Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یارخان( ) شیخ زید میڈ یکل کالج/ہسپتال میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا اہتمام کیا گیا

    رحیم یارخان( ) شیخ زید میڈ یکل کالج/ہسپتال میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی تھے۔ تقریب میں میڈیکل کالج و ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور نان ڈاکٹرز ایمپلائز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خصو صی طور پر ایمپلائز کے بچو ں نے تقریب میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے بچوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم بھی اپنے ہاتھوں میں اُٹھا رکھے تھے۔ تقریب میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام ربانی نے اے ایم ایس ڈاکٹر منصور طارق گجیال،ڈائریکٹر سیکورٹی ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرحافظ عمر فاروق،ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مسعود جہانگیر،ڈی ایم ایس ڈاکٹررانا الیاس احمد،ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری عمران ارشد سیکورٹی سپر وائزر محمد سلیم و دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی بوقت نو بجے صبح کی۔بعدازاں آزادی اور یوم یکجہتی تقریب کا باقاعدہ اہتمام شیخ زید میڈیکل کالج کے ہال میں کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ عبدالجبار نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض ایوا کے صدر عمران ارشد نے سر انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیکورٹی ڈاکٹر حافظ عمر فاروق،اے ایم ایس ڈاکٹر منصور طارق گجیال نے کہاکہ پاکستان کی آزادی اللہ پاک کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے اور یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمیں اپنے ملک اور پاک فوج کی قدر کرنی چاہیے،اور انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر مسعود جہانگیر،ایوا صدر عمران ارشد نے کہا پاکستان کے یوم آزادی کے دن کے موقع پر ہر فرد یہ عہد کرے کہ وہ پاکستان اور اس کے سیکورٹی اداروں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو نا کام بنائیں گے اور پاکستان کی تعمیر ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بہت جلد کشمیرآزاد ہو گا،کشمیری شہیدوں کا لہورائیگاں نہیں جائے گا،پاکستان کے یو م آزادی کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آرمی اور ہماری خفیہ ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے اور نبی کریم ﷺ کی احادیث کی روشنی میں ہماری ہی آرمی نے غزوہ ہند لڑنا ہے اور ہندوستان کو فتح کرنا ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا جتنے مرضی ظلم و جبر کے پہاڑڈھا لے آخر ایک دن انڈیا کے ٹکرے ہونے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انڈیا اپنے انجام کو پہنچے گا۔تقریب کا اختام دُعا ئیہ کلمات کے ساتھ ہوا جس کی سعادت محمد سلیم سیکورٹی سپر وائزر نے حا صل کی۔

    رحیم یارخان( ) شیخ زید میڈ یکل کالج/ہسپتال میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا اہتمام کیا گیا

  • جناح سچا تھا

    جناح سچا تھا

    ایزی چئیر سے سر ٹکا کر آنکھیں بند کِیں اور چند منٹ کے لئے خود کو ایک بھارتی مسلمان سمجھ کر دیکھا تو اندازہ ہوا کہ جناح کتنا سچا تھا، اس نے کہا ہندوستانی ایک نہیں دو قومیں ہیں، اندازہ تب ہوا جب میں نے ایک ہندو ہوٹل والے سے پیسے دیکر کھانا مانگا تو اس نے لکڑی کے الگ چمچ سے مجھے کھانا ڈال کر دیا کہ اس کا دوسرا چمچ بھرشٹ نا ہوجائے

    جناح نے کہا یہ ناگزیر ہے کہ ہندو انڈیا اور مسلم انڈیا علیحدہ ہوں ورنہ فسادات ہوتے رہیں گے، وہ سچا نکلا جن مسلمان ریاستوں نے ہندو انڈیا سے نکلنے کی کوشش نا کی آج ان میں مسلمانوں کی آبادی بدتریج کم ہوتی جا رہی ہے ، انکی آزادیاں صلب ہوگئی، انکی عبادتوں پہ پابندیاں، مسجدیں مسمار ہوئی، رام مندر بننا شروع ہوگئے، گائے کا گوشت حرام ہوا، داڑھی رکھنا جرم ہوا، ان پہ افسپا ، رولٹ، پوڈا ، ٹاڈا سمیت درجنوں کالے قانون بنا کر ان کو ہراساں کیا جاتا ہے،

    آپ جانتے بھی ہیں؟ بھارتی جیلوں میں قومیت کے حساب سے سب سے بڑا تناسب مسلمانوں کا ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے وہ صرف چودہ فیصد ہیں اور ان میں سے نوے فیصد ایسے ہی قوانین کی زد میں آ کر بلاوجہ کی عمر قیدیں کاٹ رہے ہیں ، جناح بڑا سچا تھا بڑا دور اندیش تھا ،اس نے کہا ہم کیسے اکٹھے ہوں ہماری تاریخ ہی الگ ہے ،قاسم و داہر کیسے اکٹھے رہیں، غزنوی و آنند پال کیسے رہیں، ایک ہی پنجرے میں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے کیسے رہیں ،

    جناح نے کہا ہمارا کلچر الگ ہے وہ سچا تھا
    آج ہندوستان میں مسلم بیٹیوں کے نقاب نوچ لئے جاتے ہیں، برقعہ کو فلموں میں خوف اور جرائم کی علامت بنا کر پیش کیا جاتا ہے ۔جناح نے کہا ہماری تعمیرات الگ ہیں، قانون الگ معاشرتی رسم و رواج الگ، زبان الگ، کیلنڈر الگ وہ سچا تھا ہندوستان کا ہندو گنبد برداشت نہیں کرتا، ہندوستان کا ہندو پردہ داڑھی برداشت نہیں کرتا ہندوستان کا ہندو صبح کی اذان برداشت نہی کرتا ،وہ کیا کہتا تھا سونو نگھم؟ سو کالڈ لبرل میوزیشن کہ جناب صبح کی اذان مسلمان دوسروں کو تنگ کرنے کے لئے دیتے ہیں، جناح نے کہا ہمارا سب کچھ الگ تو اکٹھے کیسے رہیں؟

    آگ و پانی کیسے ملے؟
    جاؤ پوچھو ہندوستان کے دو سو ملین مسلمانوں سے کہ جب گائے زبح کرنے پہ بچے زبح ہوتے ہیں تو جناح کی سچائی نظر آتی ہے نا؟ جب وہ جان کے خوف سے بی جے پی جیسی قصائی جماعت کو ووٹ دینے پہ مجبور ہوجاتے ہیں تو جناح کی باتیں یاد آتی ہیں نا ں ، دلتوں سے بھی نیچے زندگی گزار کر معاشرتی بائکاٹ کا شکار ہو کر بھی جب ان پہ ہر وقت خوف طاری رہتا ہے تو جناح کی باتیں سچی لگتی ہیں کہ نہیں ان سے پوچھو کہ جب بیٹیوں کے چھیڑنے سے منع کرنے پہ ہندو غنڈے پلیت عصمت دری کرتے ہیں تو جناح یاد آتا ہے نا؟ ان سے پوچھو کہ حیدرآباد کے مسلمان تاجر چن چن کر مار کر ہیرے جواہرات کی وہ مارکیٹ جب ہندووں نے ہتھیائی تو جناح تو یاد آیا تھا نا

    جب کسی ہندوستانی مسلمان کے بوڑھے باپ کی داڑھی کھینچ کر تھپڑ لگا کر جے شری رام کے نعرے لگوائے جاتے ہیں تو اسے جناح کی سچائی تو نظر آتی ہے نا ۔۔۔۔
    ڈنڈوں سوٹوں سے مارنے کے بعد مٹی کا تیل ڈال کر کسی انڈین مسلم کو جلایا جاتا ہے تو خود پہ ماچس کی جلتی تیلی اچھلتے دیکھ کر اس کی آخری آہ جو نکلتی ہے وہ یہ ہوتی ہوگی کہ نہیں
    میں پاکستانی کیوں نا تھا؟
    میں آزاد کیوں نا تھا؟
    جناح کو جھوٹا کیوں سمجھا؟
    خاکستر ہونے پہ فیصلوں کی غلطیوں جب کا احساس ہو تو وہ خاک احساس ہو

    سالار عبداللہ

  • 511 گرفتار، ہلچل مچ گئی فائرنگ کرنے والے بھی نہ بچ سکے ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    511 گرفتار، ہلچل مچ گئی فائرنگ کرنے والے بھی نہ بچ سکے ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    اہور: عید ہو یا کوئی اور چھٹی کا دن لاہورکے منچلے بچے ہوں یا جوان قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے اکثر وبیشرایسے ہی ہوتا ہے . اس عید کے موقع پر منع کرنے کے باوجود یہ منچلے باز نہیں آئے تو پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر شہر کے متعدد مقامات پر ناکہ بندی کرکے ون ویلنگ کرنے والے 485 منچلوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ہوائی فائرنگ پر بھی 26 افراد کو دھر لیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، پیکو روڈ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، علاقہ اقبال ٹاؤن ، فیروز پور روڈ، بند روڈ، مولانا شوکت علی روڈ سمیت دیگر مقامات پر کی گئی، پولیس نے صدر ڈویژن سے 193، ماڈل ٹاؤن سے 125، کینٹ سے 112، سٹی ڈویژن سے36 اور سول لائنز سے 17 ون ویلرز گرفتار کیے، جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں مجموعی طور پر 26 افراد کو حراست میں لیا گیا اور کینٹ ڈویژن سے 9، سول لائنز سے 5، سٹی سے 4، اقبال ٹاؤن سے 2، صدر ڈویژن سے 4 اور ماڈل ٹاؤن سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

  • ایل این جی سکینڈل، شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں مزید کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    ایل این جی سکینڈل، شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں مزید کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب حکام کی جانب سے مسلم لیگی لیڈر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہیے، نیب پراسکیوٹر کی اس بات پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھ لیتے ہیں، ان کا جواب دے دیتا ہوں،

    سابق وزیر اعظم کو احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اس موقع پر کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے لیگی رہنماؤں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اورمصدق ملک نے ملاقات کی،

    احتساب عدالت میں پیشی کے دوران نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید 14 روز کا ریمانڈ دے دیا، نیب کورٹ اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ ریمانڈ منظورکرلیا اور سابق وزیراعظم کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے عدالت کےباہر میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی،

  • بس ایک دن کے لیے عدالت ! کہاں اور کیوں ؟

    بس ایک دن کے لیے عدالت ! کہاں اور کیوں ؟

    لاہور : صرف ایک دن کے لیے عدالت ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی مقدمات کی سماعت کے لیے منظوری دے دی . ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کل سولہ ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک روز کیلئے عدالت عالیہ کا روسٹر جاری کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایک روز کے لیئے جاری کئے گئے ججز روسٹر کے مطابق پرنسیل سیٹ پر کل بروز جمعہ چیف جسٹس سمیت 16 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے روسٹر کے مطابق سماعت کرنے والے ججز میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس شاہد وحید، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس عاصم حفیظ سمیت دیگر ججز بھی روسٹر کا حصہ ہیں۔

  • اسے کہتے ہیں پاکستان دشمنی :پاکستان میں پرفارم کرنے پر بھارت میں میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان

    اسے کہتے ہیں پاکستان دشمنی :پاکستان میں پرفارم کرنے پر بھارت میں میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان

    نئی دہلی : پاکستان میں گانا گانا بھارتی گلوکار کو مہنگا پڑا، تمام بھارتی فلم انڈسٹریز نے میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا . اطلاعات کے مطابق بھارتی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائزنے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ گلوکار پر مستقبل میں کسی بھی قسم کے میوزک یا فلمی پروجیکٹ کا حصہ بننے پر زندگی بھر کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ایف ڈبلیو آئی سی ای تنظیم نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ ‘بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے باوجود میکا سنگھ کا پاکستان میں پرفارم کرنا ان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔تنظیم نے تمام پروڈیوسرز، میوزک ڈائریکٹرز، آل انڈیا ریڈیو، ایف ایم انڈیا، میوزک اور ریکارڈنگ کمپنیز، نیشنل ٹی وی اور سیٹلائٹ چینلز سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی میکا سنگھ کے ساتھ کسی قسم کا کام نہ کریں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تنظیم نے بیان میں انتباہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرے گا اس کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بھارت میں کسی بھی انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والی تنظیم کو میکا سنگھ کے ساتھ کام نہیں کرنے نہیں دیں گے اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • تنازعہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

    تنازعہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کے اس دعوے پر کاری ضرب ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا تنازعہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے۔ روس نے بھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کی۔ مہذب دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کانوٹس لے رہی ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تا کہ بھارت کو مجبور کیا سکے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کا جاسکے۔


    اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہٹلر نے ایک نسل کو جس طرح اپنے ظلم اور بربریت کی بھینٹ چڑھایا،خاکم بدہن مودی اسی طرح کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔مودی اپنے سیاہ اقدام سے ان عزائم کی تکمیل چاہتا ہے جس کا آغاز اس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا، واضح‌ رہے کہ سلامتی کونسل کی طرف سے کل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس بلائے جانے کو حکومتی ذمہ داران کی طرف سے بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے،

  • دنیا ایک مرتبہ پھر بوسنیا، گجرات جیسی نسل کشی دیکھے گی؟ عمران خان نے خبردار کردیا

    دنیا ایک مرتبہ پھر بوسنیا، گجرات جیسی نسل کشی دیکھے گی؟ عمران خان نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کو بوسنیا اور گجرات فسادات سے تشبیہ دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کی نسل کشی کے خدشے کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 12 روز سے کرفیو نافذ ہے، وہاں فوج کی اضافی نفری تعینات ہے، رابطوں کے تمام ذرائع پر پابندی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبرداری کیا کہ اگر مقبوضہ وادی میں ایسا ہوا تو اس کے اثرات پوری مسلم دینا پر پڑیں گے جس کا شدید رد عمل سامنے آئے گا اور انتہا پسندانہ اور تشدد کی سوچ پروان چڑھے گی۔عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے پاکستان اپنےکشمیری بھائیوں کو کبھی بھی نہیں چھوڑے گا . وزیراعظم کا کشمیری قوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ گھبرائیے نہیں بہت جلد بھارتی مظالم سے نجات مل جائے گی

    دوسری طرف وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نازی حکمران اڈولف ہٹلر نے جس طرح ایک نسل کو اپنے ظلم کی بھینٹ چڑھایا اسی طرح خاکم بدہن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تھی کشمیریوں کی نسل کشی کا خواہش مند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اپنے سیاہ اقدام سے ان عزائم کی تکمیل چاہتا ہے جس کا آغاز اس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرنے پر بھارت کو مجبور کیا جاسکے۔سلامتی کونسل کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی نے تنازع کشمیر پر اجلاس طلب کرکے بھارت کے اس دعوے پر کاری ضرب لگائی ہے جس کا وہ دعویٰ کرتا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سلامتی کونسل کی طرف سے بلائے جانے والے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے جس کی تائید روس نے بھی کی ہے، مہذب دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے رہی ہے۔پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر غور کیا جائے گا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط لکھ کر سیکیورٹی کونسل کے صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ اجلاس بلا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کی جائے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستانی خط کو سیکیورٹی کونسل کے صدر تک پہنچایا۔

    سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جمعہ 16 اگست کو منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب معاملے پر مبنی ایجنڈے کے تحت جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

  • ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا میں جشن آزادی کی تقریب

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا میں جشن آزادی کی تقریب

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ بار ایسو ای ایشن سرگودہا میں جشن آزدای کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت کمشنر سرگودہا،ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا اور ایم این اے عامر سلطان چیمہ ،انصر ہرل نے کی تقریب کی میزبانی ملک احمد عاصم اعوان سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوای ایشن نے کی اس موقع پر سینئر وکیل نصیر احمد چیمہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن عنصر عباس بلوچ کے علاوہ دیگر وکلاء نے شرکت کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کسی صورت بھارت کے جبری مسلط کو قبول نہیں کریں گے قائد اعظم نے بطور وکیل پاکستان کا کیس احسن انداز میں پیش کیا اب یہ وکلاء کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے کیس کو ہر فورم پہ احسن انداز سے پیش کریں تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کی عمارت پہ پرچم کشائی بھی کی گئی

  • بھارت کو ایک اور شکست ، سلامتی کونسل اجلاس کی مخالفت نہیں کریں گے ، دیرینہ دوست کا اعلان ، وہ دیرینہ دوست کون ہے  ؟ جانئیے اس رپورٹ میں

    بھارت کو ایک اور شکست ، سلامتی کونسل اجلاس کی مخالفت نہیں کریں گے ، دیرینہ دوست کا اعلان ، وہ دیرینہ دوست کون ہے ؟ جانئیے اس رپورٹ میں

    ماسکو: روس نے مسئلہ کشمیر پر غیر جانبدار رہنے کا اشارہ دے دیا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے سب سے بڑے دوست روس نے بھی اسے مایوس کر دیا۔اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔ روسی ہم منصب نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کے کشمیر پر بلائے جانے والے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔
    خیال رہے کہ پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔