Baaghi TV

Author: +9251

  • عوام کے لیے خوشخبری سونا سستا ہوگیا

    عوام کے لیے خوشخبری سونا سستا ہوگیا

    عوام کے لیے خوشخبری سونا سستا ہو گیا. ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی 50 پیسے کمی ہوئی۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 88 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    10 گرام سونے کی قدر 865 روپے کم ہوکر 75 ہزار 439 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر 1498 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • امریکی صدر کشمیر کے حوالے سے ایک بار پھر سرگرم

    امریکی صدر کشمیر کے حوالے سے ایک بار پھر سرگرم

    امریکی صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے میدان میں آگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے 3روز میں دوسری مرتبہ رابطہ کیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کے مطابق عمران خان اور نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی، اگرچہ خطے میں کشیدہ صورت حال ہے لیکن بات چیت مثبت رہی۔ پاکستان اور بھارت سے کشمیر پر کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے دونوں رہنماﺅں سے تجارت اوراسٹریٹجک پارٹنرشپ پر بات کی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے موجودہ دورہ امریکہ کے دوران بھی ٹرمپ کی طرف سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش سامنے آئی تھی لیکن بھارت نے اس تجویز کو مسترد کیا تھا۔

  • عمران خان کا ٹرمپ کو فون ، مودی کو بتادو!  اگر بھارت باز نہ آیا تو پھر……..نسلیں یاد رکھیں گی ، اور اہم گفتگو کیا ہوئی ؟ ہم بتاتے ہیں

    عمران خان کا ٹرمپ کو فون ، مودی کو بتادو! اگر بھارت باز نہ آیا تو پھر……..نسلیں یاد رکھیں گی ، اور اہم گفتگو کیا ہوئی ؟ ہم بتاتے ہیں

    اسلام آباد:مودی کے ٹرمپ کو فون کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پیر کی شب رابطہ ہوا جس میں کشمیر تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ کو پیغام دیا کہ پاکستان صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے. بھارت شرارت سے باز نہیں آرہا. اور اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو پھر وہ حشر کریں گے کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی.

    ٹرمپ کو عمران خان کے فون سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کیساتھ چند گھنٹے قبل ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے نریندر مودی کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہر صورت مقدم رکھنے کی بات کی۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی 16 اگست کو امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی جس میں انھیں بھارتی وزیراعظم مودی سے بات کرنے کا کہا تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے مودی سے گفتگو میں کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن کو ہر صورت مقدم رکھنے کی بات کی۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود محمود قریشی کے مطابق اس گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ پر واضح کیا کہ 5 اگست کے ہندوستانی اقدامات نے خطے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہیت، آبادی اور جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی صدر کو کہا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قانون کی خلاف ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی تالا بندی سے انسانی المیہ پیدا ہو چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں معصوموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ میڈیا تک کو وہاں رسائی نہیں ہے۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے فی الفور کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا اور انھیں وہاں کی انتہائی نازک صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہیں اوربھارت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ہزارہ،مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، پشاور، بنوں، کوہاٹ ،ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ 40، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 32، سٹی 03)، حافظ آباد 27، نورپورتھل 22، منگلا 14، ساہیوال 09، فیصل آباد 08، سرگودھا سٹی 07، جھنگ 06، جہلم 05، مری، گجرات، بہاولنگر 04، ملتان 03، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، جوہر آباد 01، کوٹلی 31، گڑھی دوپٹہ 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • پی ٹی آئی کی حکومت بھی ن لیگ کے طریقہ واردات کو اپنانے لگی ، وہ کیا طریقہ واردات ہے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    پی ٹی آئی کی حکومت بھی ن لیگ کے طریقہ واردات کو اپنانے لگی ، وہ کیا طریقہ واردات ہے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    لاہور: پی ٹی آئی کی حکومت بھی ن لیگ کے طریقہ واردات کو اختیار کرنے لگی ، گڈ گورننس کے نام پر نجکاری کرنے کا وہی انداز اختیارکرنے لگی جس کی وجہ سے ن لیگ کی حکومت سے ملازمین تنگ آگئے تھے. اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے ٹیچنگ ہسپتالوں کے بعد پنجاب بھر کے شعبہ صحت کی نجکاری کا فیصلہ ، اس سسٹم کے تحت ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز قائم کرکے ڈسٹرکٹ، تحصیل ہسپتال، دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ٹھیکیداری نظام رائج کیا جائے گا

    ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے نجکاری کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، خیبرپختونخواہ کی طرز پر پنجاب میں بھی منصوبے کے تحت نو ڈویژنز میں ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز قائم ہوں گی جن کو مالی اور انتظامی خودمختاری حاصل ہوگی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ بھی ختم ہوجائے گا، صرف کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہونگی، منصوبے پر عملدرآمد کے پہلے مرحلے کے طور پر کلینیکل ٹیسٹوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    پجناب پرائمری ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق ریجنل ہیلتھ اتھارٹیز کو نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد چلائیں گے اور ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا جائے گا۔ نجکاری کے منصوبے کے تحت ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں سمیت مراکز صحت کو دیئے گئے بجٹ کو بھی مرحلہ وار کم کیا جائے گا اور ان ہیلتھ فسیلیٹیز کو اپنی آمدنی خود پیدا کرنا ہوگی۔

  • بہن اور بہنوئی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، ہر آنکھ اشکبار، دیکھنے والوں پر لرزہ طاری ، کیوں قتل کیا ؟ بڑی شرمناک وجہ سامنے آگئی

    بہن اور بہنوئی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، ہر آنکھ اشکبار، دیکھنے والوں پر لرزہ طاری ، کیوں قتل کیا ؟ بڑی شرمناک وجہ سامنے آگئی

    لاہور: کہیں غیرت کے نام پر قتل تو کہیں،عدم برداشت کی وجہ سے انسانیت کی تذلیل، ا سمن آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

    غیرت کے نام پر قتل کی دوہری واردات کا واقعہ سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں پیش آیا۔ جہاں کائنات اور اس کا شوہر اسد اپنے ماموں کے گھر کھانے کی دعوت پر مدعو تھے کہ اسی دوران لڑکی کا بھائی گل شیر بھی موقع پر آن پہنچا۔ ملزم گل شیر عرف گلو نے اندھا دھند فائر نگ کر کے اسد اور کائنات کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی اور گوجرانوالہ میں رہائش پزیر تھے جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کب ہوگا؟ جانئے

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کب ہوگا؟ جانئے

    اسلام آباد ۔(اے پی پی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعہ 30 اگست کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا ہے۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب سے ہوگا۔

  • داعش کا صفایا کردیں گے، بڑا اعلان کردیا گیا

    داعش کا صفایا کردیں گے، بڑا اعلان کردیا گیا

    کابل (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ داعش کے ٹھکانے تباہ کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش کے ٹھکانوں کا صفایا کر کے چھوڑے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کوکابل میں افغانستان کی آزادی کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کابل میں ہفتے کی شب ایک خودکش حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور180 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد آزادی کی سرکاری تقریبات مانند پڑ گئیں اور افغانستان میں آزادی کا دن سادگی سے منایا گیا۔ کابل میں تازہ حملے کی ذمہ داری داعش کے مقامی دہشت گردوں نے قبول کی ہے۔ جس کے بعد اب افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ٹھکانے تباہ کریں گے.

  • ایران نے امریکا کو دھمکی لگادی

    ایران نے امریکا کو دھمکی لگادی

    تہران (اے پی پی) ایران نے امریکا کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایرانی آئل ٹینکر کی رہائی کے خلاف کوئی بھی نیا قدم اٹھانے سے گریز کرے.

    تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جبرالٹر میں ایرانی آئل ٹینکر کی رہائی کے خلاف کوئی بھی نیا قدم اٹھانے سے باز رہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موساوی نے اپنے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے ایرانی آئل ٹینکر کو جبرالٹر چھوڑنے کے اقدام کے خلاف کوئی بھی نیا قدم اٹھانے سے گریز کرے۔ امریکا کے آئل ٹینکر کی ضبطگی کی نئی دراخواست کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا قدم سمندروں میں محفوظ شپنگ کے لیے خطرے کا باعث ہو گا، انھوں نے کہا کہ ایران نے اس سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے کے ذریعے باضابطہ انتباہ جاری کردیا ہے۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، شعیب اختر نے بھی خاموشی توڑدی

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، شعیب اختر نے بھی خاموشی توڑدی

    اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے اس طرح کے مشکل وقت میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا خوش آئند فیصلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "پاکستان کے لئے اس طرح کے مشکل وقت میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا خوش آئند فیصلہ ہے۔ ہم آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں”. شعیب اختر نے مزید کہا کہ "میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ یہ فیصلہ قوم کی بہتری کیلئے مفید ہوگا”.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی ہے. جس پر پوری قوم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ قوم کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے. تاہم اب شعیب اختر نے بھی قمر جاوید باجوہ کو نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا ہے.