیں دیکھی ہے۔ لیکن ترجمان گینگ شوانگ ے نے کہا کہ اس ملک کی فوجی پالیسی "فطرت میں دفاعی” ہے۔

  • مودی نے آبی جنگ چھیڑ دی گنڈا سنگھ کا قصور سے رابطہ کٹ گیا

    مودی نے آبی جنگ چھیڑ دی گنڈا سنگھ کا قصور سے رابطہ کٹ گیا

    بھارتی آبی جارحیت سے تباہی مچ گئی.، گنڈا سنگھ کا قصور سے رابطہ کٹ گیا.درائے ستلچ میں بھارت کی طرف سے اچانگ پانی چھوڑنے کے بعد علاقوں میں سیلاب آگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی آبی جارحیت سے تباہی مچ گئی.، گنڈا سنگھ کا قصور سے رابطہ کٹ گیا.درائے ستلچ میں بھارت کی طرف سے اچانگ پانی چھوڑنے کے بعد علاقوں میں سیلاب آگیا ہے.ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں اور فصلیں تباہ ہو گئیں، سینکڑوں دیہات پانی کی نظر ہو گئے.علاقے کے تین گاؤں کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے.
    واضح رہے کہ بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے ریلے سے سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے، اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پانی گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا، ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہوسکتا ہے، بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دیے تھے، جس کے بعد پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے قصور اور دریائے سندھ کے اطراف انتظامیہ کو الرٹ کیا گیا۔

  • بھارتی ماہر معاشیات نے ایسا کیا کہا کہ بھارتیوں کے سر شرم سے جھک گئے

    بھارتی ماہر معاشیات نے ایسا کیا کہا کہ بھارتیوں کے سر شرم سے جھک گئے

    عالمی نوبل انعام یافتہ بھارتی ماہر معاشیات ڈاکٹر امرتا سین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کی ہے ۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر امرتاسن نے کہا کہ نریندر مودی اس اقدام کے بعد دنیا میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    مسئلہ کشمیر کا حل بتاتے ہوئے امرتاسن نے بتایا کہ میرا نہیں خیال مسئلہ کشمیر کا حل جمہوریت کے سوا کچھ اور ہے ۔کشمیرکشمیریوں کا ہے ، کشمیرکے فیصلہ کا اختیار بھی انہی کو ہونا چاہیے۔

    بھارتی ماہر معاشیات نے حریت رہنماوَں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ لوگوں کے قائدین کی آواز سنے کے بغیر کبھی بھی انصاف اور انصاف حاصل کریں گے۔

    ڈاکٹر امرتاسن نے مزید کہا کہ مجھے بھارتی ہونے پر کوئی فخر نہیں۔

  • بستی ملوک : تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) تجاوزات کے خلاف کلین اپ آپریشن شروع

    تفصیلات کے مطابق بستی ملوک میں تجاوزات کی کثرت ہو گئی تھی جن کی وجہ سے گرزنا تک مشکل ہو چکا تھا ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر آج خصوصی طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

    عید سے قبل تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی آج اچانک آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • ایک ہفتے میں 16 کروڑ کی آمدنی ، اتنی بڑی کمائی کیسے ہوئی ہر کوئی حیران

    ایک ہفتے میں 16 کروڑ کی آمدنی ، اتنی بڑی کمائی کیسے ہوئی ہر کوئی حیران

    لاہور:ایک ہفتے میں 16 کروڑ روپے سے زائد آمدنی نے حیران کردیا . تفصیلات کے مطابق لالی وڈانڈسٹری کی عیدالاضحیٰ پرریلیزہوئی فلموں نے اس قدر بھارتی معاوضہ کما کرایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے. ان فلموں کے عید سے قبل کچھ پرومو منظر عام پر آنے کے بعد ان کی مقبولیت میں پہلے ہی اضافہ ہو گیا تھا .

    ذرائع کے مطابق اس عید الاضحی پر ریلیز ہوئی فلموں میں ایک ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس پرے ہٹ لو اور سپر سٹار نے گیارہ کروڑ کے قریب کیا ہے۔ویک کلوز پر دونوں فلموں کا بزنس11کروڑ روپے ہوا جبکہ تیسری ریلیز ہوئی فلم ہیر مان جا ہے جس نے اب تک پانچ کروڑ سے زائد کا ویک کلوز کیا ہے ۔

    لاہور فلم انڈسٹری ذرائع کے مطابق تینوں فلموں کی نمائش مزید دس روز تک مختلف سینما گھروں میں دیکھی جا سکے گی ،تینوں فلموں نے سینما گھروں میں شائقین کو عید الاضحیٰ اور جشن آزادی کی چھٹیوں پر تفریح کے خوب مواقع دیئے اور فلم بینوں نے بھی سینما گھروں کی رونقیں بڑھائیں ۔

  • پی سی بی پری سیزن کیمپ کا آغاز  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گیا

    پی سی بی پری سیزن کیمپ کا آغاز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گیا

    پی سی بی پری سیزن کیمپ آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے کیمپ کے لئے20کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے ۔کیمپ میں طلب کئے گئے کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی شامل ہیں جبکہ حارث سہیل، حسن علی، امام الحق اور محمد رضوان ،سرفراز احمد بھی کیمپ کاحصہ ہوں گے.ان کے علاوہ کھلاڑیوں میں شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان شنواری،وہاب ریاض ،یاسر شاہ ،آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد
    میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر شامل کیمپ میں شامل ہیں ۔

    آج اور کل کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہوں گے جمعرات سے سات ستمبر تک کنڈیشنگ کیمپ ہوگا ۔ لیگ اسپنر شاداب خان 22اگست ، سابق کپتان اظہر علی 24اگست اور فاسٹ باولر حسن علی 26اگست کو کیمپ جوائن کریں گے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ ہیں

    بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کاونٹی سیزن کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے۔

  • عثمان بزدار کےعہد حکومت میں پارکنگ کے نام پرلوٹ مار ، کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں‌ ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا دور دورہ

    عثمان بزدار کےعہد حکومت میں پارکنگ کے نام پرلوٹ مار ، کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں‌ ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا دور دورہ

    لاہور : پبجاب کے تمام بڑے شہروں میں پارکنگ مافیا کی رٹ قائم ، حکومتی رٹ غائب ، پارکنگ کے نام پر لوٹ مار، خاص کر بڑے شہروں میں تو جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا دور دورہ ہے. کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ، لاہور کے ٹیچنگ ہسپتال ہوں یا لاہور کی بڑی بڑی مارکیٹیں پارکنگ مافیا کی ہی بدمعاشیاں چلتی ہیں. اطلاعات کے مطابق شہر کے بیشتر ٹیچنگ ہسپتالوں ، مارکیٹوں اور بڑے بڑے پلازوں میں شہریوں سے اضافی ٹکٹ چارج کرنے پر انتظامیہ اور محکمہ خاموش تماشائی بنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور شہر شہریوں سے پارکنگ کے نام پر اضافی پیسے بٹورے جارہے ہیں، موٹر سائیکل کے 10 جبکہ گاڑی کے 20 روپے مقرر ہیں ، ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال اور گنگارام ہسپتال سمیت دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں مجبور مریضوں سے موٹر سائیکل کے 20 جبکہ گاڑیوں اور رکشوں سے30 سے 40 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ ہال روڈ ، شاہ عالم مارکیٹ الغرض تمام کاروباری مراکز میں پارکنگ مافیا مرضی کے پیسے مانگ کر شہریوں کو پریشان کررہا ہے.

    لاہور کے ہسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غربت کے ستائے مریضوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کیلئے 20 روپے دینے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے، سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگ مفت ہونی چاہیے، ہسپتالوں کی حالت پہلے ہی ابتر ہے۔جبکہ لاہور کی مارکیٹوں میں بھی یہی صورت حال ہے ، کیا‌تبدیلی والی حکومت ان پرانے رویوں کو تبدیل کرتی ہے یا پھر اپنے دعووں کے برعکس پارکنگ مافیا کےسامنے سرتسلیم خم کردیتی ہے