Baaghi TV

Author: +9251

  • یمن: حوثیوں کا آپریشنل روم تباہ کردیا گیا

    یمن: حوثیوں کا آپریشنل روم تباہ کردیا گیا

    یمن میں سعودی اتحاد کے طیاروں نےصعدہ صوبے کے ضلع کتاف میں باغی حوثی ملیشیا کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس دوران عسکری آپریشن روم تباہ کر دیا گیا

    کتاف میں عسکری میڈیا سینٹر کے مطابق اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے گڑھ کتاف ضلع میں عسکری کیمپ پر پانچ فضائی حملے کیے۔کتاف ضلع میں یمن کی سرکاری فوج مسلسل پیش قدمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس دوران یمنی فوج کو اتحادی فورسز کی سپورٹ حاصل ہے۔

    کیمپ پر حملے کے نتیجے میں درجنوں حوثی عناصر مارے گئے۔ ان افراد کو کتاف میں لڑائی کے محاذوں پر کمک کے طور پر بھیجے جانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔

    کتاف میں عسکری میڈیا سینٹر نے حوثیوں کے کیمپ کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں ہونے والے فضائی حملوں کا ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے۔

  • ٹریفک حادثات سے 2 افراد جاں بحق 36 زخمی ہو گئے.

    ٹریفک حادثات سے 2 افراد جاں بحق 36 زخمی ہو گئے.

    بلوچستان کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے اور حب کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادار جانے والی کوچ حب کے نزدیک شتنگی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاعات ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے

  • سب حاضر ہو جائیں‌ ، وزیراعظم نےسب کو اسلام آباد طلب کرلیا

    سب حاضر ہو جائیں‌ ، وزیراعظم نےسب کو اسلام آباد طلب کرلیا

    اسلام آباد:پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پولیو بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پولیو کے حوالے سے بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایک پالیسی وضع کی جائے گی جہاں پولیو کے 70 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے تا کہ پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔کے پی میں پولیوکے مزید واقعات آنے کے بعد صوبے کی حکومت نے ا س معاملے پر ہنگامی اقدامات پہلے ہی شروع کردیئے ہیں.

    پاکستان میں حالیہ دنوں میں پولیو کے واقعات بڑھے کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں برس کے 8 ماہ کے عرصے میں ملک بھر میں پولیو کے 53 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 2018 میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی کل تعداد 12 اور 2017 میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔رواں برس اب تک رپورٹ ہوئے کیسز میں سے 41 خیبرپختونخوا اور اس کے قبائلی اضلاع، 5 پنجاب، 4 بلوچستان جبکہ 3 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بلائے گئے اس اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، عالمی عطیات دہندگان تنظیموں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، روٹری انٹرنیشنل، مسلح افواج اور دیگر کو مدعو کیا گیا جبکہ پولیو کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے۔

  • امریکہ کا کروز میزائل سسٹم کا تجربہ

    امریکہ کا کروز میزائل سسٹم کا تجربہ

    امریکہ نے ایک ایسے درمیانی فاصلہ مار کرنے والے کروزمیزائل کا تجربہ کیا ہے جو جوہری معاہدے کی ممنوعہ فہرست میں شامل تھا۔

    پینٹاگون کے مطابق ، اس میزائل کی رینج 500 کلومیٹر تھی جس کا تجربہ ریاست کیلوفورنیا کے جزیرے سان نکولس میں کیا گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ ایک ممنوعہ میزائل تھا جس کا نام سن 1987 میں سابق سوویت یونین کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی ممنوعہ اسلحے کی فہرست میں شامل تھا۔یہ معاہدہ دسمبر 1987 میں امریکی صدر رونالڈ ریگن اور سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف کے درمیان ہوا تھا۔آئی این ایف کے معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کی ایک پوری کلاس کو ختم کردیا۔

    پینٹاگون نے مزید کہا کہ یہ ایٹمی وار ہیڈ سے تیار نہیں تھا۔ تاہم اس کے تجربہ کے بعد خطے میں اسلحہ کی بڑھتی ہوئی دوڑ کاخطرہ پیدا گیا ہے۔

  • کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا، کھلاڑیوں کی شرکت

    کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا، کھلاڑیوں کی شرکت

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 11 کرکٹرز سمیت 18 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ 2 روز جاری رہے گا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑی 22 اگست سے 7 ستمبر تک کنڈیشننگ کیمپ میں شریک گے جس کی ذمہ داری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو دی گئی ہے۔

    کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ سے پہلے لیکچر دیا گیا، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی شادی کے باعث ٹریننگ کمپ 26 اگست کو جوائن کریں گے۔

  • ایرانی تیل بردار جہاز چھوڑنے پر امریکا کو کئی خدشات

    ایرانی تیل بردار جہاز چھوڑنے پر امریکا کو کئی خدشات

    امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز (گریس 1) کو چھوٹ دینے سے دہشت گردوں کو امداد پہنچ سکتی ہے جو شام میں برسر پیکار ہیں اور ایرانی جہاز کو اجازت دینا افسوس ناک ہے.

    امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار نے پیر کے روز بتایا کہ ہم نے یونان کو آگاہ کر دیا کہ ایرانی تیل بردار جہاز غیر قانونی طور پر تیل کو شام منتقل کر رہا ہے .. ہم نے ایرانی تیل بردار جہاز کے حوالے سے اپنا مضبوط مخالف موقف یونانی حکومت کو پہنچا دیا۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ طویل ہفتوں تک تحویل میں رکھنے کے بعد ایرانی تیل بردار جہاز کو کوچ کی اجازت دینا افسوس ناک ہے۔

    فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا ک برطانیہ کے زیر انتظام ریجن کی حکومت کا فیصلہ "انتہائی افسوس ناک ہے”۔ پومپیو کے مطابق اس تیل بردار جہاز پر لدی کھیپ کی فروخت سے تہران کو ایرانی مسلح افواج کی فنڈنگ کا موقع ملے گا جنہوں نے دنیا بھر میں دہشت اور تباہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ امریکیوں کو قتل کیا۔

  • ماہرہ خان کے ڈانس نے سب کو مجبور کردیا َ کس بات پر پڑھنا نہ بھولیئے

    ماہرہ خان کے ڈانس نے سب کو مجبور کردیا َ کس بات پر پڑھنا نہ بھولیئے

    ماہرہ خان کے دوست کی مہندی پر کیے رقص کی ویڈیو وائرل ، ماہرہ خاں کے رقص نے تقریب میں ہر کسی کو خوش کردیا ، ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا . اطلاعات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کئی ہفتوں سے اپنی فلم ‘سپراسٹار’ کی تشہیر میں مصروف تھی تاہم اب آخر کار وہ فلم کی ریلیز کے بعد باآسانی دوسری تقریبات کا بھی حصہ بن رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حال ہی میں کراچی واپس آنے کے بعد ماہرہ خان اپنے قریبی دوست کی شادی کی تقریبات کا حصہ بنی، جہاں انہوں نے اپنی ہی فلم ‘سپراسٹار’ کے گانوں پر رقص کیا۔یہ شادی ماہرہ خان کے قریبی دوست اور نامور میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی تھی جہاں ماہرہ خان کے علاوہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔وہ سیاہ اور سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

  • ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں کچھ کمی کے بعد آج ڈالر ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.61 سے بڑھ کر 158.75 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔
    گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسر اقتدار آئی تو ڈالر 122 روپےکا تھا۔

  • ملائیشیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

    ملائیشیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

    ملائیشین حکام نے اب معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کو عوامی جلسوں میں گفتگو کرنے سے روک دیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کام قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا۔

    مالے میل کے مطابق رائل ملائیشیا کے پولیس ہیڈ آف کارپوریٹ مواصلات داتوک اسماوتی احمد نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
    اسماوتی نے مالائی میل کو بتایا ،”ہاں۔ یہ حکم پولیس کے تمام دستوں کو دیا گیا ہے اور یہ قومی سلامتی اور نسلی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔“

    اسٹار کے مطابق ڈاکٹر ذاکر کو چھ ریاستوں چھ جوہر، سیلنگور، پینانگ، کیدہ، پرلس اور ساراواک میں بولنے سے روک دیا گیا ۔

    جوہر مذہبی اسلامی محکمہ (جے اے جے) کے ڈائریکٹر داتوک ایم ایم روفیکی اے شمس الدین نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ باڈی نے ریاست میں بات چیت کرنے کے لئے ہندوستان کو کبھی منظوری نہیں دی۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہبی مبلغ کو مذہبی گفتگو کرنے کی اجازت سے قبل انہیں جے ای جے سے لازمی منظوری حاصل کرنی ہوگی۔ اس کو یقینی بنانا ہے کہ یہ مبلغین ہمارے مسلک یا عقیدہ کے خلاف کچھ نہ کہیں۔

    دریں اثنا ڈاکٹر ذاکر نائک نے کیلانٹان میں حالیہ لیکچر کے دوران کسی قسم کی غلط فہمی پیداہونے پر معذرت کرلی۔

    ڈاکٹر ذاکر نائک نے اپنے ایک بیان میں کہا ”اگرچہ میں نے اپنی وضاحت کر دی ہے ، پھر بھی میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جو اس غلط فہمی کی وجہ سے تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ کبھی بھی کسی فرد یا برادری کو پریشان کرنا میرا ارادہ نہیں تھا۔یہ اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ، اور میں اس غلط فہمی کے لئے اپنی دلی معذرت خواہی کرنا چاہتا ہوں ۔

    قبل ازیں ڈاکٹر ذاکر نائک سے بکیت امان کے پولیس اسٹیشن میں 10گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔

    سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر حزیر محمد نے بتایا کہ ذاکر کو امن کی خلاف ورزی کرنے کے ارادے کے تحت جان بوجھ کر توہین کرنے کے لئے تعزیراتی ضابطہ کی دفعہ 504 کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ڈاکٹر ذاکر پر الزام ہے کہ انہوں نے 3 اگست کو کوٹا بارو میں ایک گفتگو کے دوران ملائیشین ہندوو¿ں اور ملائیشین چینیوں کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔

  • پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز بھی عمران خان کے ویژن پر ، کیوں اور کیسے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز بھی عمران خان کے ویژن پر ، کیوں اور کیسے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    لاہور : سرسبز پاکستان اب ہر کسی کو اس پر کاربند ہونا پڑے گا،پاکستان سب کا ہے اسے سرسبز بنانا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے. اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز نے بڑے پیمانے پر شجرکاری شروع کردی ، اطلاعات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز بشریٰ نصیر نے پودے لگائے، سکیم میں 25 ہزار درخت پہلے سے موجود ہیں جبکہ رواں سیزن میں 5 ہزار مزید نئے درخت لگائے جائیں گے،

    ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ پرائیویٹ ہاﺅ سنگ سکیمز نے لاہور ڈویژن کی حدود میں واقع تمام منظور شدہ رہائشی سکیموں کو ان کے رقبے کے مطابق کم از کم 2 ہزار سے 20 ہزار تک نئے درخت لگانے کا ٹاسک دے دیا۔ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق حالیہ سکیم میں ایک اربن فاریسٹ بھی بنایا گیا ہے جس میں مزید شجر کاری کی جا رہی ہے۔ ایل ڈی اے کی طرف سے ان سکیموں میں پودوں کی اونچائی 6 فٹ سے کم نہ ہو، ایل ڈی اے نے ان سکیموں کی طرف سے شجر کاری یقینی بنانے اور اس کام کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں