12 اگست جنرل محمد ضیا الحق
کا یوم پیدائش ۔۔!!
جنرل محمد ضیا الحق پاکستان کی مسلح افواج کے آٹھویں سربراہ جنرل محمد ضیا الحق 12 اگست 1924 ء کو میں
جالندھر میں ایک غریب کسان محمد اکبر کے ہاں پیدا ہوئے۔
جالندھر اور دہلی میں تعلیم حاصل کی۔ 1945ء میں فوج میں کمیشن ملا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران برما ، ملایا اور انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں۔ آزادی کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔
1964ء میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی اور سٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر مقرر ہوئے۔
1960ء تا 1968ء ایک کیولر رجمنٹ کی قیادت کی۔ اُردن کی شاہی افواج میں خدمات انجام دیں۔
مئی 1969ء میں آرمرڈ ڈویڑن کا کرنل سٹاف اور پھر بریگیڈیر بنا دیا گیا۔
1973 میں میجر جنرل اور اپریل 1975ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کور کمانڈر بنا دیا گیا۔
یکم مارچ 1976ء کو جنرل کے عہدے پر ترقی پا کر پاکستان آرمی کے چیف آف سٹاف مقرر ہوئے۔
1977ء میں پاکستان قومی اتحاد نے عام انتخابات میں عام دھاندلی کا الزام لگایا اور ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ایک ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
یوں ملک میں سیاسی حالت ابتر ہو گئی۔
پیپلز پارٹی اور قومی اتحاد کے درمیان کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے اور 4 جولائی 1977 کی شام مذاکرات کامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی اور قومی اتحاد کے درمیان 17 نشستوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا معاہدہ ہوا۔
تاہم ضیاالحق جوپس پردہ حکومت کو غیرمستحکم کرنے اور مارشل لاء لگانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، کو یہ معاہدہ منظور نہیں تھا۔
انہوں نے یہ خبر اخبارات کی زینت بننے سے پہلے 5 جولائی 1977 کوشب خون مار کر اقتدار پر قبضہ کرلیا۔
ضیا الحق نے آئین معطل نہیں کیا اور اعلان کیا کہ آپریشن فیئر پلے کا مقصد صرف ملک میں 90 دن کے اندر انتخابات کروانا ہے دوسرے فوجی حکمرانوں کی طرح یہ نوے دن گیارہ سال پر محیط ہو گئے۔
مارشل لاء کے نفاذ کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے شدید مزاحمت کی جس کے نتیجہ میں ان کو گرفتار کر لیاگیا۔
ان پر ایک قتل کا مقدمہ چلایا گیا۔
ہائیکورٹ نے ان کو سزا موت سنائی اور سپریم کورٹ نے بھی اس کی توثیق کر دی۔
یوں 4 اپریل 1979ء کو بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔
آج بھی ان کی پھانسی کو ایک عدالتی قتل قرار دیا جاتا ہے۔یوں ایک عوامی لیڈر کی موت کے بعد مارشل لاء کو دوام حاصل ہوا۔
اس کے بعد ضیاء الحق کی یہ کوشش رہی کہ پیپلز پارٹی کو اقتدار سے دور رکھاجائے اس مقصد کے لیے انہوں نے منصفانہ عام انتخابات سے گریز کیا۔
اور بار بار الیکشن کے وعدے ملتوی ہوتے رہے۔
دسمبر 1984 میں اپنے حق میں ریفرنڈم بھی کروایا۔
فروری 1985ء میں غیر جماعتی انتخابات کرانے کااعلان کیا۔
پیپلز پارٹی نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
یوں محمد خان جونیجو کے وزیر اعظم بننے کی راہ نکل آئی۔
باہمی اعتماد کی بنیاد پر 30 دسمبر 1985ء کو مارشل لاء اٹھالیاگیا اور بے اعتمادی کی بنیاد پر آٹھویں ترمیم کے تحت جنرل ضیاء الحق نے 29 مئی 1988ء کو جونیجو صاحب کی حکومت برطرف کر دی۔
ان پر نااہلی اور بدعنوانی کے علاوہ بڑا الزام یہ تھا کہ اسلام نظام نافذ کرنے کے کی ان کی تمام کوششوں پر پانی پھر گیا ہے۔
17 اگست 1988ء کو جنرل ضیاالحق بہاول پور کے قریب ایک فضائی حادثے کا شکار ہوگئے ۔
وہ اسلام آباد میں فیصل مسجد کے نزدیک آسودہ خاک ہیں ۔۔!!!
Author: +9251
-

آج جنرل ضیاءالحق کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
-

وزیر اعلی پنجاب نے سرگودہا کا اچانک دورہ کیا،انتظامیہ کی سب اچھا کی رپورٹ
سرگودہا۔(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودہا پہنچ گئےتفصیلات کے مطابق
وزیر اعلی نے پویس لائن میں آرپی او کی طرف سے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دیےگئے بڑے عشائیے میں شرکت کی
وزیر اعلی پنجاب نے سرکٹ ہاؤس میں دارالمان کے بچوں میں عید کےتحائف تقسیم کیےاور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان پویس جوانوں سے عید ملے۔
جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور شہدءا کے ورثامیں تحائف تقسیم کیے۔
وزیر اعلی کے ساتھ جوانوں نے فوٹو بھی بنوائے۔
وزیر اعلی پنجاب نےشہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائےاس کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہر کے دورہ پر روانہ ہوگئےاورصفائی انتظامات کا جائرہ لیا
وزیر اعلی بتی چوک سیٹلائٹ ٹاون سے ہوتے ہوئے فاطمہ جناح روڈ پہنچے
استقلال آباد۔ چیمہ کالونی۔ رضا ٹاؤن۔ 78 پل کا دورہ کیا
وزیر اعلی نے کچہری چوک میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا انتظامیہ نے سب اچھا کی رپورٹ دے دی شہری سراپا اجتجاج -

حجاج کرام پر حملوں کا خطرہ ، سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ
ریاض : حوثی باغیوں کی طرف سے جزان کی سرحد سے سعودی عرب میں چھاپہ مارکارروائیوں کے بعد سعودی عرب نے حجاج کرام کی سیکورٹی کے پیش نظر اہم فیصلے کردیئے ہیں. اطلاعات کے مطابق حوثیوں کی طرف سے حجاج کرام کے خلاف کسی بھی مسلح کارروائی کا موثر جواب دینے کے لیے اپنا ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے.
عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک طرف سعودی فوج جنوبی سرحد پر حوثی ملیشیا کی بساط لپیٹنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب وزارت دفاع مستعدی اور تربیت کی اعلیٰ ترین سطح کے ساتھ سعودی مسلح افواج کی تمام شاخوں کے ذریعے حج مشن میں بھی شریک ہے۔سعودی وزارت دفاع بیت اللہ کے حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں اپنی اعلی ترین افرادی قوت اور فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔
#صورة_الدفاع
قوات الدفاع الجوي الملكي السعودي
كالشمسِ "نُنير الأمان "
وكالضياء " نُهيب الظلام "#حج1440
#العالم_في_قلب_المملكة #شعائر_آمنه_بقوات_مخلصة pic.twitter.com/fXPB7L7tLA— وزارة الدفاع (@modgovksa) August 11, 2019
اسی سلسلے میں سعودی وزارت دفاع نے ٹویٹر پر میزائل شکن سسٹم کی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ یہ سسٹم سعودی ایئر ڈیفنس فورس کی جانب سے مکہ مکرمہ میں نصب کیا گیا ہے۔ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے دونوں تصاویر کو بڑی پذیرائی اور پسندیدگی حاصل ہوئی ہے۔ -

ظالم ، قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کو عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا ،بھارتی فوجی جوتوں سمیت مساجد میں گھس آئے ، تالے لگا دیئے گئے
سری نگر : ہندو کی گندی ذہنیت ننگی ہوگئی ، ہندو کی مسلمان اور اسلام دشمنی صہونیوں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ، اطلاعات کے مطابق بھارتی ظالم ، قابض افواج نے عیدالاضحیٰکے مبارک موقع پر کشمیریوں کوعید کی نماز پڑھنے سے روک دیا ، مقوضہ کشمیر سے اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کسی کشمیری کو مساجد میں داخل نہیں ہونے دیا گیا . بھارتی فوجی جوتوں سمیت مسجدوں میں گھس کر بیٹھے ہوئے ہیں اور مساجد کو تالے لگا کر کشمیریوں کو اندر جانے سے روک دیا گیا

اس سلسلسے مٰیں مقبوضہ کشمیر سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجی حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔اس لیے ڈر ہے کہ کہیں کشمیری بپھر نہ جائیں اور حالات مزید خراب ہوجائیں

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کی نماز کے بعد وادی بھر میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئےتھے۔واضح رہے کہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں اور ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ -

اہل کشمیرسے اظہار یکجہتی , ملک بھر میں آج عید الاضحٰی سادگی سے منائی جارہی ہے
اسلام آباد:پاکستانیوں کی عید کشمیریوں کے نام ، پاکستانیوں نے اپنے کشمیری بھائیوں کو عید کے مبارک موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خوشیاں کس کام کی اس حال میں کہ جب کشمیری بھارتی مظالم سہ رہے ہیں اور بھارتی افواج کی طرف سے زیادتیوں کا شکار ہیں. کشمیریوں سے اظہار یکجہتی , ملک بھر میں آج عید الاضحٰی سادگی سے منائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی ہے ۔ پوری قوم نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے عید سادگی سے منائی ۔
ملک بھر کی طرح ملک کے اہم شہریوں کراچی ،اسلام آباد، لاہور ،پشاور اور کوئٹہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔لاہور میں شہری عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے بادشاہی مسجد ، اسلام آبادمیں فیصل مسجد میں جوق در جو ق پہنچے ۔لاہور میں بادشاہی مسجد اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں شہریوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی خوشیوں میں شریک کیا
-

سرگودہا کی 831 مساجد میں نماز عید ادا کی گئی،کشمیریوں کیلیے خصوصی دعائیں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کی 831 مساجد میں نماز عید الاضحی سادگی سے ادا کی گئی، نمازیوں نے کشمیر میں بسنے والے مسلمان بھائیوں کی سلامتی کی خصوصی دعائیں کیں اس موقع پر علماء کرام نے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی اور اور آزادئ کشمیر کےحوالے سے خصوصی دعائیں کیں علماء کرام کا کہنا تھا کہ ضرورر کے وقت مسلمان بھائیوں کو تنہا چھوڑنا ایمان کی کمزوری ہے ہمیں ہر مخاذ پر کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرنی ہے بھارت کے غاصبانہ قبضے کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے علماء کرام نے غزوہ ہند کا حوالہ بھی دیا
-

پوری قوم کو عید الاضحیٰ مبارک ہو، اے اہل کشمیر تمہیں بھی بہت جلد آزادی کی عید کی خوشیاں ملنے والی ہیں. وزیراعظم اور صدر کا عید پر پیغام
اسلام آباد:اہے اہل کشمیراور پاکستانی قوم تم کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو ، عید کےمبارک دن بھی کشمیری بڑے یاد آرہے ہیں. اے کشمیریوں آپ کے بغیر ہماری خوشیاں کس کام کی؟وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کشمیری بھی آزادی کی خوشیاں منائیں گے.پاکستان قوم آپ کو کبھی بھی نہیں بھولے گی ، صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا آج کے دن حضرت ابراہیم اور اسماعیل نےاطاعت وایثار کی اعلیٰ مثال قائم کی ،قربانی کے جذبے کے بغیر دنیا میںکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عید سادگی سےمنانے کی ہدایت کی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات سے گزر رہا ہے ۔قوم کو اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کرنا ہوگا ۔
دوسری طرف خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نےخصوصی ویڈیوں پیغام میں کہا ہے عید کی خوشیوں میں کشمیریوں کو ضروریاد رکھیں ۔دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی زوردیا عیدکے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو نہ بھولیں۔
-

سرگودہا میں یوم آزادی کیسے منایا جائے گا،کمشنر سرگودہا نے بتا دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا ڈویژن میں یوم آزادی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا.کمشنر شیخ ظفر اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں تمام سرکاری ونجی عمارتوں پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے.
حکومتی ہدایات پر 15 ,اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تمام سرکاری ونجی عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں گے اور کالی پٹیاں باندھ کر بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائےگا. کمشنر شیخ ظفر اقبال -

وزیر اعلی پنجاب عید کہاں گزاریں گے ،خبر آگئی
(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مختلف شہروں کے دوروں پر روانہ ہو گئے ہیں اور عید کا دن عوامی خلقوں میں گزاریں گےتفصیلات کے مطابق
وزیراعلیٰ پہلے سیالکوٹ جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سرگودھا،ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور بھی جائیں گے۔
وزیراعلیٰ صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعلیٰ ہسپتال، دارالامان،جیل اورپولیس لائنز کے دورے کریں گے۔
وزیراعلیٰ بچوں اورخواتین میں عید کے تحائف تقسیم کریں گے۔ -

وزیر اعلی پنجاب آج عید کے روز سرگودہا کا دورہ کریں گے
سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی) آج عید کے بابرکت دن وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سرگودھا پہنچے گیں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ھے پولیس اھلکاروں ،افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ھیں وزیر اعلی پنجاب پہلے سرکٹ ھاؤس جائیں گئے اجلاس کی صدارت کریں گے اس کے بعد پولیس لائن جائیں گے جہاں آرپی او وزیر اعلی پنجاب کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، جہاں پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے وزیر اعلی پنجاب کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ھیں سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، پنجاب پولیس اھلکاروں افسران ودیگر ایجنسیوں کے ذمہ داران کو صبح کے لئے پابند کردیا گیا ھے ذرائع کے مطابق ترقیاتی سکیموں کی بڑے پیمانے پر منظوری متوقع ھے