Baaghi TV

Author: +9251

  • ملتان: سرکاری اداروں کے افسران کی عید

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک اور کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے پولیس لائنز ملتان میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ، ایس ایس پی آر آئی بی سیف اللہ خٹک اور دیگر پولیس افسران نے ان کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

    کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان عید نماز کے بعد تمام پولیس افسران و ملازمین سے عید ملے اور عید کی مبارکباد دی۔پولیس لائنز میں تمام پولیس افسران کے لیے بڑے کھانے کا انتظام کیا گیا۔سی پی او ملتان نے تمام پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔

  • بورے والا : چار خواتین کی خودسوزی کی کوشش

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گھریلوں ناچاقی پر ،چار مختلف گھرانوں کی خواتین نے زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا

    تحصیل بورے والا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی چار خواتین
    کرن ،آمنہ ،شکیلہ اور نیر نے ذہریلی دوائی پی کر خود کشی کی کوشش کی

    حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا
    جن میں سے ایک دوشیزہ کی حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا

  • لودھراں : عید کے اجتماعات میں آزادی کشمیر کیلئے دعائیں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع لودھراں میں بھی نماز عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی،عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

    عید نماز کی ادائیگی کے بعد شہری ایک دوسرے کے گلے ملے اور عید کی مبارکبادیں دیں،نماز عید میں بچے،بڑے اور بوڑھوں نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے

    عیدالاضحیٰ کے تمام بڑے اجتماعات پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایمرجنسی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر میونسپل کمیٹیوں کا عملہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے میں مصروف رہے

  • بریکنگ :اگلے چند ہفتے  پنجاب حکومت کے لیے بڑے اہم ، کئی وزرا کی چھٹی ہوگی اور کون بنیں گے نئے وزیر ، صرف باغی ٹی وی پر دیکھیئے

    بریکنگ :اگلے چند ہفتے پنجاب حکومت کے لیے بڑے اہم ، کئی وزرا کی چھٹی ہوگی اور کون بنیں گے نئے وزیر ، صرف باغی ٹی وی پر دیکھیئے

    لاہور:اگلے چند ہفتے پنجاب حکومت کے لیے انتہائی اہم ہیں .تبدیلی کی دعویدارپنجاب حکومت خود تبدیلیوں کا شکار نظر آنے لگی ، باغی ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی کی وجہ سے کئی وزرا کی چھٹی ہونے والی ہے اوراس تبدیلی کی صورت میں بعض نئے ارکان وزیر بنیں گیے . معتبر ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کے دوران بعض وزرا کی ڈانٹ ڈپٹ ہونے کا بھی قوی امکان ہے.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی اہم ترین معلومات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب حکومت کے چند وزرا کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں. یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند دن قبل وزیر اعظم عمران خان کی لاہور میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے میٹنگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، جس میں عمران خان پنجاب میں وزرا کی ناقص کارکردگی پر برہم بھی ہوئے تھے

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں مہنگائی پر قابوپانے میں ناکامی اور خود ساختہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنا بھی کئی وزرا کے لیے دھچکہ ہوسکتا ہے. وزیر اعظم سب سے بڑے صوبے میں ناقص منصوبہ بندی پر بھی ناراض دکھائی دیتے ہیں. ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت میں تبدیلیوں کی دوسری بڑی وجہ عوام الناس تک صحت کی سہولتوں کو مناسب حد تک نہ پہنچانا بھی ہے، مون سون کی بارشوں کے دوران صحت کے حوالے سے بہتر حفاظتی انتظامات اور اقدامات نہ کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کافی پریشان ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پر اس شعبے میں بھی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں

    عثمان بزدرار کی حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے وزیر اعلیٰ خود بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں. یہی وجہ ہے کہ آج دن بھر عثمان بزدار اپنے آپ کو کیمروں اور ٹی وی اسکرینوں پر مصروف دکھائی دے رہے تھے اور چند دن ایسے ہی تاثر دیں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اپوزیشن اس تبدیلی پر ان کو نشانہ تنقید بنا کر ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے

    پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ میں کن وزرا کی چھٹی ہونے والی ہے اور کن نئے چہروں کے مقدر میں آئیں گی صوبائی وزارتیں یہ صرف آپ کو باغی ٹی وی ہی بتائے گا . اس دوران کن وزرا کو وارننگ دی جائے گی اور کن وزرا کی وزارتیں تبدیل ہوں گی یہ بھی باغی ہی بتائے گا. لیکن اس کے لیے آپ کو ہر وقت باغی ٹی وی دیکھتے رہنا ہوگا

  • سری پائے جیت گئے دفعہ 144 ہار گئی ، کہاں ہارجیت ہوئی جانیئے اس خبر میں

    سری پائے جیت گئے دفعہ 144 ہار گئی ، کہاں ہارجیت ہوئی جانیئے اس خبر میں

    لاہور: نہ رہی حکومتی رہٹ اور نہ نظر آئی دفعہ 144 لاہور شہیر میں ، سری پائے والے جیت گئے اور دفعہ شہر میں دفعہ 144 کے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، پابندی کے باوجود عید پر سری پائے بھوننے کا کام سرعام جاری ہے۔

    اس دفعہ پھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر کے سری پائے بھوننے پر پابندی لگائی گئی،لیکن ریلوے روڈ پر پابندی کے باوجود سری پائے بھوننے کا عمل جاری ہے، سری پائے بھوننے والے تندروں پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا،سری پائے بھوننے کے بعد گندے پانی میں صاف کیے جاتے رہے، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کے پیٹ کےامراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری طرف غیرقانونی سری پائے بھوننے والوں نے بکرے اور گائے کی سری پائے کے4 سو اور5 سو روپے فی سیٹ ریٹ مقرر کیا ہے، تندروں کے باہرغیر قانونی موٹر سائیکل سٹینڈ بھی قائم کیا گیا جہاں فی موٹر سائیکل 20 روپے ٹکٹ کے لیےجاتے ہیں۔

  • وزیراعلی کی پولیس لائنز میں پولیس ظہرانےمیں شرکت

    وزیراعلی کی پولیس لائنز میں پولیس ظہرانےمیں شرکت

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ کی پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے بڑے کھانے میں شرکت، پولیس اہلکاروں کیساتھ ملکرکھانا کھایاوزیراعلیٰ خود پولیس اہلکاروں کے پاس انکی نشستوں پر گئے اوران سے ہاتھ ملایا، عید کی مبارکباددی، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الاضحی پرسرگودھا کا دور ہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز سرگودھا  میں یاد گار شہداء پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے بڑے کھانے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکرکھانا کھایا۔وزیراعلیٰ خود پولیس اہلکاروں کے پاس ان کی نشستوں پر گئے اوران سے ہاتھ ملایا، عید کی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ نے پولیس جوانوں سے عید ملی۔

     

  • کہیں یہ عالمی  سازش تو نہیں ، چمڑا مفت ، مگرچمڑے سے بنی ہوئی چیز کی قیمت پہنچ سے باہر

    کہیں یہ عالمی سازش تو نہیں ، چمڑا مفت ، مگرچمڑے سے بنی ہوئی چیز کی قیمت پہنچ سے باہر

    لاہور : حسب سابق اس سال بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد چمڑا منڈی میں کھالوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اطلاعات کے مطابق خریدار کوڑیوں کے بھاو بھی قیمتی چمڑے کو خریدنے کے لیے تیار نہیں ہیں.چمڑے سے بنی ہوئی چیزوں کی قیمتیں تو پہنچ سے باہرہیں لیکن قربانی اور اس کے علاوہ اوقات میں ٹینریز مالکان چمڑے کو مفت لینے کے چکروں میں نظر آرہے ہیں. کہیں یہ سازش تو نہیں کہ پاکستان میں چمڑے کی قیمت کم کرکے ان جماعتوں کو سٹرکچر کو نقصان پہنچایا جائے جن کا انحصارکھالیں اکٹھی کرنے پر ہے.

    تفصیلات کے مطابق ہر سال عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد چمڑا منڈی کی رونقیں بحال ہوجاتی ہیں، قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، تاہم گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت کم ہے، چمڑا منڈی میں گائےکی کھال چھ سو روپے سے ایک ہزار روپے تک میں خریدی جا رہی ہے،جبکہ بکرے کی کھال ڈیڑھ سو سے اڑھائی سو، چھترے کی کھال بیس سے پچیس روپے جبکہ اونٹ کی کھال دس سے بیس روپے میں خریدی جا رہی ہے۔

    دوسری طرف یہ کھالیں بیچنے والے شہری قیمتیں کم ہونے سے چمڑا منڈی کے تاجروں سے نالاں دیکھائی دیتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گائے کی کھال کی قیمت پندرہ سو روپے مقرر کی گئی ہے، لیکن مقرر کردہ قیمت پر کہیں پر بھی کھال نہیں خریدی جا رہی۔

    چمڑے کی صنعت سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ کھالوں کے کاروبار میں اب منافع نہیں رہا اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے تاجر اس کاروبار کو خیرباد کہہ چکے ہیں، کھالوں کی حفاظت کے لئے نمک لگانا ہوتا ہے اور اسکی مزدوری بھی ہوتی ہے، اس لیے جو قیمت مقرر کی گئی ہے اسکے مطابق کھالیں نہیں خرید سکتے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں فروخت کر کے انکے پیسے اللہ کی راہ میں ہی دینے ہوتے ہیں لیکن جو قیمت مل رہی ہے وہ قابل قبول نہیں۔

  • کوہلی پھر چھا گئے 42 سنچری سکورکرکے دوسرے بلے باز بن گئے

    کوہلی پھر چھا گئے 42 سنچری سکورکرکے دوسرے بلے باز بن گئے

    نئی دہلی : بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بھارت کے دوسرے اورمجموعی طو پر آٹھویں بلے باز بن گئے، اس سے پہلے بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکرکو یہ اعزاز حاصل ہے

    ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار سنچری سکور کر کے سابق ہم وطن بلے باز سارو گنگولی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، گنگولی نے 11363 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 11406 رنز بنا لئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کاعالمی اعزازسچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔ کوہلی کی یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آٹھویں اور کیریئرکی 42ویں سنچری تھی۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس لائنزسرگودہامیں یاد گار شہداءپر حاضری

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس لائنزسرگودہامیں یاد گار شہداءپر حاضری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الاضحی پرسرگودھا کا دور ہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز سرگودھا  میں یاد گار شہداء پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے بڑے کھانے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکرکھانا کھایا۔وزیراعلیٰ خود پولیس اہلکاروں کے پاس ان کی نشستوں پر گئے اوران سے ہاتھ ملایا، عید کی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ نے پولیس جوانوں سے عید ملی۔وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔وزیراعلیٰ نے پولیس شہداء کے اہل خانہ کے جذبے اورعزم کو سراہا

    ۔
    وزیراعلیٰ کو پولیس لائنز آمد پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔

  • لودھراں : پولیس لائن میں نماز عید

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے عید الاضحٰی پر عید کی سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے ہمراہ ڈی سی راؤ امتیاز جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں نماز عید ادا کی بعداز نماز پولیس لائن میں ملازمین کے لئے بڑے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا.