Baaghi TV

Author: +9251

  • سلامتی کونسل(اقوام متحدہ)  کا آئندہ اجلاس سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی،  بھارت سخت تشویش میں مبتلا ، مخدوم شاہ محمود قریشی

    سلامتی کونسل(اقوام متحدہ) کا آئندہ اجلاس سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت سخت تشویش میں مبتلا ، مخدوم شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جموں کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ اجلاس کو سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے بھارت سخت تشویش میں مبتلا ہو چکا ہے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نسل پرستانہ پا لیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیائی خطے کے امن وسلامتی کو سنگین خطرات در پیش ہیں۔ انہوں نے کا کہ (آج) جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوگا۔ جس میں 15رکنی سلامتی کونسل بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی درخواست پر غور کرے گی۔ بھارتی حکومت نے متنازعہ علاقہ کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا ہے جس سے جنوبی ایشیاء کے دو ہمسایہ ممالک میں حالات کی کشیدگی کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے اجلاس کیلئے گزشتہ پیر کو مطالبہ کیا تھا جب اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وزارت خارجہ کی جانب سے لکھا گیا خط سلامتی کو نسل کی صدر کوپیش کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں ہے اور اس کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور پرامن حل کیلئے جدوجہد بھی کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے تاہم بین الاقوامی برادری کے ایک بڑا حصہ کشمیریوں کی نسل کشی کی نریندر مودی کی سوچ کی حقیقت سے آگاہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں پر اطلاعات تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم امہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب دیکھ رہی ہے تاکہ وہ آگے بڑھے اور معصوم کشمیریوں کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج پوری طرح مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔

  • حجاج کرام کا ایئرپورٹس پر کیا جائے گا شاندار استقبال، واپسی کب شروع ہو گی؟ وزارت مذہبی امور نے بتا دیا

    حجاج کرام کا ایئرپورٹس پر کیا جائے گا شاندار استقبال، واپسی کب شروع ہو گی؟ وزارت مذہبی امور نے بتا دیا

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی 17اگست سےہوگی، حجاج کرام کی وطن واپسی کیلیے فلائٹ آپریشن 17 اگست سے شروع ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ 200 سےزائدحجاج کرام کولیکرپہلی حج پرواز 17 اگست کو کراچی پہنچے گی، سعودی ایئرلائن کی پرواز حجاج کوہفتہ کی دوپہرجدہ سے کراچی لیکر پہنچے گی، وطن واپسی پر حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا،

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ لاہورایئرپورٹ پرحجاج کرام کی واپسی کےخصوصی انتظامات ہونگے، واضح رہے کہ امسال حج کے حوالہ سے حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے جس پر حجاج کرام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،

  • بھارت کی اجتماعیت (جمہوریت) اور سیکولرازم کا پردہ فاش ہو گیا ،,  شیریں مزاری

    بھارت کی اجتماعیت (جمہوریت) اور سیکولرازم کا پردہ فاش ہو گیا ،, شیریں مزاری

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج بھارت کی اجتماعیت (جمہوریت) اور سیکولرازم کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ جمعرات کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کی بدمعاش حکومت کے اقدامات سے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا قاتل اور بے غیرت چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ دنیا کب سمجھے گی کہ بر وقت اقدامات سے ایک اور نسل کشی کو روکا جا سکتا ہے؟۔

  • بھارتی سوچ جمہوریت اور انسانیت کی نفی، اسد عمر

    بھارتی سوچ جمہوریت اور انسانیت کی نفی، اسد عمر

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کا سیاہ دن بھارتی حکمرانوں کی اس سیاہ سوچ کے خلاف احتجاج ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ بھارتی سوچ جمہوریت اور انسانیت کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس سیاہ سوچ کا انجام بھی سیاہ ہو گا۔

  • اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمشنر کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

    اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمشنر کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستانی ہائی کمیشن سنگاپور میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے پاکستان اور سنگاپور کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی، ملکی ترقی و استحکام میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مزید قریب لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے تقریب کے شرکاء کو ریاست مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بھارتی اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں بارے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حالات کو معمول پر لانے اور تنازعہ کے پرامن حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  • لودھراں : پولیس نے بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی لودھراں پولیس کو جالپور موڑ سے 5/6 سالہ بچی ملی جس کو فوراً حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا. بچی نے اپنا نام ثانیہ بتایا. بچی کے والدین کے لئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بچی کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی اور پولیس کی محنت اور کوشش سے بچی کے والدین کی تلاش ایک گھنٹے میں کر لی گئی اور بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا. والدین نے سٹی پولیس لودہراں کا بہت شکریہ ادا کیا اور لوگوں نے سٹی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا.

  • کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں

    کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں

    سرینگر۔ 15 اگست (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ بھارت کے جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ قابض انتظامیہ نے آج مسلسل گیارہویں دن بھی لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لئے پوری وادی کشمیرمیں سخت کرفیو اوردیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کشمیرخاص طور پر سرینگر میں جگہ جگہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر کے اسے مکمل طور پر ایک فوجی چھاؤنی اور حراستی مرکز میں تبدیل کر دیا۔ سرینگر میں ہزاروں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے سنسان گلیوں اور سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔

    انتظامیہ نے چار اگست کو نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے بھارتی آئین کی دفعہ 370کی منسوخی کے ذریعے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ایک دن قبل سے وادی کشمیرمیں سخت کرفیو اور پابندیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض انتظامیہ نے آج مسلسل گیارہویں دن بھی مسلسل ذرائع مواصلات پر پابندیاں جاری رکھی اورٹیلی ویژن،ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل اور ذرائع ابلاغ پر قدغن جاری رکھی۔ انٹرنیٹ اور فون سروسز کی معطلی کے باعث مقبوضہ علاقے کے لوگوں کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔سخت کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقامی اخبارات چار اگست کی رات سے اپنے آن لائن ایڈیشن بھی اپ ڈیٹ نہیں کر سکے ہیں اور نہ ہی اخبارت شائع ہو پا رہے۔ادھر سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت رہنما گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہیں۔ بھارت نواز رہنماؤں فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، انجینئر رشید، سجاد لون اورشاہ فیصل سمیت 900 سے زائد سیاسی رہنما زیر حراست ہیں۔سخت پابندیوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے کیونکہ لوگوں کو بچوں کی خوراک،دودھ اور جان بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • کشمیر کی آزادی کو اب کسی آئینی ترمیم سے نہیں روکا جا سکتا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت میں دیگر مذاہب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کشمیریوں کےساتھ ظلم ہو رہا ہے، کشمیریوں کا استحصال ہو رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکےعوام نےباریاں لینےوالوں کومستردکردیا، اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگانے والے آج افسردہ ہیں، 14اگست کوہم نےاپنی آزادی کادن کشمیریوں سےجوڑدیا، کشمیرکی اۤزادی کواب کسی اۤئینی ترمیم سےروکانہیں جاسکتا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، یوم سیاہ پاکستان میں ہی نہیں عالمی طورپربھی منایاجارہاہے، ملک بھرمیں بھارتی اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہے، وزیراعظم نےثابت کیاکشمیرکی آزادی کےبغیرپاکستان کی خوشیاں ادھوری ہیں، صحافی برادری عوام کی آواز ہے، یوم سیاہ کےموقع پر جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، پرس کلب پشاورنےبھارتی یوم بربادی منانےکافیصلہ کیا،

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسی بات کر دی کہ مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسی بات کر دی کہ مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں5 اگست سے بلیک آؤٹ ہے، مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن ہے، لوگ رائے کا اظہار نہیں کر سکتے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر آرٹیکل 370 جیسی دفعات ختم کی ہیں‌ جن کی وجہ سے کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ آج بھارت کا یوم آزادی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے بلیک آؤٹ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کےذریعہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر مودی سمجھتے ہیں کہ ان کا اقدام کشمیریوں کے حق میں ہے تو پھر وہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ختم کریں اور کشمیریوں‌ کو آزادی اظہار کا موقع دیں،


    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنما اور کارکن قید ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر کےعوام کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی ادارے اور ملک بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کر رہے ہیں اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی‌خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے،

  • اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے، حریم فاروق

    اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے، حریم فاروق

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے۔ حریم فاروق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میڈیا بیک گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کا بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے لیکن وہ سکول میں ڈراموں میں حصہ لیتی تھیں اور اس وقت لوگ اسے شوق سمجھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد انہوں نے والدین کی اجازت سے تھیڑ کیا اور پھر ٹی وی اور فلمز کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کو صرف کام نہیں سمجھتیں بلکہ یہ ان کا جنون ہے اور جنون کی حد تک اداکاری سے محبت کرتی ہیں چاہئے اس کام میں کتنی ہی محنت کیوں نہ کرنی پڑے اور مشکلات کیوں نہ ہوں مجھے اداکاری سے محبت ہے اور یہ سب چیزیں اس کا حصہ ہیں۔