Baaghi TV

Author: +9251

  • فہد مصطفیٰ نےعامر لیاقت کو سخت تنقید کا نشانہ بنادیا

    فہد مصطفیٰ نےعامر لیاقت کو سخت تنقید کا نشانہ بنادیا

    اسلام آباد (اے پی پی) فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو شو مین قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو شو مین قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت من موجی سے انسان ہیں ان کے موڈ کی سمجھ نہیں آتی کبھی وہ بڑے پیار سے بات کرتے ہیں اور کبھی بس ایک ٹویٹ کر دیتے ہیں اور بات بھی نہیں کرتے۔ فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو شو مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو سکالر ہیں،نہ میزبان اور نہ ہی اداکار ہیں وہ صرف شو مین ہیں۔

  • بریکنگ نیوز: انتخابات 26 اگست کو کروانے کا اچانک اعلان، خبر نے تہلکہ مچادیا

    بریکنگ نیوز: انتخابات 26 اگست کو کروانے کا اچانک اعلان، خبر نے تہلکہ مچادیا

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات 26 اگست کو ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات 26 اگست کو ہونگے جس میں صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدور، سینئر نائب صدر، فنانس سیکرٹری اور دیگر ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔ فیڈریشن نے انتخابات کیلئے ایک ماہ قبل الیکشن کمیشن بنایا ہے۔

  • میگراتھ کا بڑا ریکارڈ خطرے میں

    میگراتھ کا بڑا ریکارڈ خطرے میں

    دبئی: پیٹ کمنز نے 914رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے میگراتھ کا 18 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر پیٹ کمنز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں باﺅلرز میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ 914 رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے آسٹریلیا کی جانب سے بہترین پوائنٹس حاصل کرنے کا سابق ہم وطن باﺅلر گلین میگراتھ کا 18 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا، جنہوں نے 2001ءمیں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اسطرح کمنز بہترین رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر پانچویں باﺅلر بن گئے ہیں۔

    دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں باﺅلرز میں بہترین رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا عالمی اعزاز سابق انگلش باﺅلر سڈنی بارنز کو حاصل ہے جنہوں نے 1914ءمیں 932 رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

  • کشمیر توجہ مانگتا ہے کے عنوان سے سیمینار 20 اگست کو ہوگا

    کشمیر توجہ مانگتا ہے کے عنوان سے سیمینار 20 اگست کو ہوگا

    لاہور : "کشمیر توجہ مانگتا ہے” کے عنوان سے سیمینار اپیکس گروپ آف کالجز اور کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام کل بروز منگل 20 اگست کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہورہا ہے، جس میں اپیکس گروپ کے چیئرمین رانا عدیل ممتاز، سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان، اینکر پرسن اسامہ غازی، دالارقم کے ہیڈ اشتیاق احمد گوندل، کشمیر ایکٹیوسٹس تابش قیوم، طہ منیب، رضی طاہر بھی شریک ہوں گے۔

    آرگنائزر اسد سلیم کا کہنا ہے کہ ایسی ایکٹیویٹیز مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کی جارہی ہیں۔ پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ سیمینار سہ پہر 3 بجے اپیکس کالجز کے ہیڈ آفس ماڈل ٹاون پی بلاک میں ہوگا۔

  • اپنے آپ سے بات لازمی کریں———مریم سلیم

    اپنے آپ سے بات لازمی کریں———مریم سلیم

    میں اکثر اپنے آپ سے بات کرتی۔ جب بھی محجھے لگتا ہے کہ محجھ میں کوئی برائی پیدا ہو رہی ہے۔ یا اردگرد کا ماحول محجھ میں تبدیلی لا رہا ہے تو میں اپنے آپ سے بہت سے سوال کرتی ہوں۔
    جانچنے کی کوشش کرتی ہوں کہ کیا یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟
    کل رات بھی میں اپنے آپ سے بات کر رہی تھی۔اور محجھےپتا چلا کہ میرے اندر نفرت (نیگیٹیویٹی ،اکتاہٹ یا پھر اعتبار کا اٹھ جانا) پیدا ہو رہی ہے. وہ نفرت جو ہم صرف ایک دوسرے سے محظ اس بنا پر کرتے ہیں کیوں کہ وہ ہم سےمختلف سوچ یا رائے رکھتے ہیں(اور یہ ہماری انا کو گوارہ نہیں)یا ہمیں غلط سمحجھتے ہیں۔ ذات کی بیماری جاننے کہ بعد میں نے علاج چاہا۔ لیکن کیا علاج معالج کے بغیر ممکن ہے؟
    بلکل نہیں!
    اب پتا یہ کرنا تھا کہ معالج زندہ بھی ہے یا نہیں، اسی سلسلے میں میں نے اسے پکارا میں جا نتی تھی کہ اگر تو زندہ ہے تو وہ میرے پہلے سوال پر محجھےمل جائے گا نہیں تو پھر ۰۰۰(اناللّه و انا علیہ راجعون)
    میں نےسوال کیا۰۰۰
    کیا یہ (اختلاف کی بنیاد پر نفرت )سہی ہے؟
    کحچھ دیر کا وقفہ رہا۰۰۰
    پھر اندر سے جواب آیا
    نہیں!
    اور میں جان گئ معالج (ضمیر)ابھی زندہ ہے۔
    میرے اندر اطمینان کی لہر دوڑ گئی ۔
    کیوں کہ جب تک آپکا ضمیر زندہ رہتا ہے تب تک اصلاح کا دروازہ کھلا رہتا ہے۔(معالج ہو تو علاج ممکن ہے) اور میں جان گئی کہ اپنے اچھے اخلاق سے نفرت کرنے والوں کو بہترین جواب دیا جا سکتا ہے۔ اپنے آپ سے بات کریں اپنی غلطیوں کو کمزوریوں کوتسلیم کریں۔ یہی چیز ہمیں انسان بنائے رکھتی ہے ۔ ورنہ ہم جانوروں سے بد ترہیں۔ یہی بات ہمیں ادنٰی اوراعلٰی بناتی ہے. خوش رہیں خوش رکھیں ۔لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں. اور اپنے ضمیر کو مرنے مت دیں۔

  • شور نہیں شعو، زین اللہ خٹک

    شور نہیں شعو، زین اللہ خٹک

    زندہ قومیں خوشیاں مناتی ہیں۔ لیکن خوشیاں منانے کی قید وبند بھی چاہیے۔ حدود وقیود لازم وملزم ہیں۔ کیونکہ خوشیاں تو صرف زندہ قومیں منا سکتی ہیں مردہ قوموں میں خوشیاں منانے کی سکت کہاں تو بات ہورہی تھی۔ خوشیاں منانے کی۔ 14 اگست یوم آزادی کے دن جس طرح قوم کے نوجوانوں نے خوشیاں منائی وہ کم ازکم باشعور قومیں نہیں مناتی۔ ایک طرف ملک خدادا معاشی مسائل کا شکار ہیں۔ ادارے تباہی کے کنارے پر ہیں۔ملک بیرونی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔تو دوسری طرف ہمارے شاہین کفایت شعاری کے بجائے موٹر سائیکلوں، گاڑیوں پر لاکھوں روپے کے جھنڈے اور میوزک لگا کر، سلنسرز سے عجیب وغریب آوازیں نکال کر، دن بھر سڑکوں پر لاکھوں روپے کے سی این جی اور پٹرول و ڈیزل کے خرچےکر کے ایک اندازے کے مطابق ایک ارب تیس کروڑ روپے خرچ کرتے رہے دوسری طرف گاڑیوں کے شور اور منچلے نوجوانوں کی خرمستیوں نے ذہنی سکون برباد کردیا۔سڑکوں اور گلیوں میں بجانے والی آوازیں اور پٹاخوں سے بیمار اور بچے پریشان۔ سڑکوں پر منچلے نوجوانوں نے عورتوں پر جس طرح نعرے کسے۔ اخلاقیات کے دائرے سے نکل کر لڑکیوں کو چھیڑا گیا۔پارکوں میں گندگی پھیلا ئی گئی۔سرکاری املاک کو بھی معاف نہیں کیا گیا۔اسٹریٹ لائٹس اور سائین بورڈز اکھاڑے گے۔ کیا زندہ قوموں کو خوشیاں منانے کے لیے شعور کی ضرورت نہیں؟ کیا اس دفعہ کفایت شعاری سے یوم آزادی نہیں منایا جا سکتا تھا؟ ہمیں باشعور قوم بننا پڑے گا۔کیونکہ شعور سے ہی ہم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام پا سکتے ہیں۔ آئیں مل کر عہد کریں کہ آئندہ ہم خوشیاں شور سے نہیں بلکہ شعور سے منائے گے.

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں‌ توسیع، ریحام خان کے تازہ ترین ٹویٹ نے کھلبلی مچادی

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں‌ توسیع، ریحام خان کے تازہ ترین ٹویٹ نے کھلبلی مچادی

    اسلام آباد: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں‌ توسیع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں‌ توسیع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے. انہوں نے اپنے تازہ ترین ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "مبارک ہو، ہم لوگ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں”. یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما مشتاق منہاس کے ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے کی. جس میں مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ "چیف آف آرمی سٹاف کو مزید تین سال کی توسیع مل گئی”.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے‌آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیراورافغانستان کی صورتحال کےتناظرمیں وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا.

  • اشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حیران کن فیصلہ

    اشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حیران کن فیصلہ

    لارڈز (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے، سٹوکس کی شاندار سنچری، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے. انگلش ٹیم نے 258 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے کینگروز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 267 رنز کا ہدف دیا۔ بین سٹوکس نے ڈٹ کر کینگروز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی۔ سٹوکس 115 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے آخری روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔ آرچر اور لیچ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سٹوکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    دوسری جانب انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 اگست سے شروع ہوگا جس میں آسٹریلوی بلےباز سٹیون سمتھ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے.