Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم نے کون سے نئے ترقیاتی منصوبوں‌ کا کیا اعلان؟ بڑی خبر

    وزیر اعظم نے کون سے نئے ترقیاتی منصوبوں‌ کا کیا اعلان؟ بڑی خبر

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ بلوچستان کی ترقی،گوادر کے ماسٹر پلان،سی پیک اتھارٹی کے قیام پر غور کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیےترقیاتی منصوبے تیز کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کیلیےاگلے9سال تک سالانہ ترقیاتی اخراجات بڑھانےکی ہرممکن کوشش ہوگی،

    اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی اخراجات بڑھانے سے بلوچستان کے ترقیاتی چیلنجز پر قابو پایا جا سکے گا،

  • خاوند نے بیوی کیوں قتل کردیا ؟ خبر نے سب کو رنجیدہ کردیا

    خاوند نے بیوی کیوں قتل کردیا ؟ خبر نے سب کو رنجیدہ کردیا

    لاہور : جہالت ، نشہ ، شک اور غربت کی وجہ سے آئے روز حوا کی بیٹیوں کا قتل ہمارے معاشرے کا ایک تاریک پہلوبن گیا ، ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقے اعوان ٹاون میں پیش آیا جہاں پانچ ماہ کے بچے کی ماں 19 سالہ مہوش اپنے ہی شوہر کی سفاکی کا نشانہ بن گئی۔

    پولیس کے مطابق اعوان ٹاؤن کی رہائشی مہوش کے والدین کا کہنا ہے کہ اسکا شوہر فیصل اکثر اسے تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے جو منع کرنے پر بھی باز نہ آتا اور نشے میں دھت ہو کر اپنی بیگم کو گرم چمٹوں سے مارتا۔ بوڑھے ماں باپ اپنی بیٹی کی میت پر رونے کے ساتھ ساتھ انصاف کی اپیل کرتے رہے۔

    دوسری طرف پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بچے کو ننھیال کے سپرد کردیا گیا ہے.

  • اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی طرح اور کس سے رابطے میں ہیں؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی طرح اور کس سے رابطے میں ہیں؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پرڈپلو میٹک کور کو بریفنگ دی گئی ہے. اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی کشمیرکی آئینی حیثیت کوختم کرنےکی کوشش کوہم مسترد کرتےہیں، بریفنگ میں ڈپلومیٹک کورکی کثیر تعداد میں شرکت اور غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم نےکہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، پاکستان اوربھارت تصفیہ طلب امورکودوطرفہ مشاورت سےحل کرنےکےپابندتھے، بھارت نےہمیشہ مذاکرات سےراہ فرار اختیار کی، یورپی یونین کی نمائندہ سےرابطےمیں اس معاملےپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے کشمیر کے متنازع معاملےکو تسلیم کیا، انہوں نے کہاکہ بھارت ہمدردی حاصل کرنےکےلیےپلوامہ طرزکاکوئی ڈرامہ کرسکتاہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ سیکیورٹی کونسل کےایجنڈاپرموجودہے، بھارت کایہ اقدام کشمیر پر بھارتی تسلط کومزید بڑھانے کے لیےکیا گیا، بھارت نےگورنرراج کےبعدصدارتی راج لگایااوراب مزیدآگےبڑھنےکی کوشش کی، جموں وکشمیرکوایک یونین علاقہ اورلداخ کودوسرایونین علاقہ قراردیاگیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں بھارت کی جانب سےتیزی آئی ہے،

  • انگلش کرکٹ ٹیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    انگلش کرکٹ ٹیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    لندن (اے پی پی) جوفرا آرچر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ایشز ٹیسٹ کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آسٹریلیا کے خلاف جاری ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے۔ انہوں نے سسکس سیکنڈ الیون کی طرف سے گلوسیسٹرشائر کے خلاف میچ میں 6 وکٹیں لیں اور شاندار سنچری سکور بھی کی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔

    میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسے فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی لیکن آرچر کی سیکنڈ الیون کرکٹ چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس سے انگلش ٹیم کو کافی حوصلہ ملا ہے اور قوی امکانات ہیں کہ انہیں دوسرے ایشز ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا حصہ بنا لیا جائے گا۔

  • لودھراں: 14 اگست یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کیلئے اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیا زاحمد نے کہا ہے کہ 14اگست جشن یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے اور گھر گھر آزادی کے جھنڈے لہرائے جائیں اور عمارات پر چراغاں کیا جائے۔

    انہوں نے یہ با ت آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک اجلاس میں یوم جشن آزادی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں کے بہترین چراغاں کرنے پر انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حمیرا ارشاد، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد اور صدر متحدہ انجمن تاجران چوہدری محمد سلیم، چیئر مین حافظ منظور احمد، انجمن تاجران کے نمائندہ حافظ شیر محمد اعوان، حاجی سعید احمد، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران موجودتھے۔

  • اینڈے مرے کا کیرئر شدید خطرے میں

    اینڈے مرے کا کیرئر شدید خطرے میں

    ٹورنٹو (اے پی پی) اینڈی مرے کو راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فیلسیانو لوپز کا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں قصہ تمام ہوگیا۔ انکو پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں فابریس مارٹن اور جریمی شارڈے پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں فابریس مارٹن اور جریمی شارڈے پر مشمتل فرانسیسی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کے سپینش جوڑی دار فیلسیانو لوپز کو 2-6، 6-3 اور 11-8 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

  • بورے والا : قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی)تحصیل بھر کی صحافی تنظیموں کی نجی ٹی وی کے رپورٹر راشد فراز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے رپورٹر گزشتہ ہفتے فائرنگ کے واقعے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں فوت ہو گئے تھے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے مختلف اخبارات اور چینلز کے نمائندوں اور رپورٹرز نے احتجاجی ریلی نکال کر قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا سخت مطالبہ کیا ہے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور پینا فلیکسز اٹھا رکھے تھے