Baaghi TV

Author: +9251

  • میں بڑی مضبوط ہوں ، گھبراتی نہیں، سونیا حسین کیا کہہ بیٹھی ؟

    میں بڑی مضبوط ہوں ، گھبراتی نہیں، سونیا حسین کیا کہہ بیٹھی ؟

    اسلام آباد :اپنی زندگی کے بارے میں اداکارہ سونیا حسین نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں بڑی پریشانیاں آئیں ، کبھی گھبرائی نہیں ، ڈٹ کا حالات کا مقابلہ کیا اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ ان کی زندگی میں آنے والی ہر مشکل نے ان کو مضبوط بنایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ زندگی کے مشکل وقت نے ان کومزید مضبوط بنایا ہے۔اب تو یہ کیفیت ہوچکی ہے کہ مشکلات کی پرواہ نہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ صاف دل انسان ہیں اور سب کو بہت جلد معاف کر دیتی ہیں اور معافی کرنے میں پہل کرتی ہیں۔

    سونیا حیسن ”عشق زہے نصیب“ میں اداکار زاہد حیسن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جوشائقین میں بہت مقبول ہو رہاہے۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی ان کے لئے بہت اہم ہے اور وہ ان کی خوشی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا ہر فیصلہ کرتی ہیں۔

  • ریحام خان کے تازہ ترین ٹویٹ نے ملکی سیاست میں طوفان برپا کردیا

    ریحام خان کے تازہ ترین ٹویٹ نے ملکی سیاست میں طوفان برپا کردیا

    اسلام آباد: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ایک صحافی نے مجھ سے انٹویو کیا لیکن وہ انٹرویو کچھ وجوہات کی بنا پر چھپ نہیں سکا.

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے تازہ ترین ٹویٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ ان سے ایک صحافی نے انٹرویو کیا لیکن وہ انٹرویو چھپ نہیں سکا. ساتھ ہی انہوں نے انٹویو کرنے والے صحافی اور ادارے کے ایڈیٹر کے ساتھ ہونے والی وٹس ایپ گفتگو کو بھی اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا. ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کو سلیکٹیڈ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سلیکٹیڈ پاکستانیوں کی آواز پاکستان میں ہی بند کرے گا تو یہ آوازیں بین الاقوامی میڈیا پر چلیں گی اس لیے باخبر رہیں.

  • ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ، چیئرمین نیب کا سخت نوٹس

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ، چیئرمین نیب کا سخت نوٹس

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے تاہم وہ محفوظ رہے، ادھر چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی پراسکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران کے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار مظفر عباسی پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ واک کر رہے تھے، اس دوران نامعلوم حملہ آور کی طرف سے چلائی جانے والی گولی ان کے سر کے قریب سے گزر گئی اور وہ اس حملے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہے، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کا کہنا ہے کہ وہ بھائی اور بیٹے کے ساتھ گلی میں واک کر رہے تھے کہ اس موقع پر انہیں فائرنگ کی آواز آئی تاہم انہوں نے کسی کو فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شواہد جمع کر کے اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے،

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ، چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وہ ایمانداری سے کرپشن اور بدعنوانی ختم کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے،

  • محبت میرا ایمان ، اگر وہ آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے  ! اداکارہ سجل علی نے کس کو چیلنج کردیا

    محبت میرا ایمان ، اگر وہ آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے ! اداکارہ سجل علی نے کس کو چیلنج کردیا

    لاہور:بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد جس طرح کی حرکتیں کی ہیں اس کے ردعمل میں پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سجل علی سامنے آگئیں، ادکارہ سجل علی نے بھارت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت یاد رکھے کہ پاکستان سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے.

    ذرائع کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دار ملک ہے وہ انسانی جانیں سے نہیں کھیلنا چاہتا اگر خدانخواستہ جنگ ہوئی تو پھر دونوں طرف کئی انسانی جانیں لقمہ اجل بن سکتی ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ کنٹرو ل لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و ستم سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا اگر بھارت کو جنگ کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ شوق پورا کرلے اگر بھارت نے پاکستان کو آزمانے کی غلطی تو اسے سبق سیکھا دیں گے ۔

    اداکارہ سجل علی نے کہاکہ پاکستان سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے اور ہم اپنے وطن کی خاطر کیریئر ، مال و دولت سمیت جان بھی قربان کرنے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا

  • امریکیوں نے مسلم خاتون کو کیوں قتل کیا ؟ غم ناک خبرآگئی

    امریکیوں نے مسلم خاتون کو کیوں قتل کیا ؟ غم ناک خبرآگئی

    لاس اینجلس: اسلام اور مسلمان فوبیا جاری ہے اور ہر روز امریکہ میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں مل رہا ہے. حالیہ واقعہ میں امریکا کے شہر پٹسبرگ میں باحجاب خواتین پر چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹسبرگ کے علاقے میں مشتعل شخص نے خریداری کر کے واپس جانے والی باحجات خواتین پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوئیں۔

    امریکی ذرائع ابلا غ نے اس واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا البتہ اس دوران ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ دوسری کو ڈاکٹرز بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

    حکام کے مطابق گارڈ گرو سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شخص نے خواتین پر حملہ کیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے کئی دکانوں کو بھی لوٹنے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے گزشتہ روز بھی دو لوگوں کو حملہ کر کے قتل کیا .

  • پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کا نام سامنے آگیا

    پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کا نام سامنے آگیا

    لاہور: نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوچنگ کیلئے رابطہ ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر نظریں جما لی ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے انڈین پریمیر لیگ کو بھی خیرآباد کہہ دیا ہے. مائیک ہیسن پی سی بی کو کوچنگ کیلئے درخواست دیں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ کیلئے جن غیر ملکی افراد کے نام زیر غور ہیں، ان میں مائیک ہیسن مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ مائیک ہیسن نے 6 برس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے بعد گزشتہ برس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کے دور میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ناصرف ورلڈکپ 2015ءکے فائنل میں پہنچی بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے سیمی فائنل میں بھی کوالیفائی کیا۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر کے بعد پی سی بی کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے تاہم اب مائیک ہیسن کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبط امیدوار سمجھا جارہا ہے.

  • ٹرمپ پر نئے الزام نے امریکیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے

    ٹرمپ پر نئے الزام نے امریکیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے، جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پرسفید فام نسل پرستی کےشعلوں کوہوادینے کا الزام لگادیا، کہاٹرمپ کی پالیسی ہےکہ نفرت،نسل پرستی اورتفریق کوبڑھایاجائے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ الزامات کی بوچھاڑ میں آئے ہوئے ہیں .اسی تناظر میں امریکامیں ڈیموکریٹ پارٹی کیجانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جوبائیڈن نےٹرمپ کوآڑےہاتھوں لے لیا،

    ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے کے سربراہ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ سفیدفام نسل پرستوں کیخلاف بولتے ہوئے ٹرمپ کےالفاظ معنی سے خالی ہوتے ہیں جوامریکا یا دیگرممالک میں کسی کوبھی بےوقوف نہیں بناسکتے۔

  • بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہ کرے، حالیہ صورتحال پر تشویش ہے؟ اقوام متحدہ

    بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہ کرے، حالیہ صورتحال پر تشویش ہے؟ اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھارتی حکومت کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد تازہ ترین صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا اور کہا ہے کہ کشمیرمیں حالیہ صورتحال کوتشویش سے دیکھ رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر بھی تشویش ہے، بھارتی زیر تسلط کشمیر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث خطے میں انسانی حقوق کا المیہ جنم لے سکتا ہے، پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی لائیں،

    انہوں‌نے کہا کہ شملہ معاہدہ تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہوگا فریقین کو چاہیے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی بھی ایسا اقدام اٹھانے سے گریز کریں جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑتا ہو، انہوں نے کہاکہ پابندیاں کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، کشمیر پراقوام متحدہ کاموقف سلامتی کونسل کی قراردادوں، چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے، اپیل ہےجموں کشمیرکےمعروضی حالات، زمینی حقائق تبدیل کرنے سے گریز کریں،

  • 3 سال قیدکی سزا ، کسے اور کیوں ہوئی؟ خبر سے ہر طرف بے چینی پھیل گئی

    3 سال قیدکی سزا ، کسے اور کیوں ہوئی؟ خبر سے ہر طرف بے چینی پھیل گئی

    دبئی : ابراج گروپ آف کمپنیز کے بانی کو عدالت نے سزا سنا دی. عدالت نے یہ سزا بانی عارف نقوی کو ایئر عربیہ کے مقدمے میں ان کی غیر موجودگی میں 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عارف نقوی کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عارف نقوی اپنی سزا پوری کریں گے یا نہیں کیونکہ وہ ان دنوں لندن میں ہیں اور اپنی ممکنہ طور پر امریکا حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کے منتظر ہیں۔

    یاد رہے کہ دبئی کے فنانشل سینٹر واچ ڈاگ نے سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے اور ان کے پیسے ناجائز طریقے سے استعمال کرنے کے الزام میں ابراج گروپ پر 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

  • شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیرئر شدید خطرے میں، تازہ ترین خبر نے کھلبلی مچادی

    شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیرئر شدید خطرے میں، تازہ ترین خبر نے کھلبلی مچادی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 20-2019 کے لیے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جس میں کپتان سرفرازاحمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کو اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ پی سی بی نے اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی تنزلی سی کیٹیگری میں کر دی ہے۔ جبکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا جس سے ان دونوں کا کیرئر خطرے میں پڑ گیا ہے. اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ دو سابق کپتانوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے گذشتہ سال 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے مگر اس سال ان کی تعداد میں نمایاں کمی کی گئی۔ نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔