Baaghi TV

Author: +9251

  • روس میں زوردار دھماکہ

    روس میں زوردار دھماکہ

    ماسکو (اے پی پی) روس میں راکٹ تجربے کے دوران پراسرار دھماکے سے 5 ملازمین ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق روس کی جوہری ایجنسی روس ایٹم نے تصدیق کی ہے کہ اس کے5 ملازمین ایک راکٹ تجربے کے دوران ہونے والے پراسرار دھماکے میں حادثاتی طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق اس کے تین دیگر ملازمین کو جھلسنے سمیت مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ یہ دھماکا شمالی روس میں واقع ایک فوجی تنصیبات کے علاقے آرچان گیلسک کے مقام پر ہوا۔ روسی نیوز ایجنسی ریا نے جوہری ایجنسی کے توسط سے بتایا کہ دھماکا ایک راکٹ انجن میں رکھے سیال مادے میں ہوا۔ روسی حکام نے اس دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ابتدا میں صرف 2 بتائی تھی۔

  • چینل مالک اور اس کی اہلیہ کو بیرون ملک فرار سے روک دیا گیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

    چینل مالک اور اس کی اہلیہ کو بیرون ملک فرار سے روک دیا گیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

    بھارت میں مودی سرکار کی مرضی کی خبریں نہ چلانے پر بھارتی چینل این ڈی ٹی وی اس وقت زیر عتاب ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینل کے مالک اوران کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے، پرانوئے رائے اور رادھکا رائے کو کل ممبئی ائیرپورٹ پرروکا گیا،

    واضح‌ رہے کہ ہندوستانی متعصب میڈیا کو مودی حکومت اس وقت اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے تاہم این ڈی ٹی وی نے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے خبریں‌ نشر کیں تو مودی سرکار نے این ڈی ٹی وی اور اس کی انتظامیہ کیخلاف شکنجہ کسنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے،

  • یہ ماننا پڑے گا کہ سارا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے، شیخ رشیدکے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

    یہ ماننا پڑے گا کہ سارا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے، شیخ رشیدکے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

    لاہور : یہ ماننا پڑے گا کہ مریم نواز بہت خوبیوں کی مالک ہے. اطلاعات کے مطابق اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ن لیگ کو یہاں تک پہنچانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا چودھری شوگر ملز کیس اہم ہے۔ شریف خاندان کو شوگر لگا دے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں کہتا تھا کہ مریم اپنے ابا حضور کو مروائے گی اور پھر وہی ہوا . شیخ رشید نے کہا آج شریف فیملی اس حال کو پہنچی ہے تو اس کی ذمہ دار مریم صاحبہ ہیں.

  • علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول پر جاکر بھارتی فوج سے  لڑنے کا اعلان کردیا

    علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول پر جاکر بھارتی فوج سے لڑنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کوہتھیانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاکر لڑنے کا اعلان کردیا۔

    ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کشمیر کیلئے خون کا پہلا قطرہ میرا گرے گا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ پورا ملک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑنے کو تیار ہے اور اگر ایسی صورتحال ہوئی تو لائن آف کنٹرول پر جاکر لڑوں گا۔

  • اسرائیلی فوج نے فلسطین پر قیامت ڈھادی

    اسرائیلی فوج نے فلسطین پر قیامت ڈھادی

    غزہ (اے پی پی) اسرائیلی فوج کی بربریت سےچار فلسطینی شہید ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک ایک فوجی کارروائی میں 4 فلسطینی شہید کر دیے ۔ غزہ پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان تصادم اور اسرائیلی جارحیت اب معمول ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں‌ پر قیامت ڈھائی ہو، بلکہ تاریخ ایسے واقعات سے بڑھی ہوئی ہے. لیکن فلسطین کے لوگ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں. وہ اسرائیلی فوج کے سامنے کبھی نہیں جھکے. دوسری جانب دنیا کا کوئی ایسا مہزب ملک نہیں جو فلسطین کیلئے آواز اٹھاتا ہو.

  • کشمیری لڑکیوں‌ سے متعلق متنازعہ بیانات، سکھ برادری بھی میدان میں آ گئی، اہم خبر

    کشمیری لڑکیوں‌ سے متعلق متنازعہ بیانات، سکھ برادری بھی میدان میں آ گئی، اہم خبر

    بھارتی ریاست ہریانہ کے انتہاپسند وزیراعلیٰ کا شرم ناک اور نسل پرستانہ بیان سامنے آنے پر سکھ برادری نے شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا کہنا ہے کہ کشمیری خواتین کے تحفظ کے لیے سکھ آگے بڑھیں، سکھ کمیونٹی نے کشمیری خواتین سے متعلق بعض رہ نماؤں کے بیانات ناقابلِ معافی قرار دیے ہیں،

    بھارتی انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس پر سکھوں کی تنظیم اکال تخت کی طرف سے کشمیری خواتین کی تصاویر پوسٹ کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے، واضح‌ رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے انتہاپسند وزیر اعلیٰ‌ منوہر لال کھڑ نےکہا ہے کہ اب شادی کے لیے کشمیر سے لڑکیاں لائی جا سکیں گی، ہندو لیڈر کے اس بیان پر اپوزیشن جماعتوں اور مسلمانوں کی جانب سے بھی شدید احتجاج کیا جارہا ہے،

  • بھارت نے اچانک ہندوستانی بحریہ کو کیوں‌ ہائی الرٹ کر دیا؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

    بھارت میں مودی سرکار نے پاکستان کی طرف سے سخت اقدامات کے پیش نظر ہندوستانی بحریہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے، یہ اقدام مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی میڈیا نے انڈیا ٹوڈے کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ بھارت کے ساحلی علاقو ں میں سکیورٹی انتظآمات میں اضافہ کے اقدامات اس وقت کئے گئے ہیں جب بھارت میں مودی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کی منظوری دی ہے، بھارتی میڈیا نے
    ایک اعلی عہدیدار کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ہندوستانی بحریہ نے ایسٹرن او رویسٹرن ساحلی علاقوں میں ایک الرٹ دیا ہے اور ساتھ مزیدکہاکہ اہم خطرات کی شناخت کے لئے ساحلی علاقوں کے ہرآنے جانے والے راستے کی بروقت نگرانی کی جارہی ہے،

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے پیش نظر بھارتی فورسز نے جموں کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں طرف سے سکیورٹی کے حوالہ سےا قدامات نظر آرہے ہیں تاہم جنگ کا فی الحال خطرہ نہیں ہے،

    واضح‌ رہے کہ کشمیر میں اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور ہزاروں کشمیری کرفیو کی پابندیوں‌کو پاؤں‌ تلے روند کر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں، پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں،

  • ہواوے کمپنی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    ہواوے کمپنی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    بیجنگ (اے پی پی) چین کی کمپنی ہواوے نے صوبہ گوانگ دونگ کے شہر دونگ گوان میں خودتخلیق کردہ آپریٹنگ سسٹم ہونگ منگ ( ہارمونی آپریٹنگ سسٹم )کو باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ اعلان ہوا وے کمپنی نے اپنی ڈیویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا۔ ہوا وے کے صارفین کے امور کے نگران سی ای او یو چنگ دونگ نے کہا کہ ہونگ منگ سسٹم کو اپنی ضروریات کے مطابق وسعت دی جا سکتی ہے جو مزید محفوظ ہوگا. یہ زیادہ تر انٹرنیٹ آف تھنگز ( آئی او ٹی) کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس آپریٹنگ سسٹم کی اہم خوبی یہ ہے کہ یہ زیادہ تیز رفتار ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم ردعمل کے اظہار میں خرچ ہونے والے وقت کو کم کردے گا۔

    تین روزہ کانفرنس ہوا وے کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی کانفرنس ہے جس میں پانچ ہزار ٹیکنالوجی ڈیولپرز شرکت کر رہے ہیں۔ اس تین روزہ کانفرنس میں ٹرمینل کی صنعت اور فائیو جی ٹیکنالوجی پر بحث کی جا ئے گی۔

  • بھارتی ہائی کمشنر پاکستان چھوڑنے کے بعد سیدھے ابوظہبی کیوں گئے ؟ حقائق سامنے آگئے

    بھارتی ہائی کمشنر پاکستان چھوڑنے کے بعد سیدھے ابوظہبی کیوں گئے ؟ حقائق سامنے آگئے

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان سے نکلنا پڑا ، پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ براستہ ابوظہبی بھارت کیلئے روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ بھارت پہنچیں گے۔بھارتی ہائی کمشنر کو ابو ظہبی اس لیے جانا پڑا کیونکہ پاکستان نے بھارت سے فضائی رابطے منقطع کردیئے ہیں اور اب براہ راست پاکستان سے بھارت کوئی پرواز نہیں جاسکتی

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

  • گلوبل وارمنگ کے باعث خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے،اقوام متحدہ

    گلوبل وارمنگ کے باعث خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ایک پینل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خوراک کی فراہمی متاثرہو سکتی ہے جس کی وجہ سے غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل آئی پی سی سی کے عمومی اجلاس میں منظور کردہ رپورٹ میں یہ انتباہ کیا گیا ہے۔ جنیوا میں تین روز جاری رہنے والے اس اجلاس میں 52 ملکوں سے ایک سو سے زائد سائنسدانوں نے شرکت کی۔ عالمی حدت زمینی علاقوں کو متاثر کرے گی، اس حوالے سے آئی پی سی سی نے پہلی جامع رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ صنعتی دور سے پہلے کا سطح زمین کا درجہ حرارت اوسط عالمی درجہ حرارت سے تقریباً دو گنا تک بڑھا ہے۔عالمی حدت کی وجہ سے بیشتر خطوں میں گرمی کی لہر سمیت گرمی سے متعلقہ مظاہر کی تعداد، شدت اور دورانیہ بڑھا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے درمیانے درجے کے یقین کا اظہار کیا کہ بحیرہ روم، مغربی افریقا اور جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں اور دیگر علاقوں میں خشک سالی کے واقعات اور ان کی شدت بڑھی ہے۔ عالمی پیمانے پر موسلا دھار بارشوں کی شدت بڑھنے کے حوالے سے بھی انہوں نے درمیانے درجے کے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    آئی پی سی سی کا تخمینہ ہے کہ شدید موسمی حالات کے باعث خوراک کی مستحکم فراہمی کم ہو جائے گی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اگر 21 ویں صدی کے اختتام تک عالمی آبادی 9 بلین ہو گئی تو 2050ء میں اناج کی قیمت 23 فیصد تک بڑھ جائے گی۔