Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔

    کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن جہاں ہم سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کے فرض کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں وہاں ہم نے اپنی عبادات میں کشمیری عوام پر جاری ظلم وستم کے خاتمے اور ان کی تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کرنا ہیں اور اپنی خوشیاں کشمیری بھائیوں کے نام کرنی ہیں جو ظالم بھارتی افواج کے مظالم، محاصروں اور کرفیو کی وجہ سے اپنے مذہبی تہوار اور خوشیاں منا نہیں سکتے، عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آج کا دن نہ صرف ہمیں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا درس دیتا ہے بلکہ صبروتحمل اور ایثار کی تعلیم بھی دیتا ہے جس کی موجودہ وقت میں بے انتہا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں سنت ابراہیمی کو مشعل راہ بناکر اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گذارنے اور اپنے اندر برداشت وقربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔ اس طرح ہم شدت وانتہا پسندی کی سوچ کو بھی شکست دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سے یہ تقاضا بھی کرتا ہے کہ عوامی نمائندے اور صاحب ثروت افراد اپنی خواہشات اور اپنے غیر ضروری اخراجات کو محدود کرتے ہوئے اضافی وسائل مستحق افراد کی فلاح وبہبود کے لئے بروئے کار لائیں اور اپنی خوشیوں میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، غریبوں اور ناداروں کو بھی شامل کریں اور جو لوگ عید کی خوشیاں منانے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کی مدد کریں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ قربانی کے جذبے سے سرشار قوموں اور معاشروں کو کبھی زوال نہیں آسکتا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں ملک اور صوبے میں امن واستحکام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شہداء کشمیر کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا جبکہ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید کی عبادات میں ملک اور صوبے میں امن واستحکام اور ترقی کی خصوصی دعائیں مانگیں، وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیاب کرے اور ہمارے ملک، صوبے اور عوام کو ہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے اور معاشرے میں انتشار اور فساد پیدا کرنے والے افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہماری کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔

  • اے اہل کشمیر بہت جلد آپ بھی عید کی طرح آزادی کی خوشیاں منائیں گے ، میجر جنرل آصف غفورنے خوشخبری سنادی

    اے اہل کشمیر بہت جلد آپ بھی عید کی طرح آزادی کی خوشیاں منائیں گے ، میجر جنرل آصف غفورنے خوشخبری سنادی

    راوالپنڈی :عید الاضحیٰ‌کے مبارک موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کشمیریوں کو عیدمبارک کا پیغام دیتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ بہت جلد آپ بھی بھارت کی غلامی سے نکل کر آزادی کی خوشیاں منائیں گے ، میجر جنرل آصف غفور نے اپنے مبارک باد پیغام میں کہا کہ اس مبارک موقع پر تمام پاکستانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ تمام بھارت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ،
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1160689873193488389
    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے صرف سوشل میڈیا ہی نہیں تمام پاکستانی اپنا حصہ ڈالیں ، بھارت کے مظالم کو ننگا کریں ، کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز اٹھائیں، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیری بھی پاکستانیوں کی طرح آزادانہ عید کی خوشیوں کی طرح خوشیاں منائیں‌گے.

  • ناروے :عید کے بعد  فواد چوہدری نے کیا خطاب کیا ؟ دنیا تعریف کرنے لگی

    ناروے :عید کے بعد فواد چوہدری نے کیا خطاب کیا ؟ دنیا تعریف کرنے لگی

    اوسلو:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ناروے میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد عوام الناس سے خطاب کیا ، اپنے خطاب میں‌ فواد چوہدری نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کے لیے دعائیں کریں اللہ ان کو ظالم ، قابض اوردہشت گرد بھارت سے جلد نجات دے

    فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر پوری امت کا مسئلہ ہے ، کسی فرد یا گروہ کا مسئلہ نہیں ، اگر آج ہم کشمیریوں کے لیے نہ اٹھے تو ہم مجرم ہوں گے . فواد چوہدری نے کہا کہ مسلمان دہشت گرد ہیں . یہ دہشت گردی ہندوو یہود کررہے ہیں. دنیا میں ایک طرف مسلمان عید کی خوشیاں منارہے ہیں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں اور کشمیری اپنی نسلوں کی قربانی دے رہے .
    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1160598426859593728
    فواد چوہدری نے دنیا بھر سےآئے ہوئے پاکستانیوں اور دیگر مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں اور ان کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں.

  • کشمیر زندہ جہنم ہے ، امریکی اخبار نے یہ کیوں کہا ؟ نئی بحث  چھڑگئی

    کشمیر زندہ جہنم ہے ، امریکی اخبار نے یہ کیوں کہا ؟ نئی بحث چھڑگئی

    نیو یارک:جو بھی کشمیر کے حالات سے واقف ہے وہ جانتا ہے کہ ہر کوئی کشمیر کو جنت نظیر کہتا ہے . لیکن امریکی اخبار نے زندہ جہنم کہہ کر ، نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے. اطلاع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پر عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دنیا سے کٹی مقبوضہ وادی کو غصے اور خوف کا زندہ جہنم قرار دے دیا۔

    نیو یارک ٹائمز لکھتا ہے کہ سری نگر کے چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں ، لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں، لوگوں کے پاس راشن ختم ہو چکا ہے اور وہ بھوکا رہنے پر مجبور ہیں۔ وادی بھر میں تمام دکانیں بند ہیں، اے ٹی ایم مشینیں خالی ہو چکی ہیں۔ مواصلاتی نظام کے تمام ذرائع کٹ چکے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو ہے۔

    بھارت کی طرف سے کشمیر کو باقاعدہ ہتھیانے کے بعد نیویارک اخبار سے بات کرتے ہوئے کشمیریوں نے بتایا کہ انہیں اشیا ئے ضروریہ کی خریداری کیلئے بھی باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا ،بچوں کیلئے دودھ بھی میسر نہیں ہے۔

    اخبارلکھتا ہے کہ جمعہ کی دوپہر کو ہزاروں لوگ پرامن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے سری نگر کی گلیوں میں نکل آئے۔ آزادی کے نعرے لگاتے اور کشمیری جھنڈا لہراتے مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں برسانی شروع کر دیں جس جسے کئی لوگ زخمی ہو گے۔

  • دہلی میں‌ کس اہم مقام پر ہو سکتا ہے حملہ؟ بھارتی ایجنسیوں کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

    دہلی میں‌ کس اہم مقام پر ہو سکتا ہے حملہ؟ بھارتی ایجنسیوں کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کے یوم آزادی 15 اگست کو ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں‌ لال قلعہ پر حملہ ہو سکتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اس بات پر الرٹ جاری کیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آور افغانستان کے پاسپورٹ پر بھارتی دارالحکومت میں داخل ہوسکتے ہیں، بتایا گیا ہے کہ لال قلعہ کے تین کلومیٹرکے دائرے میں عسکریت پسند مبینہ طور پر حملہ کر سکتے ہیں، بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عسکریت پسند سیور، گڈھے اور دیگر راستوں کا استعمال کرکے حملہ کرسکتے ہیں،

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند آئی ای ڈی، سرکاری گاڑی اور وردی کا استعمال کرسکتے ہیں، ہندوستانی ایجنسیوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ تین سے چارعسکریت پسند نئی دہلی میں داخل ہوسکتے ہیں، یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے کچھ مشکوک فون کال انٹرسیپٹ کی ہیں جن کے بعد اس ارادے کی تصدیق ہوسکی ہے، بھارتی ایجنسیوں نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی مبینہ طور پر لکھنو، دہلی اور غازی آباد میں حملے کروااسکتی ہے۔

  • عید کے بعداسحاق ڈار کے ساتھ  کیا شرمناک سلوک ہوگا ، خبرنے تہلکہ مچادیا

    عید کے بعداسحاق ڈار کے ساتھ کیا شرمناک سلوک ہوگا ، خبرنے تہلکہ مچادیا

    اسلام آباد: نواز شریف فیملی کے ایک اور چہتے اور قریبی رشتہ دار سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عید کے بعد شامت آنے والی ہے.معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی ضبط کردہ جائیداد عید کے بعد نیلام کی جائے گی۔لوتفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز اور پرائیوٹ شخصیات سے اربوں روپے ریکور ہوگئے، جس نے بھی ملک کا پیسہ لوٹا اُسے رقم ہر صورت واپس کرنا ہوگی بصورت دیگر جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔

    شہزاد اکبر نے بتایا کہ یوسف عباس کے اکاؤنٹس میں ٹی ٹیز کے علاوہ 80 کروڑ روپے ملے، اکاؤنٹس سے اتنے پیسے برآمد ہوئے جنہیں ملا کر شمیم شوگر مل بنا لی جاتی۔اُن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی ایک ارب روپے کی جائیداد اور پیسہ ضبط کیا جاچکا جسے عید کے بعد نیلام کیا جائے گا، شریف فیملی نے قوم کا پیسہ لوٹ کر خود کھایا جبکہ اومنی گروپ نے مل کر پیسہ کھایا۔یاد رہے کہ اس وقت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے اور پاکستان میں اپنے خلاف کیسز کے سلسلسے میں وہ پاکستان نہیں آنا چاہتے

  • کراچی میں اربن فلڈ سے بچاؤ کیلئے کیا اہم قدم اٹھایا گیا ہے؟ این ڈی ایم اے نے بتا دیا

    کراچی میں اربن فلڈ سے بچاؤ کیلئے کیا اہم قدم اٹھایا گیا ہے؟ این ڈی ایم اے نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نعیم الحق نےکہا ہے کہ میری ابھی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل سے بات ہوئی ہے، اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کراچی میں متاثرہ ہزاروں شہریوں کی مدد کی جارہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ چیرمین این ڈی ایم اے نے این ڈی ایم اے کی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے، کراچی میں این ڈی ایم اےکیجانب سےکیاجانےوالا کام قابل ستائش ہے،

    ترجمان این ڈی ایم کا کہنا ہےکہ گزشتہ 10 دنوں میں کراچی کو اربن فلڈنگ سے بچانے کیلیے بڑا بند تعمیر کیا گیا ہے، 24 فٹ چوڑے اور 8 فٹ اونچے بند کی وجہ سے ملیر، سعدی ٹاؤن اور کراچی ایئرپورٹ کوسیلابی پانی سےبچایا گیا ہے، واضح‌ رہے کہ کراچی میں بارشوں کی وجہ سے شدید نقصانات ہوئے اور اب تک 30 کے قریب افراد کرنٹ‌ لگنے اور دوسرے حادثات کے نتیجہ میں وفات
    پاچکے ہیں،

  • کشمیریوں کی  کوئی عید نہیں ، شاہ فیصل کے بیان نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    کشمیریوں کی کوئی عید نہیں ، شاہ فیصل کے بیان نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    سری نگر: کشمیری سکالر اور سول سروسز کے سنیئرآفیسر ، کشمیری رہنما شاہ فیصل نے ایک ایسی ٹویٹ کردی ہے کہ جس نے سب کو ہلا کررکھ دیا ہے. شاہ فیصل اپنے ٹویٹ پیغام میں دنیا والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہماری بھی کوئی عید ہے ، شاہ فیصل مزید کہتے ہیں کہ کشمیریوں کا سب کچھ لٹ گیا .

    شاہ فیصل اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ بھارتی قابض افواج نے ہمارے گھر بار لوٹ لیا ہمیں اپنا غلام بنایا ، شاہ فیصل کہتے ہیں کہ ان حالات میں ہماری خوشیاں کس کام کی ہیں. جب تک ہمیں 1947 سے ہمارا لوٹا ہوا مال ومتاع واپس نہیں کردیا جاتا، ہمیں آزاد نہیں کردیا جاتا، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ، اس وقت تک ہماری کوئی عید نہیں ہے،

    https://twitter.com/shahfaesal/status/1160569983602008064

    سابق سینیر سول سروس آفیسر شاہ فیصل کہتے ہیں کہ ہماری تذلیل کی جارہی ہے، جب تک ہماری لٹی ہوئی عزتوں کو واپس نہیں کردیا جاتا ہمیں کوئی عید نہیں ہے. ہماری عید تب ہوگی جب تمام کشمیری آزاد ہوں گے اور ان کو ان کا گھر بار لوٹا دیا جائے گا.

  • دنیاپور : بچوں کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقہ گورنمنٹ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول چک نمبر 267 ڈبلیو بی میں جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی،ننھے منے طلباء و طالبات نے جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے پیش کئے اور مختلف اقسام کے ٹیبلو بھی پیش کئے،طلباء و طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے لگائے اور کشمیری بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزور مذمت بھی کی-

  • پاکستان کا انڈیا کیخلاف ایک اور بڑا فیصلہ، عید اور یوم آزادی پر اب یہ کام نہیں ہو گا، اہم خبر

    پاکستان کا انڈیا کیخلاف ایک اور بڑا فیصلہ، عید اور یوم آزادی پر اب یہ کام نہیں ہو گا، اہم خبر

    پاکستان کا یوم آزادی اورعید کے موقع پر پاک بھارت سرحد پرمٹھائی تقسیم نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنےکے بھارتی اقدام کے حوالے سے کیا گیا ہے، پاکستان پہلےہی بھارت کےساتھ اپنےسفارتی تعلقات کم ترین سطح پرلےجاچکاہے، انڈیا سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بھی بند کی جاچکی ہے،

    پاکستان کی طرف سے دوستی بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے، انڈین ہائی کمشنر کو پاکستان سے نکال دیا گیا ہے اور آج پاک بھارت سرحد پر عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ساری پابندیاں بھارت کے دہشت گردانہ کردار کی مخالفت میں لگائی جارہی ہیں،