بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک کا عید کے رش کی وجہ سے اوور چارجنگ کرنے پرپبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھر پور ایکشن۔گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے اور وصول کردہ زائد کرایہ موقع پر مسافروں کو واپس تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق، ایڈمن موٹروے شفیق اشرف قیصرانی،آپریشن آفیسر محمد صفدر ملک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ایس پی ندیم اشرف وڑایچ کی خصوصی ہدایات پر اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے عید کی چھٹیوں کے بعد مسافروں کی اپنے گھروں سے دیگر شہروں میں واپسی پر ٹرانسپورٹرنے زبردستی زائد کرایہ وصولی شروع کر رکھی ہے جس پر موٹروے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جگہ جگہ پر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر بھاری جرمانے شروع کردیئے جبکہ موقع پر زائد کرایہ بھی مسافروں کو واپس کروایا جا رہا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Author: +9251
-

مقبوضہ کمشیر :6 ہزار اجتماعی قبریں ، آسٹریلوی صحافی کے انکشافات نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا
سڈنی : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم منظر عام پرآنے لگے، اپنے ہی نہیں پرائے بھی یہ بات کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ دنیا میں اس وقت کشمیر میں جو مظالم ہورہے ہیں اس کی تاریخ ماضی میں نہیں ملتی ، تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے معروف کالم نویس سی جے ورلیمان نے مقبوضہ کشمیر پر اپنی رپورٹ ہوشربا حقائق کا انکشاف کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے ،

آسٹریلوی صحافی کی رپورٹ کے مطابق 6 ہزار سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں ، یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنھیں بھارتی فورسز نے "غائب” کیا تھا۔ کشمیری اپنے ان پیاروں کی تلاش میں کئی برس ہوگئے ہیں ادھر ادھر کے دھکے کھارہےہیں.

ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ بڑی دلچسپ ہے جس میں تمام حقائق کھول کر پیش کیے گئے ہیں. ’مڈل ایسٹ آئی‘ اور ’بائی لائنز‘ کے کالم نویس سی جے ورلیمان نے "بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی” کے عنوان سے ہوش ربا اعداد و شمار ٹوئٹر پر شیئر کیے ہیں۔

جے ورلیمان کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورت حال صرف کشمیریوں پر مظالم سے ہی نظر آتی ہے. 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں۔مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹَی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔جن متنازع علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے،

آسٹریلوی صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فورسز تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار سے زیادہ زیرِ حراست ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔
سی جے ورلیمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی اٹھارہ قراردادیں موجود ہیں اور کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے لیکن 2016 میں بھارت نے اقوام متحدہ کے وفد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا ۔
دوسری طرف آسٹریلوی صحافی نے بھارتی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت عالمی برادری کی کوئی پرواہ نہیںکررہی اور ایک منصوبہ بندی کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے. صحافی جے ورلیمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرے
-

خوف ناک حادثہ ، نوجوان جاں بحق ، یہ حادثہ کہاں رونما ہوا ؟ جانیئے اس رپورٹ میں
لاہور: تیز رفتاری خطرہ جان ، آج کی رات مبشر کے کے گھروالوں کے لیے قیامت کا منظر پیش کرنے لگی ، اطلاعات کے مطابق سگیاں راوی پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، موٹر سائیکل سوار مبشر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس اس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے.
ریسکیوذرائع کے مطابق سگیاں راوی پل پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک سگیاں پھول منڈی کی جانب سے بند روڈ کی طرف آرہا تھا کہ اچانک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار بیس سالہ مبشر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق اس حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریفک وارڈنز نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع کی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
-

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سنگین الزام کی زد میں آگئے
لاہور: غیرملکی شہریت کے الزام سے ایک بار سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراس وقت میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں. اطلاعات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے۔
گارڈن ٹاؤن پر اپنی رہائش گاہ پرسابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملاقات کے لئے آنے والے خواجہ طارق رحیم سمیت دیگر وکلاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مہمند ڈیم کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیم کا مرحلہ وار کام ہورہا ہے، تعمیر پر پیش رفت ہو رہی ہے جبکہ مہمند ڈیم کے کام کی پیش رفت کو حکومت دیکھنا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا، ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہے۔ ڈیم کیلئے عوامی پیسے کی نگرانی سپریم کورٹ کر رہی ہے۔ثاقب نثار نے کہا کہ یہ حکومت ہرصورت ڈیم بناکررہے گی.
-
لودھراں: شجرکاری مہم تیزی سے جاری
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کلین اینڈ گرین پاکستان اور پنجاب شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے
ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر آج کے دن ضلع بھر کے سرکاری اداروں میں 50 ہزار پودے لگائے گئے،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لودھراں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی گئی
سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن نذیر احمد خان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالطیف خان و دیگر افسران کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا،اس موقع پر قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عباس شاہ،اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف،چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی ارشد علی سکھیرا،پرنسپل ڈگری کالج راؤ ارشاد علی و دیگر افسران بھی موجود تھے-
-
زیارت جشن آزادی عید میلہ۔
زیارت میں جشن آزادی عید میلہ کا انعقاد کیا گیا میلے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا حاجی نورمحمد دمڑ تھے. میلے میں کشتی، پہاڑی دوڑ، رسہ کشی، اور دیگر کھیل منعقد کئے گئے. میلہ میں پشاور سے غلام حسین پٹھان اور سندھ کے کشتی کے کھیلاڑیوں نے شرکت کی. اس موقع پر تحصیلدار حبیب اللہ پانیزئی، ملک محمد غوث پانیزئی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ناصر پانیزئی، تحصیلدار نوراحمد، سعداللہ دوتانی غلام رسول پانیزئی، عبدالستار سارنگزئی، میجر زمان پانیزئی، محمد یعقوب کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے. صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے صحت مند معاشرہ فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے. نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں. ہم ہر فورم پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے. بلوچستان کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے.انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا اور کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے.
-
مظفرگڑھ سے آئی ایسی خبر جسکو سن کرترکی کے صدر رجب طیب اردگان ہوجائیں گےپریشان!!
مظفرگڑھ میں شارٹ سرکٹ کے باعث رجب طیب اردگان ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث جنوبی پنجاب میں معذور افراد کے لیے بنایا گیا واحد ری ہیبلیٹیشن سنٹر مکمل طور پر جل گیا.
مظفرگڑھ میں رجب طیب اردگان ہسپتال کے معذور افراد کے ری ہیبلیٹیشن سنٹر میں آگ لگ گئی.ریسکیو ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کے باعث ہسپتال میں معذور افراد کے لیے موجود جنوبی پنجاب کا واحد ری ہیبلیٹیشن سنٹر مکمل طور پر جل گیا۔ریسکیو 1122کے مطابق آگ لگنے کے باعث سنٹر میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے مصنوعی اعضاء،مشینری اور آلات مکمل طور پر جل گئے.ریسکیو کے 3 فائر ٹینڈرز نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا اور نزدیکی وارڈ کو آگ کی زد میں آنے سے بچالیاگیا۔ریسکیو کیمطابق آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے.ریسکیو کیمطابق آگ لگنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.واضح رہے کہ 2010کے بدترین سیلاب کے بعد رجب طیب اردگان نے ترک حکومت کی جانب یہ ہسپتال بنوایا تھا۔








-

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺑﻮﺭﮈﺯ نہم 2019 ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن 19 اگست ﮐﻮ ﺩﻥ 10 ﺑﺞ ﮐﺮ 10 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ اس دن ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ”ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ” ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﻻﮨﻮﺭ 80029
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293 -

قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر مدرسہ کے طلبہ کی گرفتاری وفاق المدارس کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد(باغی ٹی وی )کھالیں جمع کرنے کی پاداش میں مری کے مدرسہ کے اساتذہ اور عملہ کی گرفتاری افسوسناک اور قابل مذمت ہے,ایف آئ آر میں بہت سی دفعات شامل کرکےبدنیتی کا ثبوت دیا گیا,گرفتار افراد کو فی الفور رہاکیا جائے, مذکورہ کاروائ کے ذریعے.بزرگ عالم دین مولانا قاری سعید عباسی کی نیک نامی اور ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئ,مدرسہ عربیہ اسلامیہ اور گرفتار افراد کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں,حکومتی ذمہ داران صورتحال کا فوری نوٹس لیں,جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید,مولانا ظہور احمد علوی,مولانا نذیر فاروقی,مولانا سیف اللہ سیفی,مولانا مفتی محمد خالد,مولانا راشد اسد اللہ عباسی,قاری سہیل عباسی,مولانا عبدالقدوس محمدی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان کیا-وفاق المدارس کے ذمہ داران اور دیگر سرکردہ علماء کرام نے مری واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا-علماء کرام نے کہا کہ متاثرہ مدرسہ کی مسجد سے اعلان کیا گیا کہ ہم اس سال کھالیں جمع نہیں کریں گے اس کے باوجود اس ادارے کے اساتذہ اور عملے کے افراد کو نارواطور پرگرفتار کرنا اور جھوٹی ایف آئ آردرج کرنا افسوس ناک ہے-علماء کرام نے اعلی حکومتی ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور صورتحال کا نوٹس لیں حالات جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے-علماء کرام نے واضح کیا کہ مولانا قاری سعید خطہ کوہسار کی بزرگ ہستی ہیں اور ان کے ادارےسے ہزاروں بچوں نے استفادہ کیا- ان کا ادارہ کسی قسم کی منفی یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں-دریں اثناء وفاق المدارس کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید نے سفر حج سےواپس آتے ہی مری واقعہ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بڑی تعداد میں ائمہ وخطباء,دینی مدارس کے منتظمین اور مختلف اہم شخصیات شرکت کریں گی اور مری اور دیگر واقعات کے حوالے سے لائحہ عمل طےکیا جائے گا
-

دیپالپور روڈ پر تیز رفتار مزدا ڈالہ حادثے کا شکار
کھڈیاں خاص ، قصور:-
(نمائندہ باغی ٹی وی) کھڈیاں خاص سے آتے ہوئے تیز رفتار مزدا ڈالہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص سے 4 کلومیٹر دور
جمال پور سٹی کے قریب آلو سے بھرا ہوا مزدا ڈالہ تیز رفتاری کے باعث کار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا تاہم ڈرائیور اور ساتھی زخمی ہوئے جبکہ کسی قسم کا کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مزدا ڈالہ جس کا نمبر
LES 8554
ہے آلو کی فصل لوڈ کرکے دیپالپور روڈ کے ذریعے لاہور جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے کار آنے کی وجہ سے مزدا ڈالہ فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور مزدا ڈالہ کے اگلے دونوں ویل ڈالے سے الگ ہو کر دور جا گرے تھے۔ حادثہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
پٹرولنگ پولیس چوکی نورپور نے موقع پر پہنچ کر جاۓ وقوعہ کا جائزہ لیا ہے اور کاروائی شروع کردی ہے ۔
