Baaghi TV

Author: +9251

  • سر سبز پاکستان ہماری پہچان

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )شیخوپورہ کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود نے گورنمنٹ ڈگری کالج پیر بہار شاہ میں "پلانٹ فار پاکستان” مہم کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع ایک سیمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں عوالناس کے نام پیغام دیتے ہوئےڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ اس ماہ اگست میں کم از کم آپ بھی ایک پودہ لگائیں اور اس کی نشوونما کی ذمہ داری لیں. ہماری پرسکون زندگی میں ان درختوں کا بہت کردار ہےاور صحت مند معاشرے کے لیے درخت ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سر سبز وشاداب بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے آس موقع پر شبیر حیسن بٹ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپور،ڈپٹی ڈاریکٹر کالجز تنویر احمد ورک،پرنسپل ڈگری کالج فرح نصیر اور میاں انور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

  • عثمان بزدار  نے پولیتھین بیگز بارے بڑا اعلان کر دیا

    عثمان بزدار نے پولیتھین بیگز بارے بڑا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خودپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیتھین بیگ پر پنجاب حکومت بھی پابندی لگائے گی ۔کابینہ میں پولیتھین بیگ کی پابندی کےلئے سمری بھیج دی ہے ۔
    عثمان بزدار نے وہ کیا کام کردیا کہ مخالفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
    انہوں نے کہا کہ درخت ہمارے دوست ہیں جو ہمیشہ وفا کرتے ہیں ایسے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ بلین ٹری سونامی کے تحت چھبیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اگلے چار سالوں میں بیالیس کروڑ پودے لگائے جائیں گے جو ریکارڈ ہوگا ۔ گرین اور سر سبز پنجاب کےلئے ایسے تاریخی منصوبے کی مثال نہیں ملتی۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری زمینوں پر قبضے سے واگزار کروا رہی ہے۔ اس مہم سے ہزاروں ایکٹر واگزار کروا کر سرکاری اداروں کو واپس کیا جا رہا ہے جسے شجر کاری کےلئے مختص کر دیاگیاہے۔

  • گدی نشین درگاہ اجمیرشریف  نے بھارتی مسلمانوں کی حالت زار بارے میں کہا کہ …..

    گدی نشین درگاہ اجمیرشریف نے بھارتی مسلمانوں کی حالت زار بارے میں کہا کہ …..

    درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سیدسرورچشتی نے بھارتی مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا، بھارتی مسلمان ناانصافی کا شکار ہیں۔ یہ کیسا بھارت ہے؟ یہ کیا ہو رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسی 72ویں یوم آزادی ہے بھارتی مسلمانوں کے لیے؟
    سید سرور چشتی نے راجستھان میں تشدد سے جاں بحق پہلو خان کیس کے فیصلہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 6ملزموں کو تو بری کردیا گیا،کیا آسمان سے بھوتوں نے آکرپہلوخان کاقتل کیا؟
    یاد رہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں سے ہر جگہ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ہجومی تشدد سے 100کے قریب شہری مارے جا چکے ہیں جن میںسے اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

  • زرتاج گل نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا …..

    زرتاج گل نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا …..

    وزیرمملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلانٹ فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مٹی سونا اگلتی ہے اور قدرتی حسن سے مالامال ہے ۔ ہم نے اس ملک کی قدر نہیں کی ہماری زراعت کی پیداوار کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔
    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف
    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قحط سالی ہے پانی کی سطح مزید نیچے چلی گئی ہے ۔ سابق وزیر اعلی ٹوپی پہن کر سیلاب میں سلیفیاں کھنچواتے رہے اس سے تبدیلی نہیں آئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہونےوالے ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے مضراثرات سے نمٹنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

    پاکستان میں خطرہ ہے چاروں موسم ختم ہو رہے ہیں کوئی اقدامات نہ کئے تو اگلے پینتیس سال میں بہار اور خزاں کاموسم ختم ہو جائے گا ۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ چھتیس لوگ کراچی میں سیلاب اور بارش کی نذر ہو گئے ، ہیٹ ویو سے تین ہزار لوگ کراچی میں جاں بحق ہوئے کیونکہ اندھا دھند کالونیز بنائی گئیں۔کراچی میں بارہ ہزار ٹن گند ہوتا ہے۔ گند ہم پھینکیں تو ترکی کی کمپنی کیوں اٹھائے ۔

    زرتاج گل نے کہا کہ سیلاب کےلئے سیون پوائنٹ ایٹ بلین بجٹ رکھا ہے۔چھانگا مانگا میں زمین کو واگزار کروا کر ہریالی لگائی ۔پاکستان میں پرندے نایاب ہو چکے ہیں بے دریغ جو ان نایاب پرندوں کا قتل کرتے ہیں ان پر پابندی لگائی جائے۔

    انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی کہ کے پی کی طرح پنجاب میں پولی تھین بیگ فری بنائیں۔

  • لیبیائی فوج کی مصراتۃ میں ملٹری کالج سمیت متعدد مقامات پربمباری

    لیبیائی فوج کی مصراتۃ میں ملٹری کالج سمیت متعدد مقامات پربمباری

    لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج نے ہفتے کے روز مغربی شہر مصراتۃ میں متعدد اہداف پر بمباری کی۔ بمباری کا نشانہ بنائے جانے والے مقامات میں فضائیہ کا ملٹری کالج بھی شامل ہے جسے تباہ کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ مغربی شہر مصراتۃ بھی لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی وفادار ملیشا کے زیرانتظام ہے۔ لیبی فوج طرابلس کےساتھ اس شہر میں بھی حکومت نواز ملیشیا کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ادھر العربیہ اور الحدث چینلوں کے ایک دوسرے ذریعے کے مطابق جنوبی لیبیا میں مرزق شہر میں نیشنل آرمی اور مسلحہ گروپوں کے درمیان بھی گھمسام کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔

  • ترکی میں سعودی سفارت خانے کا اپنے شہریوں پر مسلح حملے کے بعد انتباہ

    ترکی میں سعودی سفارت خانے کا اپنے شہریوں پر مسلح حملے کے بعد انتباہ

    ترکی میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے استنبول میں نامعلوم مسلح افراد کے سعودی شہریوں کے ایک گروپ پر حملے کے بعد انتباہ جاری کیا ہے اور سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ استنبول کے علاقے سسلی ( صقلیہ) میں واقع ایک کیفے میں سعودی سیاح بیٹھے ہوئے تھے۔اس دوران میں اچانک مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا اور ان میں سے ایک کو گولی مار دی۔ پھر ان کا سامان لُوٹ کر چلتے بنے۔

    وزارت کے مطابق ایک سعودی شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا لیکن اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس کا زخمی کتنا گہرا یا شدید ہے۔

  • راجناتھ سنگھ کی نئی گیڈر بھبھکی، آزاد کشمیر کے متعلق بیان دے دیا

    راجناتھ سنگھ کی نئی گیڈر بھبھکی، آزاد کشمیر کے متعلق بیان دے دیا

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایک اور گیڈر بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین مذاکرات ہوئے تو یہ صرف آزاد کشمیرپر ہوں گے ۔

    راجناتھ سنگھ نے ہریانہ میں ایک ریلی کے دوران کہا ،”اگر پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے تو ، اب یہ آزاد کشمیر پر ہوگی“۔

    راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ ہمارا پڑوسی عالمی برادری کے دروازے کھٹکھٹا رہا ہے کہ ہندوستان نے غلطی کی۔

    یاد رہے کہ راجناتھ سنگھ نے اس سے پہلے بھی گیدڑ بھبھکی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا نیوکلیئر ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے سے متعلق اپنی حکمت عملی کوتبدیل بھی کرسکتا ہے۔

  • معتبر ترین جریدے  فارن پالیسی نےبھارت کے لیے پریشان کن بات کہہ دی

    معتبر ترین جریدے فارن پالیسی نےبھارت کے لیے پریشان کن بات کہہ دی

    امریکہ کے معتبر اور مستند جریدے فارن پالیسی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نہ صرف کشمیریوں اور ہندوستان کے درمیان خلیج مزید بڑھے گی بلکہ بڑے پیمانے پر تشدد کا بھی خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فارن پالیسی میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ بات بالکل واضح محسوس ہوتی ہے کہ آرٹیکل پینتیس اے کا خاتمہ مسلم اکثریت والی اس ریاست کی نوعیت کو تبدیل کردے گا۔

    بھارتی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے مقبوضہ کشمیر کی الگ خصوصی حیثیت کا حامل آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، اس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر اور لداخ آج سے بھارتی یونین کا حصہ تصور کیا جائے گا، آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی، جغرافیائی اور مذہبی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی، مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت ختم ہوجائے گی اور وہاں غیر مسلموں اور غیر کشمیریوں کو بسایا جائے گا. دراصل بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، آرٹیکل 370 ختم ہونے سے فلسطینیوں کی طرح کشمیری بھی بے گھر ہوجائیں گے، کیونکہ کروڑوں کی تعداد میں غیر مسلم کشمیر میں آ کر آباد ہوجائیں گے، غیر مسلم آبادکار کشمیریوں کی زمینوں، وسائل اور روزگار پر قابض ہوجائیں گے اور یوں مسلم اکثریتی تناسب اقلیتی تناسب میں تبدیل ہو کر رہ جائے گا.
    فارن پالیسی نےمزید لکھا کہ کہ ابتدا میں جموں اور لداخ کے غیر مسلم باشندوں نے بھارتی حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کیا تھا لیکن اب ان میں سے کچھ لوگوں نے اپنی ثقافت اور روزگار کے تحفظ سے متعلق خدشات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔

  • پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مظفرگڑھ کے سکولز میں شجرکاری مہم شروع ہوگئی

    حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مظفرگڑھ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیاگیا،پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکولز میں ہزاروں ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے.حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مظفرگڑھ کے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں گرین سکولز منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبد الحئی دستی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے مشترکہ طور پر سکول میں پودا لگا کر منصوبے کا افتتاح کیا.اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعلی پنجاب برائے زراعت سردار عبدالحئی دستی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے پاکستان کو سرسبز بنانے میں مدد ملے گی.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کا کہنا تھا کہ گرین سکولز پراجیکٹ کے تحت ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں ہزاروں ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے.ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ شعبے اور سول سوسائٹی کے تعاون سے ضلع بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں.

  • وزیراعظم عمران خان کا بھارتی نیوکلیئر ہتھیاروں کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ…..

    وزیراعظم عمران خان کا بھارتی نیوکلیئر ہتھیاروں کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ…..

    وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا ہے کہ90لاکھ کشمیری اس وقت بھارت کے محاصرے میں ہیں۔ دنیا کو اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔
    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے عمران خان نے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی سرکارکے ہوش اڑ گئے
    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف خطے کو نہیں،پوری دنیا کو متاثر کرے گا۔مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پردنیامیں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہیئں۔ کشمیر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ مبصرین کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جانا چاہیے۔

    بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھ میں ہیں اس لیے دنیا سنجیدگی سے بھارتی نیوکلیئرہتھیاروں کی حفاظت پر توجہ دے۔

    عمران خان نے کہا کہ بھارت نے جرمن نازیوں کانظریہ اپنالیا ہے۔ بھارت پر ہندونسل پرست،فاشسٹ قیادت اور نظریے کا قبضہ ہے۔