Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ جاری، آج کس سے ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    عمران خان کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ جاری، آج کس سے ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت نےمقبوضہ وادی کےباسیوں کومحصور کرکےرکھاہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارتی اقدام سے جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانےمیں کرداراداکرے، واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان دنوں بین الاقوامی رہنماؤں اور مسلم ممالک کی اعلیٰ قیادت سے خصوصی روابط کا سلسلہ جاری ہے اور وزیر اعظم انہیں‌ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں،

  • شاہ محمود قریشی عید مظفر آباد کریں گے، وزیر اعظم کب آئیں گے؟ یہ بھی بتا دیا، اہم خبر

    شاہ محمود قریشی عید مظفر آباد کریں گے، وزیر اعظم کب آئیں گے؟ یہ بھی بتا دیا، اہم خبر

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیرکے حوالےسےمشترکہ پارلیمنٹ کےاجلاس میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند کیا تھا، بھارت کیا دوشقوں کومنسوخ کرکےاس تاریخ کو بدل سکتا ہے؟ہرگزنہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شاہ محمود قریشی نے کوہالہ آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اس تاریخی جگہ کوہالہ پل پر اس عزم کے اظہار کے لیے حاضر ہوا ہوں، ظلم کی داستان اتنی طویل ہے کہ بیان نہیں ہو سکتی لیکن حوصلے چٹان کیطرح ہیں، یہاں آنے کا مقصد اظہار یکجہتی اور پیغام دنیاکودیناہےکشمیر ہم سےاورہم کشمیرسےجدا نہیں،

    وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا بھرمیں انسانیت سےمحبت کرنیوالےلوگ مقبوضہ کشمیرکےمظلوموں کیلیے احتجاج کررہےہیں، وزیر اعظم عمران خان 14 اگست کوآئیں گے، کشمیر اسمبلی سے خطاب کرینگے، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلیے کل عیدالاضحی مظفرآباد میں مناؤں گا،

  • کراچی بارشیں‌، ڈی جی رینجرز کی تمام ونگز کو ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

    کراچی بارشیں‌، ڈی جی رینجرز کی تمام ونگز کو ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیواورریلیف آپریشنزکاجائزہ لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی رینجرز کے دورہ کے دوران ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف رینجرز کے افسران نے صورتحال پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے تمام سیکٹرز اور ونگز کو متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہیں،

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ریسکیواورریلیف آپریشنزمیں تمام ذرائع بروئےکارلائےجائیں، واضح‌ رہے کہ کل ملک بھر میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے اور کراچی میں‌ یہ صورتحال ہے کہ بارشوں سے نظام زندگی اس بری طرح معطل ہوا ہے کہ نصف شہر پانی میں‌ ڈوبا ہوا ہے، کراچی کی ہر سڑک، گلی اور محلہ بدانتظامی اور لاوارث ہونے کی داستان بنی ہوئی ہے،

    رپورٹ کے مطابق کراچی کی سڑکوں‌ پر لوگ کرنٹ لگنے سے مر رہے ہیں، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کے نام پر فنڈز کہاں گئے؟ صفائی نہ ہونے سے گندا نالوں‌ کا پانی اس زور سے نکلا ہے کہ علاقوں کے علاقے پانی میں‌ ڈوب گئے ہیں، گولیمار ندی اوور فلو ہو گئی اور اطراف کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا ہے، ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی آبادیاں زیر آب ہیں،

    کراچی میں لیاقت آباد نمبر چار میں ندی کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، کراچی میں گلشن اقبال میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے، پی ٹی وی کی بلڈنگ بھی پانی میں‌‌ ڈوبی ہوئی ہے اور بلاول ہاؤس کے باہر بھی پانی کھڑا ہے،

  • کشمیری رعایت کے مستحق نہیں‌، عیدالاضحی  فوج کی موجودگی میں منائیں تو ٹھیک ورنہ ! بھارتی جرنیلوں کی خباثت ننگی ہوگئی

    کشمیری رعایت کے مستحق نہیں‌، عیدالاضحی فوج کی موجودگی میں منائیں تو ٹھیک ورنہ ! بھارتی جرنیلوں کی خباثت ننگی ہوگئی

    سری نگر: بھارتی قابض افواج نے کشمیری مسلمانوں کے لیے مساجد کے دروازے بھی بند کردیئے ،عید الاضحیٰ کی ادائیگی بھی بھارتی فوجیوں کی مرضی سے مشروط قرار دے دی گئی . اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق قابض حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن کم لوگوں کا اجتماع ہونے کے باوجود ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔ادھر خبریں ہیں کہ مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہنگامی حالات کے پیش نظر اشیائے خورونوش کا ذخیرہ کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد وادی بھر میں قابض بھارتی فوج کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ادھر مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں۔ کشمیری عوام میں بھارتی اقدامات پر غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

  • ماروا اور عروہ حسین کی خاموشی نے تہلکہ مچا دیا

    ماروا اور عروہ حسین کی خاموشی نے تہلکہ مچا دیا

    اسلام آباد : ماروا اور عروہ حسین کی خاموشی نے تہلکہ مچا دیا اطلاعات کے مطابق پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہنوں، ماروا اور عروہ حسین کے حالیہ بیان سے ان کے مداحوں اور ناقدین نے یہ سمجھا کہ شاید دونوں بہنیں گزشتہ چند برس سے ڈپریشن کا شکار ہیں جس کی اصل وجہ خوراک ہے۔

    ذرائع کے مطابق شوبز سے وابستہ دونوں بہنوں کے بیان سے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کے بعد آخر کار عروہ حسین نے تنگ آکر اپنی پریشانیوں کا تذکرہ نہ کرنے کی ٹھان لی۔عروہ حسین نے کہا کہ وہ فیصلہ کرچکی ہیں کہ اب وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق جدوجہد کے بارے میں بات کرنے سے گریز کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اچھی طرح ادراک رکھتی ہیں کہ ذہنی امراض سے نکلنے میں وقت لگتا ہے۔

    عروہ حسین نے شوبز کمیونٹی سے شکوہ کیا کہ میں اس موضوع پر مزید کچھ نہیں کہوں گی کیونکہ میرے ہر لفظ کی کڑی اسکرونٹی ہوتی ہے۔پاکستانی ماڈل نے شکوہ کیا کہ ان کی مثبت سوچ کے باوجود انہیں غلط سمجھا گیا، ‘میں لفظوں سے احساسات کے اظہار میں کمزور ہوں اور اسی وجہ سے میں نے محسوس کیا کہ مجھے انٹرویو وغیرہ دینے سے گریز کرنا چاہیے’۔

  • بھارت نے پاکستان کو منانے کے لیے عالمی دنیا سے درخواست کردی ، بھارت ایسا کیوں کررہا ہے، جانیئے اس خبر میں‌

    بھارت نے پاکستان کو منانے کے لیے عالمی دنیا سے درخواست کردی ، بھارت ایسا کیوں کررہا ہے، جانیئے اس خبر میں‌

    نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی ، اس کشیدگی کی وجہ سے بھارت نے ڈیوس کپ کا مقام پاکستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے. بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کو منائےکہ ڈیوس کپ کا مقام کسی اور ملک منتقل کیا جاسکے .

    دوسری طرف عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشین اوشیانا گروپ ون کے ٹائی مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہوں گے، جس میں شرکت کے لیے جولائی میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق بھی کی تھی۔

  • کراچی بارشیں، نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کیلئے شہری کیا کریں؟ مفتی منیب الرحمن نے حل بتا دیا

    کراچی بارشیں، نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کیلئے شہری کیا کریں؟ مفتی منیب الرحمن نے حل بتا دیا

    کراچی میں عید گاہوں، میدانوں اور کھلے پارکس میں بارش کے پانی کی موجودگی کی وجہ سے ان مقامات پر نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کسی طور ممکن نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، شہر بھر میں لاکھوں لوگ کھلے پارکوں، عید گاہوں اور گراؤنڈز میں نماز عید ادا کرتے ہیں تاہم اس سال ایسا ممکن نہیں ہے،

    کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی اس صورتحال پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ مساجدمیں نمازیوں کےرش کےباعث دو مختلف اوقات میں نمازعید ادا کی جاسکتی ہے، دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے،

  • اسلام آباد میں‌ خطرہ ، ٹیموں کوتیار رہنے کا حکم ، کیا ہے وہ خطرہ ؟ جانیئے اس رپورٹ سے

    اسلام آباد میں‌ خطرہ ، ٹیموں کوتیار رہنے کا حکم ، کیا ہے وہ خطرہ ؟ جانیئے اس رپورٹ سے

    اسلام آباد: ملک میں مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی کی پیدائش اور انسانی صحت پر اثرانداز ہونے کے خطرات پیدا ہوچکے ہیں. اسی سلسلے میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے قومی ادارہ صحت (این ایچ ایس) کی وزارت سے ڈینگی بچاؤں ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرنے کی درخواست کردی۔

    ذرائع کے مطابق کیپٹل انتظامیہ نے این ایچ ایس سے شہر میں بڑھتے ہوئے ڈینگی خطرے کے پیش نظر ضروری اقدامات کرنے کی بھی درخواست کی۔کیپٹل انتظامیہ کے حکام کے مطابق ایک روز قبل اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔دوسری طرف اجلاس کے دوران این ایچ ایس نمائندوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی ٹیموں کو متحرک کریں اور انہیں راوت سمیت تمام متعلقہ علاقوں میں بھیجیں۔

  • بھارت نے کشمیر میں جانوروں کی قربانی سے متعلق جاری کیا نیا حکم نامہ، کیا کہتے ہیں‌ کشمیری عوام؟ اہم خبر

    بھارت نے کشمیر میں جانوروں کی قربانی سے متعلق جاری کیا نیا حکم نامہ، کیا کہتے ہیں‌ کشمیری عوام؟ اہم خبر

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کرفیو کی وجہ سے کشمیری عوام جانوروں کی خریداری بھی نہیں کر پارہے اور بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، مقامی کشمیریوں نے بھارت کے نئے حکمنامہ کو مداخلت فی الدین قرار دیا ہے، کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد اب مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی قربانی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کشمیری پرعزم ہیں کہ وہ کل عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کر ہر صورت زندہ کریں گے،

    بھارتی فوج کی طرف سے کرفیو کے باوجود کشمیری عوام ہزاروں کی تعداد سڑکوں‌پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں اور اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں،

  • عید کے دن  فلسطینیوں کا قتل عام ،خبر سے عالم اسلام رنجیدہ

    عید کے دن فلسطینیوں کا قتل عام ،خبر سے عالم اسلام رنجیدہ

    لاہور: ایک طرف کشمیر اوردوسری طرف فلسطین ہنود و یہود کے شکنجے میں پھنس چکے ۔ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک اورفلسطینی کوشہید کردیا اورمسجداقصیٰ کے باہرپرامن مظاہرین پرظلم کے پہاڑ توڑے.بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہرپرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پرظلم ڈھایا.اسرائیلی فورسز کے بہیمانہ تشدد سے 14فلسطینی زخمی ہوگئے

    ذرائع کے مطابق آج اسرائیل فلسطین پر پھر ظلم ڈھانے سے بازنہ آیا, غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اورفلسطینی کو شہید کردیا. اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے حماس کے ٹھکانوں کونشانہ بھی بنایا،اس حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کا علاج معالجہ جاری ہے..مسجد اقصیٰ کے باہر لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی جمع تھے جن پراسرائیلی فورسزنے طاقت کا استعمال کیا.