Baaghi TV

Author: +9251

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ مالاکنڈ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن گلگت بلتستان، قلات، میر پور خاص، کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل سرگودہا میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل سرگودہا میں بارش کا امکان

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق سرگودہا میں آج بروز جمعتہ المبارک اور کل ہفتہ کے روز سرگودہا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا مکان ہے گزشتہ کئی روز سے سرگودہا میں شدید گرمی اور حبس نے لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے سورج اپنی پوری شدت سے آگ برسا رہا ہے جبکہ آج موسم ودرے خوشگوار ہے آسمان پر بادلوں کا راج ہے جس سے بارش کی نوید مل رہی ہے عید کے روز بھی سرگودہا میں شدید گرمی تھی گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے معمولات زندگی متاثر ہیں لوگ آج صبح سے بارش کی دعا کر رہے ہیں موسم کے کروٹ بدلتے ہی چہروں پر خوشی کے آثار نمودار ہو گئے ہیں

  • دفاع وطن کی خاطر شہید ہونے والے جوان ہمارا فخر ہیں، فردوس عاشق اعوان

    دفاع وطن کی خاطر شہید ہونے والے جوان ہمارا فخر ہیں، فردوس عاشق اعوان

    دفاع وطن کی خاطر شہید ہونے والے جوان ہمارا فخر ہے . پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.فردوش عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ .بھارت کے کشمیر کے حوالے سے حالیہ اقدام سے خطے میں کشمیدگی بڑھی ہے ،بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے لیے خطرہ ہیں.بھارت ایل او سی کے دونوں جانب کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہاہے .ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال بمباری کی مزمت کرتےہیں.دفاع وطن کی خاطر قربان ہونے والے فوجی جوان ہمارے لیے اثاثہ ہیں.یہ نوجوان ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.
    واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے، پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا جبکہ کئی بھارتی بنکرز تباہ کئے۔

    شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے جبکہ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔

    پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

  • پیمرا نے بھارتی اداکاروں والے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

    پیمرا نے بھارتی اداکاروں والے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

    پیمرا نے بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔

    پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم و تشدد اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    کشمیر میں بھاری جارحیت کی وجہ سے پاکستان نے 14 اگست کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور 15 اگست بھارت کی آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پاکستان میں بھارتی اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا.

    اس لیے پیمرا نے مختلف مصنوعات کے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جو بھارت میں بنائے گئے ہوں یا پھر ان میں بھارتی اداکار ہوں۔

    دریں اثنا دی یونائیٹڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پیمرا کے اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پیمرا کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستان کے مقامی اشتہارات میں اضافہ بھی ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ پیمرا کے فیصلے میں ملک کی بھلائی ہے.

  • اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان شہید کر دیا

    اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان شہید کر دیا

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کرکے اسے شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ قابض فوج نے حسب معمول فلسطینیوں پر پولیس اہلکاروں پرچاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا ڈرامہ رچایا ہے۔

    اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے بیت المقدس میں دو فلسطینیوں کو پولیس چاقو سے حملے کی کوشش کے دوران گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پرہی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

    فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے اسلامی اوقاف کا ایک محافظ بھی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز پیشتر مسجد اقصیٰ کے حرم قدسی میں فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فورسز کےدرمیان سخت کشیدگی دیکھی گئی تھی۔

  • مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، بھارت پریشان

    مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، بھارت پریشان

    انتہا پسند بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر آئینی اقدام پر غور کرنے کے لئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہو گا۔50 سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جارہا ہے..

    سفارتی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس آج جمعہ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔
    پاکستان نے سلامتی کونسل کے اجلاس کیلئے گزشتہ پیر کو مطالبہ کیا تھا جب اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وزارت خارجہ کی جانب سے لکھا گیا خط سلامتی کو نسل کی صدر کوپیش کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں ہے اور اس کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور پرامن حل کیلئے جدوجہد بھی کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے تاہم بین الاقوامی برادری کے ایک بڑا حصہ کشمیریوں کی نسل کشی کی نریندر مودی کی سوچ کی حقیقت سے آگاہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں پر اطلاعات تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم امہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب دیکھ رہی ہے تاکہ وہ آگے بڑھے اور معصوم کشمیریوں کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج پوری طرح مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔

  • اکھیاں اڈیکدیاں دل واجاں مار دا

    اکھیاں اڈیکدیاں دل واجاں مار دا

    سروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کو بچھڑے آج 22 برس ہو گئے.

    نصرت فتح علی خان کی آواز کے جادو نے پاکستان کے ساتھ پوری دنیا میں اپنا سکہ چلایا. نصرت فتح علی خان کے گانے آج بھی اپنے مداحوں میں مقبول ہیں.

    حقیقت پر مبنی شاعری نصرت کی آواز میں سن کر انسان پر سرور آجاتا ہے. صوفی کلام میں خود کی لکھی شاعری نے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا ہوا ہے.

    نصرت فتح علی خان کی شاعری میں اکھیاں اڈیکدیاں دل واجاں مار دا, مست نظروں سے اللہ بچائے, سوچتا ہوں, یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے, اللہ ہو اللہ ہو, میرے رشکے قمر, تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی, سانوں اک پل چین نہ آوے, آفریں آفریں, سانسوں کی مالا, میرا پیا گھر آیا, کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا آج بھی مداحوں میں مقبول ہیں.

  • سٹارک مارکیٹ میں مندی کا رحجان

    سٹارک مارکیٹ میں مندی کا رحجان

    کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 100 انڈیکس 29 ہزار 429 پر کھلی مگر 93.98 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 29 ہزار 335 پر آ گیا

    یاد رہے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 308.91 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 429 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ 230 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 29 ہزار811 کی سطح پر جا پہنچی لیکن اس کے بعد مندی کا رحجان دیکھا گیا جو مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہا۔

  • راجن پور: کشتی ڈوبنے سے لاپتہ افراد کی تلاش اب تک جاری

    راجن پور: کشتی ڈوبنے سے لاپتہ افراد کی تلاش اب تک جاری

    دریائے سندھ میں راجن پور کے مقام پر 4 روز قبل ڈوبنے والی کشتی کے لاپتہ 3 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے، اب تک 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ راجن پور کے علاقے روجھان میں دریائے سندھ میں 4 روز قبل مسافر کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 30 افراد سوار تھے۔

    مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو 1122 کے تیراکوں نے 25 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا تھا جبکہ 5 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

    ریسکیو عملے نے آپریشن کے دوران 2 افراد عمران فاروق اور راجہ کی لاشیں نکال لی تھیں

    کشتی دریا کی نذر … سوار سبھی افراد غرق ، کتنے بچ سکے، کتنے موت کی آغوش میں، یہ سب کچھ تفصیل میں

  • بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ بن گیا، کشمیریوں‌سے بھر پور یکجہتی

    بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ بن گیا، کشمیریوں‌سے بھر پور یکجہتی

    کل بھارت کے یوم آزادی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منا یا گیا. کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، کراچی سے خیبر تک عوام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں مظالم پر بھارت کیخلاف سراپا احتجاج رہے۔ آزاد کشمیر، برطانیہ، یورپ سمیت دیگر ممالک میں بھی مظاہرے کیے گئے
    پاکستانیوں اور کشمیریوں نے دنیا بھر کے امن پسندوں اور انسانیت کی سربلندی پر یقین رکھنے والوں کو آگاہ کیا کہ جنونی ہندوؤں نے کس طرح مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے؟ شرکا نے اپنے احتجاج اور تقاریر سے عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی اور انہیں آمادہ کرنے کی سعی کی کہ اس وقت ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مودی سرکار کی غاصبانہ حکمت عملی کے خلاف عملاً اقدامات اٹھائیں اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے،پاکستان . کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ دستور پر ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاءشریک تھے ،شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے، شرکاءنے بازووں پر کالی پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں، شرکاءکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا تے رہے۔ فیصل آباد میں کاروباری مراکز بند رہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں عمائدین علاقہ نے ریلی نکالی۔
    قومی سلامتی کمیٹی اور حکومتی فیصلوں کی روشنی میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت احتجاجی ریلیوں میں شریک تمام افراد نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور مختلف شہروں کی اہم عمارات پر پاکستان و آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے۔ مختلف عمارات پر بھارتی مظالم کے خلاف بطور احتجاج سیاہ جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
    اس طرح ملک کے طول عرض اور قریہ قریہ نگر نگر کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے. پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیریوں نے بھارت کے خلاف یوم سیا ہ منایا اور بھارت کے حالیہ اقدام کی پر زور انداز سے مذمت کی.