Baaghi TV

Author: +9251

  • شجاع آباد 14اگست اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    شجاع آباد 14اگست اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد کے نواحی علاقہ بستی محمد پور میں قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن کی جانب سے 14اگست اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا اسٹیج کی صدارت ملک زاہد نے سنبھالی مہمان خصوصی میں شازیہ عباسی کھکھ صاحبہ ،حاجی صادق ملانہ ،چیئرمین میاں یعقوب بھٹی قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن ،ملک اللہ نواز وینس چیئرمین پاکستان سرائیکی پارٹی ۔ایسویسی ایٹ ایڈیٹر طحہ منیب صاحب باغی ٹی وی نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت فرما کر تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔بھارت نے کشمیر پے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں ہم کسی صورت بھی پاکستان کے ساتھ ایک نیا فلسطین نہیں بننے دیں گے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انہیں اپنے حق سے کوئی محروم نہیں سکتا ۔انشااللہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی کشمیر کی آزادی سنجیدہ مسئلہ ہے بھارت کو ہرصورت کشمیریوں کو ان کا حق واپس کرنا ہوگا ۔مقرر ین نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بھی مہم جوئی کی تو پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کو منہ توڑ دندان شکن جواب دیا جائے گا بھارت کو اب ہر صورت کشمیر کو آزادی دینا ہوگی بھارت اب کشمیری بھائیوں کو ان کے حق سے مزید محروم نہیں رکھ سکتا ۔تقریب میں قائداعظم یوتھ اتحاد فاؤنڈیشن کی جانب سے میٹرک میں اول آنے والے طالب علموں کو اسناد پیش کی گئی اس تقریب میں نعت تقاریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے چھوٹے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کر کے تقریب کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ظالم شوہرنے تشدد کرکے بیوی ہی ماردی ، کیوں قتل کیا ؟ جانیئے اس خبر میں

    ظالم شوہرنے تشدد کرکے بیوی ہی ماردی ، کیوں قتل کیا ؟ جانیئے اس خبر میں

    کراچی: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل جیسے واقعات تو ہم سنتے ہی آتے ہیں . ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا میں پیش آیا جہاں شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی، ۔ کراچی فیڈرل بی ایریا میں شوہر کی جانب سے بیوی پرتشدد کا واقعہ عید الاضحیٰ کے دوسرے روزپیش آیا۔

    تشدد کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خالد نامی بیوی پر اس کا شوہر ڈنڈوں سے وار کرتا اور فرار ہوجاتا ہے۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق مقتولہ گھریلو ملازمہ تھی، پولیس نے قتل کا مقدمہ شوہر جاوید حسین کے خلاف درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • پا کستان کے ہائ کمشنر کی برطانیہ کے وزیر سے گفتگو۔

    پا کستان کے ہائ کمشنر کی برطانیہ کے وزیر سے گفتگو۔

    اسلام آباد۔ 15 اگست (اے پی پی) برطانیہ کے وزیر خارجہ اور کامن ویلتھ کے وزیر ڈاکٹر اینڈریو مورسن سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ملاقات کی اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ لندن سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی صورتحال کی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محمد نفیس زکریا نے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی پر بھی روشنی ڈالی اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات پر مبذول کرائی، بھارت مقبوضہ وادی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظالمانہ اقدامات کے حوالہ سے ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور انٹرنیشنل پیپلز ٹریبیونل آن ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس ان کشمیر سمیت دیگر اداروں کی رپورٹوں کا حوالہ دیا۔ محمد نفیس زکریا نے برطانوی وزیر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کرنے کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ نہتے اور معصوم کشمیریوں کے قتل عام کو بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہے اور اس حوالہ سے شدید تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کو یوم آزادی کی خصوصی مبارکباد بھی دی۔

  • انڈر19 چین روانہ ، کیوں چین گئے جانیئے اس خبر میں

    انڈر19 چین روانہ ، کیوں چین گئے جانیئے اس خبر میں

    لاہور: پاکستان اور چین کے درمیان بیس بال میچز کی سیریز ، اطلاعات کے مطابق پاکستان انڈ 15 بیس بال ٹیم چین روانہ ہوگئی،پاکستان بیس بال ٹیم کا 13 رکنی پہلا دستہ چین روانہ ہوا ۔12رکنی دستہ اگلی دستیاب فلائٹ سے چین روانہ ہو گا،سفری دستاویزات میں تاخیر کی وجہ سے دو دستوں میں ٹیم چین جا رہی ہے،

    ذرائع کے مطابق چین میں ایشین بیس بال چیمپئین شپ 19 سے 25 اگست تک کھیلی جائے گی ۔پاکستان ٹیم چین، کوریا اور انڈونیشیا کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے،گروپ بی میں جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ اور فلپائن شامل ہیں۔اور پاکستان ٹیم پہلا میچ 19 اگست کو میزبان چین کے خلاف کھیلے گی۔

  • نریندر مودی کو کس بات سے ڈر لگتا ہے؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے صاف بتا دیا

    نریندر مودی کو کس بات سے ڈر لگتا ہے؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے صاف بتا دیا

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کرکےشہریوں کی زندگیوں کومحصور کردیاگیا، مقبوضہ وادی میں ہرگھرکےباہر بھارتی فوجی کھڑا ہے، مودی کوکشمیریوں کےجذبہ آزادی سےڈرلگتاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ بھارت چاہتاہےکہ خطےکےتمام معاملات وہ خوددیکھے، آج ثابت ہوگیاقائداعظم کادوقومی نظریہ سچ تھا، کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس50سال بعدہورہا ہے، سلامتی کونسل کااجلاس بلاناپاکستان کےلیےسفارتی کامیابی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن ہےلوگوں کوگھرسےنکلنےنہیں دیاجارہا،

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہاکہ پلوامہ حملے کےبعدپاکستان مخالف پروپیگنڈا کیاگیا، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی وجہ سے مودی کو حکومت ملی، پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے،

  • انڈیا کی مداخلت یا کچھ اور؟ زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ‌ کیوں‌ بلاک کر دیا گیا؟ اہم خبر

    انڈیا کی مداخلت یا کچھ اور؟ زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ‌ کیوں‌ بلاک کر دیا گیا؟ اہم خبر

    پاکستان کے معروف دانشور اور تجزیہ نگار زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ری پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے نامور تجزیہ نگار اور دانشور زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی سے متعلق آواز اٹھانے پر بند کر دیا گیا ہے تاہم جب ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پاکستان میں ان کا اکاؤنٹ چل رہا ہے تاہم بھارت میں ان کے اکاؤنٹ کی Reach ختم کر دی گئی ہے جس کی بنیاد پر ری پبلک ٹی وی کی جانب سے یہ خبر دی گئی،

    واضح‌ رہے کہ بھارتی مداخلت کے نتیجہ میں ماضی میں بھی فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع پر کشمیر سے متعلق آواز بلند کرنے والوں کے ہزاروں پیچ اڑائے جاتے رہے ہیں، اب بھی صورتحال یہ ہے کہ برہان وانی شہید جسے کشمیری قوم کا ہیرو سمجھا جاتا ہے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر لگانے والوں کا اکاؤنٹ فوری بلاک کر دیا جاتا ہے. اس کا بڑا سبب یہ ہے کہ فیس بک ہو یا ٹویٹر ان کی انتظامیہ میں بھارتیوں‌ کی بہت زیادہ مداخلت ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں‌کے حق میں آواز بلند کرنے والوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

  • دنیا میں بھارتیوں کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا ، کشمیر سرفہرست

    دنیا میں بھارتیوں کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا ، کشمیر سرفہرست

    کراچی: بھارت دنیا کا وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ انٹرنیٹ بند کرنے کے واقعات ہوئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق سال 2018 کے دوران دنیا بھر میں ہونے والی انٹرنیٹ کی بندش کے رپورٹ ہونے والے 196 واقعات میں سے اکثریت 67 فیصد میں بھارت ذمہ دار ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش ان علاقوں میں کی گئی جہاں بھارتی افواج مقامی لوگوں پر مظالم کرتے ہیں اور آزادی کی تحریکوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کرتے ہیں. بھارت مظالم کی خبروں کو دنیا سے دوررکھنے کےلیے انٹرنیٹ پر پابندی کردیتا ہے ، بھارت میں سب سے زیادہ بار انٹر نیٹ مقبوضہ کشمیر میں بند کیا گیا

    آزاد انٹرنیٹ کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش عالمی تنظیم ایکسز ناؤ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومتیں بے امنی سے نمٹنے، افواہوں اور جعلی خبروں کو روکنے کے لیے بہت زیادہ انٹرنیٹ نیٹ ورک بند کرنے لگی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 2018 میں رپورٹ ہونے والے انٹرنیٹ کی بندش کے واقعات 2017 کے مقابلے دگنے اور 2016 کے مقابلے 3 گنا زیاد ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت 2015 سے دنیا میں انٹرنیٹ بندش کے رپورٹ شدہ واقعات میں سرِ فہرست ہے جس میں 134 واقعات گزشتہ برس دیکھے گئے۔

  • مودی خطے کیلئے خطرہ،بھارت میں بھی مودی کی پالیسیوں کو ناپسند کیا جانے لگا:شاہ محمود قریشی

    مودی خطے کیلئے خطرہ،بھارت میں بھی مودی کی پالیسیوں کو ناپسند کیا جانے لگا:شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:سلامتی کونسل کی طرف سے کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سفارتی میدان میں بہت بڑی کامیابی ملی ہے، سیکورٹی کونسل کے اجلاس بلانے کی خبر کے بعد بھارت شدید اضطراب میں ہے ، بھارت سیکورٹی کونسل اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں نیک نیتی سے اپنا مقدمہ سیکورٹی کونسل میں پیش کرنا اور لڑنا ہے، ہمارا راستہ امن کا راستہ ہے،نریندر مودی خطے کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے، بھارت اس وقت بے چینی اور اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہے ، بھارت میں بہت بڑا طبقہ مودی کی سوچ سے متنفر دکھائی دے رہا ہے، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو جیل خانہ میں تبدیل کردیا ہے، فروری میں مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے کشیدگی کو ہوا دی ، کروڑوں مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں، بھارت میں اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر مکمل بلیک آؤٹ ہے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • خصوصی حیثیت ختم ہونے کا خوف، بھارتی ریاست نے اپنا الگ جھنڈا لہرا دیا، انڈیا میں کھلبلی

    خصوصی حیثیت ختم ہونے کا خوف، بھارتی ریاست نے اپنا الگ جھنڈا لہرا دیا، انڈیا میں کھلبلی

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں اور اکھنڈ بھارت کا خواب خاک میں ملتا دکھائی دے رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست ناگالینڈ میں اپنا الگ پرچم لہرا دیا گیا اور الگ ترانہ بھی بجا دیا گیا ہے، ہندوستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد بھارت کی دوسری ریاستوں کو بھی اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہو گئی ہے اور وہ اس بات سے خطرہ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں بھارتی آئین میں جو خصوصی حیثیت حاصل ہے کہیں وہ بھی ختم نہ کر دی جائے، ناگا لینڈکا الگ پرچم ایک طلباء تنظیم نے لہرایا تاہم فیڈرل گورنمنٹ آف ناگا لینڈ نے بھی طلباء تنظیم کے ان اقدامات کی تائید کی ہے،

    بھارتی امور سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پہلا ردعمل ناگالینڈ کی جانب سے آیا ہے، ناگا لینڈ کو بھارتی آئین کی شق 371 کے تحت خصوصی حیثیت حاصل ہے کہا جارہا ہے کہ ناگالینڈ جلد ہی اپنے جداگانہ پاسپورٹ کا اجرا بھی کر رہا ہے، اگر یہ ہو جاتا ہے تو اس کے بعد بھارتیوں کو ناگالینڈ جانے کے لیے ویزا لگوانا پڑے گا، بھارت میں‌ پیدا ہونے والی اس صورتحال کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جارہا ہے، ناگا لینڈ کے بعد بھارت کی دوسری ریاستیں جہاں‌ علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہاں بھی اس نوعیت کے اقدامات اٹھائے جانے کی توقع ہے،

  • بھارتی بھی کشمیر کے معاملے پر مودی کیخلاف ہونے لگے

    بھارتی بھی کشمیر کے معاملے پر مودی کیخلاف ہونے لگے

    نئی دہلی: جونہی جونہی وقت گزرنے لگا ہے بھارتیوں کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ مودی خطے کےلیےخطرے کی گھنٹی ہے، اطلاعات کے مطابق بھارت کے اپنے ہی کشمیر کے معاملے پر بھارت کے خلاف ہوگئے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف بھارتی ہی آواز اٹھانے میں پیش پیش ہیں۔

    یونیسکو کے سربراہ بھارتی شہری اشوک سوائن نے اپنی ہی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔ پروفیسر اشوک سوائن نے ٹویٹ کرکے بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے خوب پھبتیاں کسی ہیں۔پروفیسر اشوک سوائن نے لکھا ہے شکریہ مودی اور امیت تم دونوں کی وجہ سےمسئلہ کشمیر جو پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاملہ تھا اب عالمی مسئلہ بن چکا ہے ۔اشوک سوائن کہتے ہیں کہ مودی فارمولے خطے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں