Baaghi TV

Author: +9251

  • ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت: ٹیسٹ سیریز کب سے شروع؟ جانئے

    ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت: ٹیسٹ سیریز کب سے شروع؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 اگست سے شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ 22 اگست سے نارتھ ساﺅنڈ کے مقام پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مکمل شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذ ہوگیا تھا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک نارتھ ساﺅنڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کنگسٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

  • سٹیون سمتھ کا کیرئر شدید خطرے میں، اشیز سیریز کے دوران نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

    سٹیون سمتھ کا کیرئر شدید خطرے میں، اشیز سیریز کے دوران نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

    لیڈز (اے پی پی) آسٹریلوی بلےباز سٹیون سمتھ کی انگلینڈ کےخلاف اشیز تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 اگست سے شروع ہوگا جس میں آسٹریلوی بلےباز سٹیون سمتھ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے. آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کےلئے بری خبر یہ ہے کہ سٹار آل راﺅنڈر سٹیون سمتھ کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ سٹار آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ فٹنس مسائل کے باعث لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز میچ سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد ان کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ دونوں ٹیموں نے تیسرے میچ میں فتح کے لئے کمر کس لی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم جاندار کم بیک کرنے کے لئے بے تاب ہے جبکہ کینگروز نے سیریز میں اپنی برتری دوگنی کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

  • سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بریکنگ نیوز آگئی

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بریکنگ نیوز آگئی

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 22 اگست سے شروع ہوگا.

    سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 اگست سے کولمبو کے مقام پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت انکی ٹیم کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کو کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میچ مین بھی شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کریگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

    اس کے بعد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل 29 اگست کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا میچ 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • جہیز میں اعلیٰ نسل کی گائے نہ دیے جانے پر خاتون کے ساتھ کیا ہوا، جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں

    جہیز میں اعلیٰ نسل کی گائے نہ دیے جانے پر خاتون کے ساتھ کیا ہوا، جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں

    بھارتی ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے گورکھان گاوں میں جہیز میں اعلیٰ نسل کی گائے نہ دینے پر خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے۔
    انسپکٹر دولہا نے بائیس لاکھ لے لئے لیکن بارات نہ لے کر گیا، مقدمہ درج
    بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ شرمیلا کے باپ ہری موہن کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہری موہن نے کہا تھا کہ جہیز کے لئے ان کی بیٹی کو قتل کردیا گیا ہے ۔ شرمیلا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جا چکا ہے۔

    ہری موہن کے مطابق اس کی دو بیٹیوں شرمیلا اور گوشلیا کی شادی تقریباً چھ ماہ قبل گورکھا کے سبھاش اور سرجیت سے ہوئی تھی۔اس نے اپنی حیثیت کے مطابق دونوں بیٹیوں کو جہیز دیا لیکن شادی کے کچھ ہی وقت بعد سسرال والے دونوں کو تکلیفیں دینے لگے کہ وہ اپنے میکے سے ایک لاکھ روپے اور دو موٹر سائیکلیں لے کر آئیں۔

    والد کے مطابق سسرال والوں کو سمجھانے کے لئے کئی بار پنچایت بھی بلائی گئی۔ چند دن قبل ہی شرمیلا کے سسرال والوں نے اعلیٰ نسل کی گائے کا مطالبہ کر دیا۔تقریباً پندرہ دن پہلے انہوں نے ایک اعلیٰ نسل کی گائے گورکھا بھجوائی۔ لیکن15 اگست کو کوشلیا جب اپنے میکے آئی تو اس نے بتایا کہ انہیں کافی تنگ کیا جارہا ہے۔ سسرال والے طعنے دے رہے ہیں کہ گائے اچھی نسل کی نہیں ہے۔
    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • لودھراں : شجرکاری مہم کی بڑی تقریب

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک بڑی تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لودھراں میں 10 بجے منعقد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد ، اے ڈی سی لودھراں عبدالطیف خان ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عباس، نذیر خان بلوچ ، چیف ایگزیکٹو روزنامہ لہر ساحل لودھراں ملک شفیق آرائیں، تمام اداروں کے سربراہان و عملہ طلباء و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پودے لگائے۔ آج کے دن ضلعی انتظامیہ لودھراں کی طرف سے لودھراں میں پچاس ہزار پودے لگائے گیے –

  • وہاڑی : بروقت امدادی کاروائی نے جان بچا لی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں47/ ای بی میں ذہنی معزور شخص 50 فٹ گہرے ویران کنویں میں گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو ٹیم کو دی گئی جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے معذور شخص کو زخمی حالت میں نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا زخمی شخص کی حالت تسلی بخش ہے

  • بھارت نے سندھ طاس معاہدے  کی دھجیاں‌اڑا دیں

    بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں‌اڑا دیں

    بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں‌اڑا دیں. سندھ طاس معاہدہ عملاً معطل کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں‌اڑا دیں. سندھ طاس معاہدہ عملاً معطل کر دیا.بھارت اپنے سپل وے سے پانی چھوڑنے سے قبل اطلاع دینے کا پابند ہے جس کی اس وقت پرواہ نہیں‌ کی گئی.کشمیر ایشو کی آڑ میں بھارت نے عملا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پانی پر ہر طرح کی ڈیٹا شیئرنگ بند کر دی ہے۔ بھارت نے ڈیموں سے پانی کے اخراج پر کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی، بھارت مسلسل انڈس ٹریٹی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، یکم جولائی سے ستمبر تک کا دریاؤں کا ڈیٹا بھی نہیں بھجوایا گیا۔
    بھارت روپر ہیڈورکس سے دولاکھ کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑرہا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد پانی چھوڑا جارہا ہے۔ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہوا جورات گئے تک جاری رہے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین، سیکڑوں دیہات متاثر ہوں گے۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بھارت نےلداخ ڈیم کے5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دیے ہیں،یہ پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا،گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ،دریائےسندھ کےاطراف تمام ضلعی انتظامیہ کوالرٹ جاری کر دیا گیا ہے،

  • ایودھیا، انعام یافتہ سندیپ پٹیل کو کیوں حراست میں لیا بھارتی حکومت نے

    ایودھیا، انعام یافتہ سندیپ پٹیل کو کیوں حراست میں لیا بھارتی حکومت نے

    بھارتی حکومت کامسلسل دعوی ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، لیکن حکومت جموں و کشمیر پر کسی کو بھی بولنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ پہلے کانگریس رہنماﺅں کو کشمیر پر پریس کانفرنس سے پہلے گرفتار کیا گیا، اور اب کشمیر معاملے میں پریس کانفرنس کرنے ایودھیا پہنچے انعام یافتہ سندیپ پانڈے کو بھی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

    ایسے ماحول میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے جس کا بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے تواتر سے کیا جا رہا ہے تو لیڈروں اور سماجی کارکنان کو پریس کانفرنس سے کیوں روکا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹائے جانے کی سندیپ پانڈے سخت مخالفت کر رہے ہیں اور اسی حوالے وہ پریس کانفرنس کرنے والے تھے۔

    قبل ازیں سندیپ پانڈے نے انتظامیہ پر قومی معاملات کے حوالہ سے بات نہ کرنے کی اجازت کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے اظہارِ رائے کی آزادی ختم ہو رہی ہے۔ سندیپ پٹیل کے مطابق گزشتہ تقریباً ایک ہفتہ کے دوران پولس نے انھیں کئی قومی معاملات پر اپنی بات رکھنے سے کئی بار روکا۔11 اگست، 16 اگست اور 17 اگست کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی خطرے میں ہے۔

  • دریاؤں میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت

    دریاؤں میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) حالیہ بارشوں ا ور بھارت کی جانب سے مختلف دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی اطلاعات کے بعد حکومتِ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورضلعی انتظامیہ کو اپنے اپنے اضلاع میں دریاؤں میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال کی وارننگ جاری کی جائے ان دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

  • ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

    ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چک نمبری70شمالی کے قریب محمد ذیشان جبکہ 78شمالی کے قریب محمد عرفان سے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکلیں،نقدی و موبائلز چھین لئے،چک نمبری47شمالی کے حبیب احمد کے گھر میں داخل ہو کر دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اہل ِخانہ کو یرغمال بنا کر اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا،چک نمبر 23 الف جنوبی کے ساجد علی کی دوکان سے بھاری مالیت کا سامان،شاہ پور صدر سے ربنوازکا موٹرسائیکل،چک نمبری96شمالی میں نصب واپڈا کے ٹرانسفارمرسے بھاری مالیتی کوائل،موضع لک کے رہائشی محمد فیاض کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئےگئے