Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی کو بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    کراچی کو بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    اسلام آباد (اے پی پی) 10 ویں کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چیمپئن شپ 17 ستمبر سے شروع ہوگی.

    پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 10ویں کلیگن جونیئر گرلز تھروبال چیمپئن شپ 17 ستمبر سے سٹی سکول (پی اے ایف چپٹر)کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ چیمپئن شپ میں سکول، کالجز اور یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج 5 ستمبر سے قبل پاکستان تھروبال فیڈریشن آفس میں کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 45 سو روپے انٹری فیس جبکہ 5 ہزار روپے پروٹیسٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیسٹ کرنے والی ٹیم میچ کے ختم ہونے کے ایک گھنٹہ کے اندر پروٹیسٹ فیس کے ہمراہ اپنے اعتراض کے ساتھ درخواست جمع کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم 12 کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی اور میچ کے وقت کھلاڑیوں کو سکول کارڈ اور ‘ ب’ فارم اپنے ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچز 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر چیمپئن شپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں میں نقد انعامات، ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مقبول آرائیں نے کہا کہ چیمپئن شپ پہلی اور دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو انٹرنیشنل ایونٹس اور ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

  • سفارت خانے نے کتنے ارب روپے خرچ کردیے؟ ہوشربا انکشاف

    سفارت خانے نے کتنے ارب روپے خرچ کردیے؟ ہوشربا انکشاف

    اسلام آباد: سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے سفارت خانے پچھلے کچھ سالوں میں 56 ارب روپے خرچ کرچکے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد نے انکشاف کیا کہ ہمارے سفارت خانے پچھلے کچھ سالوں میں 56 ارب روپے خرچ کرچکے ہیں. مشتاق احمد نے پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کیخلاف عالمی ثبوت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت نے نریندر مودی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے نریندر مودی نے بآسانی آرٹیکل 35 اے اور 370 کو منسوخ کردیا جس سے کشمیر خود مختار نہیں رہا.

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی جس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

  • پی سی بی کا شعیب ملک سے متعلق ایسا اعلان کہ ثانیہ مرزا بھی پریشان ہو گئیں، اہم خبر

    پی سی بی کا شعیب ملک سے متعلق ایسا اعلان کہ ثانیہ مرزا بھی پریشان ہو گئیں، اہم خبر

    پی سی بی نے کرکٹ سیزن 2019-20 کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جس میں شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے بعض سینئر کھلاڑیوں کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے، مذکورہ دونوں کھلاڑیوں‌ کو سینٹرل کنٹریکٹ تو نہیں دیا گیا تاہم وہ سلیکشن کیلئے دستیاب رہیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیا سینٹر کنٹریکٹ 30 جون 2020 تک کیلئے ہے، حالیہ کنٹریکٹ‌ کے مطابق کھلاڑیوں کے معاوضہ میں نمایاں‌ اضافہ کیا گیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹیگری میں سرفراز احمد، یاسر شاہ، بابر اعظم شامل ہیں، بی کیٹگری میں امام الحق، حارث‌ سہیل، اظہر علی، اسد شفیق، شاداب خان، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ اسی طرح سی کیٹگری میں فخر زمان، عابد علی، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں،

    پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پچھلے سال سینٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دیا گیا تھا جبکہ رواں برس 19 کھلاڑیوں‌ کو جاری کیا گیا ہے، یہ کنٹریکٹ پچھلے ایک سال میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے،

    ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، پی سی بی نے اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی تنزلی سی کیٹیگری میں کر دی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پراعتماد ہیں کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے،

    واضح‌رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی نے کرکٹ بورڈ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں . اس سے قبل کوچز کے کنٹریکٹ کی توسیع نہیں کی.

  • یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر پر ون ویلنگ پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی

    فیصل آباد (اے پی پی)14اگست بروز بدھ کو یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق خان نیازی کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت خصوصی حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر فوری سختی سے پابندی عائد ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے تمام ٹریفک وارڈنز کو حکم دے دیا ہے کہ ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کو پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں تاکہ اس خطر ناک کھیل کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

  • جسٹس عظمت سعید کا 27 اگست کو آخری دن ، کہاں ؟ اور پھر کیا ہوگا ؟

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس عظمت سعید بھی اپنی مدت ملازمت پوری کرنے والے ہیں اور وہ 27 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس عظمت سعید کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس اسی دن ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ فل کورٹ ریفرنس میں ججز سمیت سینئر وکلا شریک ہونگے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے سپریم کورٹ میں لگ بھگ 7سال خدمات انجام دی ہیں ۔ اس دوران انہوں نے مشہور زمانہ پاناما مقدمے سمیت لاتعداد مقدمات کی سماعت کے بعد اہم فیصلے دیے ہیں۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق 29جولائی 2012 سے 12سال قبل جسٹس شیخ عظمت سعید لاہور ہائی کورٹ کے واحد چیف جسٹس تھے جو تقریبا چھ ماہ ہی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ سکے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ میں بطور جج حلف اٹھایا ۔ اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان سے حلف لیا تھا۔

  • الٹی گنتی شروع ، ملازمین کی شامت آگئی

    الٹی گنتی شروع ، ملازمین کی شامت آگئی

    لاہور :پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے میرٹ کےبرعکس ترقی پانےوالے23 ملازمین کی تنزلی کردی۔ان ملازمین کو خلاف ضابطہ ترقی دی گئی تھی .

    اطلاعات کے مطابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار منیر حسین بھٹی سمیت دیگر ممبران پنجاب بار نے خلاف ضابطہ ترقیوں کی شکایت کے بعد ملازمین کی خلاف میرٹ ترقیوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق منیر حسین بھٹی نے کہا کہ وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے خلاف کارروائی کے بعد جعلی ترقیاں پانے والے ملازمین بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

  • سری لنکن ٹیم لاہور پہنچ گئی، شائقین خوشی سے نہال

    سری لنکن ٹیم لاہور پہنچ گئی، شائقین خوشی سے نہال

    لاہور: سری لنکن سیکیورٹی وفد کی ٹیم لاہور پہنچ گئی. سیکیورٹی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا.

    تفصیلات کے مطابق وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، پی سی بی حکام بھی سری لنکن وفد کے ہمراہ ہیں، وفد کی سربراہی سری لنکن بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کر رہے ہیں. پی سی بی حکام انتظامات کےحوالےسےآفیشلرزکو بریفنگ دےرہےہیں. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک سیکیورٹی پلان انتظامات کا بھی بتایا جائے گا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی وفد نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا. اگر سیکیورٹی وفد انتظامات سے اطمینان کا اظہار کرتا ہے تو سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ‌ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی.