Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کا شیڈول سامنے آگیا

    مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کا شیڈول سامنے آگیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 23اگست کو متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں وہ زید ایوارڈ وصول کریں گے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم 24,25 اگست کو بحرین کا دورہ کریں گے۔

    وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر سے ملاقات کریں گے ۔ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیر اعظم مودی کو متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ زید دیا جائے گا جو اپریل2019 کے اوائل میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لئے وزیر اعظم مودی کو پیش کیا گیا تھا۔

    مذکورہ ایوارڈ کو متحدہ عرب امارات کے بانی والد شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ شیخ زید کی پیدائش کے 100سو سال مودی کو دیا گیا ۔

    دریں اثنا 24 اور 25 اگست کو مودی کا بحرین کا دورہ کریں گے جوکسی بھی خلیجی ریاست کے لئے ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔

    اس دورے کے دوران ، وزیر اعظم بھارتی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ مودی بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ شیخ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ سے بھی باہمی تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بحرین کے وزیر اعظم شاہ حمد بن عیسیٰ خلیفہ وزیر اعظم کے اعزاز میں ضیافت کے عشائیے کی میزبانی کریں گے۔

  • پاکسستان میں بھارت کی آبی دہشت گردی،پاک فوج سیلاب متاثرین کے لیے پہنچ گئی

    پاکسستان میں بھارت کی آبی دہشت گردی،پاک فوج سیلاب متاثرین کے لیے پہنچ گئی

    سرحدوں کے بعد بھارت کی دریاؤں پر آبی جارحیت جاری ہے جس وجہ سے پاکستان کے کئے علاقے زیر آب آگئے ہیں..پاکستان کے سیلابی علاقوں میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا
    دوسری طرف قصور کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، درجنوں دیہات خالی کرنے کی ہدایات، سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
    باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی کے باعث گنڈا سنگھ والا اور چینیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے اس وقت 64000 کیوسک پانی کا ریلا چناب پل سے گزر رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 24491 کیوسک اور اخراج 12335 کیوسک ہے۔.

  • حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قابل فخر ہے، ممتاز اختر کاہلوں

    حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قابل فخر ہے، ممتاز اختر کاہلوں

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قابل فخر ہے صحت انصاف کارڈ بے گھر افراد کیلئے اپنا گھر‘ معاشی استحکام‘ بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں باوقار قوم کی حیثیت سے ابھرا ہے جس کا سہرا پی ٹی آئی کی حکومت کے سر ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپٹ افراد کیخلاف وعدے کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جن لوگوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر کمزور ہوا تھا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا اس وقت سب سے اہم مسئلہ معاشی استحکام کا تھا حکومت کے مثبت اقدامات سے اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آنیوالا ہر دن ملک کی خوشحالی کا دن ہوگا

  • رحیم یار خان عباسیہ فلائی اوور افتتاح‌سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ‌کا شکار وجہ کیا ہوئی جانئے تفصیل

    رحیم یار خان عباسیہ فلائی اوور افتتاح‌سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ‌کا شکار وجہ کیا ہوئی جانئے تفصیل

    رحیم یار خان عباسیہ فلائی اوور کے مختلف مقامات پر متاثر ہونے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد ایکسئین ہائی وے کامران اکرم نے ٹیم کے ہمراہ معائنہ کیا ہے, ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلائی اور پر کام ابھی مکمل نہیں ہوا, فلائی اور پل مختلف بلاک پر مشتمل ہوتا ہے, ایک بلاک سے دوسرے بلاک کو ملانے کی جگہ دوفٹ کا گیپ ہوتا ہے, جہاں جوائینٹ لگائے جانے کا کام ابھی باقی ہے, عباسیہ فلائی کا تعمیراتی کام ابھی باقی ہے جس کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح ہو گا

  • تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

    تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کے بچہ وارڈز میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ ایم ایس صاحبان کو حکم دیا ہے کہ وہ بچہ وارڈ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے نرسری وارڈ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکا جا سکے۔ عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے

  • ایران نے یورینیم کی افزودگی 50فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دے دی

    ایران نے یورینیم کی افزودگی 50فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دے دی

    ایران نے یورینیم کی افزودگی 50فیصد تک بڑھانے کی دھمکی دے دی

    ایرانی پارلیمنٹ رکن حمید رضا حبیبی کے مطابق جوہری معاہدے کی پاسداری کم کرنے کے تیسرے مرحلے میں یورینیم کی افزودگی کا تناسب 50% تک بڑھانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی بھی موجود تھے۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی "اِرنا” کے مطابق صالحی نے باور کرایا کہ آئندہ چند ہفتوں کے اندر اراک کے جوہری ری ایکٹر میں سرگرمیاں ہوں گی۔

    ایرانی رکن پارلیمنٹ نقوی حسینی کے مطابق اجلاس میں سینٹری فیوجز کی نئی جنریشن کے استعمال پر زور دیا گیا جیسا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یورینیم کی افزودگی کی تناسب 50% تک بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

  • قتل کے مقدمہ کا فیصلہ آگیا،سزائے موت ہوگئی

    قتل کے مقدمہ کا فیصلہ آگیا،سزائے موت ہوگئی

    خانیوال(اے پی پی) پرانی دشمنی پر کبیروالہ کے علاقہ چک سلطان محمود سراے سدھو میں ملزمان شوکت علی اور محمد رفیق نے محمد عمر ولد منظور حسین کوتشدد کے بعد قتل کر دیا تھا اور نعش بھی ملزمان گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے ایک ملزم شوکت علی ولد امیر کو سزائے موت اور دولاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے،جبکہ دوسرے ملزم محمد رفیق ولد نور محمد کو عمر قید اور دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم سناتے ہوئے فیصلہ سنا دیا،جبکہ عدم ثبوت کی بناء پر آٹھ ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

  • پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم جاری

    پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم جاری

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس حوالے سے اساتذہ، طلبہ،یونیورسٹی افسران نے بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔اس سلسلہ میں طلبہ نے مختلف شعبہ جات میں پودے لگائے اور اس عزم کااعادہ کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے کلین اینڈ گرین پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہر بشر دو شجر کے سلوگن کو اپنا کر ہم پاکستان کو سرسبز اور آلودگی سے پاک بنا سکتے ہیں۔ترجما ن سرگودھا یونیورسٹی کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سرگودھایونیورسٹی، اُس کے ذیلی کالجزمیڈیکل اور زرعی کالج بشمول بھکر اور میانوالی کیمپس میں اب تک ہزاروں پودے لگائے جاچکے ہیں اور ان کے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

  • امریکی مشیر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

    امریکی مشیر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

    واشنگٹن۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے امریکی صدر کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ اور ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، وادی میں 15 دن سے کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر ایک جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

    امریکی صدر کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

  • سرگودھا بورڈ،  جماعت نہم کے سالانہ امتحا ن کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب47.8فیصد رہا

    سرگودھا بورڈ، جماعت نہم کے سالانہ امتحا ن کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب47.8فیصد رہا

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جماعت نہم کے سالانہ امتحا ن 2019کے نتیجے کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر اکرم تارڑ نے جماعت نہم کے نتیجے کااعلان کیاہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2019میں مجموعی طور پر 100691امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں سے 48164امیدوار کامیاب ہوئے اور یوں مجموعی طور پرکامیابی کا تناسب 47.8فیصد رہا۔ جماعت نہم کے لیے کل 285امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ امتحان میں 36423فی میل اور 48973میل امیدواروں نے حصہ لیا۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ اپنا رولنمبر موبائل فون سے 800290پر ایس ایم ایس کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔ سیکر ٹر ی تعلیمی بورڑ پروفیسر سرفراز گجر نے کمپیوٹر کابٹن دبا کر جماعت نہم کے نتیجہ آن لائن کیا۔تقریب میں کنٹر ولر امتحانات پروفیسر اکرم تارڑ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔