Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر۔ کرفیو مسلسل 15دن سے جاری، غذائی اشیاءکی شدید قلت

    مقبوضہ کشمیر۔ کرفیو مسلسل 15دن سے جاری، غذائی اشیاءکی شدید قلت

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 15ویں دن میں داخل ہو گیا۔ بھارتی حکام نے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کر کے سری نگر کو ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سری نگر شہر میں ہزاروں بھارتی فوجی اور پیرا ملٹری فورسز شہر میں گلی گل، محلہ محلہ گشت گر رہے ہیں تاکہ کشمیریوں کو بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکا جاسکے ۔ 5 اگست سے ٹی وی چینلز، انٹرنیٹ اور فون سروس بند ہے۔

    جمو ں خطے کے پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کی گئی تھیں لیکن اسے ایک بار پھر معطل کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد کے علاقے ڈورو میں واقع شاہ آباد ، وریناگ میں ، بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین پر فورسز نے طاقت کا کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے ایک لڑکی اور ایک چھوٹا بچہ زخمی ہوگیا۔

    یاد رہے کہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت تمام حریت رہنما نظربند یا جیلوں میں بند ہیں۔ اس بار بھارت نواز سیاست دانوں جیسے فاروق عبد اللہ ، عمر عبد اللہ ، محبوبہ مفتی ، غلام احمد میر ، انجینئر عبد الرشید اور شاہ فیصل کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ شدید ناکہ بندی کی وجہ سے قحط جیسی صورتحال پیدا رہی ہے کیونکہ لوگوں کو اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی دوائیوں سمیت ضروری اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے اور مقبوضہ کشمیر اپنے تمام مظاہروں میں ایک انسانی بحران کی نمائندگی کرتا ہے۔

  • بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے، مشعال ملک

    بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے، مشعال ملک

    کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے لاہور چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرنے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں سفاکانہ اقدامات کر رہا ہے،بھارت اس وقت کشمیر کے اندر وہ کچھ کر رہا ہے جس کا مہذب معاشرے میں تصور بھی نہیں‌کیا جاسکتا. کشمیری عوام اس وقت بنیادی سہولیات سے بالکل محروم ہیں.انہوں نے کہا کہ مسلسل کرفیو اور ناکہ بندی کی وجہ سےوادی کے اندر زندگی بالکل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے.بھارت اب اس حد تک چلا گیا ہے جہاں سے آگے صرف خود کشی اور موت ہے.بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کی

  • گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کتنے کشمیری گرفتار ہوئے ، اے ایف پی نے بتا دیا

    گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کتنے کشمیری گرفتار ہوئے ، اے ایف پی نے بتا دیا

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم ازکم چار ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔
    کینڈا سے بھی کشمیریوں کے لیے اچھی خبر آگئی
    اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مجسٹریٹ نے تصدیق کی کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کم از کم چار ہزارافراد کو گرفتار کیا گیا ۔مجسٹریٹ کے مطابق ”ان میں سے بیشتر کو کشمیر سے باہر بھیج دیا گیا تھا کیونکہ یہاں کی جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہوگئی تھی۔اے ایف پی نے پولیس اور فورسز کے جوانوں اور سری نگر میں متعدد سرکاری عہدیداروں سے بات چیت کی ، جنہوں نے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔

    ایک پولیس اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ،”سری نگر میں حراست میں لیے جانے کے بعد تقریباً 6000 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا“۔ انہوں نے مزید کہا ، ”انہیں پہلے سری نگر کی سنٹرل جیل بھیجا گیا اور بعد میں وہ یہاں سے فوجی جہازوں سے بھیج دیے گئے“

    اے ایف پی کے مطابق سری نگر میں مظاہرے کے دوران آٹھ کشمیری زخمی ہو گئے۔ بھارتی حکام نے مظاہروں سے بچنے کے لیے کشمیر میں بہت زیادہ پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں سے موبائل اور فون سروس بھی بند ہے۔

  • مثبت سرگرمیاں انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں

    مثبت سرگرمیاں انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں

    سرگودھا۔ 19 اگست (اے پی پی) مثبت سرگرمیاں جہاں انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں وہاں پر معلوماتی دورے بھی خوش آئند ہیں ان خیالات کا اظہار سرگودھا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال‘ سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی‘ کوآرڈی نیٹر چوہدری عبدالحنان‘ فنانس سیکرٹری رانا محمد اشرف‘ ایگزیکٹو ممبر ارشد محمود ارشی‘ ممبر پریس کلب محمد اشرف قریشی سمیت دیگر نے سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام سرگودھا کے صحافیوں کے شمالی علاقوں کے سیاحتی دورے کے بعد پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا پریس کلب میں مثبت سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے جس کا سہرا موجودہ پریس کلب کے عہدیداران کے سر ہے قبل ازیں صحافیوں نے اوچھالی‘ کھبیکھی‘ کنہٹی باغ کے علاوہ سوات‘ مینگورہ‘ سیدو شریف‘ ملم جبہ اور کالام کا سیاحتی دورہ کیا اور گزشتہ روز کلر کہار‘ کھیوڑہ‘ چوآ سیدن شاہ‘ قلعہ کٹاس راج کا دورہ کیا جہاں پر صحافیوں نے ان علاقوں کے بارے معلومات حاصل کیں اس طرح کے دورے جہاں معلومات میں اضافے کا موجب بنتے ہیں وہاں پر دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان کے پُر کشش مقامات کے بارے میں آگاہی کا موجب بھی ہیں ا شہزاد شیرازی کی جانب سے کھیوڑہ میں صحافیوں کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

  • اذان سمیع نے پاکستان میں رہنے کی کیا وجہ بتائی؟

    اذان سمیع نے پاکستان میں رہنے کی کیا وجہ بتائی؟

    بھارتی گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے اور یہاں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ان کا گھر ہے لہذا انہوں نے بھارت کے بجائے یہاں رہنے کو ترجیح دی ہے۔

    اذان سمیع نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر اور اپنے والد عدنان سمیع کے حوالے سے گفتگو کی۔ اذان سمیع نے اپنے والد کے بھارت میں رہنے کے فیصلے پر کہا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ ان کے والد تھا اورمیں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔

    اذان سمیع نے کہا میرے والد کی طرح میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں جہاں رہنا چاہوں رہ سکتا ہوں تو میں نے اپنے ملک پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان میرا گھر ہے اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنا مانتا ہوں اس لیے میں نے پاکستان میں رہنے اور یہاں کام کرنا پسند کیا ہے.

    اذان سمیع کا کہنا تھا کہ عدنان سمیع ان کے والد ہیں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان میں رہنا اور کام کرنا چاہتا ہوں۔

    اذان سمیع نے ان کے والد پر سوشل میڈیا پر بننے والی مزاحیہ پوسٹوں پر کہا کہ انہیں یہ پوسٹیں دیکھ کر بالکل بھی برا نہیں لگتا بلکہ کچھ پوسٹس تو اتنی مزاحیہ ہوتی ہیں کہ مجھے انہیں دیکھ کر بہت ہنسی آتی ہے۔ یہ بات تو واضح ہے کہ پاکستانیوں کی حس مزاح کو کوئی ہرا نہیں سکتا تاہم بس ایک چیز بری لگتی ہے کہ لوگ یہ مزاحیہ پوسٹس بناتے ہوئے انسان کا ماضی کا کام بھول جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامور موسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں’’پرے ہٹ لو‘‘ اور ’’سپر اسٹار‘‘ کی موسیقی ترتیب دی ہے جس کو شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔ مزید کہ فلم ’’سپراسٹار‘‘ کا اسکرین پلے بھی اذان سمیع نے لکھا ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف کا اجلاس  پاکستانی وفد کے ساتھ  جاری

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس پاکستانی وفد کے ساتھ جاری

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے اٹھائے گئے اقدام سے آگاہ کرے گا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج اسٹریلیا میں ہونے جار ہا ہے. جس میں پاکستان خود کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش کرے گا.پاکستان کا وفد گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں موجود ہےجو ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مزاکرات کررہا ہے. ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کی گئی سفارشات پر عمل درآمد کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پیش کیے جائیں جارہے ہیں. اجلا س میں جن خاص امور پر پاکستان کے وفد اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے درمیان ہوں مزاکرات ہوں گے ان میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کےلیے فنڈنگ جیسے امور ہیں . پاکستان اب تک اٹھائے گئے اقدام کی تفصیل ایف اے ٹی ایف گروپ کو دے گا اور ایف اے ٹی ایف کو اپنی طرف سے کیے گئے اقدام سے مطمئن کرے گا.واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال اکتوبر تک تمام نکات پر عمل درآمد کے لئے آخری مہلت جون کے تیسرے ہفتے میں دی تھی۔

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے اور گزشتہ اجلاس میں بھارت کی موو پر بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی کوشش کیگئی تھی جس کو پاکستانے کے حمایتی ممالک چین ترکی اور ملائیشیا نے ویٹو کر دیا تھا.اور پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی تھی.

  • رحیم یار خان / سکھر سے ملتان شراب کی سمگلنگ ناکام جبکہ رزاقی گینگ گرفتار

    رحیم یار خان / سکھر سے ملتان شراب کی سمگلنگ ناکام جبکہ رزاقی گینگ گرفتار

    رحیم یار خان / سکھر سے ملتان شراب کی سمگلنگ ناکام جبکہ رزاقی گینگ گرفتار کر کے ملزمان سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

    سندھ پنجاب بارڈر قومی شاہرہ پر کوٹسبزل کی حدود میں پولیس کی کاروائی۔
    دو کاروں سے 620 بوتلیں شراب اور4 ہزار گرام چرس برآمد 6 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
    رزاقی گینگ گرفتار کر کے پولیس نے مسروقہ سامان اورملزمان سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی۔

  • کینڈا سے بھی کشمیریوں کے لیے اچھی خبر آگئی

    کینڈا سے بھی کشمیریوں کے لیے اچھی خبر آگئی

    کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں کشمیریوں کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت
    مقبوضہ کشمیر، گذشتہ دو ہفتوں کی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی رپورٹ آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے فلپس سکوائر میں ہزاروں لوگ کشمیریوں کی حمایت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کی حمایت اوربھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف تحریریں درج تھیں۔

    مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے عامر بٹ نے کہا کہ بچے خوراک نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ وہ ہسپتال نہیں جا سکتے۔

    مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے کشمیر میںرابط نہیں کر سکتے۔

    کشمیر سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی طالبہ ثناءوانی کے مطابق کہ جب وہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئیں تو وہ سالانہ چھٹیوں پر کشمیر گئی ہوئی تھیں۔

    وانی نے سی بی سی کینیڈا کو بتایا کہ ” ہفتہ کی رات ہم یہ سوچ کر سو گئے تھے کہ شاید کچھ نہیں ہوگا ، پھر اتوار کی رات میں ہی بلیک آوٹ شروع ہوا۔ انٹرنیٹ سروس بند ہو گئی ، فون لائن کاٹ دی گئی ، میرے والد بہت پریشان تھے۔” وانی بدھ کے روز کینیڈا واپس آئی۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو ہفتو ں سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔ ادویات اور بچوں کی خوراک کی شدید کمی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، گذشتہ دو ہفتوں کی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی رپورٹ آ گئی

    مقبوضہ کشمیر، گذشتہ دو ہفتوں کی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی رپورٹ آ گئی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے گھرگھر چھاپوں کے دوران متعدد خواتین اور لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کی اور نوجوان لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔
    بھارتی فوج کشمیریوں پر کیسے ظلم کر رہی ہے؟ کشمیری لیڈر نے بھارتی فوج کو درندہ کہہ دیا
    نئی دہلی میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے گروپ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آدھی رات کے وقت چھاپوں کے دوران بھارتی فوج نے نہ صرف سینکڑوں لڑکوں کو اغوا کیا بلکہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

    رپورٹ وادی کشمیر اور ارد گرد کے سیکڑوں متاثرہ لوگوں سے بات چیت کے بعد تیار کی گئی تھی۔
    رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو بھارتی یوم جمہوریہ کی رات بھی کشمیریوں پر بھاری رہی اور رات کے چھاپوں کے دوران بھارتی فوج نے سیکڑوں نوجوانوں کو اغوا کیا اور خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی پولیس ، فوج اور نیم فوجی دستوں نے وادی کشمیر میں سینکڑوں گھروں پر چھاپے مارے اور 5 اگست سے اب تک سکول کے بچوں اور نوجوانوں کو ان کے بستر سے اٹھایا گیا۔

  • بی ایچ یو سرائے مہاجر جنگل کا روپ دھار گیا

    بی ایچ یو سرائے مہاجر جنگل کا روپ دھار گیا

    سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی )چوک سرائے مہاجر ضلع بھکر محکمہ صحت بھکر اور ہسپتال عملہ کی نااہلی اورچشم پوشی کی وجہ سے بی ایچ یو سرائے مہاجرجنگل کا روپ دھار گیا ہرطرف خود روجھاڑیاں جڑی بوٹیاں اورجنگلی پودے اتنی بہتات کے ساتھ اگے ہوئے ہیں کہ ہسپتال میں کسی جنگل کا گماں ہوتا ہے۔
    ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انسان کسی جنگل میں آگیا ہو۔
    دن میں بھی لوگ ہسپتال میں آنے سے گھبراتے ہیں۔
    رہائشی کوارٹر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ان کوارٹرز کے دروازے کھڑکیاں بھی عوام یاعملہ کے افراد اکھاڑ کر لے جاچکے ہیں۔
    آئے روز ہسپتال کے دورے کرنے والے محکمہ صحت کے افسران کو بھی یہ جنگل نظر نہیں آسکا۔
    محکمہ اور عملہ کی نااہلی کی وجہ سے ہسپتال تباہ حالی کا شکار ہے۔
    عوامی حلقوں نےڈی سی بھکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور ہسپتال میں صفائی کا انتظام کروائیں۔