Baaghi TV

Author: +9251

  • لائن آف کنٹرول خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی  کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    لائن آف کنٹرول خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور اسے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاگیا ہے.دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ روزتتہ پانی اور چڑی کوٹ سیکٹر میں دو شہری شہید ہوئے ہوئے تھے۔

    بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ گولہ باری کی،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے2 بزرگ شہیدہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 75 سالہ لال محمداور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں

    اس کارروائی پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے رد عمل دیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نےایل اوسی پرمارٹر،اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائرکیے ،پاکستان فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی،جس کے نتیجے میں2 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوئے. جوابی کاروائی سے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا.دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    آج جب مارکیٹ 100 انڈیکس 28 ہزار 764 پوائنٹس پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 86 سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد 28 ہزار 670 کی سطح تک پر پہنچی پھر سنبھل گئی ۔

    اس وقت 100 انڈیکس 13.91 پوائنٹس اضافے کے بعد 28 ہزار 778 کی سطح پر موجود ہے۔

  • اسرائیلی فوجی قدس میں تفریحی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگانے لگے

    اسرائیلی فوجی قدس میں تفریحی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگانے لگے

    قابض صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی اجارہ داری اور قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے مقامی سطح پر فلسطینیوں کو کسی قسم کی تفریحی سرگرمیوں پربھی پابندیاں لگانےلگے۔ بیرونی فنڈنگ کے نام نہاد دعوے کی آڑ میں القدس میں فلسطینیوں کو کھیلوں کے انعقاد تک کی اجازت نہیں۔

    یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت ہے کیونکہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مقامی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے فٹ بال مقابلے کا انعقاد روک دیا۔

    پولیس نے وہاں پرداخلی سلامتی کےوزیر گیلاد اردان کے دستخطوں سے ایک نیا نوٹس چسپاں کیا جس میں القدس میں اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت سے سختی سےمنع کیا گیا ہے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع

    سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع

    عدالت کی جانب سےسابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جج احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ملزمان کو پیش کرنے کی ضرورت نہیں صرف وکلا آئیں ، .آصف زرداری اور فریال تالپور کی اضافی سہولیات کی درخواستیں کل سماعت کیلیے مقرر کر لی گئی ہیں.
    نیب کی ٹیم نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے۔ آصف زرداری کا 4 اور فریال تالپور کا 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، نیب کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جائے گی۔اس کے علاوہ سہولیات کے لیے بھی درخواست دی گئی تھی جسے سماعت کے لی مقرر کر لیا گیا ہے.

  • یمنی فوج نے مزید کئی علاقے حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرالیے

    یمنی فوج نے مزید کئی علاقے حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرالیے

    یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج کی مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں اہم علاقے صعدہ میں مزید کئی اہم علاقے حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرالیے۔

    تفصیلا ت کے مطابق صعدہ گورنری کے نواحی علاقوں پر یمن کی آئینی فوج کے حملے میں حوثی ملیشیا کے جنگجو پسپا ہوگئے۔

    یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ پرپوسٹ ایک بیان میں بارڈر فورس کے بریگیڈ 5 کے کمانڈر بریگیڈیئر محمد الباھلی کا بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ حکومتی فوج اور اس کی معاون ملیشیا نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے باقم ڈاریکٹوریٹ میں ‘قماحل’، القحلہ، زماحل، آل معیض اور جبل الاسود کو باغیوں سے چھڑالیا۔

    انہوں نے بتایا کہ باقم کے محاذ پرجاری رہنے والی لڑائی کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک اور فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ کیا گیا ہے۔

  • ڈھاکہ کی کچی آبادی میں آتش زدگی ہزاروں افراد بے گھر

    ڈھاکہ کی کچی آبادی میں آتش زدگی ہزاروں افراد بے گھر

    بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شدید آگ لگ گئی جس وجہ سے 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، آتش زدگی میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کی کمی کی وجہ یہ تھی کہ عید کی چھٹیوں کے باعث کچی آبادی میں کم لوگ موجود تھے۔

    ڈھاکا کے علاقے میر پور میں کچی آبادی میں آگ لگی،تیزی سے پھیلنے والی آگ نے کچھ ہی دیر میں پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر فائٹرز نے کچھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔

    واضح رہے کہ اس کچی آبادی میں مزدور طبقہ رہائش پذیر تھا،کچھی آبادی میں کثر جھگیاں ہیں جو کپڑے سے بنی ہیں ان کے جلنے سے 10 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں، جو قریبی اسکول میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں۔

    آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

  • مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر اردن میں اسرائیلی سفیر کی طلبی اور احتجاج

    مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر اردن میں اسرائیلی سفیر کی طلبی اور احتجاج

    اردن کی حکومت کا یہودی فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر اسرائیل سے شدید احتجاج سفیر کو طلب کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق اردن میں تعینات اسرائیلی سفیر کو وزارتِ خارجہ کے دفتر میں طلب کرکے حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں پراحتجاج کیا گیا۔

    اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان سلمان القضاۃ نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل زید اللوز نے اسرائیلی سفیر کوطلب کر کے انہیں اپنے احتجاج اور موقف سے آگاہ کیا۔ اسرائیلی سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور کہا گیا کہ وہ فوری طورپر یہ مراسلہ اپنی حکومت تک پہنچائے اور اس پرعمل درآمد کرائے۔

    اردن نے واضح کیا ہے کہ حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ کے تاریخی، اسلامی اور عرب تشخص کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمان نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی کا سلسلہ بند کرائے۔ القدس اور قبلہ اول کے تاریخی، آئینی اور دینی تشخص کے حوالے سے طے پائے معاہدوں پرعمل درآمد کرے۔

  • آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ ۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چندعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ ۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں فارم ہاؤس کی دیوار گرنے سے مگر مچھ بھاگ نکلے
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گجرات میں 06 اور پاراچنار میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • بستی ملوک شجرکاری مہم کا آغاز

    بستی ملوک شجرکاری مہم کا آغاز

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) جشن آزادی کے موقع پر اسلام پور میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیاتفصیل کے مطابق نجی تعلیمی ادارے اعظم پبلک سکول کے پرنسپل سلیم طاہر اور ایڈوکیٹ علی بہادر کے ہمراہ ہومن ٹیرین سوسائٹی کے ممبران کیمسٹ عدیل رفیق، انجینئر ثقلین،حسین نعمت،انجینئر یاسر،انجینئر مدثر، جنید علی بہادر،راؤ ارسلان، ایگری کلچر انجینئر عدنان جمیل،اسامہ محمد علی نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جس کے تحت پہلے فیز میں اگست کے مہینے میں 100پودے لگائے جائیں گے سکول پرنسپل سلیم طاہر نے صحافیوں کو بتایا کہ شجرکاری مہم عمران خان کے وزن گرین پاکستان کا حصہ ہے اور انشاء اللہ فیز ٹو میں بھی 100پودے لگائے جائیں گے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • عمران خان کی قسمت جاگ اٹھی  ، سید مراد علی دبے دبے لفظوں میں تعریفیں  کرنے لگے ، پی پی حلقوں میں ہلچل

    عمران خان کی قسمت جاگ اٹھی ، سید مراد علی دبے دبے لفظوں میں تعریفیں کرنے لگے ، پی پی حلقوں میں ہلچل

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ بھی عمران خان کو کاپی کرنے لگے ، وزیر اعلیٰ‌ سندھ نے صوبے میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے سرسبز گرین پاکستان منصوبے کا افتتاح کردیا ہے. اس سے پہلے عمران خان سرسبز پاکستان کے نام سے ملک بھر میں‌ کروڑوں درخت لگاچکے ہیں اور ملک بھر میں‌ پھر سے شجرکاری مہم کا آغازکردیا ہے. اطلاعات کے مطابقوزیر اعلی سندھ کہتے ہیں وزیر اعظم سے ملاقات کےلئے فہرست بنتی ہے میں کوئی دھرنا پارٹی نہیں ۔جو وزیر اعظم ہائوس کے سامنے جاکر بیٹھ جائوں سندھ کے حقوق کے لیئے جب بھی بلایا جائے گا ضرور جائوں گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ عمران سے ملنے کی شدید خواہش رکتھے ہیں لیکن وہ شرط یہ رکھتے ہیں‌کہ عمران خان خود ان کو دعوت دیں تو بہتر ہے. اس خبر کے بعد پی پی حلقوں میں ہلچل پائی جارہی ہے کہ مراد علی شاہ عمران خان سے متاثر دکھائی دیتے ہیں. دوسری طرف اسی مجلس میں ہی وزیر اعلی سندھ نے وفاقی حکومت کی سال کی کارکردگی پر بھی طنز کے تیر چلادیئے، کہا ہم نے بہت کچھ کیا ہے مگر وفاقی حکومت نے تو آئیںن پر بھی عمل نہیں کیا سی سی آئی اور این ای سی کے اجلاس بھی نہ بلاسکے، ڈالر، پیٹرول، اسٹاک ایکسچینج کی حالت کیا غریب کی تو کمر ہی ٹوٹ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج وزیر اعلی سندھ نے فریئر ہال میں کابینہ ارکان اور افسران کے ہمراہ بڑی تعداد میں نیم کے پودے لگائے . اس موقع پرسید مراد علی شاہ نے کہا کہ چالیس لاکھ پودے لگانے، حفاظت کرنے اور پانی دینے کا ٹارگٹ بنایا ہے سندھ کو سرسبز اور ہریالہ بنائیں گے۔