Baaghi TV

Author: +9251

  • ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کا حکم ، یہ حکم کہاں سے آیا ضرور جانیئے

    ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کا حکم ، یہ حکم کہاں سے آیا ضرور جانیئے

    جبرالٹر: ایران کے لیے خوشخبری ، اطلاعات کے مطابق جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے امریکی کوششوں کے باوجود ایران کے تیل بردار جہاز کو چھوڑنے کا فیصلہ سنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی پر شام میں تیل بھیجنے کے شبہ میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق جبرالٹر کی عدالت میں فیصلہ سناتے وقت چیف جسٹس انتھنی ڈیوڈلے کا کہنا تھا کہ ‘گریس ون کو مزید قبضے میں رکھنے کا جواز نہیں بنتا’۔یہ فیصلہ اس وقت آیا جب جبرالٹر کی حکومت نے کہا تھا کہ انہیں ایران کی جانب سے اس بات کی تحریری یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق ، غم سے والدین نڈھال

    خوفناک ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق ، غم سے والدین نڈھال

    لاہور: خوشیوں کے دنوں میں والدین کے لیے غموں نے ڈیرے ڈال لیئے، اطلاعات کے مطابق آج نشتر کالونی مین فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کی شناخت 11 سالہ احمد کے نام سے ہوئی جو نشتر کالونی کا رہائشی تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مین فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے نشتر کالونی کے رہائشی گیارہ سالہ بچے کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، دوسری طرف پولیس کا کہنا ہےکہ نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے، جس سے ملزم کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔

  • یوم سیاہ کے حوالے سے خوشاب میں ریلی نکالی گئی

    یوم سیاہ کے حوالے سے خوشاب میں ریلی نکالی گئی

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )ریلی کی قیادت میڈم ساجدہ بیگم۔اسسٹنٹ کمشنر افتخار بلوچ اور ۔سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ۔ اکرام اللہ خان۔مظفر آہیر۔بلال جٹ ۔چوہدری طارق ۔نعیم جٹ چودھری کاشف اقبال۔ ۔محمد شہادت کے علاوہ شہرکے مختلف سماجی اہم شخصیات نے شرکت کی
    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے
    ریلی کے دوران کشميری پرچم اور قومی پرچموں کی نمایاں تشہیر ریلی فوارا چوک جوہرآباد میں اختتام پذیر ہوئی ۔۔۔

  • ڈالرتو پرسکون مگر سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    ڈالرتو پرسکون مگر سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    لاہور: ڈالر کا ریٹ تو نہیں بڑھا مگر سونے کی قیمتیں کم ہی نہیں ہورہی بلکہ بڑھ رہی ہیں. اطلاعات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 4 سو روپے مزید اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کردی۔

    لاہور کی صرافہ مارکیٹ سے ذرائع کے مطابق آج صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔4 سو روپے مزید اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا87ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا اور اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا کی قیمت80 ہزار 4 سو 83 روپے ہوگیا ہے۔

    دوسری طرف صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

  • جی 5 نہیں اب چلے گا 6 جی انٹرنیٹ ، یہ کس کپمنی نے اعلان کردیا

    جی 5 نہیں اب چلے گا 6 جی انٹرنیٹ ، یہ کس کپمنی نے اعلان کردیا

    بیجنگ : ہواوے چھا گیا . ہواوے کی نئی پیشکش سے امریکہ بھی پریشان ، اب جی 5 نہیں بلکہ چلے گا جی 6 . دوسری طرف چینی کمپنی ہواوے کے لیے 5 جی ٹیکنالوجی مشکلات کا باعث بنی کیونکہ امریکا نے اس کی وجہ سے اسے بلیک لسٹ کردیا۔امریکی میڈیا نے یہ رپورٹ کیا ہےکہ امریکی حکومت کو خدشہ ہے کہ ہواوے فائیو جی اور دیگر کمیونیکشن انفراسٹرکچر میں سیکیورٹی خامی پر مبنی بیک ڈور تیار کرسکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ ویسے 5جی ٹیکنالوجی ابھی گنتی کے چند ممالک میں ہی چند لاکھ افراد کو دستیاب ہے مگر ہواوے نے اگلی نسل کے موبائل انٹرنیٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے۔دی لاجک کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں ہواوے نے اپنے آر اینڈ ڈی سینٹر میں 6 جی ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کردی ہے۔فی الحال تو یہ آغاز ہے کیونکہ ہواوے کی اپنی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 6 جی ٹیکنالوجی 2030 سے قبل کمرشل بنیادوں پر دستیاب نہیں ہوسکے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی 13 یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر 6 جی نیٹ ورک اور ممکنہ اپلیکشنز پر کام کررہی ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ پہلے سام سنگ کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھی کہ اس نے 6جی ٹیکنالوجی پر کام شروع کیا ہے۔امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہےکہ ہواوے اب اپنا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس متعارف کرایا تھا جو فی الحال اسمارٹ ڈیوائسز جیسے ٹیلیویژن، کار انفوٹینمنٹ سسٹم اور دیگر پر استعمال کیا جائے گا

  • 31 صفحات پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کی تشکیل ،باغی ٹی وی نے آئین کی کاپی حاصل کرلی

    31 صفحات پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کی تشکیل ،باغی ٹی وی نے آئین کی کاپی حاصل کرلی

    لاہور: باغی ٹی وی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی کاپی حاصل کرلی ہے. جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین 31 صفحات پر مشتمل ہے ،نئے آئین میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جگہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز لیں گی ،آئین میں‌لکھا ہے کہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز ایکٹیو کرکٹ کلبز پر مشتمل ہوگی جبکہ ایکٹیو کلبزکے صدور سٹی کرکٹ ایسوسی کے نمائندوں کا انتخاب کریں گے ،کلب کی سطح پر تمام سرگرمیوں کو صوبائی ایسوسی ایشنز مانیٹر کریں گی

    باغی ٹی وی کے مطابق سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن الیکشن سے ایک برس قبل ایکٹیو کلبز فہرست صوبائی ایسوسی ایشن کو فراہم کرنے کی پابند ہوگی ،سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے علاقوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا،نئے آئین میں پاکستان کرکٹ میں پہلی مرتبہ سٹی ایسوسی ایشنز کو اپنے فنڈز خود پیدا کرنے کی اجازت ہوگی ،سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے صوبائی بورڈ یا ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا انتخاب کریں گے،تمام ایسوسی ایشنز سوسائٹی ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹرڈ کروانے کی پابند ہوں گی

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق چئیرمین ، چیف آپریٹنگ آفیسر ، چیف ایگزیکٹوآفیسر، صوبائی ایسوسی ایشنز کے صدور جنرل باڈی کا حصہ ہوں گےپاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین ، پاکستان ڈیف اینڈ ڈم اورویٹرنز کرکٹ کے صدور جنرل باڈی کا حصہ ہوں گے،قومی ٹیم کے کپتان ، کوچ اور چیف سلیکٹر کی تعیناتی چئیرمین کی صوابدید ہوگی،نئے کے تحت گورننگ بورڈ 11 اراکین پر مشتمل ہوگا

    باغی ٹی وی کو حاصل معلومات میں کہا گیا ہےکہ گورننگ بورڈ چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کرے گا ،گورننگ بورڈ میں تین صوبائی ایسوسی ایشنز کے نمائندے،چار آزاد ڈائریکٹرز،دو پیٹرن کے نمائندے، چیف ایگزیکٹو یا سی ای او اور سیکرٹری آئی پی سی شامل ہوں گے

  • بھارت میں تیار اور کاسٹ پرمبنی اشتہاروں پر پابندی عائد کردی گئی ، غیرت کا ثبوت دیں ، پیمرا

    بھارت میں تیار اور کاسٹ پرمبنی اشتہاروں پر پابندی عائد کردی گئی ، غیرت کا ثبوت دیں ، پیمرا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے حکم پر پیمرا نے پاکستان میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر پابندی کے بعد اب حکومت نے بھارت میں تیار کیے گئے اور بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات کو پاکستانی ٹی وی چینلز پر دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

    ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز میں اس وقت کچھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایسے اشتہارات چل رہے ہیں جنہیں یا تو بھارت میں تیار کیا گیا یا پھر ان میں دکھائے جانے افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ایسے اشتہارات میں زیادہ تر اشتہارات بیوٹی کریم، صابن، سرف، واشنگ پاؤڈر، میک اپ اور موبائلز برانڈز کے ہیں۔


    پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کمپنیوں کی جانب سے بنائے گئے اشتہارات یا پھر بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات پر فوری پابند عائد کردی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں حکومت پاکستان ’یوم آزادی‘ کو (اظہار یکجہتی کشمیر) کے طور منا رہی ہے، وہیں بعض ٹی وی چینلز پر بھارت میں بنائے گئے اشتہارات یا پھر بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات چل رہے ہیں جو کشمیری بھائیوں کے لیے تکلیف کا باعث ہیں۔ پیمرا کی طرف سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی حمیت کا تقاضا یہی ہے کہ بھارت سے بائیکاٹ کرکے اپنی غیرت کا ثبوت دیں

    یاد رہے کہ پیمرا نے پاکستان میں بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات کو چلائے جانے کو ریاستی پالیسی کے خلاف قرار دیا اور حکم دیا کہ فوری طور پر ایسے اشتہارات کو بند کردیا جائے۔پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں 11 ملٹی نیشنل برانڈز کے نام دیتے ہوئے ٹی وی چینلز انتظامیہ پر واضح کیا کہ ان کمپنیوں کے اشتہارات میں بھارتی کاسٹ دکھائی جا رہی ہے اور ان تمام کمپنیوں کے اشتہارات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • بیوی کو قتل کرنے والے کی سزائے موت ٹل گئی ، کیوں موت کے پھندے سے بچا تہران کا میئر جانیئے اس رپورٹ‌ میں

    بیوی کو قتل کرنے والے کی سزائے موت ٹل گئی ، کیوں موت کے پھندے سے بچا تہران کا میئر جانیئے اس رپورٹ‌ میں

    تہران :بیوی کے قتل میں ملوث تہران کے سابق میئر کی جان بخشی ہوگئی، اطلاعات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے سابق میئر 67 سالہ محمد علی نجفی کو گزشتہ ماہ 30 جولائی کو ایرانی عدالت نے خود سے کم عمر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔یاد رہے کہ سابق میئر نے رواں برس کے آخر میں 36 سالہ اہلیہ مترا اوستاد کو ذاتی وجوہات کی بناء پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد علی نجفی کو گرفتار کرلیا تھا، جنہوں نے اہلیہ کو قتل کرنے کے محض 48 گھنٹے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔محمد علی نجفی کا اعتراف جرم براہ راست ٹیلی وژن پر دکھایا گیا تھا۔محمد علی نجفی نے رپورٹر سے بات چیت کے دوران اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    ساق میئرکی دوسری اہلیہ کے ورثاء نے معارف کردیا، جس کے بعد انہیں پھانسی کی سزا نہیں دی جائے گی۔محمد علی نجفی کی اہلیہ کے بھائی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سابق میئر کو معاف کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان دونوں کے درمیان کچھ معزز افراد نے صلح کروائی۔سابق میئر کی اہلیہ کے بھائی نے اعلان کیا کہ وہ محمد علی نجفی کو کوئی خون بہائے بغیر معاف کر رہے ہیں۔

  • مودی بڑا شیطان،تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے،فردوس عاشق نے ایسے کیوں کہہ دیا ؟

    مودی بڑا شیطان،تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے،فردوس عاشق نے ایسے کیوں کہہ دیا ؟

    پشاور: مودی بڑا شیطان، تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے,وزیراعظم نے ایل اوسی پر ووٹ کی طاقت سے مودی کوللکارا، یوم سیاہ منا کر پاکستانی عوام نے پیغام دیا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کی عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی جدوجہد ہے، قومی سلامتی نے مشترکہ فیصلہ کیا اورپارلیمنٹ نے متفقہ قراردادمنظور کی، کہ پاکستان اس قرارداد کویواین سلامتی کونسل میں لے کرجائے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی نے یوم آزادی کے موقعے پر جوتقریر کی ہے وہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔یوم سیاہ منا کر پاکستانی عوام نے پیغام دیا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، کشمیریوں کااستحصال ہورہا ہے،قائداعظم نے جس نظام کے خلاف جنگ لڑی تھی، وہ نظام پاکستانی عوام پر مسلط ہوگیا، لیکن 2018ء کے الیکشن میں عمران خان نے ختم کیا، 72سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرکے عوام نے ووٹ دیا اور عمران خان نے ایک سال میں قائداعظم کے مشن کو پورا کرنے کی طرف گامزن کیا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ہندوستانی قیادت کو کشمیرکی ایل اوسی پرپیغام دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح ہندوستانی قیادت کو پیغام دیا اور مودی کو للکارا ہے۔ہم جنگ نہیں چاہتے اگر تم نے ہماری غیرت کو للکارا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔وہ بھی ہم اس پتھر سے جواب دیں گے، جو پتھر کی کنکریاں شیطان کو ماری جاتی ہیں،دنیا کے دور حاضر کے سب سے بڑے شیطان مودی کو پتھر ماریں گے اور اس کودنیا میں کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

  • 4500 افراد لاہور کے ہسپتالوں میں کیوں پہنچے، خبرایسی کہ ہر کوئی ہو جائے حیران

    4500 افراد لاہور کے ہسپتالوں میں کیوں پہنچے، خبرایسی کہ ہر کوئی ہو جائے حیران

    لاہور : وہی کچھ جس کا ڈر تھا ، ماہرین طب نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عیدکے موقع پر گوشت کھائیےضرور مگر احتیاط بھی برتیئے . لیکن گوشت کے شوقین افراد نے احتیاط سے کام نہ لیا . اطلاعات کے مطابق عید کے دنوں میں کھانےپینے میں بے احتیاطی، ناقص صفائی اور آلودہ پانی کا استعمال، گیسٹرو اور ڈائریا کےمریضوں میں اضافہ ہوگیا، عید کے دنوں میں سرکاری ہسپتالوں میں 4500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق پانچ بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سب سے زیادہ مریض جنرل ہسپتال میں 1100، جناح ہسپتال میں 800، گنگا رام ہسپتال میں 550، سروسز ہسپتال میں 400 اور میو ہسپتال میں 350 سے زائد رپورٹ ہوئے جبکہ 500 سے زائد بچوں کو بھی گیسٹرو اور ڈائریا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں علاج کیلئے لایا گیا۔

    دوسری طرف ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے الرٹ جاری کرتے ہوئے حالیہ حبس زدہ موسم اور بار بار ہونے والی بارشوں کے دوران گیسٹرو اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔