Baaghi TV

Author: +9251

  • پشاور میں افغان کرکٹرمحمد شہزادچھپ چھپ کر کیا کررہے تھے؟ایسا جرم کہ افغان کرکٹ بورڈ نے چھٹی کرادی

    پشاور میں افغان کرکٹرمحمد شہزادچھپ چھپ کر کیا کررہے تھے؟ایسا جرم کہ افغان کرکٹ بورڈ نے چھٹی کرادی

    کابل:افغان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ معطل کر دیا۔ پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیکر سیریز کھیلنے سے انکار کرنیوالے افغانی کرکٹر محمد شہزاد چھپ چھپ کر کرکٹ کھیلتے ہوئے پائے گئے

    ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی دوسرے ملک میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہے، محمد شہزاد نے بغیر اجازت کے پاکستان میں پریکٹس کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی اسلئے انکا کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

    محمد شہزاد نے اپنا بچپن پاکستان میں گزارا ،کرکٹ پاکستان سے سیکھی اور پھر زبان بھارت کی بول کر پاکستان کے خلاف زہرآلود بیانات داغنے لگے ، محمد شہزاد سمیت افغان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی پشاور میں چوری چھپے پریکٹس کرتے ہیں۔ صحافیوں نے جب پریکٹس کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو محمد شہزاد نے منت سماجت شروع کر دی کہ بورڈ تک معاملہ نہ پہنچ جائے۔

  • پاکستان  چین کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر کیا کرنے جارہا، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    پاکستان چین کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر کیا کرنے جارہا، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے دورے پر بڑا اہم اعلان کیا ہے . انہوں نے کہا کہ ہم چین کی مدد سے مسئلہ کشمیر کودنیا کے سب سے مؤثر فورم پر اٹھانے جا رہے ہیں.پاکستان نے کہاہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ چین کی مدد سے سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارت کے پاس کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ بھارتی حکومت کے اس غیرقانونی اقدام کی مذمت کے لیے معاملہ سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی حکومت کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کو ختم کرنے کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل میں اٹھائے گی۔ اس حوالے سے ہمیں سلامتی کونسل میں چین کی معاونت کی ضرورت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بیجنگ نے اسلام آباد کو یقین دلایا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پرپاکستان کی تمام مساعی کی معاونت کرے گا۔ چین نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کرکے پہلے ہی پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

  • طاہر القادری کے لیے سب سے بڑی خوشی کا اعلان ، کیا ہے وہ جانیئے اس خبر سے

    طاہر القادری کے لیے سب سے بڑی خوشی کا اعلان ، کیا ہے وہ جانیئے اس خبر سے

    لاہور : حکومت کی طرف سےعلامہ طاہرالقادری کے ادارے کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت مل گئ . اطلاعات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو انتظامیہ کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا تحریری اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔جبکہ درجنوں معروف جماعتوں اور تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کرنے سے روک دیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق یہ اجازت نامہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا، اجازت نامہ ملنے کے بعد تنظیم شہر میں قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے کیلئے کیمپ لگا سکے گی، اس حوالے سے غلام فرید کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کو پورا کیا ،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم ثناءاللہ خان نے اجازت نامہ جاری کرنے پر ڈی سی لاہور کا شکریہ ادا کیا۔

  • پاک فوج پھر بازی لےگئی ، عالمی سروےرپورٹ بھی گواہی دینے پر مجبور

    پاک فوج پھر بازی لےگئی ، عالمی سروےرپورٹ بھی گواہی دینے پر مجبور

    پاک فوج ایک بار پھر بازی لے گئی، گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق پاک فوج ان پاکستانیوں پر مشتمل ہے جو اپنے وطن کے لیے تقابلی طور پر سب سےزیادہ قربانی دینے کے لیے تیار رہتےہیں.تناسب کے لحاظ سے سرفہرست ہے.اس سے پہلے بھی پاک فوج دنیا کے کئی سروے کے اندر اپنی صلاحیتوں کو منوا چکی ہے.
    دنیا بھر میں سروے کرنے والی بڑی کمپنی گیلیپ سروے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وطن کی خاطر مر مٹنے والوں میں پاکستان کا دوسرا جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔
    رپورٹ کے مطابق افریقی مسلم ملک مراکش کے 94 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں جبکہ 89 فیصد پاکستانی بھی اپنے وطن کی خاطر اپنا سب کچھ لٹانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر 89 فیصد کے ساتھ ویتنام اور 75 فیصد کے ساتھ بھارت چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

    دیگر ممالک میں ترکی 73 فیصد، چین 71 فیصد، انڈونیشیا 70، اسرائیل 66 فیصد جبکہ روس کے 59 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • "پیشی گجراں دی ” ” پرے ہٹ لو ” سمیت 5اور فلمیں کس کس زبان میں ہوں گی منظر پر ، خبر نے سب کو حیران کردیا

    "پیشی گجراں دی ” ” پرے ہٹ لو ” سمیت 5اور فلمیں کس کس زبان میں ہوں گی منظر پر ، خبر نے سب کو حیران کردیا

    لاہور : فلموں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، اب عید پر عید ہوگی فلم بینوں کے لیے ، عید الاضحیٰ پر مجموعی طور پر 7 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی جن میں اُردو زبان کی تین ، دو پنجابی اور دو پشتو فلمیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اردو فلموں میں پرے ہٹ لو، سپر سٹار اور ہیر مان جا شامل ہیں، فلم پرے ہٹ لو کی کاسٹ میں اداکار شہر یارمنور، مایا علی، حنا دلپزیر، میرا، سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم سپر سٹار کی کاسٹ میں اداکار بلال اشرف اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    فلم انڈسٹری ذرائع کے مطابق ان فلموں میں سدرہ نور، مہک نور، دُعا قریشی، فیروزہ علی، شان، ارباز خان، شاہد خان، اچھی خان، حیدر سلطان، معمر رانا اور دیگر نے کردار نبھائے ہیں، اسی طرح دو ہالی وڈ فلمیں بھی سینماﺅں میں عید سے جلوے بکھیر رہی ہیں جن میں اینگری برڈ اور فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ شامل ہیں۔فلم ہیر مان جا میں علی رحمان خان اور حریم فاروق مرکزی کرداروں میں سکرین پر نظر آئیں گے، پنجابی فلموں میں پیشی گجراں دی اور شیراں دی جوڑ ی جبکہ دو پشتو فلمیں بھی سینماﺅں کی زینت بنیں گی۔

  • کراچی پھر سے ڈوب گیا، بارش نے تباہی مچا دی، پاک فوج ریسکیو کو پہنچ گئی،

    کراچی پھر سے ڈوب گیا، بارش نے تباہی مچا دی، پاک فوج ریسکیو کو پہنچ گئی،

    بارش نے کراچی کو پھر سے ڈبو کر رکھ دیا،نظام درھم ہوگیا. ہلاکتیں اور نقصان پاک فوج ریسکیو کرنے پہنچ گئی.
    بارش نے کراچی کو پھر سے ڈبو کر رکھ دیا،نظام درھم ہوگیا. ہلاکتیں اور نقصان پاک فوج ریسکیو کرنے پہنچ گئی.پاک فوج نے اپنی روایت برقرار رکھتےہوئے اپنے پاکستانی شہریوں کی مدد کی اور بارش اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا.اس موقع پر لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے
    کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے، شاہراہیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے، ائیرپورٹ میں پانی داخل ہونے سے سامان خراب ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    کراچی میں پھر طوفانی بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ دوسری جانب ائیرپورٹ کا حال بھی بے حال ہے، کارگو ایریا میں پانی بھرنے سے سامان خراب ہو گیا، مسافر حکام کو کوستے رہے۔

    کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید 149، ائیرپورٹ 126، لانڈھی میں 117 ملی میٹر بارش ہوئی، فیصل بیس 121، ناظم آباد 109 اور نارتھ کراچی میں 78 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی صبح تک مون سون سسٹم کے اثرات کراچی سمیت سندھ میں برقرار رہ سکتے ہیں۔

    پچھلے مون سون سسٹم نے اوسط 80 سے100 ملی میٹر بارش برسائی تھی جبکہ حالیہ سسٹم سو ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے سےموسم خوشگوار رہے گا۔

    دوسری جانب لیٹس کلین کراچی مہم بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں 5 برساتی نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔

    کے ایم سی، واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ مون سون کی ہونے والی پہلی بارش کے بعد شروع ہونے والی لیٹس کلین کراچی مہم میں شہر کے 58 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

  • جب غیر مسلم خواتین بھی برقع اوڑھ کر مسلم خواتین کے ساتھ نکل آئیں…ہم آہنگی کی نئی مثال

    جب غیر مسلم خواتین بھی برقع اوڑھ کر مسلم خواتین کے ساتھ نکل آئیں…ہم آہنگی کی نئی مثال

    غیر مسلم خواتین نے ایک اور ملک میں دیا مسلم خواتین کا ساتھ اور ہم آہنگی کی نئی مثال پیش کر دی
    دی ہیگ شہر میں برقعہ والی خواتین کی کوششوں سے مختلف اداروں کی جانب سے منظم کردہ مظاہرے میں مسلمانوں سمیت ہالینڈ کے غیر مسلمین کی ایک بھاری تعداد نے حصہ لیا۔ہالینڈ میں یکم اگست سے نافذ العمل ہونےو الے برقعہ پر پابندیاں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    کیو کیمپ اسکوائر میں احتجاجی جلسے سے خطابات میں تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں میں زیب تن کیے جانے والے ملبوسات کو برقعہ کی ممانعت کے دائرہ عمل میں نہ لیے جانے پر زور دیتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ اس قانون کے ذریعے مسلمانوں کو براہ راست ہدف بنایا گیا ہے۔

    ولندیزی بین الاثقافتی حقوقِ انسانی مرکز کے منیجر پروفیسر ڈاکٹر ٹام زوارٹ نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے حقوقِ انسانی کمیشن کے برقعہ کی پابندی کے خلاف ہونے کے باوجود ولندیزی حکومت نے اس معاملے کو نظرِ انداز کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم و غیر مسلمین اور اداروں کو اس قانون کا ایک برس کے اندر ازسر نو جائزہ لیے جانے کا موقع پیدا کیا جائے، عالمی برادری کی بھی حمایت حاصل کرتے ہوئے شاید اس قانون کو ایک سال بعد ردی کی ٹوکری میں پھینکا جا سکتا ہے۔

    ایمسٹرڈم یونیورسٹی کے ماہرِآنتروپالوجی ڈاکٹر مارتجن دی کوننگ نے اس کے بعد کے قدم کے حجاب پر پابندی ہو سکنے کے اشارے ابھی سے ملنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ "یہ پابندی دیگر معاملات میں پابندیوں کے اطلاق میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے۔”

    واضح رہے کہ ہالینڈ میں یکم اگست کو نافذالعمل ہونے والے”برقعہ پر پابندی” کے دائرہ کار میں انسانوں پر تعلیمی و حفظانِ صحت شعبوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری اداروں میں چہرے کی پہچان نہ کیے جا سکنے کی شکل میں ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

    اس قانون کی خلاف ورزی کرنے کی سزا 150 یورو کا جرمانہ ہے۔

  • عراق : امریکی فوجی ایک جھڑپ کے دوران اپنے انجام کو پہنچ گیا

    عراق : امریکی فوجی ایک جھڑپ کے دوران اپنے انجام کو پہنچ گیا

    عراق : امریکی فوجی ایک جھڑپ کے دوران اپنے انجام کو پہنچ گیا.امریکی فوج نے شمالی عراق میں عراقی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک مہم کے دوران ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق کے نینویٰ صوبے میں عراقی فوج کے لیے مشیر کے طورپر کام کرنے والا ایک اہلکار ایک جھڑپ کےدوران مارا گیا۔ یہ واقعہ شمالی علاقوں میں ‘داعش’ کی باقیات کے خلاف جاری آپریشن کےدوران پیش آیا۔ مقتول امریکی فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

  • کراچی پھر بارش کے رحم و کرم پر، ابر کرم خوب برسا اور جل تھک کر گیا، عید بھی رہے گی گیلی

    کراچی پھر بارش کے رحم و کرم پر، ابر کرم خوب برسا اور جل تھک کر گیا، عید بھی رہے گی گیلی

    کراچی کے شہری ایک بار پھر بارش اور پانی کی وجہ سے مشکلات میں گھر گئے متعدد واقعات میں نقصانا ت کی اطلاعات بھی ہیں.
    کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے، شاہراہیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے، ائیرپورٹ میں پانی داخل ہونے سے سامان خراب ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    کراچی میں پھر طوفانی بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ دوسری جانب ائیرپورٹ کا حال بھی بے حال ہے، کارگو ایریا میں پانی بھرنے سے سامان خراب ہو گیا، مسافر حکام کو کوستے رہے۔

    کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید 149، ائیرپورٹ 126، لانڈھی میں 117 ملی میٹر بارش ہوئی، فیصل بیس 121، ناظم آباد 109 اور نارتھ کراچی میں 78 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی صبح تک مون سون سسٹم کے اثرات کراچی سمیت سندھ میں برقرار رہ سکتے ہیں۔

    پچھلے مون سون سسٹم نے اوسط 80 سے100 ملی میٹر بارش برسائی تھی جبکہ حالیہ سسٹم سو ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے سےموسم خوشگوار رہے گا۔

    دوسری جانب لیٹس کلین کراچی مہم بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں 5 برساتی نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔

    کے ایم سی، واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ مون سون کی ہونے والی پہلی بارش کے بعد شروع ہونے والی لیٹس کلین کراچی مہم میں شہر کے 58 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

  • ناروے میں مسجد میں پر حملہ آور پر کیسےآئی خدا کی پکڑ…

    ناروے میں مسجد میں پر حملہ آور پر کیسےآئی خدا کی پکڑ…

    مسجد پر حملہ کرنے والے کی ساتھی عورت غیر مسلم خاتون عذاب الہی کا شکار ہو گئی اور کسیے عبرت کا نشان بنی جان کر مسلمانوں کے دل میں نصرت الہی کے مناظر گھر کر لیں
    تفصیلات کے مطابق ناروے کی پولیس نے بتایا ہے کہ ہفتے کی شب دارالحکومت اوسلو میں ایک گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جو ہفتے کے روز شہر کی ایک مسجد پرحملہ کرنے والے شخص کی قریبی بتائی جاتی ہے۔ مسجد پرحملہ کرنے والے شرپسند کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جب کہ مسجد پر فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

    اوسلو پولیس کے ترجمان رورن سکیولڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسجد پرحملے میں ملوث شخص کی قریبی خاتون کی اس کے فلیٹ میں پراسرار موت سے بہت سے شبہات جنم لے رہےہیں۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ مسجد پرفائرنگ کرنے والے شخص کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی خاتون کے ساتھ رابطے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد پرفائرنگ کرنے والے شخص کے سابقہ ریکارڈ میں اس کے کسی قسم کے جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

    خیال رہے کہ ہفتے کو ایک مسلح شخص نے مسجد النور پر فائرنگ کردی تھی۔ اس وقت مسجد میں صرف تین افراد موجود تھے۔ فائرنگ سے ان میں سےایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ حملہ آور نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہن رکھا تھا۔ مسجد کی انتظامیہ کے ایک رکن عرفان مشتاق نے بتایا کہ مسجد میں موجود ایک شخص نے حملہ آور کو دبوچ کرقابو کرلیا۔ حملہ آور سفید فام نسل سے ہے۔