بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تهانہ صدر کے علاقہ 463/ ای بی کے قریب ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی لوٹ مار
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نواحی علاقے 463 ای بی میں ناکہ لگا رکھا تھا نہ رکنے والے موٹر سائیکل رکشہ سوار راہگیروں پر فائرنگ کردی فائرنگ سے رکشہ سوار ایک شخص جانبحق ہو گیا ڈاکوؤں نے دوران لوٹ مار متعدد راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی. جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال ہیڈ کوارٹر بورے والا منتقل کر دیا گیا پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے
Author: +9251
-
بورے : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
-

شدید بارشوں سے نصف کراچی پانی میں ڈوب گیا، میئر کراچی کا شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بارشوں سے جو تباہی ہوئی ہے اس کی کچھ وجوہات ہیں، نیو کراچی،سرجانی،ملیر، لانڈھی اور دیگرتباہی کامنظر پیش کررہے ہیں ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی نے کہاکہ کراچی صوبےکو پالتا ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اپنےعلاقےمیں قربانی نا کرسکنے والےکےایم سی سلاٹرہاؤس میں آجائیں، کراچی کےمسائل حل کرنےکیلیےجو اقدامات ہونےچاہیےویسےنہیں ہیں، سی ایم سےدرخواست ہےکہ کراچی کوآفت زدہ شہرقراردے،
میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ 2بارشوں میں27لوگ مرچکےہیں، شہرکی اہم سڑک شارع فیصل چھ سات جگہوں سےپانی میں ڈوبی ہوئی ہے،اس شہرکےانفرااسٹرکچرپردس،بارہ سال سےکوئی کام نہیں ہوا،
-
وہاڑی : پنجاب پولیس کا فلیگ مارچ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں فلیگ مارچ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا –
فلیگ مارچ میں سرکل وہاڑی کے تھانہ جات کے علاوہ ایلیٹ فورس, ٹریفک اور پولیس لائنز کی گاڑیوں شامل تھیں. اس موقع پر ایس پی انوسٹی میڈم کوثر پروین اور ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور بھی موجود تھے- فلیگ مارچ وی چوک, لاری اڈا, جناح روڈ, گول چوک, صرافہ بازار, امام بارگاہ چوک, پیپلز کالونی چوک, خانیوال چوک, کلب روڈ اور شہر کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا ڈی پی او آفس اختتام پذیر ہوا.
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو باور کرانا ہے کہ پولیس امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پُر عزم ہے. فلیگ مارچ سے شہریوں کا جذبہ بلند رہتا ہے اور کریمنل اور شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی اور عوام میں اس بات کا تاثرپیدا کرنا کہ پولیس اوردیگرسکیورٹی ادارے ان کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
-

بھارتی فوجی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، کہا بیویوں کو افسروں کے سامنے ڈانس پر مجبور کیا جاتا ہے
بھارتی فوج کےایک جوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی فوجی اپنے افسران کےرویے کی شکایت کررہاہے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل آ رہا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بھارتی فوجی فیملی ویلفیئرمیں فوجیوں کی بیگمات کےاستحصال کی بھی شکایت کر رہا ہے اور کہا گیا ہے کہ فوجی افسران کےسامنے جوانوں کی بیگمات کو رقص پر مجبور کیا جاتا ہے،
ابتک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی احتجاج کرتے ہوئے کہتا ہے کہ بھارتی فوج کےجوانوں کوافسران کےرویوں نےمسلسل تناؤمیں مبتلاکر رکھا ہے، ہندوستانی فوجی نے مطالبہ کیا ہے کہ فیملی ویلفیئرمیں جوانوں کےخاندانون کےاستحصال کوختم کیاجائے، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی فوجیوںکی اس نوعیت کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں،
-
ضلعی انتظامیہ نے نکالی کشمیر ریلی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکہجتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین غازی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی
ریلی ضلع کونسل ہال سے نکل کر جناح پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی
ریلی میں شرکاء نے بینرز اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی
ریلی کے دوران فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔
اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ کا کہنا تھا آج کی ریلی کا مقصد کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے.کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اسے فوری طور پر بند ہونا چاہئے. بھارتی فوج کی جانب سے خواتین پر سرعام تشدد کرنا نا قابل برداشت ہے.
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ پوری امت مسلمہ اکٹھی ہو کر کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں
بھارتی فوج جو کشمیر میں معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ ظلم و ذیادتی کر رہی ہے وہ نا قابل برداشت ہے.
-

کراچی میں بارشوں سے ریلوے کا نظام درہم برہم، مسافروں کو پریشانی کا سامنا
کراچی میں شدید بارشوں کے بعد ریلوے کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے اورٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو رہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3.30 بجے کے بجائے رات 10.15 بجےروانہ ہوگی، کراچی ایکسپریس رات 2.30 بجے روانہ ہوگی،
کراچی کےمختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کے واقعات پیش آئے ہیں، بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں،
-

دنیا کےبیشتر ممالک میں اہل اسلام عید مزہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام میں ہوا جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں نماز عید کا بڑا اجتماع شیخ زاید مسجد ابوظہبی میں ہوا۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید اپنے مالک کے حضور سربسجود ہو کر اس دنیا میں عطا کردہ بے پایاں نعمتوں کا شکر بجا لاتے نظر آئے۔
دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان گزشتہ روز حج کے رکن اعظم کے بعد آج عید الاضحی منانے میں مصروف ہیں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر آئمہ کرام نے خطبہ عید میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے خدا کے احکامات کے تحت اس فانی دنیا کی بجائے آخرت کیلئے زندگیاں وقف کرنے کا درس دیا۔حجاج کرام نماز عید کے بعد منیٰ روانہ ہو گئے جہاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے۔ منیٰ، مکہ، جدہ مدینہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا۔ حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے، قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔
دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔اس کے علاوہ فلسطین، عراق، افغانستان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں بھی مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔
ترکی، کویت کے علاوہ نائیجیریا سمیت کئی افر یقی ممالک میں بھی عیدالاضحی آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے -

وزیرا عظم نے آر ایس ایس کی اصلیت بتادی… ہندو مائنڈ سیٹ بارے اہم بات کہہ دی،ٹویٹ سے بھارت کو آگ لگ گئی
وزیراعظم عمران خان نے پھر سے بھارت کے ہندو کی اصلیت کو اجاگر کرتےہوئے کہا کہ بھارت جو کام کرہا ہے اس سے نازی جرمنی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور نسل کشی آر ایس ایس کے نازی نظریے کا ہندوانہ عکس ہے۔
وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا وہی سب کچھ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے اپنے دور میں کیا تھا۔ انھوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ ہندو بالادستی کا خواب پورا کرنے کیلئے کشمیر میں قتل و غارت جاری رہے گی جس کی چنگاڑیاں کشمیر کے بعد سارے بھارت میں پھیل جائیں گی اور آخر میں پاکستان کو بھی اس صورتحال سے دوچار کرنے کی کوشش کی جائےسماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے سوال پوچھا کہ جس طرح دنیا نے ہٹلر کے میونخ میں مظالم کو خاموشی سے دیکھ کر بھی اسے خوش کرنے کی کوشش کی تھی، کیا وہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی کچھ کرے گی؟
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس طرح ہٹلر آریاؤں کی نسلی برتری پر یقین رکھتا تھا اسی طرح آر ایس ایس بھی ہندو بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گی۔
I am afraid this RSS ideology of Hindu Supremacy, like the Nazi Aryan Supremacy, will not stop in IOK; instead it will lead to suppression of Muslims in India & eventually lead to targeting of Pakistan. The Hindu Supremacists version of Hitler's Lebensraum.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2019
-

معروف اینکر، تجزیہ نگار مبشر لقمان کا بھارتی صحافی ارناب کو چیلنج ، کیا چیلنج دیا دنیا ہی حیران ہوگئی
لاہور: پاکستان کے معروف اینکر، تجزیہ نگار اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کو کھلا چیلنج کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں آکر رپورٹنگ کریں اور میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاکر رپورٹنگ کرکے حالات کا صحیح تجزیہ پیش کرتا ہوں . وہ آزاد کشمیر آکر بتائیں کہ کیا یہاں ظلم وجبر، دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے یا کہ امن وامان ہے.
مبشر لقمان نے ارناب گوسوامی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر جاکرحالات کا جائزہ لیتا ہوں اور دنیا تک صیحح حالات و واقعات پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں کہ مقبوضہ کمشیر میں کون سا ظلم باقی رہ گیا ہے جو بھارت نے نہیں آزمایا . بھارتی دہشت گردی سے کشمیریوں کی زندگیاں تباہ ہو گئیں ہیں. اور بھارتی صحافی ارناب گوسوامی جانبدارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے غلط بیانی کررہا ہے. یہ جھوٹی صحافت ہے.
#Arnab if you have the courage and the capacity of a true #journalist then take my offer an visit Azad #Kashmir report live from there and I will visit #Jammu and report live from there let the world see where is the reign of #terror??
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 11, 2019
مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقائق کو توڑ مروڈ کر پیش نہ کریں ، ایک سچے صحافی کی طرح حقائق کھول کر بیان کریں ، مبشر لقمان نے کہا کہ ارناب گوسوامی بتائیں کہ کیا ساری دنیا جھوٹی ہے، عالمی میڈیا غلط بیانی کر رہا ہے اور صرف ارناب گوسوامی سچ بول رہے ہیں . مبشر لقمان نے کہا سچ تو یہ کہ ارناب گوسوامی صحافی نہیں بھارتی ایجنٹ کے طور پر رپورٹنگ کررہےہیں -

ہما قریشی کے بھائی کا انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستان جانے کے مطالبے پر کرارا جواب
بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم نے کشمیریوں کی حمایت کے لیے ٹویٹ کیا جس پر ہندو انتہا پسندوں ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مطالبہ کیا.
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات کرنے اور معصوم کشمیریوں پر تشدد کرنے کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی تھی کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے۔
اداکارہ ہما قریشی نے ٹویٹ کیا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والا ظلم اور اس سے پیدا ہونےو الے نقصان کا بالکل اندازہ نہیں اس لیے غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں اور خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں۔
ہماقریشی کے ٹوئٹ نے بھارتی انتہا پسندوں کے تن بدن میں آگ لگادی اور انہیں اور ان کے بھائی ثاقب سلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیا۔
جس کے جواب میں اداکار ثاقب سلیم نے انتہا پسندوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور اپنے ملک سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا. اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پاکستان بھیجنا چاہتے. میرے لیے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں جہاں بھی ہوں ٹھیک ہوں.
