Baaghi TV

Author: +9251

  • پاک فوج نے وہ قدم اٹھا لیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ جائیں

    پاک فوج نے وہ قدم اٹھا لیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ جائیں

    کشمیر لینا بھارت کےلیے آسان نہیں ہو گا. پاک فوج نے وہ قدم اٹھا لیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ جائیں.پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کےلیے لائن آف کنٹرول کی طرف پیش قدم شروع کر دی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کشمیر لینا بھارت کےلیے آسان نہیں ہو گا. پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کےلیے لائن آف کنٹرول کی طرف پیش قدم شروع کر دی.ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کےلیے ایل او سی کی طرف پیش قدمی شروع کر دی.ساتھ ہی ہیوی آرٹیلری اور فوجی ساز و سامان بھی ہے .

    پاک فوج کے دستے جب ایل او سی کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے تو پاکستانی عوام پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہی تھی.اسی دوران جزبہ ایمان اور حب الوطنی سے لبریز پاک فوج کے جوان اور افسران لوگوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا ہلا کر دے رہے تھے. واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد پاک بھارت کشمیدگی عروج پر ہے اور دنیا کی نظریں اس طرف دونون ملکوں کی جانب ہیں. کشمیر کی وجہ سے کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے.

  • رانا ثناء اللہ کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا ، وہ ہوگیا جس کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی تھی

    رانا ثناء اللہ کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا ، وہ ہوگیا جس کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی تھی

    لاہور : عید کے مبارک موقع پر رانا ثناء اللہ کو سخت پریشانی کا سامنا ،پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اوران کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا گیا، وزارت انسداد منشیات نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق خلاف ورزی پر سزا و جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    معتبر ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسداد منشیات کے مطابق رانا ثناءاللہ اور انکی فیملی ممبران کے اثاثے مبینہ طور پر منشیات فروشی کو تحفظ دیکر بنانے کے شواہد ملے ہیں، رانا ثناءاللہ کے نام پر 3 پلاٹ، 15 دکانیں ہیں او رانا ثناءاللہ کی بیوی کے نام پر ایک پلاٹ اور 5 دکانیں ہیں جبکہ انکی بیٹی اور داماد کے نام پر 4 پلاٹ اور 11 دکانیں ہیں، 6دکانیں اور 2کمرشل پلاٹ بھی رانا ثناءاللہ اور بیوی کے مشترکہ نام پر ہیں، اس کے علاوہ بھائی اور والدہ کے نام پر 2 گھر بھی ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسداد منشیات نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کی اس کے علاوہ بھی جائیداد ہیں . تفصیل کے مطابق رانا ثناءاللہ کی بیوی کے رشتہ دار کے نام پر ایک پلاٹ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسداد منشیات نے حکم نامے میں کہا ہے کہ کیس کے 2 ملزمان کی ملکیت والی جائیدادیں بھی منجمد کی جائیں جبکہ ان تمام جائیدادوں کی خرید و فروخت اور منتقلی ہرگز نہ ہونے پائے،

  • عید کے مبارک موقع پر رخت سفر باندھ لیا ،کیوں اور کون  ہیں‌یہ بیچارے ؟ ضرور جانیئے

    عید کے مبارک موقع پر رخت سفر باندھ لیا ،کیوں اور کون ہیں‌یہ بیچارے ؟ ضرور جانیئے

    لاہور: سارا سال شہروں میں محنت مزدوری کرنے والے جب عید کے موقع پر گھر جاتے ہیں تو پھر شہروں میں ویرانی چھاجاتی ہے تب پتہ چلتا ہے کہ ان پردیسیوں سے کتنی رونق ہوتی ہے . حسب سابق اس مرتبہ بھی عید قربان اپنے پیاروں کے سنگ منانے کے لیے پردیسوں نےرخت سفر باندھ لیا، شہر کے مختلف بس اڈوں پررش، بسیں ناپید ہو گئیں اورمسافر انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔

    دوسری طرف حکومتی اقدامات کے باوجود مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بسوں کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز بھی بڑی دیہاڑی لگانے کے چکر میں منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں۔مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ صبح سے انتظار کر رہے ہیں کوئی بس ہی نہیں مل رہی، ان حالات میں اپنوں کے ساتھ عید گزارنا مشکل لگ رہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بس اڈوں پر سہولیات کی فراہمی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، کرایوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے پر انتظامیہ مکمل طور پرناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو عید کے موقع پر خواری کا سامنا ہے۔

  • لودھراں :پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کمشیر کی آزادی کے حق اور اظہار یکجیتی کے لیے ریلی نکالی گئی- جس میں ملک محمد عابد منگلا(چیئرمین لودہراں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنLPSA), ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد ، ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر ، رانا ارسلان خاں ، تمام اداروں کے سربراہان و عملہ ، سول سوسائٹی و میڈیا کے نمائندوں اور شہروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی –

  • قبریں زمین میں دھنسنے لگیں ، دیکھنے والوں پر خوف کے سائے ، لوگ توبہ کرنے لگے

    قبریں زمین میں دھنسنے لگیں ، دیکھنے والوں پر خوف کے سائے ، لوگ توبہ کرنے لگے

    کراچی: مون سون کی بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کو کرچی کرچی کردیا ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں بارش سے سرجانی ٹاؤن اور خدا کی بستی شدید متاثر ہو گئی ، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ادھر درجنوں قبریں بھی پانی میں دھنس گئیں۔

    ذرائع کے مطابق بارش سے سرجانی کا قبرستان بھی لپیٹ میں آگیا، پانی بھر جانے سے درجنوں قبریں دھنس گئی ہیں، جس کے سبب فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    علاقہ مکینوں نے کہا کہ بارش کی پیشگی اطلاع کے باوجود سندھ حکومت اور مئیر کراچی نے اقدامات نہیں کئے۔ان قبروں‌کے زمین میں‌دھنس جانے کے بعد وہاں لوگوں میں‌سخت خوف وہراس پایا جارہا ہے کہ کہیں قبروں کے نشانات ہی نہ مٹ جائیں

  • ناروے : اوسلو کی مسجد میں فائرنگ، ایک نمازی زخمی

    ناروے : اوسلو کی مسجد میں فائرنگ، ایک نمازی زخمی

    اوسلو: مسلمان پھر نشانہ بن گئے ، یورپ میں انتہا پسندی عروج پر ، ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی مسجد النور پر فائرنگ میں ایک نمازی زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النور اسلامک سینٹر پر مقامی وقت کے مطابق 4 بجے مسلح شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک 75 سالہ نمازی زخمی ہوگیا۔

    مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور شاٹ گن اور پستول سے لیس تھا جس نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم 3 نمازیوں سے اسے دبوچ لیا۔

    دوسری طرف مقامی پولیس نے النور اسلامک سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد پر فائرنگ کرنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں بھی مسجد پر فائرنگ کا اسی طرح کا واقعہ رواں برس مارچ میں پیش آیا تھا جس میں 50 نمازی شہید اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔

  • شادی پہ شادی ، میرا نے دوبئی پولیس کو کیسے چکر دیا ؟

    شادی پہ شادی ، میرا نے دوبئی پولیس کو کیسے چکر دیا ؟

    دبئی: شادی پہ شادی میرا اداکارہ نے دوبئی میں ہنگامہ کرکے دوبئی پولیس کو ہلا کر رکھ دیا ، اطلاع کے مطابق اداکارہ میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے ایک اور شادی رچالی،میرا کو علم ہوا تو ہنگامہ کھڑا کردیا،

    دوبئی سے ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے ایک اور شادی رچالی،میرا کو چار ماہ قبل ہونے والے نکاح کا علم ہوا تو شور مچ گیا،دو روز قبل پام جمیرا کے نائٹ کلب میں کیپٹن نوید اور میرا نے مائیک پر ایک دوسرے کو گالیاں دیں۔

    اس سے قبل اداکارہ میرا نے دبئی میں اپنے شوہر کیپٹن نوید اور اپنی سوتن کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس پر پولیس نے تینوں کو ایک ہفتہ قبل گرفتار بھی کرلیا،دبئی پولیس نے تینوں کے پاسپورٹ بطور ضمانت رکھ کر رہائی دے دی ۔

  • جیمزبانڈ کی خصوصی کار نیلامی کیلئے پیش

    جیمزبانڈ کی خصوصی کار نیلامی کیلئے پیش

    لاس اینجلس (اے پی پی) جیمزبانڈ کی خصوصی کار 15 اگست کو نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اداکارجیمزبانڈ کو دشمنوں کے چنگل سے نکالنے والی خصوصی کار نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔ کار منفرد ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مشین گن سے بھی لیس ہے، اس کی نیلامی سے 64 کروڑ سے 96 کروڑ روپے تک ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ معروف جاسوس کردار جیمز بانڈ کے زیر استعمال رہنے والی یہ کار بس بٹن دبانے پر چلتا پھرتا ہتھیار بن جاتی ہے۔ اس کار میں 13 تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں دشمنوں کی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرنے والے کانٹے، بلٹ پروف شیشے اور تیس بور کی دو میشن گنیں بھی شامل ہیں۔

  • وائٹ ہاؤس کے باہر آج ایسا کیا ہوا کہ پورے بھارت میں‌ کھلبلی مچ گئی؟ بڑی خبر

    وائٹ ہاؤس کے باہر آج ایسا کیا ہوا کہ پورے بھارت میں‌ کھلبلی مچ گئی؟ بڑی خبر

    امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں کےحق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین کی طرف سے بھارت کےخلاف اور مظلوم کشمیریوں‌ کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، مظاہرہ میں‌ شریک افراد نے ہاتھوں‌ میں‌ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں تحریریں‌ درج تھیں،

    کشمیریوں کے حق میں‌ کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں پاکستانی، کشمیری اورسکھ کمیونٹی کی طرف سے شرکت کی گئی، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں احتجاج کیا جارہا ہے، وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ میں مسلمانوں، سکھوں اور دیگر کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت پر بھارتیوں‌ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے،