Baaghi TV

Author: +9251

  • مون سون بارشوں‌ کا دوبارہ آغاز، کراچی سے متعلق کیا کہتا ہے محکمہ موسمیات؟ اہم خبر

    مون سون بارشوں‌ کا دوبارہ آغاز، کراچی سے متعلق کیا کہتا ہے محکمہ موسمیات؟ اہم خبر

    محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون کے تیسرے اسپیل کی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ہے،

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرکاکم سےکم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، سارادن موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے ، ہوائیں10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں،

  • گورنر اسٹیٹ بینک  کے بیان نے حوصلے دے دیئے ، وہ حوصلے والی بات کیا ہے ، جانیئے

    گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان نے حوصلے دے دیئے ، وہ حوصلے والی بات کیا ہے ، جانیئے

    گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ملکی معیشت پر اطمینان کا اظہار کردیا۔مرکزی بینک میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ معیشت کو متعدد مسائل کا سامنا ہے لیکن صورتحال بھی تبدیل ہورہی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت کمزور ہے، بے روز گاری اور مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے لیکن معیشت بھی درست سمت کی جانب گامزن ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں اور اگر ہم اسی عزم کے ساتھ درست سمت میں جاتے رہے تو بہت جلد ترقی و خوشحالی سمیت حکومت کی جانب سے متعین تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔

  • کوہلی  چھا گئے 20 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز بن گئے

    کوہلی چھا گئے 20 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز بن گئے

    نئی دہلی : کوہلی کا سفر کامیابیوں کی طرف جاری ، اطلاعات کے مطابق بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی ایک دہائی کے دوران 20 ہزار بین الاقوامی رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔یاد رہے ک کوہلی نے یہ سنگ میل بدھ کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنی سنچری کے دوران عبور کیا۔ سنچری کی بدولت بھارت نے یہ میچ باآسانی چھ وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

    کرکٹ کے میدان سے خبروں کے مطابق کوہلی کے بعد اس فہرست میں دوسرا نمبر پر رکی پونٹنگ نے ایک دہائی کے دوران 18,962 رنز بنائے جبکہ سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں 16,777 رنز بنائے۔سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 16،304 جبکہ کمار سنگاکارا نے 15،999 رنز بنائے۔فہرست کا اختتام سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور ہاشم آملہ پر ہوتا ہے جنہوں نے بالترتیب 15،962، 15،853 اور 15،185 رنز بنائے۔ میچ کے ساتھ ساتھ بھارت نے یہ سیریز 0-2 سے اپنے نام بھی کرلی ہے۔

  • مہوش حیات نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    مہوش حیات نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    ناروے: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ مہوش حیات کو ناروے میں بہترین کارکردگی پر "پرائڈ آف پرفارمنس” ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    اداکارہ مہوش حیات نے فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں بہترین کارکردگی پر ستارہ امتیاز کے بعد بیرون ملک "پرائڈ آف پرفارمنس” کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ مہوش حیات کو یہ ایوارڈ اوسلو کی چودہ اگست کمیٹی کی جانب سے نوازا گیا ہے.

    اداکارہ مہوش حیات نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ پاکستان اور پاکستانیوں کا چہرہ ہمیشہ دہشتگرد کے طور پر دکھاتے ہیں، جبکہ فنکار تو امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ ان فلموں میں ہماری قربانیوں کا ذکر کہیں نہیں نظر آتا جو ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں دی ہیں. مہوش کا کہنا تھا کہ سینما ایک مخصوص سوچ کو بدلنے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔

    اس موقع پر اداکارہ نے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کی۔ مہوش حیات کی تقریر پر لوگوں نے ان کو بہت سراہا ہے اور اقوام متحدہ کو مخاطب کر کے پریانکا کی بجائے مہوش حیات کو امن کی سفیر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    رواں برس 23 مارچ کو صدر عارف علوی نے یوم پاکستان پر مہوش حیات کو "تمغہ امتیاز” سے نوازا تھا جس پر عام لوگوں سمیتھ کئی اسٹارز نے تنقید کی کہ سینیئرز ہونے کے باوجود مہوش کو اعزاز دیا گیا لیکن آج مہوش کو "پرائڈ آف پرفارمنس” اعزاز ملنے پر سراہا جا رہا ہے.

  • عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوئے اور کون سی کھال کی کتنی قیمت رہی؟ جانیے تفصیل میں

    عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوئے اور کون سی کھال کی کتنی قیمت رہی؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس سال عید قربان پر 66 لاکھ 80 ہزار جانور قربان کیے گئے، گزشتہ سال کی نسبت قربانی کےجانوروں کی فروخت میں 20 فیصد کمی ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر 24 لاکھ گائے،32 لاکھ بکرے فروخت ہوئے، ملک بھر 10 لاکھ بھیڑیں اور 80 ہزار اونٹ فروخت ہوئے، لاہورشہر میں صرف 11 لاکھ جانور لائے گئے، اس سال گائے کی کھال کی قیمت 5 سو سے 9 سوروپے رہی،

    چیئرمین پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھیڑ کی کھال کی قیمت 50 روپے، اونٹ کی 400 روپے تک رہی، ٹیکسز کےباعث کیمیکل کی قیمت بہت زیادہ ہے، اس سال کراچی میں کھالوں کی بڑی تعداد ضائع ہوئی ہے،

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مذہبی قدغن لگانے سے باز رہے ، او آئی سی

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مذہبی قدغن لگانے سے باز رہے ، او آئی سی

    ریاض : او آئی سی نے بھارات کو پیغام بھیجا ہےکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مذہبی قدغن لگانےسے باز رہے ، تعاون تنظیم اسلامی نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم کرے۔او آئی سی کے سیکریٹیریٹ سے جاری اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مذہبی آزادی پر قدغن لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ عید جیسے مبارک موقع پر بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈاون رہا اور کشمیری اپنی مذہبی رسومات اور عبادات کی ادائیگی سےمحروم رہے۔

    ذرائع کے مطابق او آئی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مذہبی حقوق کو سلب کرنا عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ہے۔او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔

  • یوم آزادی پر کشمیری پرچم تھامے بچوں کے رقص اور میوزک شو پر عوام شدید غصہ انتظامیہ کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں تفصیل دیکھیں

    یوم آزادی پر کشمیری پرچم تھامے بچوں کے رقص اور میوزک شو پر عوام شدید غصہ انتظامیہ کس کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں تفصیل دیکھیں

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی و یکجہتی کشمیر پروگرام ڈانس اور میوزک شو میں تبدیل۔
    بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں کا انتظامیہ کی موجودگی میں مقامی گانوں کے ساتھ زبردست ڈانس۔ عوام میں شدید غم و غصہ
    اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں ایسے پروگراموں سے کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔
    پشتون اور اسلامی کلچر ست متصادم اس شو کے زمہ داران کے خلاف تحقیقات کی جائے۔۔
    یوم آزادی کو سرکاری سطح پر کشمیریوں کے ساتھ یکجھتی کے طور پر منانا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ نے دشمن کے ناپاک عزائیم کی تکمیل کیلئے یہ شرمناک فعل کیا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

  • اداکارہ سارہ خان نے ٹی وی ڈائریکٹر کو تھپڑ کیوں جڑ دیا؟

    اداکارہ سارہ خان نے ٹی وی ڈائریکٹر کو تھپڑ کیوں جڑ دیا؟

    کراچی : ڈرامہ ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے ہاتھ پکڑنے پر ایک ڈرامہ ڈائریکٹر کو زور دار تھپڑ جڑ دیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ یہ کافی پرانی بات ہے جب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں آغاز کیا تھا. وہ ایک ڈرامہ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کا ڈائریکٹر ان سے مطالبہ کر رہا تھا کہ میں ان کے ساتھ فلم دیکھنے جاؤں. میں نے انکار کیا تو اصرار کرنے لگے. پہلے تو میں منع کرتی رہی لیکن انہوں نے بعد میں حد ہی کر دی.

    سارہ خان نے واقع کی تفصیل بتائی کہ وہ میک اپ روم میں تھیں اور ڈائریکٹر ان کے پیچھے میک اپ روم میں آگیا۔ اس نے دوبارہ فلم دیکھنے جانے ہر اصرار کیا لیکن پھر انکار پر اس نے ہاتھ پکڑ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اس کے منہ پر زور دار تھپڑ جڑ دیا۔

    واضح رہے سارہ خان نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ڈرامہ سیریل "بڑی آپہ” سے کیا تھا اور اب تک کئی کامیاب ڈراموں میں کردار ادا کر چکی ہیں.

  • بھارتی یوم سیاہ پر ملک بھر میں زبردست احتجاجی ریلیاں، کشمیریوں کو دیا یکجہتی کا پیغام

    بھارتی یوم سیاہ پر ملک بھر میں زبردست احتجاجی ریلیاں، کشمیریوں کو دیا یکجہتی کا پیغام

    بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی طرح پاکستان میں بھی شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور شہر شہر احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس دوران سیاہ پرچم لہرائے گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام ہر سال بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں. امسال پاکستان میں بھی اس سلسلہ میں بڑی احتجاجی ریلیاں‌ نکالی جارہی ہیں. لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، ملتان، کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدر آباد، پشاور اور دیگر شہروں و علاقوں میں ہزاروں‌ افراد نے سڑکوں‌ پر نکل کر احتجاج کیا اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا،

    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں نکالی گئی ریلیوں میں طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بھارتی ظلم و دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا گیا،

  • سورج جلال میں آگیا،لوگ سائے ڈھونڈنے لگے

    سورج جلال میں آگیا،لوگ سائے ڈھونڈنے لگے

    لاہور: عید ختم ہوتے ہی سورج نے بھی اپنا رنگ جمانا شروع کردیا . دن کے آغاز سے ہی گرمی نے شہریوں کو سائے ڈھونڈنے پر مجبور کردیا . تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ ختم ہوتے ہی باغوں کے شہر لاہور میں سورج کی تیز کرنوں نے گرمی کی شدت بڑھا دی۔

    ذرائع کے مطابق آج لاہور شہر میں صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہری نڈھال ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم 26 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔