Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصادم سے نوجوان اور اس کی بھابھی شدید زخمی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

    تفصیلات کے مطابق حافظ محمد انعام سکنہ 529اڈا ظہیر نگر بسواری موٹر سائیکل اپنی بھابی کے ساتھ 541ای بی جارہا تھا کہ گدھا ریڑھی کے ساتھ تصادم ہو گیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گے
    زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا

    جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

  • دنیاپور : خطرناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقہ پل بازاری کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ٹکر اس قدر شدید تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے تاہم ٹرالر کا ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہو گیا ہے

    مقامی لوگوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر چند کلومیٹر کے فاصلے پر ٹرالر کو پکڑ لیا تاہم ڈرائیور اور ہیلپر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

  • وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔

    وزیراعلی نے مری آباد کے قریب کوہ مردار کے دامن میں پودا لگایا شجر کاری مہم کےموقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث ہمارے جنگلات شدید دباؤ کا شکار ہیں، مہم کے تحت آج کے دن 96 ہزار پودے لگائے جارہے ہیں،رواں مون سون کے دوران 9 لاکھ پورے بلوچستان میں لگائے جائیں گے، شجر کاری اور اسکی حفاظت مشترکہ فریضہ ہے جسے سب کو مل کر سر انجام دینا ہوگا، پانی بچانے کے لئے آبپاشی کا جدید نظام لا رہے ہیں اور شہر میں 8 سے 10 نئے پارک بنائے جائیں گے شہر میں قلت آب کے مسلے سے نمٹنے کے لئے 3 نئے ڈیمز بنارہے ہیں، وزیراعلی بلوچستان

  • معروف ٹی وی کمپئیر حسن رضوی ایک عہد لازوال

    معروف ٹی وی کمپئیر حسن رضوی ایک عہد لازوال

    گئی رتوں کو بھی یاد رکھنا
    نئی رتوں کے بھی باب پڑھنا
    گلاب چہروں نے جو لکھی ہے
    تمازتوں کی کتاب پڑھنا

    حسن رضوی کا یومِ پیدائش

    معروف شاعر، ٹی وی کمپیئر حسن رضوی ۱۸ ،اگست ۱۹۴۶ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج سے ایم کرنے کے بعد شاہ حسین کالج میں بحیثیت لیکچرار ملازمت کا آغاز کیا۔ اس کے بعد ایف سی کالج میں کچھ عرصہ پڑھانے کے بعد صدر شعبہ اردو مقرر ہوئے۔ حسن رضوی کا شمار بہترین کمپیئر اور اچھے شاعروں میں ہوتا تھا۔ ان کی غزلیں بھرپور محبت کرنے والے نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کے گیتوں اور ترانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بہت نمایاں اور تعمیری نظر آتا ہے۔
    حسن رضوی کا انتقال ۲ فروری ۲۰۰۲ء کو لاہور میں ہوا۔
    ان کے شعری مجموعے ’’کبھی کتابوں میں پھول رکھنا‘‘ ’’اس کی آنکھیں شام‘‘ ’’کوئی آنے والا ہے‘‘ اور سفر نامے ’’چینیوں کے چین میں‘‘ ’’دیکھا ہندوستان‘‘ اور ’’ہرے سمندروں کا سفر‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔
    ….
    منتخب اشعار۔

    کتنے پیپل سوکھ گئے ہیں کتنے دریا خشک ہوئے
    کتنے موسم بیت گئے ہیں بادل کو بہلانے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کبھی کتابوں میں پھول رکھنا‘ کبھی درختوں پہ نام لکھنا
    ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ نظر سے حرف سلام لکھنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آج ہوا نے اس دھرتی پر اتنے رنگ بکھیرے ہیں
    زردی مائل رنگ ہے میرا باقی سارے تیرے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • ڈپٹی کمشنر نے کیا ہسپتال کا اچانک دورہ

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، ہسپتال میں مریضوں کااحوال دریافت کیا اور ڈیوٹی انچارج وپیرامیڈیکل اسٹاف کو مزید توجہ سے علاج معالجہ کرنے کی ہدایات
    انہوں نے اس موقع پر جملہ سٹاف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کےانتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کے علاج معالجہ پر توجہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے

  • وہاڑی : پتنگ فروشوں کی گرفتاریاں جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پرپتنگ بازی سے ہونے والےحادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں پتنگ بازی/فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز 2پتنگ فروش گرفتار..1920پتنگیں برآمد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پرپتنگ بازی سے ہونے والےحادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں پتنگ بازی/فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے. اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی شاہد اسحاق اور بابر سعید اے ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2پتنگ ڈیلرز جاوید اقبال اورمحمد ارشدکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1920پتنگیں برآمد کیں.

    اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی قیمتی جانوں کا ضیاء ہوتا ہے اسی لئے ضلع وہاڑی کے تمام تھانہ جات کی حدود میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بلاتفریق کاروائیاں کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں.

    عوام کو چاہیے کہ پتنگ بازی کی صورت میں پولیس کو فوری اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کاروائی کو یقینی بنایا جاسکے.

  • وہاڑی: شجرکاری مہم کی تقریب

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ایم این اے طاہراقبال چودھری نے کہاکہ جس طرح زندہ رہنے کیلئے پانی بنیادی ضروریات میں شامل ہے تقریب سے اے ڈی سی جی قمرزمان قیصرانی نے بھی گرین پاکستان مہم کے حوالہ سے گفتگوکی اور سجاد خان کھچی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک ہوئے
    مرکزی تقریب گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری ہائی سکول 9/11ڈبلیو بی میں ہوئی
    افتتاحی تقریب کی جگہ گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری ہائی سکول میں بیک وقت 15 سو سے زائد پودے لگائے گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس بند

    مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس بند

    بھارت نے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو ایک بار پھر معطل کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس 4 اگست سے بند تھی اور اسے گزشتہ روز ہی جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا۔ جب کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کی اصل صورت حال سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو بتانی شروع کی تو یہ چیز بھارتی حکام پر ناگوار گزری۔ آج سے پھر بھارت نے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔ بھارتی حکام نے انٹرنیٹ روکنے کی انوکھی وجہ بیان کی کہ یہ فیصلہ افواہوں کو پھیلنے سے روکنے اور امن برقرار رکھنے کے لئے کیاگیاہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو ہفتوں سے مسلسل کرفیونافذ ہے۔جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ایک دن قبل وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

  • وزیراعظم نے خطاب کیوں ملتوی کیا، معاون خصوصی اطلاعات نے بتا دیا

    وزیراعظم نے خطاب کیوں ملتوی کیا، معاون خصوصی اطلاعات نے بتا دیا

    معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
    سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں‌ ناکام رہی تو کیا ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
    انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحیت جاری ہے۔ حق کے لیے آواز اٹھانے والا بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنتاہے۔ مقبوضہ وادی میں بچے دودھ اور بیمار ادویات کو ترس رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل مظلوم کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر کاز کے لیے حکومتی کارکردگی پر وزیر اعظم کا خطاب ملتوی کیا گیا۔ کشمیر کاز کے لیے ہم نے اپنے سیاسی اختلافات پس پشت ڈال دیے ہیں۔ ہم صرف قومی بیانیہ لے کر آگے چل رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مثبت تنقید جمہوریت کا حسن ہے، ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔ جہاں حکومت سے غلطی ہو میڈیا اس کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کل ہو گی

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کل ہو گی

    اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)کل اسلام آبادمیں ہوگی۔ اے پی سی کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ شہباز شریف، بلاول بھٹو، اسفند یار ولی اور میرحاصل بزنجوکی شرکت کا امکان ہے۔

    کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور ہوگا۔ اس کے علاوہ مشترکہ احتجاجی حکمت عملی اور سینیٹ انتخابات کے بعد صورت حال پر بھی غور ہوگا۔

    دریں اثنا اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔